‏ہماری گردن کٹے یا زبان کاٹ دی جائے، ہم کسی ظالم کی حمایت نہیں کریں گے، ظلم وجبر کے خلاف مزاحمت اہل گلگت بلتستان کے لہو میں شامل ہے،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

02 June 2025

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء سکردو پر منعقدہ  تکریم شہدا و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےسربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سرزمین آج بھی گواہ ہے ان لمحوں کی، جب گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنی جرات، قربانی اور حریت پسندی سے اس خطے کو آزاد کرایا۔ یہ خطہ کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا، اسے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے خون، جذبے اور بے مثال قربانیوں سے حاصل کیا۔

‏جس خطے کے عوام نے وطن کیلئے قربانیاں دی ہوں، ان پر زمین تنگ کرنا، ان کے وسائل پر قبضہ کرنا، کونسا انصاف اور قانون ہے؟
‏یہ سوال صرف ایک سیاسی جماعت کا نہیں، بلکہ پورے خطے کے عوام کی آواز ہے۔ ان زمینوں، پہاڑوں، دریاؤں اور معدنیات پر سب سے پہلا حق یہاں کے باسیوں کا ہے،اگر ان پر شب خون مارا جائے، اور ان کے وسائل پر قبضہ کیا جائے تو وہ کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟ حق کی صدا بلند کرنا اس خطے کے لوگوں کا ورثہ ہے۔

‏“ہماری گردن کٹ جائے یا زبان کاٹ دی جائے، ہم کسی ظالم کی حمایت نہیں کریں گے” ‏صرف الفاظ نہیں، بلکہ اس سرزمین کے غیرت مند لوگوں کا تاریخی موقف ہے۔ ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف مزاحمت گلگت بلتستان کے لہو میں شامل ہے۔

‏یہ خطہ وہ ہے، جہاں جب بھی وقت آیا، مائیں اپنے بیٹوں کو وطن کی حفاظت کیلئے رخصت کرتی رہیں، بزرگوں نے اپنی زمین کا دفاع کیا، اور جوانوں نے سرحدوں پر اپنی جانیں نچھاور کیں۔ آج اگر ان کی زمینوں پر، ان کے وسائل پر، اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے تو وہ کیسے خاموش بیٹھ سکتے ہیں؟

‏گلگت بلتستان کے عوام کی وفاداری اور قربانیوں کا صلہ یہ ہونا چاہیئے کہ انہیں ان کا حق دیا جائے، نہ کہ ان کا گلا گھونٹا جائے۔ ‏یہ خطہ ایک بار پھر اپنے حق کیلئے اٹھ کھڑا ہوا ہے، ‏یہ تحریک نہ رکے گی، نہ جھکے گی۔ ‏ظلم کے خلاف یہ صدا تادیر گونجتی رہے گی گلگت بلتستان سے لے کر اسلام آباد کے ایوانوں تک۔‏

میں نے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے عمران خان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا اور آج بھی اپنے معاہدے پر قائم ہوں۔ عمران خان کو ظلم کے تحت گرفتار کیا گیا، مگر کیا میں اس مشکل گھڑی میں ساتھ چھوڑ دوں؟ میں راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دستخط شدہ معاہدے پر جان بھی دے سکتا ہوں لیکن وعدہ نہیں توڑ سکتا۔ اگر پوری دنیا بھی چھوڑ دے اور میں اکیلا رہ جاؤں تب بھی اپنے وعدے پر قائم رہوں گا۔ جب تک وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں، ہم آخری دم تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree