وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے تاجر برادری و اہلسنت تنظیمات کی طرف سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں میں اپنے خطبات میں کہا کہ شیعہ سنی وحدت ہی ملک و قوم کی بقاء ہے، وہ ملک کہ جس کی بنیاد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر ہو ، اس ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے کہ ملک کے حقیقی فرزند ایک پیج پر ہوں ، دشمنان اسلام و پاکستان کے خلاف کمر بستہ ہوں، قائداعظم و اقبال کے پاکستان کے حقیقی وجود کی خاطر اتحاد و یگانگت ہی واحد راستہ ہے، ہفتہ وحدت اسی عنوان سے منا رہے ہیں کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مسلمان وحدت کے پرچم تلے ایک ہوجائیں ، آج وقت کا طاغوت اپنی پوری توانایاں صرف کیئے ہوئے ہے کہ کسی طرح سے ملک و قوم کو نقصان پہنچایا جائے، مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جائے، ظلم کا بازار گرم کیا جائے، اس بات کا عملی ثبوت کہیں ننھے پھولوں کو گولیوں سے بھون کر دیتا ہے، کہیں اساتذہ کو جلا کر دیتا ہے، کہیں مساجد میں حملے کر کے بتاتا ہے، کہیں امام بارگاہوں کو نشانہ بنا کر دکھاتا ہے، کہیں مزارات کو مسمار کر کے اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے ، کہیں پرامن و نہتے شہریوں کی جانیں لیکر ملک و قوم کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی کہ ہم دشمن شناس بن جائیں ، فروعی اور نہ ہونے کے برابر اختلاف کو ہوا دینے والوں کو تسلیم نہ کریں ، انہیں کالی بھیڑیں قرار دیکر اپنی صفوں سے نکال باہر کریں ، ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ، کندھے سے کندھا ملا کر اغیار یا اغیار کے ایجنٹوں کو اپنے درمیان آنے کی جگہ نہ دیں ، ظلم و جبر کے خلاف ایک ہو جائیں ، رحمت دو عالم ؐ کے پرچم تلے جمع ہو جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان و خصوصاً پرامن خطہ آزاد کشمیر میں ہم سب کا ایک ہونا دنیا کے لیئے واضح پیغام ہے کہ ہم عاشقان رسول ؐ و آل ؑ رسول ؑ ہیں ، ہم بہادروں کے بہادر پیرو ہیں ، ہم ایک ہیں ، متحد ہیں ، خوشی و غمی ملکر کرتے ہیں ، اور وحدت کا عملی ثبوت فراہم کرتے ہیں۔ یہ شیعہ سنی وقت کے یزیدوں ، وقت کے ابن زیادوں ، وقت کے ابو لہبوں اور وقت کے یزویدوں کے خلاف ایک ہیں اس کا ثبوت سب کا ایک ساتھ نکل کر لبیک یا رسول اللہ کا نعرہ فضا میں بلند کرنا ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی (ص)کے جشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر مجلس و حدت مسلمین کی جانب سے کراچی بھر میں ریلیاں جلسہ و جلوس نکالے گئے اور عاشقان مصطفی (ص) کیلئے سبیلیں لگائی گئیں۔ پاکستان بھر کی طر ح شہر قائد میں 50سے زیادہ مقامات پر مختلف جلو سوں کے راستوں پر عا شقان مصطفی کیلئے شربت ،دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں امام خمینی کے فرمان پر 12تا 17ربیع الاول ’’ ہفتہ و حدت‘‘ کے عنوان سے منایا جارہا ہے اور اس ہی مناسبت سے محفل میلاد النبی (ص) کے پروگرامات منعقد کئے جارہے ہیں، 12ربیع الاول کے عظیم دن مجلس و حدت مسلمین کراچی کا مرکزی کیمپ نمائش چورنگی پر لگایا گیا جبکہ ملیر، نارتھ کراچی،انچولی،فیڈرل بی ایریا، لاانڈھی،کورنگی،شاہ فیصل،رضویہ، سولجر بازار،محمود آباد،سعود آبااد،جعفر طیار،گلشن حدید،عوامی کالونی، گلستان جوہر،لائنز ایریا، اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی، گلشن معمار، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، حب ریور روڈ، احسن آباد سمیت متعدد علاقوں میں عاشقان مصطفی (ص) کیلئے سبیلیں لگائی گئیں اور نیاز تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر علامہ حسن ہاشمی ، علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،ناصر حسینی ،حیدر زیدی،انجینئر رضا نقوی،آصف صفوی ، احسن عباس، سبط اصغر، اصغر عباس زیدی، علامہ احسان دانش، زین رضوی، امتیاز زیدی، رضوان علی خوجہ سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد شرکائے جلوس کی خدمت کیلئے موجود تھی۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے سوشل میڈیا سیل کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری اس دہشت گردی سے نجات کا واحدحل امت مسلمہ میں اتحاد اور وحدت ہے، اس اتحاد اور و حدت کی مثال ہمیں اپنے پیارے آقا سرکار دو عالم کی ذات اقدس کا بغور مشاہدہ اور ان کی سنت پر عمل کر کے ہی حاصل ہو سکتی ہے انشا ء اللہ شیعہ و سنی متحد ہیں اور ہم اپنی وحدت سے ملک خداد پاکستان میں اسلام دشمن عالمی استعماری طاقتوں اور ان کے تیار کردہ ایجنٹوں کو شکست دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی ان کو ناکامی کا سامنا رہے گا۔ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان بھر میں ہفتہ و حدت 12تا 17ربیع اول جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے شیعہ و سنی برادران مختلف مشترکہ عقیدت کی محفلوں کا انقاد کرتے ہیں اور انشا اللہ یہ سلسلہ تا دم مرگ جاری رہے گا۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحد ت مسلمین ،سنی اتحاد کونسل ،سنی تحریک اور دیگر اہلسنت برادران نے مل کر لبیک یارسولؐ موٹر سائیکل ریلی کا انعقادبعد از نماز جمعہ کیا ۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثرعلی کاظمی ،سیکرٹری سیاسیات سیداظہر حسین شا ہ ،تحصیل حویلیاں کے ڈپٹی سیکرٹری سید نجم الحسن کاظمی ، سیکرٹری تنظیم سازی سید فیضان علی شاہ اور دیگر عہدیداران نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کر کے ریلی کو کامیاب بنایا۔لبیک یارسول ؐ موٹر سائیکل ریلی کا آغاز حویلیاں گاؤں سے کیا گیا اور حویلیاں شہر میں تحصیل حویلیاں کے ڈپٹی سیکرٹری سید نجم الحسن نے نعت رسول مقبولؐ سے تمام شرکائے ریلی کے اذہان کو منور کیا اور آخر میں وحدت پارکنگ میں ریلی کا اختتام ہوا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی شوریٰ کےرکن معروف عالم دین اور جامعہ شہید مطہری ملتان کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی مجلس وحدت مسلمین ملتان کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ ضلعی شوری کے اجلاس میں ضلع بھر کے یونٹس سیکرٹری جنرل اور کابینہ کے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، قائمقام سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ اجلاس کے آخر میں علامہ قاضی نادر حسین علوی اکثریت رائے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ رہبر کبیر امام خمینی(ر)کے حکم پر ملتان میں ہفتہ وحدت انتہائی عقیدت اور جوش وخروش سے منایا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ 12ربیع الاول کو مجلس وحدت مسلمین چوک دولت گیٹ پر اہل سنت برادران کے قافلوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گی۔ اس موقع پر سید دلاور عباس زیدی،انجینئرمہر سخاوت،وسیم عباس زیدی سمیت دیگر رہنمابھی موجودتھے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی کو نئے سیکرٹری جنرل بننے پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسد ی نے مبارکباد دی ہے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) ہدف الہٰی نہ ہو توایک عرب انسان بھی معاشرے میں کوئی خاص تبدیلی نہیں لاسکتے، تنظیمی کارکنان کی مراقبت اور ریاضت کی جانب ہر صورت توجہ مقصود ہے،ایسا نہ ہو کہ سفر کا آغازالہیٰ مقاصد و اہدافات کو مدنظر رکھ کرشروع کیا جائےلیکن دوران سفر ہدف معنوی سے مادی ہوجائے،راہ خدامیں استقامت شرط ہے،صبر کا معنیٰ ضبط نفس ہے،خدا نے ایسے بندوں کو ایسا اذن و مقام دیا کہ وہ طاقتوروں پر غالب آگئے،  فلسطینی اور لبنانی توکل علیٰ اللہ کے ساتھ اسرائیل پر غلیل سے حملہ آور نہ ہوتے تو آج جدید ٹینکوں اور میزائلوں کی دولت سے مالامال نہ ہوتے،ہمارے شیعہ سنی اتحاد کی بدولت آج تکفیریت پاکستان میں جائے پناہ کی تلاش میں دربدر ہے، مکہ ، لاہوراور اسلام آباد میں دشمنوں کا جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے، ایم ڈبلیوایم مرکز سے صوبے تک جلد (Stregetic Management Program)کا آغاز کرے گی، سندھ کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار دفاتر کا قیام یقینی بنایا جائےگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی رابطہ آفس حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی شوریٰ کے چوتھےسہہ ماہی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم یعقوب حسینی، ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی سمیت صوبائی کابینہ کے تمام اراکین اور سندھ بھر کے26اضلا ع سے تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان میں ایمان باللہ اور توکل الاللہ کی موجودگی لازم ہے، جاذبہ کو پروان چڑھایا جائےاور دافعہ سے اجتناب برتاجائے،فاسق اور فاجر ترین شیعہ کو بھی خود سے دور نہ جائے، کہیں وہ حوادث زمانہ اور خونخوار بھیڑیوں کا نشانہ بن جائے، آج کا دور تشیع کے گھروں میں چھپنے کا نہیں بلکہ میں میدان میں اتر کر دشمن کے مقابلے کا ہے، عالمی سطح پر تشیع کی سرفرازی، کامیابی اور کامرانی کے سفر آغاز ہوچکا ہے، افغانستان کی موجودہ پارلیمنٹ اور حکومت ، کویت کے سیاسی بساط ، لبنان کی پولیٹیکل ڈیموگرافی،عراق میں صدام کے بعد تشکیل کردہ حکومت ، بحرین میں چار برس سے جاری عوامی جدوجہد ، یمن میں حوثی قبائل کا غالب آجانا، فرد واحد علامہ شیخ عیسیٰ زکزاکی کے ہاتھوں ایک کروڑسے زائدافراد کا مشرف با اسلام ہونا اس بات کی روشن دلیلیں ہیں ، یمن کا سات روز میں سعودیہ پر قبضے کا دعواکوئی معمولی بات نہیں ، دنیا بھر کی ضرورت کا %80تیل انہی شیعہ نشین علاقوں سے حاصل ہوتا ہے، پاکستان اور سعودیہ کی تشیع ابھی بیداری کے اس سفر کو تہ نہیں کرسکی ہے،پاکستان میں مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود تشیع کو وہ آزادی حاصل ہے جو دنیا کے دیگر ممالک میں حاصل نہیں ، پاکستان میں مختلف میدانوں میں کام کی کثیر گنجائش موجود ہے، توجہ دینے اور امور میں نظم پیدا کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

 

انہوں نے مذید کہاکہ یہ زمانہ عروج تشیع اور زوال تکفیریت کا زمانہ ہے، اجتماعی کاموں میں کوتاہی اور کمزوری سنگین نقصان کا باعث بنے گی، ہمارے شیعہ سنی اتحاد کی بدولت آج تکفیریت پاکستان میں جائے پناہ کی تلاش میں دربدر ہے، مکہ ، لاہوراور اسلام آباد میں دشمنوں کا جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے،آج تشیع پاکستان میں اپنی ہمت ، حوصلے، شجاعت، بہادری، وفا ، ایثار ، فداکاری کی بدولت سیاسی ، اجتماعی اور مذہبی منظر نامے میں اپنا مخصوص نقش و رول رکھتی ہے،کل تک ہم سینکڑوں جنازے لے کر دھرنے دیتے اور فوجی آپریشن کا مطالبہ کرتے تھے، آج نہ فقط پاک فوج بلکہ اٹھارہ کروڑ عوام یہ مطالبہ کرنے پر مجبور ہے،مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے سیاسی و اجتماعی رابطوں کی بدولت ، شیعہ سنی یونٹی کے رواج کی بدولت حکومت اور دشمنان اسلام ہماری جانب متوجہ ہوئے ہیں، امریکی و سعودی لابی پاکستان میں مجلس وحدت کو اپنے لیئے تھریڈ تصور کررہی ہے، ہماری مشترکہ جدوجہد نےشیعہ سنی کو یکجاکرنے کے ساتھ ساتھ تکفیریت کو نہ فقط پاکستان میں (Isolate)تنہا کیا بلکہ عالمی سطح پر تکفیریت تنہائی کا شکار ہوئی ہے۔

Strategic Management Program

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے جمعیتہ الوفاق البحرین کے سربراہ علامہ شیخ علی سلمان کی آل خلیفہ کے ہاتھوں بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آل خلیفہ ریاستی ظلم و جبر کی بنیاد پر بحرینی عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہیں ، آل خلیفہ نے انتخابی ڈرامے سے مطلوبہ نتائج کے عدم حصول کے باعث بحرینی عوام کے ہر دل عزیز لیڈر اور مذاہمتی تحریک کے قائد المجاہد حجتہ السلام علامہ شیخ علی سلمان کو گرفتار کیاہے، بحرینی غیور عوام گذشتہ پانچ برس سے مسلسل آل خلیفہ کے ظلم واستبداد کے آگے آہنی دیوار بن کر کھڑے ہیں، معصوم بچوں ، نہتی خواتین، بزرگ شہریوں کو سفاکیت اور بربریت کا نشانہ بنایا جا رہاہے، امریکی اور سعودی اسٹریجیٹک اور انٹیلجنس  سپورٹ سے بحرینی قابض شاہی حکومت حریت پسند بے گناہ بحرینی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کیئے ہوئے ہے، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں قاتل دہشت گردوں کی  پھانسی کے معاملے پر فکر مند ہونے کے بجائے بحرین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورعوامی قائد  علامہ شیخ علی سلمان کی بلاجواز گرفتاری پر اپنا اصول پسندانہ موقف اختیار کریں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree