غم حسینؑ وہ غم ہے جو انسان کے وجود اور روح انقلاب برپا کرتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

07 ستمبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) کربلا کسی خاص فرد یا شہر کے لئے نہیں بلکہ امت کو جہالت اور ظلمتوں سے نکالنے کے لئے ہے۔ کربلا کا ہدف امت کی اصلا ح ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحد ت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمرکزی امام بارگاہ شکریال اسلام آباد میں عشرہ محرم کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ رسول خداصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امت کو انحراف اور فساد سے بچانے کے لئے ہدایت کی کوئی کمی نہیں چھوڑی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قرآن کی آیات کو لوگوں تک پہنچایا وحی پہنچائی دین پہنچایا احکام بتائے اور یہ بھی بتایا کہ میرے بعد قرآن کا مفسر کون ہے قرآن کا مبین کون ہے حق اور باطل میں فرق کیاہے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہلبیت ؑ کے بارے میں جو احادیث ہیں وہ درحیققت رسول خدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی امت کے لئے ہدایت کے روشن چراغ جلاتے رہے ہیں آپصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ کہنا کہ حسین ؑمجھ سے ہے اورمیں حسینؑ مجھ سے ہوں مسلمانوں کے لئے اس سے بڑی اور کیا ہدایت ہو سکتی ہے یعنی رسول خدا فرما رہے ہیں کہ آپ نے رسول تک پہنچنا ہے تو حسین تک پہنچواور اگر حسین تک پہنچ گئے تو مجھ رسول تک پہنچ جاؤ گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غم وہ غم نہیں ہے جو انسانوں کو کمزور کرتا ہے انسانوں کو گھروں میں بیٹھا دیتا ہے یہ غم وہ غم ہے جو انسان کے وجود اور روح انقلاب برپا کرتا ہے اورغم حسین ؑ میں بہنے والا یہ اشک وہ ہے جو انسان کے وجودکی گہرائیوں سے نکلتاہے اسے حوصلہ دیتے ہیں ہمت و شجاعت دیتے ہیں انسان کو زہدو تقوی کی طرف لے کر اتے ہیں ایثار و فدا کار ی کا جذبہ پیدا کرتا ہے ،غم حسینؑ تمام انسانوں کا غم ہے امام حسینؑ کسی مسلک کے کسی دائر میں آنے والی شخصیت نہیں ہیں بلکہ وہ پوری بشریت اورانسانیت کے نجات دہندہ ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree