وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کے سیکریٹری جنرل حسن رضاکے ماموںڈاکٹر حیدر عسکری کے بہیمانہ قتل کی پرزورالفاظ میں مذمت کی ہے ۔وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حیدر عسکری کا قتل قومی نقصان ہے، اس قبل بھی ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں محب وطن انسان دوست قابل ڈاکٹر و سرجن،انجینئر ،ماہر ین تعلیم ،علماء و اکابرین کو دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بھیٹ چڑھایا گیا جو اس ملک و قوم کا سرمایہ تھے لیکن بد قسمتی سے آج تک ان کے پیارے انصاف کے متلاشی ہیں اور قاتل ا?زاد گھوم رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محرم الحرام سے قبل ڈاکٹر حیدرعسکری کی ٹارگٹ کلنگ یہ ثابت کرتی ہے کہ شہر میں اب بھی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا مضبوط نیٹورک موجودہے۔سندھ حکومت محرم الحرام میں کسی بڑے سانحے سے بچنے کیلئے فوری طور پر ڈاکٹر حیدرعسکری کے قاتلوں کا سراغ لگائے اور سازش کا پردہ فاش کرے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پٹیل اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر حیدرعسکری کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے انکار کرنا بدترین غفلت اور نااہلی ہے۔ شہید ڈاکٹر حیدر عسکری کو جس وقت پٹیل اسپتال منتقل کیا گیا وہ حیات تھے اگر اسپتال انتظامیہ انہیں بروقت طبی امداد فراہم کرتی تو ان کی جان بچ سکتی تھی لیکن دوسرے اسپتال منتقل کرنے کے دوران خون زیادہ بہہ جانے کے باعث ان کی شہادت واقعے ہوئی۔سندھ حکومت پٹیل اسپتال کی اس غفلت کا فوری نوٹس لے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) جیکب آباد پولیس اور عوام ایک ساتھ ،عوامی رضاکاروں کی تربیت کےبہترین پروگرا م کا انعقاد۔ پولیس ہیڈکوارٹر جیکب آباد میںمحرم الحرام میں مجالس وجلوس عزاکی سکیورٹی انجام دینے والے اسکاوٹس اور رضاکاروں کے لئے ایک روزہ خصوصی تربیتی پروگرام میں ایس ایس پی بشیر احمد بروہی صاحب نے رضاکاروں کو لیکچر دیا ۔
شرکاء کو پروجیکٹر پر خودکش حملہ آور کی شناخت سے متعلق لیکچر دیا گیا اور خودکش کو قابو کرنے کی عملی تربیت دی گئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےخطاب کیااور تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگوبھی کی۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پولیس اور عوام متحد ہو کر سماج دشمن عناصر اور دھشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ایام عزا کے دوران رات 2 بجے تک پولیس کے جوان عزاداروں کی سیکورٹی کے لئے جب خدمات انجام دیتے ہیں تو ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔ ہم پولیس کے شہداء اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہیں جنہیں شب عاشور جیکب آباد میں بے جرم و خطا مارا گیا۔انہوں نےکہا کہ خواتین رضاکاروں کی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس لئے خواتین کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ عزاداری کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری اور عزاداروں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔ شہر کہ مختلف علاقوں میں مساجدوامام بارگاہوں اور جلوس ہائے عزاکے روٹس پر موجود گندگی کے ڈھیراور سیوریج کے پانی کی صفائی کو فوری یقینی بنایاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاوس کراچی میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے کہاکہ عزاداری سید الشہداءؑپاکستان کے تمام شیعہ سنی مل کر منعقد کریں گے،تمام مکاتب فکر کے افراد عزاداری کے اجتماعات میں بھرپور شریک ہوں۔کربلا کے پیاسوں کی یاد میں جگہ جگہ سبیلیں لگائی جائیں گی۔ عزاداری کے خلاف کسی بھی سازش کو اب اس شہرقائد کے شیعہ اور سنی بھائی مل کر ناکام بنائیں گے اور 1400 سال سے جاری عزاداری کو تاقیامت کسی کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محرم الحرام کے دوران کراچی میں منعقد ہونے والے عزاداری، مجالس اور جلوسوں کے پروگرامزکو منظم کرنے کیلئےایک عزاداری سیل بھی قائم کردیا گیا ہے، جس کے انچارج علی حسین نقوی، چوہدری اظہرحسن کو نامزد کیا گیا ہے۔عزاداری سیل کے دیگر ممبران میںعلامہ صادق جعفری، علامہ علی انورجعفری، میر تقی ظفر ،علامہ مبشر حسن ،سبط اصغر ،عارف رضا،حسن رضا،زین رضااور سجاد ثمائری کو بحیثیت ارکان شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو فقط اندرونی ہی نہیں بلکہ بیرونی سازشوں کا بھی سامنا ہے۔ شورش ذدہ علاقے افغانستان میں شام اور عراق کی شکست خوردہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو ا?باد کیا گیاہے۔ جنہوں نے حالیہ دنوں میں پہ درپہ شیعہ ہزارہ افغانیوں پر حملے کیئے اور اب محرم الحرام میں پاکستان کے بارڈر سے ملحقہ پاراچنار اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے خدشات موجودہیں ۔
ان کاکہناتھاکہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت نماز کی طرح واجب عمل ہے۔فاشسٹ مودی نے مقبوضہ وادی کو غزہ بنادیاہے۔ کرفیو کے باعث شدید انسانی بحران جنم لے رہاہے۔ کھانے پینے کی اشیاء اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ناممکن ہوچکی ہے۔ کشمیری عوام کی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں ۔کشمیر میں بھارت کی جارحانہ پالیسیوں پر پاکستانی سیاسی قیادتوں کا رویہ افسوسناک ہے۔ عالمی برادری کے نقشے قدم پر ہماری سیاسی قیادت کشمیریوں کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔کشمیر پر مضبوط سفارتی کاری اور خارجہ پالیسی اپنانا ہوگی۔کشمیر کے مسئلہ پر عربوں نے پیٹھ دکھائی۔عربوں نے قصاب مودی کو ایوارڈ دیا،ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو عربوں کے تسلط سے آزاد کرنا ہوگا ۔مسئلہ کشمیرپرایران کے اچھے کردار پر حکومت نے مثبت ردعمل نہیں دکھایا۔مظلومین کشمیری خود کو تنہا نا سمجھیں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ ڈاکٹر حیدر عسکری کا قتل قومی نقصان ہے، اس قبل بھی ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں محب وطن انسان دوست قابل ڈاکٹر و سرجن،انجینئر ،ماہر ین تعلیم ،علماء و اکابرین کو دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بھیٹ چڑھایا گیا جو اس ملک و قوم کا سرمایہ تھے لیکن بد قسمتی سے آج تک ان کے پیارے انصاف کے متلاشی ہیں اور قاتل ا?زاد گھوم رہے ہیں۔ محرم الحرام سے قبل ڈاکٹر حیدرعسکری کی ٹارگٹ کلنگ یہ ثابت کرتی ہے کہ شہر میں اب بھی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا مضبوط نیٹورک موجودہے۔سندھ حکومت محرم الحرام میں کسی بڑے سانحے سے بچنے کیلئے فوری طور پر ڈاکٹر حیدرعسکری کے قاتلوں کا سراغ لگائے اور سازش کا پردہ فاش کرے۔ پٹیل اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر حیدرعسکری کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے انکار کرنا بدترین غفلت اور نااہلی ہے۔ شہید ڈاکٹر حیدر عسکری کو جس وقت پٹیل اسپتال منتقل کیا گیا وہ حیات تھے اگر اسپتال انتظامیہ انہیں بروقت طبی امداد فراہم کرتی تو ان کی جان بچ سکتی تھی لیکن دوسرے اسپتال منتقل کرنے کے دوران خون زیادہ بہہ جانے کے باعث ان کی شہادت واقعے ہوئی۔سندھ حکومت پٹیل اسپتال کی اس غفلت کا فوری نوٹس لے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ مسنگ پرسنز تاحال لاپتہ ہیں، شیعہ نوجوانوں کو لاپتہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔یافث نوید ہاشمی اورانجینئر ممتازرضوی جیسے قابل افراد تاحال مسنگ ہیں ۔ تمام شیعہ مسنگ پرسنز کو فوری بازیاب کروایا جائے۔اس پریس کانفرنس میںمجلس ذاکرین امامیہ کے سربراہ علامہ نثاراحمد قلندری، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ علی انورجعفری، میر تقی ظفر ،علامہ مبشر حسن ،علامہ ملک غلام عباس ، سبط اصغر،ناصرحسینی ،عارف رضا،حسن رضا،زین رضااور سجاد ثمائری اور دیگربھی شریک تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر میں منعقدہ کشمیر ریلیوں میں بھر پور شرکت اسلام آبادڈی چوک پر یکجہتی کشمیر احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجازحسین بہشتی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہر ے میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹر ی یوتھ ایم ڈبلیوایم علامہ اعجازحسین بہشتی نے کہاکہ آج پوری قوم اپنے مظلوم کشمیر ی بہنوں اور بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے یک زبا ن ہو کر بلاتفریق ایک ساتھ سڑکوں پر نکل آئی ہے مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور انشااللہ آزادی کا سورج جلد وادی کشمیر پر پوری آب وتاب سے چمکے گا۔
انہوںنے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین کشمیر کی ہر پلیٹ فارم حمایت جاری رکھے گی ان کا مزید کہا کہ کہ ہندوستان ستر سالوں سے بے پناہ قوت اور ظلم کے باوجود تحریک آزادی کو دبا سکا اور کشمیر کی وادی نے برہان وانی جیسے سپوت جنم دینا شروع کردیئے ہیں میں آزادی کشمیر کی تحریک کو کامیاب ہوتا دیکھ رہا ہوں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) محرم سے قبل زائرین کے مسائل کو حل کیا جائے ۔بلوچستان کے صوبائی بارڈر پر این او سی کی شرط ختم کی جائے پاکستان ایران بارڈر ملک کا سب سے مصروف بارڈر ہے حکومت زائرین امام سید الشہدا امام حسین ؑ کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے بروقت سنجید ہ اقدامات کرئے ۔حکومت پاکستا ن ایران ریلوے کی بحالی پر بھی کوشش کرئے ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام مسلمانوں کے لئے قابل احترام مہینہ ہے جس میں خانوادہ رسول ﷺ کی میدان کربلا میں سربلندی اسلام کے لئے دی جانی والی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے اور پاکستان سے ماہ محرم اور خصوصا اربعین امام حسین ؑ کے لئے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی زیارات مقامات مقدسہ کی غرض سے پاکستان ایران بارڈر کراس کرتے ہیں ۔لیکن نہایت افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس بارڈر سے منسلک مسائل پر توجہ نہیں کی گئی ۔ موجودہ حکومت نے گزشتہ سال کچھ اقداما ت کئے تھے جو کہ قابل ستائش ہیں لیکن اب بھی تفتان بارڈر پر بہت سے مسائل موجود ہیں جن کا بروقت حل ہونا ناگزیر ہے زائرین کی سہولت کے لئے کوئیٹہ میں سرکاری سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے پاکستان ایران ریلوے لائن کی بحالی سے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں وزارت ریلوے کو اس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔
وحدت نیوز (کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کراچی کے زیر اہتمام جشن عید غدیر میں منقبت خوانی کے علاوہ بچوں کے لئے جھولوں،بچیوں کے لئے مہندی اور فیس پینٹنگ سمیت عیدی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔اس موقع پر مومنین و مومنات باالخصوص بچوں کی کثیر تعداد جشن میں شریک تھی۔
زرائع کے مطابق عید سعید غدیر کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کراچی کے زیر اہتمام جشن عید غدیر کا انعقاد علامہ رشید ترابی پارک انچولی بلاک 20 پر ہوا۔جشن کا آغاز معروف منقبت خواں برادر جاسر عباس جعفری کی تلاوت حدیث کساء سے ہوا،جشن میں معروف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ مولا امیر المومنین علیؑ ابن ابیطالب ؑ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔جشن کے موقع پر چراغا اور آتش بازی کے علاوہ خصوصی بات بچوں کے لئے جھولوں،بچیوں کے لئے مہندی اور فیس پینٹنگ سمیت عیدی کا بھی خصوصی انتظام تھا،جس میں بچوں اور بچیوں نےبھرپور انداز میں حصہ لیا۔
جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ ولایت ایک ایسا موضوع کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے سب سے زیادہ جس شے کے طرف دعوت دی ہے اور لوگوں کو بلایا ہے وہ ولایت اہلبیتؑ ہے،اللہ تعالیٰ نے ولایت ایک ایسا جز رکھا ہے کہ جس کے بغیر کوئی عبادت قبول نھیں ہوتی۔ولایت روح عبادت ہے،ولایت روح نماز ہے،ولایت روح روزہ ہے،ولایت روح حج ہے،لہذا جتنی بھی عبادتیں ہیں ان کی روح ولایت مولائے کائنات امام علیؑ ہے،ولایت اہلبیتؑ ہے۔علامہ سید علی انور جعفری نے مزید کہا کہ غدیر ایک ایسا دن ہے کہ جسے صادق آل محمد، امام جعفر صادقؑ و دیگر آئمہؑ نے عید اللہ اکبر یعنی سب سے بڑی عید قرار دیاہے۔یعنی عید الفطر اور عید الاضحی بھی اگر عید بنی ہیں توبھی عید غدیر کی بدولت ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے جشن عید غدیر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے پوری کائنات میں جو ایک نور پھیلایا ہے وہ نور مولا علیؑ اور ان کی آل کے وسیلے سے قائم ہے،پاک پروردگار نے کائنات کی خلقت سے قبل اپنی حبیب حضرت محمدﷺ ، مولا علیؑ اور بی بی فاطمۃ الزھراء سلام علیہا کے نور کو خلق کیا تھا،یعنی خالق کائنات نے اس کائنات اس میں موجود ہر شئے اور اپنے پیغمبروں کی خلقت سے پہلے محمدﷺ و اہلبیت محمدﷺ کے نور کو خلق کیا تھا،اور اسی نور کی بدولت آج پوری کائنات روشن ہے۔علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زمہ داران و کارکنان سمیت تمام شیعہ جوانوں ،ملی اداروں،ماتمی انجمنوں،مساجد و امام بارگاہوں کی زمہ داران نے نے ناصرف انچولی بلکہ ملک کے گوشے گوشے کو نور ولایت علیؑ ابن ابیطالبؑ سے منور کیا ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ آج علیؑ کے ماننے والوں نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو میدان خم غدیر میں بدل دیا ہے،جہاں دیکھیں نور ولایت کے پروانے اعلان ولایت پر جشن منا رہے ہیں۔
علامہ مبشر حسن،ڈویژنل رہنماء زین رضا رضوی اور صوبائی رہنماء برادر ظہیر حیدر نے مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے تمام زمہ داران و کارکنان باالخصوص ضلعی رہنماء برادر کمیل عباس اور برادر ہمایوں کو عظیم الشان جشن عید غدیر کے انعقاد پر مبارکبارد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج علامہ رشید ترابی پارک پر موجود مومنین و مومنات اور بچوں کے جم غفیر نے جس طرح جشن منایا ہے اور جشن کے انتظامات کی تعریف کی ہے،اس کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی،صوبائی اور کراچی ڈویژن کی قیادت برادر کمیل عباس اور برادر ہمایوں سمیت مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی کابینہ اور یونٹس کے زمہ داران وکارکنان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا گو ہیں
جشن کے اختتامی مرحلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری،صوبائی رہنماء برادر ظہیر حیدر،ڈویژنل رہنماء زین رضا رضوی،ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل محمد کاظم اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ملک محمد عباس نے عید غدیر کی مناسبت سے بچوں میں عیدی تقسیم کی، اس دوران آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیااور مومنین و مومنات کی خدمت میں نیاز مولائے کائناتؑ پیش کی گئی