وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکریٹری جنرل وجاہت علی مرزانے اپنی 13رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیاہے ۔ میڈیاسیل سے جاری اعلامیہ میں انہوںنے کہاکہ نامزد کابینہ کے اراکین میں 1-غلام حسنین انصاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل 2-سیدمحمد علی کاظمی سیکرٹری روابط3-برادر ثقلین نقوی سیکرٹری اطلاعت4- برادر ڈاکٹر موسیٰ کاظم سیکرٹری تربیت 5- برادر نجف خان بلوچ سیکرٹری فنانس 6-برادر زاہد حسین سوری سیکرٹری آفس7- برادر حسنین رضا کربلا ئی سیکرٹری سیاسیات8-برادر عمران نقوی سیکرٹری نشرواشاعت9-برادر ضامن عباس سیکرٹری جوانان10-مولانا عمران ظفر سیکرٹری تحفظ غزاداری 11-برادر اسد خان بلوچ سیکرٹری شماریات 12- برادر حسن عباس گھلوسیکرٹری تنظیم سازی 13- برادر جواد مصطفیٰ سرگا نہ سیکرٹری تعلیم شامل ہیں ۔
وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے محرم الحرام کے آغاز اور ایام عزا کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہاہے کہ امام عالی مقام حسین ع ابن علی ع نے فرمایا : ” میں عزت کی موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو ننگ و عار سمجھتا ہوں “ ایام حسینی کا آغاز ہوچکا ہے ، ہر مومن اور مومنہ کا دل محرم کا چاند دیکھ کر اپنے مولا و آقا اباعبدالله الحسین کے غم میں غمگین ہوجاتا ہے خداوند عالم کا شکر کہ اس نے اس سال بھی ہمیں عزاداری سید الشھداء کے لیے باقی رکھا عزیزان ! امام حسین ع نے راہ خدا میں عظیم قربانی دے کر واضح کردیا کہ دین کی بقا کیلیے کائنات کی ہر چیز قربان کی جاسکتی ہے مگر دین کو کسی بھی چیز پر قربان نہیں کیا جا سکتا امام حسین ع نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر بھی کیا ، سنت رسول ؐ کو زندہ کیا ، سیرت علیؑ کو اجاگر کیا اور یزیدیت اور یزیدی فکر کو ہمیشہ کے لیے رسوا کر دیا۔
عزیزان !! عزاداریِ حسین ع ہمارے پاس ایک عظیم نعمت ہے جسکا اجر نہ صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی بے انتہا ہے ذکر حیسن ع سننا اور سنانا اس پر رونا اور رلانا اجر عظیم رکھتا ہے لیکن اسی عزاداری کے ذریعے ہمیں پیام کربلا کا پیامبر بننا ہے جیسے جیسے دنیا کے علم و شعور میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اھداف کربلا کی تبلیغ اور پیغام کربلا کو عملی کرنے کی ذمہ داری بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے ہماری مجالس با مقصد اور باھدف ہوں اور اس سلسلے میں بانیان مجالس کا کردار ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ہے منبر حسین ع فکرِ کربلا ، حماسی و زینبی کردار اور موجودہ دور میں عزادارن حسین ع کی ذمہ داریاں بیان کرنے کا متقاضی ہے . کربلا ایک درسگاہ اور مرکز انقلاب حسینی کا نام ہے جس طرح جناب زینب عالیہ سلام اللہ علیھا نے پابند رسن ہو کر بھی پیغام حسینی اور انقلابِ کربلا کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اسی طرح ہمیں ان مجالس و عزاداری کو بامقصد طریقے سے منا کر مشنِ زینبی و حسینی کی حفاظت کرنی ہے۔
محرم کی آمد کیساتھ کراچی میں قابل شیعہ ڈاکٹر حیدر عسکری کی شھادت باعث تشویش ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے شھید حیدر عسکری کا جرم محب علی و عزادار حسین ع ہونا ہے دشمن تشیع عزاداری سید الشھداء سے خائف ہے اور اس کو ثبوتاژ کرنے کے لیے ناپاک ارادے رکھتا ہے لیکن ہم دشمن کی ہر سازش اور چال ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس سال بھی جوش و جذبے سے ذکر مولا حسین ع کا انعقاد شہر شہر گاوں گاوں میں ہوگا دعا ہے کہ پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی عزاداری اباعبداللہ الحسین برپا ہو خداوند متعال دشمنان تشیع کے شر سے ہر محب و عزادر کو محفوظ رکھے اور ان کے ناپاک ارادے انہی کی طرف پلٹا دے۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآبادکے فلاحی پروجیکٹ ام ابیھاءع مدرسہ و تعلیم بالغاں اسکول میں ھفتہ وار دعا ئے ندبہ کا اہتمام بعد ختم دعا استقبال محرم کے حوالے سے خواھرسیدہ سیمی نقوی مرکزی رابطہ سیکرٹری ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین /معلمہ تعلیم بالغاں اسکول نےطالبات کو لیکچر دیتے ہوئےئے کہا محرم کا مقصدفقط سیاہ لباس پہننا نہیں ہوتا بلکہ محرم کا اصل مقصد کرداراپنے اندر کی میں سب کوختم کرنا کےکردار زینبیہ ؑپر چلنے والی بیٹیوں ہم سب کو مشن جناب سیدہ ع جناب خدیجہ الکبریٰ ع کو اپنے کردار سے افکار سے آگے لے کر چلناہے تاکہ معاشرے کو پتہ چلے کہ واقعی یہ حسینؑ کے درسے منسلک ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کے اراکین کابینہ نے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل لاھور کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی سے لاھور میں ملاقات کی۔ اراکین ضلعی کابینہ نے محترمہ زھرا نقوی کی عیادت کی اور ان کی احوال پرسی کی ۔
علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی تنظیمی فعالیت و کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے شعبہ خواتین لاھور کی کاوشوں کو سراھا۔ ماہ محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں تمام اہلِ منبر حضرات کی زمہ داری ہے کہ قیامِ امام حسین ع کے مقاصد کو عام کریں اور لوگوں کو واقعہ کربلا کی حقیقی و مستند تاریخ سے آگاہ کیا جاۓ
ان کا مزید کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے یزید ملعون کی ظالم قوت و حکومت کے خلاف دین اسلام کی سربلندی کے لیے کلمہ حق بلند کیا آج امام حسین علیہ السلام کے پیروکاروں پر لازم ہے کہ جہاں بھی ظلم و ستم ہوتے ہوئے دیکھیں وہاں مظلومنین کے حق کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں اسی طرح ہم ایک آئیڈیل اسلامی معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔
خواتین کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ عورت ہر معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔سیرت زینبیہ پر عمل کرتے ہوئے خواتین گھروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تشکیل میں بھی اپنا فعال کردار ادا کریں۔میٹنگ میں ایام عزا کے دوران درپیش مسائل و مشکلات پر بھی مشاورت کی گئی۔
وحدت نیوز(رتوڈیرو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی وصوبائی عہدیداران کے وفدنے ضلع لاڑکانہ کے گاؤں گوٹھ عثمان اونڑ کا دورہ کیا اور وہاں مقیم تمام مکینوں نے مذہب حقہ اہل بیت ؑ اختیار کرنے کا اعلان کردیا ۔بعدازاں اس گوٹھ میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر جعفری حفظہ اللہ کی عظیم اور باعمل قیادت کی طفیل ایک مسجد کی بنیاد رکھی گئی جس میںالحمد اللہ نماز پنجگانہ ،قران سینٹر، اور درس وتدریس کی کلاسزکا باقائدہ آغاز کردیاگیاہے۔
گوٹھ کا دورہ کرنے والی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی رہنماؤں محترمہ شبانہ میرانی، محترمہ سیمی نقوی محترمہ رقیہ ڈومکی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ خصوصاًمرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی اور ضلعی سیکریٹری جنرل برادر عبد الرزاق جلبانی کی بے انتہا کوششوں سے شعبہ خواتین کی کاوشیں رنگ لائیں ۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول رابطہ سیمی نقوی،مرکزی مسئول تحفظ عزاداری محترمہ شبانہ میرانی ،محترمہ رقیہ ڈومکی جنرل سیکرٹری جیکب آباد کے زیر سرپرستی مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع المرتضیٰ کالونی میں ایک دعائیہ پروگرام میں شرکت کی محترمہ سیمی نقوی نے بچیوں کو درس دیتے ہوئے کہا کہ ایام عزاء کو فکری انداز منائیے اپنے واجبات کو ادا کرتے ھوئے بی بی سکینہ ع کی بی بی زینب ع کی پیروی کرتے ھوئے اپنے پردوں کی حفاظت کیجئیے عورت کا سب سے بڑا ہتھیار اس کی چادر اس کا پردہ ہےدوسری نشست میں محترمہ رقیہ ڈومکی اور وھاں کی معلمات سے تبادلہ خیال کیا مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ میں 40 بچیاں زیر تعلیم ھیں 25 بچیاں رھائش پزیر ہیں جن کو مفت تعلیم دی جاتی ہے ہردن کی مناسب سے دعائوںکے اجتماع رکھے جاتے ہیں۔