وحدت نیوز(اسلام آباد) کربلا کسی خاص فرد یا شہر کے لئے نہیں بلکہ امت کو جہالت اور ظلمتوں سے نکالنے کے لئے ہے۔ کربلا کا ہدف امت کی اصلا ح ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحد ت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمرکزی امام بارگاہ شکریال اسلام آباد میں عشرہ محرم کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ رسول خداصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امت کو انحراف اور فساد سے بچانے کے لئے ہدایت کی کوئی کمی نہیں چھوڑی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قرآن کی آیات کو لوگوں تک پہنچایا وحی پہنچائی دین پہنچایا احکام بتائے اور یہ بھی بتایا کہ میرے بعد قرآن کا مفسر کون ہے قرآن کا مبین کون ہے حق اور باطل میں فرق کیاہے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہلبیت ؑ کے بارے میں جو احادیث ہیں وہ درحیققت رسول خدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی امت کے لئے ہدایت کے روشن چراغ جلاتے رہے ہیں آپصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ کہنا کہ حسین ؑمجھ سے ہے اورمیں حسینؑ مجھ سے ہوں مسلمانوں کے لئے اس سے بڑی اور کیا ہدایت ہو سکتی ہے یعنی رسول خدا فرما رہے ہیں کہ آپ نے رسول تک پہنچنا ہے تو حسین تک پہنچواور اگر حسین تک پہنچ گئے تو مجھ رسول تک پہنچ جاؤ گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غم وہ غم نہیں ہے جو انسانوں کو کمزور کرتا ہے انسانوں کو گھروں میں بیٹھا دیتا ہے یہ غم وہ غم ہے جو انسان کے وجود اور روح انقلاب برپا کرتا ہے اورغم حسین ؑ میں بہنے والا یہ اشک وہ ہے جو انسان کے وجودکی گہرائیوں سے نکلتاہے اسے حوصلہ دیتے ہیں ہمت و شجاعت دیتے ہیں انسان کو زہدو تقوی کی طرف لے کر اتے ہیں ایثار و فدا کار ی کا جذبہ پیدا کرتا ہے ،غم حسینؑ تمام انسانوں کا غم ہے امام حسینؑ کسی مسلک کے کسی دائر میں آنے والی شخصیت نہیں ہیں بلکہ وہ پوری بشریت اورانسانیت کے نجات دہندہ ہیں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ کربلا ہمیں ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتی ہے، کشمیر آج کی کربلا ہے، ہمیں مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ یزید وقت مودی کے جرائم بے نقاب ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں۔ ایک ماہ سے جاری مسلسل کرفیو کے باعث کشمیری اس وقت شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، محرم الحرام کے دوران بھی بھارتی فوج نے یزیدی فوج کی طرح لوگوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اس مسئلہ پر بھرپور قوت کیساتھ فیصلہ کرنا چاہیئے، مسئلہ کشمیر محض بیان بازی سے حل نہیں ہوگا، اس کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

وحدت نیوز(سجاول) مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا حق کا معیار اور باطل کے مقابلے میں عاشقانِ خدا کے قیام کا معرکہ ہے، ہر دن عاشوراء ہے اور ہر دھرتی کربلا ہے، یعنی کربلا ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔ عشرہ محرم الحرام کی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے کربلا کے پیغام کو سمجھا آج وہ باطل اور یزیدیت کے مقابل ڈٹ کر کھڑی ہیں، کربلا مقصد انبیاء کی تکمیل اور تحفظ و بقائے اسلام کا معرکہ ہے، کربلا نے ہمیں بتایا کہ اہل حق اگر بہتر بھی ہوں تو وہ نوے ہزار کے لشکر پر بھاری ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ کربلا والوں کے نقش قدم پر چل کر عصر حاضر کے یزیدیوں کا مقابلہ کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یزید اور شمر کے پیروکار ہیں، جو ظلم و بربریت کے ساتھ معصوم انسانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر فلسطین یمن نائیجیریا میں معصوم انسانوں کا بہتا لہو یزید عصر کے چہرے بے نقاب کر رہا ہے کہ امریکہ انڈیا اسرائیل اور ان کے اتحاديوں نے دنیا میں ظلم و دہشتگردی کا جو بازار گرم کیا ہے اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ عبد الخالق اسدی نے پاراچنار کی صورتحال پر 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم کو خط لکھا تھا، جس پر بریگیڈیئر اختر علیم خان اختر اور علامہ عبد الخالق اسدی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ بریگیڈیئر نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے صورتحال سے علامہ عبدالخالق اسدی کو آگاہ کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم بالشخیل کی زمینوں کا پرامن حل نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے بریگیڈیئر اختر علیم کے 2017ء میں امن و امان کی ابتر صورتحال کو پرامن صورتحال میں تبدیل کرنے پر فرض شناسی کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کے بعد نئے آنے والے افسر بھی پارا چنار کے مسائل کا آپ کی طرح پرامن حل نکالنے کی کوششیں کرینگے۔ پاراچنار کو اسٹریٹجک حوالے سے خصوصی اہمیت حاصل ہے، لہذا پاراچنار میں امن و امان کا قیام بہت ضروری ہے۔

علامہ عبد الخالق اسدی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ پاک سرزمین کے دفاع پہ کوئی آنچ آنے نہیں دے گی اور مادر وطن کے خلاف استکباری و وطن دشمن طاقتوں کی ہر سازش کا ناکام بنائے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) معرکہ کربلا دنیا بھر کے غیرت مندوں ،بہادروں، باضمیر انسانوں کی درس گاہ ہے۔ پاکستان کا یوم دفاع ہماری عظمتوں اور جراتوں کے اظہار کا دن ہے۔ اس وقت سرحد پار خطرات کاسامنا ہے جس کا مقابلہ جذبہ حب الوطنی سے سرشارہو کر ہی کیا جاسکتا ہے ۔اور یہ ملک و قوم کی سالمیت و استحکام کی ضمانت بھی ہے ۔آج کے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے انیس سو پینسٹھ کے قومی جذبے اورولولے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحد ت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محرم الحرام کی چھٹی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہاکہ مخصوص فکر کے پیروکار پورے ملک کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔ اس وطن میں بسنے والے تمام افراد کو بلاتخصیص مذہب و مسلک برابری کے حقوق حاصل ہیں۔کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے کے عقیدے میں مداخلت کا باعث بنے۔عالمی استعماری و ظاغوتی قوتوں کی ایما پر جو عناصر اس ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں انہیں ناکامی اٹھانا پڑے گی۔قومی اخوت وحدت کا ہتھیار انہیں ذلت آمیز شکست سے دوچار کرے گا۔ ہم نے شجاعت عزم و استقامت اور وفاداری کربلا سے لی ہے ۔وطن عزیز کے سچے بیٹے جذبہ حسینی سے سرشار ہیں اور ملک پر کسی بھی مشکل وقت میں جانیں نچھاور کرنے کو تیار ہیں ۔

وحدت نیوز(لاہور) عزاداری امام حسین علیہ السّلام تجدید عہد کا نام ہے کہ اے ہمارے آقا و مولا حسین علیہ السلام جس دین اسلام کے لیے آپ نے اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی جانوں کو قربان کر دیا ہم اس دین کی سر بلندی کے لیے اپنی اور اپنی اولاد کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ہم میدان عمل میں اتر کر ہر ظالم کے خلاف صدائے حق بلند کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے امام بارگاہ جاگیر علی اصغر،بیدیاں روڈ لاھور میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومت وعوام کا باہر نکل کر احتجاج کرنا ملت تشیع کے طریقہ احتجاج کی تائید کرتا ہے۔ہم 1400 سال سے یہی بتا رہے ہیں کہ احتجاج بند کمروں میں نہیں ہوتا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree