وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے رات کے اندھیرے میں مقپون داس پر قبضہ کرکے ثابت کردیا کہ انہیں قانون اور عدالت کی کوئی پروا نہیں ہے اور ماورائے عدالت کارروائی کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی دوغلی پالیسی اور شرمناک عمل یہ ہے کہ ایک طرف مقپون داس پر قبضے سے لاعلمی کا اظہار کرتا ہے اور دوسری طرف حکومتی رٹ کی باتیں کررہی ہیں، وہ کیسے صوبے کا سربراہ ہوسکتا ہے جنہیں اتنے بڑے آپریشن کا علم ہی نہ ہو، اگر حکومتی موقف درست ہے تو لوگ یہ کہنے میں حق بجانب ہونگے کہ صوبائی حکومت کی حیثیت کٹھ پتلی کی سی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں پر انتظامیہ کا قبضہ غیرقانونی اور غیر انسانی عمل ہے۔ جو خطہ پاکستان کا حصہ ہی نہ ہو اس پر کیسے پاکستان کے ادارے قبضہ کرسکتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں عجیب قانون ہے عوام کو متنازعہ کہا جاتا ہے اور زمینوں کو غیر متنازعہ ہے۔ اگر عوام اور اس خطے کے باسی متنازعہ ہیں تو زمینیں بھی متنازعہ ہے۔ خالصہ سرکار کے نام پر قبضہ مافیا کا کردار ادا کرنا چھوڑ دے یہ خطہ ارضی کسی کی خیرات نہیں بلکہ اس عوام نے جنگ لڑکے قربانی دے کے حاصل کیا ہے اور اس خطے کی ملکیت کسی سکھ یا میاں کی نہیں، صرف اور صرف عوام کی ہے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ جب حقوق دینے کی بات آتی ہے تو ریاستی ادارے خاموش ہوجاتے ہیں اور جب یہاں کے وسائل پر قبضہ کی بات ہوتی ہے تو اس خطے کے عوام کیساتھ فلسطین کے مسلمانوں کا سا سلوک کیا جاتا ہے۔ رات کے اندھیرے میں جس اندھیر نگری کا مظاہرہ کیا گیا اس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ریاستی ادارے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی بجائے اپنے اعمال سے ثابت کریں، یہ اسلامی ریاست ہے اور گلگت بلتستان کے باسی اور انکی ملکیتی زمینیں دشمن ملک انڈیا والوں کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ انتہائی افسوسناک ہے جس خطے کے جوانوں نے انڈیا کی سرحد کے اندر جاکر جنگ لڑی اور انکی زمینون پر قبضہ کیا تو بغیر کسی وجہ بتائے واپس بلائے گئے ادھر یہ لوگ اپنی زمینوں سے بے دخل ہوئے جارہے ہیں۔ ریاستی ادارے اپنا قبلہ درست کرے اور ان اداروں کے اندر موجود خیانت کاروں کو باہر کریں۔ اب بھی ریاستی اداروں کے اداروں ملک دشمن عناصر کی بڑی تعداد موجود ہے جو کبھی نہیں چاہتے کہ جی بی کے عوام اطمینان سے زندگی گزار سکیں اور پاکستان کا آئینی حصہ بنے۔ اگر گلگت بلتستان آئینی حصہ بنتا ہے تو قبضہ مافیا اور اندھیرے میں راج کرنے والوں کی بدمعاشی ختم ہوجائے گی اور اس خطے کے وسائل کو لوٹا نہیں جاسکے گا۔ خالصہ سرکار کی وکالت کرنے والے جنگ آزادی کے منکر اور گلگت بلتستان کے غدار ہیں، عوام انکو ہر جگہ رسوا کریں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) اہلیان کوچہ آغائے شمس محلہ بیت الحزان کے بزرگان نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریڑی سیاسیات و مبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا کو اپنے محلے میں دعوت دی. آغا رضا اپنے وفد کے ہمراہ جن میں کونسلر کربلائی عباس علی, سید یوسف آغا اور حاجی عمران شامل تھے اہل محلہ سے ملاقات کی.

بزرگان محلہ نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ اہم ہے لیکن پائپ پرانے اور بوسیدہ اور ٹوٹ چکے ہیں جن سے گھروں تک پانی پمپ کے ذریعے بھی مشکل سے پہنچتا ہے. علاوہ ازیں گیس کے پائپ بھی لیک ہے. اور گلی کی حالت خستہ ہے.

آغا رضا نے اہل محلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی سال آپ کے گلیوں میں پانی کے نئے پائپ بچھائے جائینگے اور گلی کو ٹف ٹائل بھی کروایا جائیگا. گیس پائپ لائن جہاں سے لیک ہے. آپ اہل محلہ درخواست لکھ مجھے دیجئیے تاکہ میں اس سلسلے میں جی ایم سے بات کرو. باقی مسائل انشاءاللہ اسی سال حل ہونگے

وحدت نیوز (کوئٹہ) امید لائبریری کے انتظامیہ نے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا کو لائبریری میں دعوت دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا. یاد رہے کہ آغا رضا نے پچھلے سال مذکورہ لائبریری کا دورہ کیا تھا اور ان کے مسائل کو دیکھتے ہوئے لائبریری کے لیے اپنے صوابدیدی فنڈ سے مبلغ 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا جنہیں گزشتہ ہفتے ممبر امید لائبریری نے وصول کیے. علاوہ ازیں ایم پی اے صاحب نے امید لائبریری سے اظہار وابستگی کرتے ہوئے باقاعدہ ممبر شپ حاصل کی.

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے کراچی کا سات روزہ تنظیمی دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے تحت شہرکے مختلف اضلاع میں مجا لس عزاءبرائے شہادت حضرت فاطمہ زہراس ، برسی شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی اور دیگر تنظیمی پروگرامات میں خطاب کیا، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے تحت مرکزی مسجد جعفرطیارمیں منعقدہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر نے ملت تشیع کا انقلابی فکر ونظریہ سے روشناس کروایا، ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور اور آگہی فراہم کرنے میں شہید نقوی ؒنے شب وروز جدوجہد کی، شہید کے مشن کو جاری رکھنا ملت تشیع کے ہر پیروجواں پرلازم ہے۔علاوہ ازیں علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی ، شرقی اور غربی کے تحت مختلف مساجد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما زکی ہاشمی، مبشر حسن اور دیگر بھی موجودتھے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) پروگریسو اکیڈمک فورم کے ذمہ داران نے چند روز پہلے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریڑی سیاسیات و ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا (آغا رضا) سے ملاقات کی درخواست کی. جس پر آغا رضا نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے ان کے درخواست کا مثبت جواب دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم آفس میں پی اے ایف کے وفد سے آج ملاقات کی. وفد کے شرکاء میں الطاف حسین ایڈوکیٹ, نسیم جاوید, علی رضا منگول اور کیپٹن محمد علی شامل تھے.ملاقات میں علاقے کے موجودہ مسائل سمیت لائبریری, آئی ٹی یونیورسٹی, فٹبال گراونڈ اور بے نظیر ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی.

وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے آغ رضا نے کہا کہ ان تمام مسائل پر ہم پہلے ہی سے اپنی کوششیں کر رہے ہیں اور مختلف اداروں اور خصوصا سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے میں بذات خود تمام مسائل خصوصا بے نظیر ہسپتال کے حوالے درخواست کی جن ہر انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ہم بے نظیر ہسپتال کو اپ گریڈ کر تے ہوئے اسٹاف کی کمی کو پورا کریں گے. اسی طرح آئی ٹی یونیورسٹی. لیکن بدقسمتی سے مری معاہدے کے تحت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اب وزیر اعلیٰ نہیں رہے. لائبریری کے حوالے سے آغا رضا نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ عید گاہ میں لائبریری کے راستے کے حوالے سے سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری علی ظہیر سے ملاقات کے دوران 2 دکانوں کی قمیت 30 لاکھ کے قریب بتائے گئے تھے. جن پر علی ظہیر صاحب نے 10 لاکھ روپے اور میں نے اپنے صوابدیدی فنڈ سے مبلغ 20 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا. لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ کچھ نادیدہ افراد نے دکانوں کی قیمت فروخت میں اضافہ کیا. موجودہ رقم پر فروخت کرنے سے مکر گئے. تاہم ان تمام مشکلات کے باوجود ان تمام مسائل کو حل کرنے کی کاوشیں جاری رکھیں گے اور اس میں پروگریسو اکیڈمک فورم کو میرا ساتھ دینا ہوگا.آخر میں کے شرکاء نے آغا رض کی تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ہزارہ ٹاون بروری کوئٹہ میں بزرگان قوم کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے رکن و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا صاحب کو ہزارہ ٹاؤن میں اپنے مسائل پیش کرنے کے لیے دعوت دی گئی. آیم پی اے آغا رضا اپنے وفد کے ہمراہ جن میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریڑی جنرل عباس علی اور دیگر افراد شامل تھے ہزارہ ٹاون پہنچ گئے. میٹنگ کا اہتمام امام بارگاہ ام البنین میں کیا گیا. بزرگان قوم نے آغارضا کو دعوت قبول کرنے اور تشریف لانے پر خوش آمدید کہا اور علاقے کے مسائل پانی, گیس اور بجلی سے آگاہ کیا.

آغا رضا نے علاقے کے مسائل سننے کے بعد ہزارہ ٹاون کے بزرگان سے وعدہ کیا کہ انشاءاللہ اگلے سال 2 عدد ٹیوب ویل ہزارہ ٹاون میں بنوائیں جائینگے اور گیس کی کمی کے حوالے سے جی ایم سے جلد ملاقات کریں گے. ہزارہ ٹاون میں بجلی کے نئے ٹرانسفرمر لگوائیں جائینگے.ہزارہ ٹاون میں سڑکوں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے اسی سال اپنے ترقیاتی اسکیم میں روڈ اور کھیل کے میدان کو شامل کیا گیاتھا جو کہ منظور ہوچکی ہے انشاءاللہ اسی سال جلد روڈ اور کھیل کے میدان کا کام شروع ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree