The Latest
جنرل سیکریٹری انجمن حسینیہ پاراچنار جلال حسین بنگش کا سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے اظہار تشکر
وحدت نیوز(کوہاٹ) انجمن حسینیہ پاراچنار کے مرکزی جنرل سیکرٹری جلال حسین طوری کا خصوصی ویڈیو پیغام جاری ہوگیا ہے ۔
جلال حسین طوری نے کہا کہ جرگہ کامیاب اورہمارا معائدہ ہوگیا ہے، جو خوش آئند ہے۔ تمام مومنین سمیت اہل سنت علماء کے حمایت پرمشکور ہیں۔
ہم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سے گزارش کرتے ہیں کہ اندرون ملک اور بیرون ملک جاری دھرنے ختم کرنے کی اپیل کریں۔
ملک بھر میں جاری دھرنوں کے شرکاء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انشاءاللہ جلد پاراچنار کے راستے کھل جائیں گے ۔
جلال حسین بنگش نے ملک وبیرون ملک دھرنوں کی کال دینے پر کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کاوشیں لائق صد تحسین ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ہنگامی پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کرم اور پارا چنار کے مظلوموں کی حمایت کیلئے جاری پاکستان اور دنیا بھر میں جاری دھرنے اور احتجاج کے سلسلے کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں۔ کراچی سے خیبر تک سخت سردی میں اپنے ہم وطن ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا دینے والے بزرگ، جوان، خواتین سبھی عظیم اور بے مثال لوگ ہیں جنہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔
پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معائدہ ہوچکا ہے،ضلع کرم کے فریقین کے درمیان امن معاہدہ خوش آئند ہے،اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے، معائدے پر عمل درآمد کریں۔ تاہم معائدہ پر مکمل عمل درآمد تک ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہر فورم پر پار ضلع کرم کے مسائل کے مستقل حل تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ جبکہ کراچی میں شہید ہونے والے کارکن کی ایف آئی آر کا اندراج بھی یقینی بنایا جائے گا۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پاراچنار کا مرکزی دھرناجاری رہےگا، وہاں کے مرکز اور دھرنا منتظمین کی مشاورت سے پاکستان بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔میں ملک گیر دھرنوں کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں۔ میں دھرنا شرکاء کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمت دکھائی۔
وحدت نیوز(سکردو) امجدایڈوکیٹ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ ایم ڈبلیو ایم کے پی حکومت کا حصہ نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جی بی کاصدر شور مچا رہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے پی حکومت سے الگ ہوجائے۔ ان کو کیا یہ بھی نہیں پتہ کہ ہم کے پی گورنمنٹ کا حصہ نہیں ہے یا سیاسی بیان بازی ہو رہی ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ نہ ہم کے پی کے حکومت کی کابینہ کا حصہ ہے، نہ ہمارا کوئی وزیر ہے بلکہ اس حکومت کے خلاف پورے ملک میں ہم ہی دھرنا دے رہے ہیں۔ لاہور سے کوئٹہ اور گلگت بلتستان سے کراچی تک ہم پاراچنار کے محاصرہ کے خلاف اور صوبائی حکومت کی نااہلی پر برسراحتجاج ہے۔ انکی اپنی حکومت سے کراچی میں پاراچنار کے لیے دھرنا تک برداشت نہیں ہو رہا ہے۔ سندھ حکومت مظاہر پر طاقت کا بدترین استعمال کرکے شہید بی بی کی روح تک تڑپائی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار کے پی کی حکومت اور وفاقی حکومت دونوں ہے۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعلی کے پی، گورنر کے پی، وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان سنجیدہ ہوکر اس کا حل نکالے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ اس انسانی المیے پر سیاست ہو رہی ہے۔ اس بحران سے نکالنے کے لیے سکیورٹی اداروں کی غفلت بھی سب سے سامنے ہے۔ سب مل کر ہمارا گھیراو کیا جا رہا ہے۔ ہمیں سیاسی مداریوں کی نوراکشی سے کوئی غرض نہیں ہمیں جینے کا حق دیا جائے۔ یہ ثابت کیا جائے کہ ملک میں قانون کی رٹ قائم ہے۔ کوئی بھی خطہ ملک سے الگ نہ ہو۔ پارا چنار اسوقت انسانی المیے کا گزر رہا ہے۔ نہ خوراک ہے، نہ کفن ہے اور دیگر ضروریات زندگی۔ لیکن ذمہ داران ننھے منے بچوں کی شہادتوں کو بھی سیریس لینے کو تیار نہیں ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ گزشتہ رات ملیر 15 دھرنے میں زخمی شبیہ حیدر زیدی شہید ہوگئے۔نہتے عوام پر ریاستی جبر و تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔گزشتہ روز سندھ حکومت نے ظلم و بر بریت کی داستان رقم کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ شبیہ حیدر کے قتل کا اصل ذمہ دار ہے۔شہید شبیہ حیدر کی نماز جنازہ امرہہ سوسائٹی میں ادا کر دی گئی۔
کراچی میں مظلوم پاراچنار کی عوام کے حق میں دھرنے دیئے ہوئے ہیں۔احتجاجی دھرنے ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔دھرنوں پر ریاستی جبر کے خلاف ہائی کورٹ و سپریم کورٹ جائیں گے۔شہید شبیہ حیدر کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی ہے۔
واضح رہے کہ شہید شبیہ حیدر کی نماز جنازہ علامہ باقر عباس زیدی نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں شیعہ علماء کرام سمیت عمائدین بڑی تعداد موجود تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے سابق وزیر اعظم و چیئرمین عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب خان عباسی کی ملاقات، دونوں رہنماؤں کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، اس موقع پر سردار شاہد خاقان عباسی نے پارہ چنار کرم کی دلخراش صورتحال پر مشکلات میں گری عوام سے ہمدردی اور بحران کے طول پکڑنے پر افسوس کا اظہار کیا،اور اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاراچنار میں پائیدار امن کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کراچی کے پرامن احتجاج کو طاقت کے زور پر منتشر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا،اس موقع پر سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے لیے کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور آپ جیسی روادار اور معتدل مذہبی شخصیت کو ملک کے تمام مکتبہ فکر میں پذیرائی حاصل ہے۔ آپ کو آگے بڑھ کر ملک سے فرقہ وارایت کے خاتمے کے لئے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔
وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سندھ حکومت کی طرف سے کراچی میں پرامن احتجاجی دھرنوں کے خلاف کریک ڈاون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں ریاستی جبر اور اشتعال انگیزی کا حکومتی سلسلہ تاحال جاری ہے، کراچی میں پرامن احتجاجی دھرنوں پر شیلنگ و لاٹھی چارج پیپلز پارٹی حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، کراچی میں پر امن مظاہرین سے ان کا جمہوری حق چھیننا بنیادی حقوق کی سریحا خلاف ورزی ہے، پر امن خواتین و بچوں پر ریاستی جبر وتشدد بلاجواز اور خلاف قانون ہے،۔
آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والی پیپلز پارٹی اپنے آپ کو جمہوری پارٹی کہنے کا راگ الاپنا بند کرے، آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے پی پی لیڈر شپ نے نہتے شہریوں پر تشدد کر کے رعونت کی تمام حدیں عبور کی ہیں، زرداری حکومت کی جانب سے پارہ چنار کے مظلوم و محصور بچوں وخواتین کے لیے صدائے احتجاج بلند کرنے والوں پر وحشیانہ ظلم و تشدد ملت جعفریہ کے لیے ناقابل فراموش ہے، کراچی پولیس گردی اور ریاستی جبر کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)علامہ سید حسنین عباس گردیزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ علامہ اصغر شہیدی کی گرفتاری اورعلامہ سیدحسن ظفر نقوی پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت کی طرف سے کراچی پرامن احتجاجی دھرنوں کے خلاف کریک ڈاون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
علامہ اصغر شہیدی کی گرفتاری اور سندہ پولیس کی جانب سے بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی پر تشدد کی بھر پور مذمت کرتا ہوں مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان کے تمام علما کرام سے اپیل کرتا ہوں کہ پیپلزپارٹی کی اس فسطائیت اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کریں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے علامہ سید حسن ظفر نقوی پر قاتلانہ حملے اور علامہ اصغر شہیدی سمیت دیگر پر امن مظاہرین کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت۔
میڈیا سیل سےجاری بیان میں انہوں نےکہاکہ کراچی کے پر امن دھرنے میں قرآن کریم کی تلاوت کے دوران پولیس اور رینجرز کی جانب سے برزگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،وزیر اعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو ذرداری اس شرمناک واقعہ کا ذمہ دار ہے۔علامہ اصغر شہیدی سمیت درجنوں مظاہرین سے ان کا بنیادی حق چھینا گیا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بھی وفاق اورخیبرپختونخواہ حکومت کےساتھ ساتھ ہم پر ظلم وستم میں برابر کی شریک ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جمہوریت کا نام نہاد راگ الاپنے والی پیپلز پارٹی سندھ میں اپنے ہاتھوں سے جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے، اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کرنے والے پرامن مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، زرداری حکومت کی یہ غیر جمہوری کاروائیاں اور فسطائیت شرمناک ہیں جو پیپلز پارٹی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگی۔
وحدت نیوز(کراچی)فاشسٹ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی بدترین فسطائیت ، نمائش چورنگی کراچی پر پولیس نے احتجاجی دھرنے کے شرکاء پرشدید شلینگ کردی۔ پولیس کی کارروائی میں مجلس علماءمکتب اہل بیتؑ کے مرکزی رہنما علامہ اصغر حسین شہیدی سمیت درجنوں عزادار گرفتار،درجنوں عزادار زخمی جبکہ علامہ حسن ظفر نقوی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع پاراچنار میں 80 روز سے زائد راستوں کی بندش پر مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سےپر امن احتجاجی دھرنا گذشتہ 7 روز سے جاری تھا۔
مظاہرین کی جانب سے کئی روز سے جاری سڑکوں کی بندش پر احتجاجی دھرناجاری تھا، جس پر سندھ پولیس نے آج اچانک شیلنگ کرتے ہوئے متعددمظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
سندھ پولیس نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے مظاہرین کے کیمپ کو بھی اکھاڑ دیا اور ٹینٹ ،ساؤنڈ سسٹم ، موٹر سائکلیں و دیگرسامان نذرآتش کردیا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے اعلیٰ ذمہ داران گذشتہ دو تین روز سے مسلسل پر امن احتجاجی دھرنوں کو طاقت کے استعمال سے ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے اور آج انہوں نے اپنامقصد پورا کرلیا۔
سندھ پولیس کی جانب سے ایک سال قبل ایکسپائر ہوجانے والے خطرناک آنسو گیس کے شیل استعمال کیئے گئےجبکہ اندھادھند فائرنگ بھی کی گئی۔
قبل ازیں الصبح سندھ پولیس نے عباس ٹاؤن،انچولی اور دیگر مقامات پر بھی پر امن دھرنوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کرکے انہیں ثبوتاژ کردیا تھالیکن عزاداروں نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ ان دھرنوں کا آغاز کردیا ہے ۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں دھرنا مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی طرح پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) بھی پاراچنار کے مظالم میں شریک ہیں۔ وفاق بھی پاراچنار کے معاملے میں خاموش ہے۔ یہ بات انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کی جانب سے پاراچنار کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈی سی چوک پر جاری دھرنے کے چھٹے دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میڈیا سے گفتگو اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مظلوم پاراچنار کے حق میں پورا پاکستان دھرنے دے کر بیٹھا ہوا ہے۔ یہ دھرنا صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں بشمول پشاور اور پاراچنار میں جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں پرامن احتجاج پر شیلنگ اور لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی طرح پیپلز پارٹی اور نون لیگ سانحہ پاراچنار کی بنیادی ذمہ دار ہیں۔ کیونکہ وفاقی حکومت کے وسیع تر اختیارات میں نون لیگ کا وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کا صدر مملکت بیٹھا ہوا ہے۔ مگر اس کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومت سانحہ پاراچنار کے مظلومین کے قتل عام کو روکنے اور ضلع کرم کے سات لاکھ لوگوں کا محاصرہ ختم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ پنجاب حکومت کی ترجمان کی جانب سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شان میں ہرزہ سرائی قابل مذمت عمل ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے کروڑوں عوام کے ترجمان اور مظلوموں کے حامی ہیں۔
اس سے قبل احتجاجی دھرنے سے مجلس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم نذیر حسین جعفری، علی محمد عوامی پارٹی کے چیئرمین و کونسلر دل مراد لاشاری، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر نور محمد منجھو، عام انسان تحریک کے ڈویژنل رہنماء سید علی شاہ، عابد سندھی، صرافہ یونین کے وائس چیئرمین حاجی غلام رسول سونارو، عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی نے اپنے وفود کے ساتھ شریک کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوں نے پاراچنار کے عوام کے قتل عام اور روڈوں اور راستوں کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مظلومین پاراچنار کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔