وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے لیاقت باغ راولپنڈی میں شہدائے چٹیاں ہٹیاں کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی،میلاد البنی ﷺ پر خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے چار مومنین کی اجتماعی نماز جنازہ علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر اقتداء ادا کی گئی، جنازے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع شرکائے جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طالبان دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ یہ صرف عزاداری سید شہداء حضرت امام حسین ؑ کے دشمن نہیں بلکہ میلاد مصطفیٰ ﷺکے بھی دشمن ہیں ، ان کے نذدیک ہر وہ طبقہ کافر ہے جو ان کے باطل نظریات کا منکر ہو، خواہ ہو شیعہ ہویا سنی ، فوجی ہو یا وکیل ، طالب علم ہو یا عالم دین ،یہ تکفیری یزیدی ٹولہ ہے ان کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ۔ان دہشت گردوں کی جڑیں مدارس سے جا ملتی ہیں وزیر داخلہ تکفیری مدارس کے خلاف کیوں خاموش ہے اسلام آباد داعش کا مرکز بنا ہوا ہے ۔دارالخلافہ سے عالمی دہشت گردوں کو مدد کے لیے بلایا جا رہا ہے لال مسجد دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے ۔کالعدم جماعتوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار کالعدم جماعتیں ہیں جوطالبان کے ہمدرد اور سہولت کار ہیں آج تکفیری ٹولہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھر سے زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔جنازے کے موقع پررقت آمیزمناظر دیکھنے میں آئے۔ہر آنکھ اشک بار تھی۔شہدائے چٹیاں ہٹیاں کی سوئم کی مجلس کل امام بارگاہ ابو محمد رضوی میں ہوگی۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) راولپنڈی میں محفل میلاد البنیﷺپر خودکش حملہ سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کی کارستانی ہے، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو ثبوتاژ کرنے کے لئےروالپنڈی میں دھماکہ کیا گیا، اللہ اکبر کی صدا بلند کرکے دھماکہ کرنے والے دہشت گردلبرل یا سکیولرنہیں بلکہ مذہبی شناخت رکھتے ہیں، ان سے نا فقط سرجیکل بلکہ آئیڈیالوجیکل مقابلے کی ضرورت ہے ،چوہدری نثار علی خان دہشت گردی میں ملوث ہر دس میں سے ایک مدرسے کے خلاف فوری کاروائی کو یقینی بنائیں ، پورے ملک میں چھوٹے چھوٹے وزیر ستان بن چکے ہیں ، بلاتفریق ، بلاخوف و خطر، بلا تاخیر ملک بھر میں شیعہ سنی کے قاتل مخصوص مائند سیٹ کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نےامام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں  راولپنڈی میں خودکش دھماکے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ آج کے اس سانحے نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ دہشت گرد فقظ وزیر ستان نہیں بلکہ پورے ملک میں اپنا ہدف آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں ، سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والی قومی ہم آہنگی سے خوف زدہ دہشت گرداور ان کے سیاسی ومذہبی پشت پناہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد میں مسلسل رکاوٹ ڈالنے میں مصروف ہیں ، پاکستان پر مسلط نا اہل ، بزدل اور خوفزدہ حکمرانوں نے پہلے ان دہشت گردوں کو مذاکرات کے نام پر مسلسل ڈھیل دی، انہیں منظم ہونے کا موقع فراہم کیا، ان کے سیاسی و مذہبی پشت پناہوں اور سہولت کاروں کو یکسوئی کا موقع فراہم کیا گیا،سانحہ پشاور کے بعد پاک فوج اور پاکستانی قوم کے پریشر پر حکومت نے آپریشن کیلئےسرینڈر کیا،
انہوں نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ کی مسلسل دہشت گردوں کی سپورٹ کی بدولت پورا ملک دہشت گردوں کی ذد پر آگیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ محضوص مائنڈ سیٹ اپنے سوا سب کو کافر قرار دیتا ہے، چاہے وہ فوج ہو ، پولیس ہو، جج ہو، وکیل ہو، شیعہ ہو ، سنی ہویا اسکول کا طالب علم ،دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو بیرونی ایجنٹ قرار دے کر ان کے مسلکی شناخت نہ چھپائی جائے، جو لوگ اسلام کے نام پر، نعرہ تکبیر لگا کر بے گناہوں کاقتل عام کر رہے ہیں وہ آسمان سے ناذل نہیں ہوتے بلکہ چوہدری نثار کے بقول ان دس فیصد مدارس میں پل رہے ہیں جو دہشت گردی میں ملوث ہیں ،دس فیصد کا مطلب ہر دسواں مدرسہ دہشت گردی میں ملوث ہے، لیکن حکومت اور قانون ان کے خلاف کوئی ٹھوس اقدام نہ کرتا،  اللہ اکبر کی صدا بلند کرکے دھماکہ کرنے والے دہشت گردلبرل یا سکیولرنہیں بلکہ مذہبی شناخت رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی)راولپنڈی میں جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کے اجتماع پرتکفیری دہشت گردوں کا دھماکہ اسلام دشمنی کی بدترین مثال ہے، رسول ﷺاور آل رسول ﷺکے دشمن عزاداری اور میلاد البنی ﷺ دونوں کے مخالف ہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

راولپنڈی کے گنجان آبادعلاقہ چٹیاں ہٹیاں میں شہید عون محمد رضوی کی امام بارگاہ میں میلاد البنی ﷺ کے اجتماع میں تکفیری دہشت گردوں کے خودکش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف پیدہ ہونے والے قومی اتقاق رائے کے بعد دہشت گرد اور ان کے سہولت کار انگشت بادندان ہیں ، دہشت گرد وں پر پاک فوج کی جانب سے کاری ضربیں لگ رہی ہیں ، مزاروں، امام بارگاہوں ، بازاروں اور اسکولوں میں بم دھماکے کر نے والے پہاڑوں سے اتر کر نہیں آتے شہروں میں موجود محفوظ پناہ گاہوں اور مدارس میں چھپے بیٹھے ہیں ، راولپنڈی میں میلاد کی تقریب میں تکفیری دہشت گردی میں  فوجی عدالتوں کے مخالفین ذمہ دار ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود شیعہ سنی عوام کے مشترکہ دشمن عزاداری اور میلاد کے خلاف بر سر پیکار ہیں ، شیعہ سنی عوام بیدار ہیں اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں ۔

وحدت نیوز(گلگت) دہشتگردی کے متعلق حکومتی پالیس منافقت پر مبنی ہے ،ملکی سطح پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہورہی ہے جبکہ عالمی سطح پر تکفیری قوتوں سے مراسم بڑھائے جارہے ہیں۔پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ بحرین سے بیرونی دنیا میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ۔بحرین کے مظلوم عوام پچھلے کئی سالوں سے بحرینی خلیفہ کی ظالمانہ شہنشاہیت کے خلاف سڑکوں پر ہیں اورایسے حالات میں وزیراعظم پاکستان کا دورہ بحرین اور الخلیفہ حکومت کا ساتھ دینا جمہوریت کے گلے پر چھری پھیرنے کے مترادف ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل شیخ نیئرعباس مصطفوی نے دنیور میں جشن ولادت سید الکونین کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت پاکستان کا چند ڈالروں کے عوض بحر ینی خلیفہ کی ناجائز حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدام سے جمہوریت پسند قوتوں کو سخت دھچکا لگا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے اور اس ملک کے سربراہ کی جانب سے شہنشاہیت جیسے فرسودہ اور ظالمانہ نظام کی مدد اورتکنیکی معاونت دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ انتہائی متاثر ہوئی ہے اورحکومت کے ایسے اقدامات سے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ہم بحرینی عوام کے حق جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ظالم خلیفہ کے خلاف ہیں جنہوں نے بحرینی عوام کے حقوق برسوں سے غصب کئے رکھا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ بحرین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان چند ہزار ڈالروں کے عوض بخشو کا کردار ادا کررہے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویثرن کے زیراہتمام سا نحہ 10جنو ری علمدار روڈ اور سا نحہ زا ئرین 21جنوری درینگڑھ کے برسی کے حوالے سے تقریب شب شہداء کا اہتمام کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں مر د و خوا تین نے شر کت کی، تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ میں ان شہدا ء کو سلا م پیش کر تا ہوں جنہوں نے پورے پاکستان میں ملت تشیع اور ہر با ضمیر شخص کو جگا یا پورے ملک اور سا ری دنیامیں ایک ایسا انقلاب بھر پا کیا جسکا مشا ہدہ سا ری دنیا نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم اُس وقت سے یہ مطا لبہ کر رہے تھے کہ طا لبا ن کے نا م سے جو دہشت گرد سر زمین پا کستان میں معصو م انسانوں کا خون بہا رہے ہیں وہ کسی رعا یت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف فو ری طور پر بھر پور کاروائی کا آغاز کیا جا ئے لیکن اُس وقت ہما ری کسی نے ایک نہ سُنی اور پے درپے ہم پرحملے ہوتے رہیں اور با رود سے بھری گا ڑیاں ہمارے گلی محلوں اور اسکولوں کے قریب اُڈھا ئے گئے اور دوسری جانب حکومت اُن دہشت گر دوں سے مذاکرات کرنے کی کوششوں میں مصر وف تھی ۔ اب ہم پو چھتے ہیں کہ کیا وہ لوگ جو ان بم دھماگوں میں اُڈھا ئے گئے کیا وہ لوگوں کے بیٹے نہیں تھے کیا اُن کے جا نوں کی کوئی قیمت نہیں تھی اب جبکہ یہ دہشت گر د اتنے دلیر ہو گئے ہیں کہ ہمارے اسکول کے بچے بھی ان کے شر سے محسوس نہیں رہیں تب ہمارے ریاستی ادا روں اور حکومت کو ہوش آگیا ہیں کہ ان دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائی اور ان کی مکمل بیخ کنی کے سوا ہمارے پا س کوئی راستہ نہیں ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری چودہ سو سا لہ تا ریخ گواہ ہے کہ ہم نے کسی ظا لم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا ہر ظا لم نے اپنے دور حکومت میں ظلم کے ذریعے ہمیں زیر کرنے کی کو شش کی لیکن فر زندان کر بلا نے کبھی ظلم کو قبول نہیں کیا اور ہمیشہ اُسکے خلاف آواز بلند کرتے رہیں۔تقریب سے خا نو ادگان شہدا ء نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے شہدا ء پر فخر ہیں اور اگر ہمیں دین کی راہ میں ہزار بچے بھی قر با ن کرنا پڑے تو ہم اس قربا نی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

 

تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے ممبر صو بائی اسمبلی سید محمد رضا نے کہا کہ میں ان پا ک شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لہو سے ملت میں وہ جوش و ولولہ پیدا کیا ہے جو اس سے پہلے ہمارے اند ر موجو د نہیں تھی آج ہم اپنے شہید وں کے سا تھ تجدید عہد کرنے کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ملک میں جا ری دہشت گردی کو پرا کسی وار کا نام دے کر شہیدوں کے خون کے سا تھ خیا نت کر رہے ہیں اور یہ بات میں چیلنج کے سا تھ کہتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی پراکسی وار نہیں کیونکہ جو لوگ اسکو پراکسی وار کہتے ہیں وہ اس لفظ کے مفہوم سے آگا ہ نہیں اور ملک میں جا ری دہشت گر دی کو پراکسی وا ر کہہ کر شہدا ء کے خون کے سا تھ نا انصا نی کر رہے ہیں ۔کیونکہ کوئٹہ اور پورے ملک میں جس طرح یک طر فہ کاروائیوں میں ملت تشیع کے افراد کو نشانہ بنا یا گیاجس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل بنے اب اس کو بیلنس کرنے کیلئے او ر اپنی دہشت گردی کو چھپانے اور ہماری مظلومیت کو دبانے کیلئے اسے پراکسی وار کا نام دیا جاتا ہے۔ بیان میں اسپنی روڈ سے ہزارہ نو جوان کی تشدد زدہ لاش کے ملنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملو ث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے ہیڈ آفس میں رسول خدا فخرا نسانیت کے عنوان سے میلاد کی تقریب کا اہتمام کیا گیاایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی ،چیئرمین خیرالعمل فاﺅندیشن نثار علی فیضی ، مرکزی سیکر ٹری روابط ملک اقرار حسین،علامہ علی شیر انصاری نے گفتگوکی اشعار پڑھے اور دعا کرائی۔

 

علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ رسول اللہ تمام عالمین کے لیے رحمت ہیں جس جس عالم میں اللہ کی ربو بیت قائم ہے اس اس عالم میں رسول اللہ واسطہ فیض ہیں، انسانیت کی پامال قدروں کو عروج پیغمبر خدا کی ذات سے حاصل ہوا اور انسانیت کے بھٹکے ہوئے قافلے کو اوج ثریا تک پہنچا دیا انکی سیرت کی اتباع میں انسانیت کی نجات ہے ۔عید میلادالبنی امت مسلمہ کے لیے سب سے بڑی خوشی کا دن ہے آج شیعہ اور سنی بھائیوں کا ملکر رسول اکرم کا میلاد منانا اسلام و ملک دشمن قوتوں کی ناکامی اور امت مسلمہ کی وحدت کا ثبوت ہے۔

 

چیئرمین خیرالعمل فاﺅنڈیشن نثار علی فیضی نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ عاشقان مصطفی آج میلاد مصطفی منا کر پوری دنیا کو یہ بتلا رہے ہیں کہ اسلام امن،انسانیت اور سلامتی کا دین ہے عاشقان محمد عشق رسول میں اپنے کردار،زبان اور عمل کے ذریعے دین کا حقیقی چہرہ لوگوں کو دکھاتے ہیں لیکن بد قسمتی سے آج اسلام کے چہرے کو بھی مسخ کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں جواسلام ،دین، جہادا ورتکبیر کے ساتھ انسانیت کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں رسول اللہ کے فرمان کے مطابق بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے لیے بہتر ہو ہمیں آج اپنے کردار اور اطوار کے ذریعے سے دوسروں کے لیے جائے پناہ ،جائے امن و سلامتی اور جائے محبت وآتشی کا پیکر بننا پڑے گا اور یہی عشق مصطفی کا تقاضا ہے انسانیت کی سسکتی اور تڑپتی آہوں کو اللہ کے احکامات اور رسول اللہ کی سیرت کی روشنی میں سہارا دینا ہو گا آخر میں شرکاءمیں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree