وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام دھشت گردی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں جیکب آباد میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور ضلعی سیکرٹری جنرل حسن رضا غدیری کی سربراہی میں علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔

علامتی بھوک ہڑتال کیمپ سے آل پارٹیز کانفرنس کے چئیر مین شعبان ابڑو ،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نثار احمد ابڑو،سیدغلام شبیر نقوی، وسیم لطیف مہر ، شاھد جوادی،isoجیکب آباد یونٹ کے صدر رجب پیچوھوو دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پرشرکاء نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دھشت گردی کا خاتمہ کیا جائے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈٖومکی نے کہا کہ پاراچنار میں ایف سی کے ہاتھوں معصوم شہریوں کا قتل شرمناک عمل ہے۔سماجی رہنما خرم زکی کے قاتل لال مسجد کا برقعہ پوش ملا اور کالعدم جماعت ہے، جن کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے زخمیوں کو سات ماہ گذر جانے کے باوجود چیک اور امداد نہیں ملی جبکہ جیکب آباد ،شکارپور،اور قمبر شھداد کوٹ میں دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس موجود ہیں جن کے خلاف پولیس اور رینجرز مشترکہ آپریشن کرے۔ نہتے شہریوں پر گولی چلانے والے آخر دھشت گردوں کے خلاف گولی کیوں نہیں چلاتے؟

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور وارثان شھداء شکارپورکی قیادت میں پارہ چنار ڈیرہ اسماعیل خان اور کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔اس موقع پر مظاہرین سے وارثان شھداء کمیٹی کے ممبران اور مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکریٹری جنرل فدا عباس ، isoکے ڈویژنل صدر سلمان حسینی و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پارہ چنار میں نہتے شہریوں پر ایف سی اہلکاروں کی بلا جواز فائرنگ ریاستی دھشت گردی اورقابل مذمت ہے۔حقوق انسانی کے علمبرداراور تمام مسالک کے لوگ، کراچی ، ڈی آئی خان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ممتاز سماجی کارکن خرم زکی شھید نے لال مسجد کے برقع پوش ملااور تکفیری ٹولے کی دھشت گردی کے خلاف انتہائی جرئت اور بہادری سے جدوجہد کی۔آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے ہوتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں شیعہ جوانوں کی نسل کشی اور کالعدم دھشت گرد جماعت کی شر انگیز سرگرمیاں سوالیہ نشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکارپور کے وارثان شھداء گذشتہ دس روز سے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں۔سندہ حکومت وارثان شھداء سے کیے گئے معاہدے پر عمل در آمد نہ کر کے سنگین غلطی اور عھد شکنی کی مرتکب ہوئی ہے۔سندہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی کارکنوں کے ہمراہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کی شیعہ نسل کشی کیخلاف بھوک ہڑتال کے دوسرے روز میں داخل ہونے پر ان سے اظہار یکجہتی حکومت اور ریاستی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے، بھوک ہڑتالی کیمپ میں روزانہ کے بنیاد پر مرد، خواتین، بچے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہو کر ملت جعفریہ کیساتھ ہونے والی ظلم بربریت کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ احتجاج غیر معینہ مدت کیلئے ہے جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا ہم اس بھوک ہڑتال کو جاری رکھیں گے، ہم ذلت کی زندگی کو عزت کی موت پر ترجیح دیتے ہیں، انشاللہ گذرتے دن کیساتھ ساتھ پورے ملک میں یہ احتجاجی تحریک پھیل جائیگی، ہم اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ کلنگ پر حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ہماری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے، حکمران اور ادارے اس بات کی وضاحت کریں کہ ہمارے چوبیس ہزار سے زائد شہداء کے انصاف کیلئے کونسا راستہ اپنائیں؟ ہماری نسل کشی ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے اس سازش سے ہم بخوبی واقف ہیں، ہمیں حب الوطنی اور امن پسندی کی سزا دی جا رہی ہے۔ علامہ حسن ہمدانی نے محب وطن عوام سے درخواست کی کہ وہ ملک سے دہشتگردی فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہماری اس تحریک کا ساتھ دیں ہم ظلم کیخلاف اور مظلوموں کے حقوق کیلئے گھروں سے نکلے ہیں اور مظلوموں کو حقوق دلانے کیلئے ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سکریٹریٹ میں یونٹس کے سربراہوں اور ڈویژنل کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسکی صدارت کوئٹہ ڈویژن کے سکرٹری جنرل جناب عباس علی نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہرئے اُنھوں نے کہا کہ 21مئی کو بسلسلہ 15شعبان ’’امید مظلومین کانفرنس‘‘ جس میں مجلس وحدت مسلمیں پاکستان کے مرکزی سکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس و دیگر مرکزی قائدین شریک ہوں گے، جو ہمارے لئے افتخار کا باعث ہے۔ مرکزی قائدین کا کوئٹہ پہنچے پر شاندار استقبال کیا جائیگا۔ یہ کانفرنس سیاسی، اجتمائی اور تربیتی حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یونٹ سربراہان اس ضمن میں اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں۔ اور پروگرام کے کامیاب انعقاد کیلئے شب وروز محنت کریں۔ اجلاس کے آخر میں کراچی اور ڈی آئی خان میں بے گناہ شہریو ں کی شھادت پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے ایک مذمتی قرارداد پیش کیا گیا، اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) بھوک ہڑتال پر بیٹھےمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ میں تشریف لانے والے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پریس کانفرنس کے دوران مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کو آخری دم تک ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے کہ ملک کی ایک بڑی مذہبی و سیاسی جماعت کا قائد اپنے قوم کے جائز مطالبات منوانے کے لیے بھوک ہڑتال کر رہا ہے۔ملک بھر میں شیعہ نسل کشی اور پارہ چنار کی حالیہ بربریت کے خلاف ہم صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں اور مجلس وحدت مسلمین کے تمام مطالبات کی منظوری تک ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ دریں اثنا سارا دن احتجاجی کیمپ میں مختلف وفود کا آنا جانا لگا رہا۔ راولپنڈی سے علما اور شیعہ عمائدین کی ایک بڑی تعداد نے علامہ علی اکبر کاظمی کی قیادت میں علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کی طرف سے بھوک ہرتال کا سلسلہ شروع ہو نے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ملت تشیع کے اہم مقامات پر احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) پارہ چنار میں پولٹیکل انتظامیہ کے ہاتھوں چار بے گناہ افراد کی شہادت، ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ، کراچی میں سول سوسائٹی کے رہنما و صحافی خرم ذکی کا قتل،پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیوں کا تسلسل اور ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔اس حوالے سے بعد نماز جمہ ملک گیر احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گی ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویثرن کی جانب سے بعد نماز جمعہ خوجا مسجد کھارادر، دربار حسینی ملیر،نور ایمان مسجد، مسجد المصطفی،سمیت دیگر جامع مساجد میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اورر یلیاں نکالی گئی  جبکہ شہر قائدمیں مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ مسجد کھارادرکے سامنے کیا گیا جہاں ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ باقر عباس زیدی ،علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن،علامہ احسان دانش ،شبیر حسینی ،احسن عباس رضوی ،زین عباس، سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارا چنار ،ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور ،کراچی میں دہشتگردی کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے شیعہ و سنی اتحاد کے نعرے لگائے اورملک میں جاری شیعہ نسل پر حکومت اور ریاستی اداروں کی نا اہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 مظاہرین سے خطاب رہنماوں نے کہا کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں جب تک امریکہ اور ہندوستان کی مداخلت ختم نہیں ہوتی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہو گا۔ پاکستان کا وجود یہود و ہنود لابی کے مفادات کے لیے خطرہ ہے۔یہی وجہ کہ یہ بیرونی طاقتیں اپنے آلہ کاروں کے ذریعے وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر تُلی ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں دہشتگردی کی تازہ لہر حکومت اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.پاراچنار ڈی آئی خان پشاور کراچی میں دہشتگردی کی مزمت کرتے ہیں.حالیہ واقعات نے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کی سازش ہے رہنماؤں نے وفاقی حکومت،چیف جسٹس آف پاکستان ،آرمی چیف سے مطالبہ کیا کے وہ شیعہ نسل کشی کا از خود نوٹس لیں ملک میں اہل تشیع کے خلاف ہونے والے دہشت گردی کے تمام مقدمات کو ملٹری کورٹس میں بھیجا جائے پارا چنار فرنٹیر کانسٹیبلری اور لیویز اہلکاروں کے ہاتھوں بے گناہ شہید ہونے والے چار افراد کے قتل کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا سنائی جا سکے اور سانحہ پارا چنار کے ذمہ داران کمانڈیٹ کرم ایجنسی، پولٹیکل ایجنٹ اکرام اللہ اور اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ شاہد علی کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھر میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں ان کے سہولت کاروں سمیت ریاستی اداروں میں شامل کالی بھڑوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree