وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 18 مارچ کو حکومتی ایوانوں میں عوامی غیظ و غضب اور غم و غصے کی آواز پہنچ جائے گی اور یہ مجبور و محروم عوام کا پہلا قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے وعدے اور دعوئے صرف اور صرف انتخابات کو یرغمال بنانے کے لیے تھے، اگر صوبائی اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان سے مخلص ہے تو گلگت اسکردو روڈ کا ٹینڈر ہی منسوخ کیوں کیا، عوام نے مینڈیٹ ترقیاتی پروگراموں کو ختم کرنے کے لیے نہیں دیا تھا بلکہ ترقیاتی کام کرنے کے لیے دیا تھا، اسی طرح آئینی حقوق کا مسئلہ جو کہ نہایت اور آسان مسئلہ ہے اسے جان بوجھ کر پیچیدہ بنایا جارہا ہے۔ مسلم لیگ نون کی وفاقی اور صوبائی دور حکومت میں بھی آئینی حقوق ملنے کا دور دور تک کوئی نشان نہیں ہے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ اکنامک کوریڈور میں جس انداز میں گلگت بلتستان کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے انتہائی شرمناک اور افسوسناک عمل ہے، مقتدر اداروں کو چاہیے کہ گلگت بلتستان کو اکنامک کوریڈو میں متناسب حصہ دیا جائے۔ پوری دنیا کی نگاہیں اس وقت اکنامک کوریڈور پر ہے اور اس کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم مساوات اور ظلم کے نتیجے میں اکنامک کوریڈور کو نقصان پہنچا تو تمام تر ذمہ داری مسلم لیگ نون کی وفاقی اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی انتہائی دوغلی پالیسی ہے کہ ایک طرف آئینی حقوق دینے کے لیے تیار نہیں اور دوسری طرف ٹیکس نافذ کیا جاتا ہے۔ ان تمام مظالم کے خلاف تمام جماعتیں متحد ہوچکی ہیں اور مزید کسی ظالم حکومت کو ظلم کرنے نہیں دیں گے، اٹھارہ مارچ کے اجتماع کو کامیاب اور پر امن بنانے کے لیے پوری عوام سڑکوں پر نکل آئیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پشاور بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا جاناملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے۔دہشت گرد قوتیں ملکی سلامتی کے اداروں کے لیے چیلنج کی شکل اختیار کر تی جارہی ہیں۔ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے موجودہ حکومت مخلص دکھائی نہیں دے رہی۔ خیبر پختونخواہ کی حکومت کو اپنی ترجیحات کا ازسر نو تعین کرنا ہوگا۔اگر ضرب عضب شروع نہ کیا جاتا تو آج پورے ملک کو دہشت گرد جہنم بنا چکے ہوتے۔

انہوں نے کہاملک کی چاروں صوبائی حکومتوں میں دہشت گردوں کے حاشیہ بردار موجود ہیں۔ جب تک حکومت اپنی صفوں میں سے ان لوگوں کا صفایا نہیں کرتی تب تک دہشت گرد ی کے خلاف جنگ کے مطلوبہ اور خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ایک طرف بے گناہ افراد کو شیڈول فورتھ اور نیشنل ایکشن پلان کا نشانہ بنایا جا رہا اور دوسری طرف کالعدم جماعتوں کے ان رہنماوں کو آزاد کیا جا رہا ہے جوملک میں انارکی کا بیج بونے کے لیے کھلے عام سرگرم ہیں۔قانون و انصاف کے بالادستی کے نام پر یہ دوہرا معیارملک کے حقیقی امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔جب تک دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا نہیں جاتا تب تک وطن عزیز میں آگ اور خون کا یہ کھیل بند ہوتا نہیں دیکھائی دیتا۔علامہ ناصر عباس نے پشاور بس دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے آفس سیکریٹری حاجی ناصر علی نے کہا ہے کہ اسلام امن و محبت کا نام ہے اور اسلامی نظام کو اپنانے سے ملک میں امن کی فضاء برقرار ہو سکتی ہے کیونکہ یہی نظام امن اور انصاف کا ضامن ہے۔ اسلام ہمیں جن چیزوں کا حکم دیتا ہے ہمیں ان چیزوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور جن چیزوں سے روکھتا ہے ان سے دوری اختیار کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں اتحاد و بھائی چارگی کا درس دیتا ہے جس پر عمل کرنے سے ہمارے درمیان نہ صرف محبت میں اضافہ ہوگا بلکہ آپسی اختلافات ختم ہو جائیں گے۔ اگر وطن عزیز میں عوام کو مختلف فرقوں اور ذاتوں کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو اسکا نتیجہ فرقہ واریت، آپسی جھگڑوں اور دہشتگردی کی صورت میں ہمارے سامنے آسکتا ہے، آپسی اختلافات کا تنیجہ کبھی مثبت نہیں ہو سکتا اور ایسا کرنے سے ہمیں نقصان کے سوا اور کچھ نہیں ملنے والا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بیشتر غیر مسلم افراد اسلام اور اسلامی نظام کو دہشتگردی سے تعبیر کرتے ہیں، اسکی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ دہشتگردوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے اسلام کی غلط تصویر پیش کی اور بعض مذہبی جماعتوں نے انکی بھر پور حمایت کی اور غلط تبلیغات کی وجہ سے دنیا بھر کے غیر مسلم اس نظام کو برا تصور کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ مسلمانوں سے جتنا ممکن ہو دوری اختیارکرے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ وطن عزیز میں بڑھتی بد عنوانی اور کرپشن اسلامی احکامات سے غفلت کا نتیجہ ہے۔جہاں ہمیں نیکی اور بھلائی کے کاموں کو فروغ دینا چاہئے وہی ہم بدعنوانی اور دیگر جرائم کے رد عمل میں خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

گلگت ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) گلگت بلتستان کی جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی انسانی ضروریات کی عدم فراہمی سے اکثر قیدی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ صوبائی حکومت قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچانے میں سنجیدہ نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری امورسیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ اگر کوئی قیدی صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے نتیجے میں اپنی جان گنوا بیٹھے تو صوبائی حکومت کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیگی۔جیل حکام کی مجرمانہ غفلتوں کے باعث گلگت جیل میں گزشتہ دنوں ایک قیدی زندگی کی بازی ہار گیاہے اور کئی ایک قیدی جان لیوا بیماریوں کے شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے اور پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا مریض قیدیوں کی ہنگامی بنیادوں پر علاج کا بندوبست کیا جائے۔مریض قیدیوں کے علاج معالجے کے متعلق جیل حکام کا کہنا ہے کہ مطلوبہ فنڈز کی کمی کے باعث وہ قیدیوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں،صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جیل حکام کو مطلوبہ فنڈر کی فراہمی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا ہے ،یہاں کی جیلوں میں نہ تو حفظان صحت کا کوئی خیال کیا جاتا اور نہ ہی غذا کا کوئی مناسب انتظام موجود ہے جبکہ ایک ہی بارک میں ضرورت سے زیادہ قیدیوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جیلوں میں قیدیوں کو وہ تمام مراعات دئیے جائیں جو ملک کے دیگر جیلوں کے قیدیوں کو حاصل ہیں۔قانون کی نظر میں امیر اور غریب سب برابر ہیں لیکن امیروں کوجیل میں بھی وی آئی پی پروٹول کے ساتھ رکھا جاتا ہے اور غریب اور بے سہارا قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھا جارہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کی کہ وہ جیلوں کی حالت زار کو بہتر بنانے میں اپنی ذمہ ادا کریں اور ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں تمام قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے اور پیچیدہ بیماریوں کے شکار مریضوں کو فوری طور پر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وحدت نیوز (ہری پور)  ہری پور ہزارہ میں ملک بھر کی طرح ایام فاطمیہ کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہری پور میں درجنوں مقامات پر علمائے کرام نے سیرت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالتے ہوئے شہادت کی مجالس سے خطاب کیا۔ مردانہ مجالس کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت زنانہ مجالس بھی زور و شور سے جاری ہیں، ضلع بھر میں درجنوں عالمات نے بھی خواتین کے اجتماعات سے خطاب کیا اور خاتون جنت کی زندگی کو مشعل راہ بنانے پر زور دیا۔ دس ایام سے تین ایام تک بڑی مجالس منکرائے، مونن، نڑتوپہ، ٹھپرہ، نور کالونی، اور دیگر مقامات پر ہوئیں۔ مجالس سے سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین صوبہ خیبر پی رضیہ جعفری، خانم سیدہ سدرہ طاہرہ، مسز روبینہ واجد علی شاہ اور مسز تصور نقوی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی  ضلع ملیرکے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے کہاہے کہ علاقےمیں ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اقدام ہے، سابق وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ نے اپناوعدہ پورا کیا، مجلس وحدت مسلمین جعفرطیارسوسائٹی میں محرم پیکج کے تحت سڑکوں کی تعمیر، استر کاری اور سیوریج لائنوں کی تنصیب اور بحالی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مشکورہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکریٹریٹ میں اراکین ضلعی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ عوامی مشکلات اور پریشانیوں سے سرف نظر کرنے والی جماعتوں سے عوام منہ موڑ لیتے ہیں ، اہلیان جعفرطیار سوسائٹی نے گذشتہ دس برس انتہائی کسم پرسی کے عالم میں گذارے ہیں ، سیوریج لائنوں کی بندش اور گندے پانی کے ڈھیر نے عوام کا جینا محال کردیا تھا، جس کے باعث نہ فقط سڑکیں تباہ ہوئیں بلکہ لوگوں کی آمد ورفت میں دشواریاں پیدا ہوئیں ، گذشتہ محرم الحرام میں سابق  وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کی موجودگی میں اہل علاقہ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے جملہ مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree