The Latest
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے زیر اہتمام ایم ڈبلیو ایم صوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں شیعہ بیٹھک اور ضیافت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ مجلس وحدت مسلمین سے وابستہ جید اور معروف تنظیمی شخصیات کی شرکت ۔
مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی کی شیعہ بیٹھک میں خصوصی شرکت اورحاضرین سے حالات حاضرہ پر خطاب بھی کیا ۔جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے شیعہ بیٹھک پر بہت ہی عمدہ خطاب جسے شرکاء نے بہت سراہا ۔
صوبائی ،ضلعی اور مختلف ٹاونز کے مسئولین کے علاوہ لاہور شہر کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی اس خوبصورت پروگرام میں شرکت کی ۔
امامیہ آرگنائزیشن ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، بانیان مجالس ،نوحہ خوانوں، اور ماتمی سالاروں کے نمائندہ وفود نے بھی اس پروگرام اور ضیافت افطار میں شرکت کی ۔
علامہ حسن رضا ہمدانی ،علامہ وقار الحسنین نقوی ،افسر رضا خان ، سیٹھ عدنان ، سید حسن رضا کاظمی ،سید حسین زیدی ،شیخ عمران علخ ،سید فصاحت علی بخاری ، جناب حاجی امیر عباس مرزا برادر نقی مھدی ،برادر سجاد نقوی ، حیدر کھوکھر ایڈووکیٹ ، سید اسد نقوی ایڈووکیٹ ، برادر شعیب ، بدر عباس ،رانا آصف ، سجاد حسین گجر ، متولی ،پیر دربار پھل پیر شاہ ، سید نسیم کاظمی ، سید ضمیر شاہ ،سید نجم شاہ نے ضلعی صدر جناب نجم عباس کی خصوصی دعوت پر پروگرام میں تشریف لائے ۔
وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت سالانہ جشن ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام اور افطار کا اہتمام وحدت ہاؤس سولجر بازار میں کیا گیا. جس میں تلاوتِ قرآن و حدیث کساء کی سعادت مولانا حیدر عباس شیرازی نے حاصل کی۔
جشن امام حسن علیہ السلام کی محفل میں معروف شعرائے کرام و منقبت خواں حضرات ثاقب رضا ثاقب، ناصر آغا، کمال امروہی، نایاب زیدی، محمد تقی ایڈووکیٹ، رضی زیدی، ابرہیم حسین، محمد علی جلالوی، افسر علی، ابو طالب عابدی، کوثر علی، قادب علی نے بارگاہِ الٰہی و امام حسنؑ کی شان میں منظوم نذرانہ ء عقیدت پیش کئے ۔
پروگرام میں تنظیمی ذمہ داران، کارکنان اور مومنین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا حیدر عباس شیرازی، ذاکر اہلبیت سجاد شبیر رضوی، ایڈوکیٹ محمد ریاض، مولانا طاہر حبیب مرزا، سماجی شخصیات میجر قمر عباس رضوی، وجیہہ الحسن عابدی، صادق حسین، مہدی حسن عابدی، ناصر الحسینی بھی موجود تھے ۔
علامہ سید سجاد شبیر رضوی اور مولانا طاہر حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں چاہئے کہ سیرت امام حسن مجتبی علیہ السلام پر عمل پیرا ہوں۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ متحد ہوکر عالمی سامراج امریکہ و اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور القدس کی آزادی کی جدوجہد میں حما _ س ، حز _ ب اللہ، انصا_ ر اللہ و ایران کا ساتھ دے تاکہ دنیا سے امریکہ، اسرائیل اور عالمی سامراجی قوتوں کا خاتمہ ممکن ہو۔
جشن کے اختتام پر شہدائے ملت جعفریہ پاکستان، حز _ ب اللہ لبنان، غزہ کے شہداء، پارا چنار کے مظلوم شہداء و کل مرحومین و مومنات کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جشن کے اختتام پر نماز مغربین مولانا حید عباس شیرازی کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔جس کے بعد حاضرین کے لئے پرتپاک افطار کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر میزبان برادر ناصر حسینی نے شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی سرزمین ایک بار پھر خون سے سرخ ہے، مگر یہ خون ظلم کے خلاف مزاحمت، غیرت، اور حریت کی علامت ہے۔ میں دل کی گہرائی سے غزہ کے اُن بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے صہیونی جارحیت کے خلاف ثابت قدمی کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان ابوحمزہ، حماس کے رہنماؤں عصام الدعالیس، یاسر حرب، احمد الحتہ، محمود ابو وفا، ابو سلطان آج راہ قدس میں شہید ہوئے۔ یہ نام صرف افراد کے نہیں، بلکہ عزم، حوصلے اور قربانی کے روشن چراغ ہیں جو ہمیشہ ظلم کے اندھیروں کو مٹاتے رہیں گے۔ یہ عظیم شہداء زندہ قوموں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ایک سوال چھوڑ گئے ہیں: کیا ہم ان کی قربانیوں کا حق ادا کر رہے ہیں ؟ان مجاہدین کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آزادی کوئی تحفہ نہیں، یہ قربانی مانگتی ہے، لہو مانگتی ہے، استقلال مانگتی ہے۔ فلسطین کے یہ بہادر بیٹے اپنی جانیں دے کر یہ پیغام دے گئے کہ ہمارا حوصلہ ٹوٹ سکتا ہے، مگر ہماری جدوجہد نہیں رُکے گی، ہمارا لہو بہہ سکتا ہے، مگر ہماری سرزمین آزاد ہو کر رہے گی! سلام ہو ان شہداء پر، جنہوں نے راہِ حق میں اپنی جانیں نچھاور کیں!
وحدت نیوز (اسلام آباد) حکومت پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کےحوالےسے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی سنگین صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ داخلہ و خارجہ پالیسیوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قومی سطح پر سنجیدہ اور بامعنی مکالمہ ہو۔ بحران زدہ علاقوں کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے اور ایک مشترکہ قومی بیانیہ تشکیل دیا جائے۔ یہ وقت پاکستان کے سیاسی و سکیورٹی بحران کے حل کے لیے مدبرانہ، جمہوری اور آئینی فیصلے لینے کا ہے، جو صرف حقیقی عوامی نمائندے ہی لے سکتے ہیں۔بدقسمتی سے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ایک کمزور اور کٹھ پتلی حکومت قوم پر مسلط کر دی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف، جو دو تہائی اکثریت سے زیادہ ووٹ لے کر عوام کی اصل نمائندہ جماعت ثابت ہو چکی ہے، اس کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی کارکنان کو جھوٹے مقدمات میں قید کر کے جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔
ایسے شدید بحران کے حل کے لیے ضروری تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جاتا، جہاں تمام سیاسی قوتیں ملک کے استحکام اور عوام کے حق حکمرانی کے لیے بامعنی مشاورت کرتیں۔ مگر افسوس کہ اقتدار کی ہوس میں اندھی موجودہ حکومت اور ان کے سرپرستوں نے ملکی سلامتی، جمہوری اقدار اور آئینی تقاضوں کو پس پشت ڈال دیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین کی پارلیمانی کمیٹی اس غیر آئینی، غیر جمہوری اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف احتجاجاً ایسے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی، جو عوامی مینڈیٹ کو نظر انداز کر کے محض بریفنگ کے نام پر ناکام پالیسیوں کو دوبارہ مسلط کرنے کی ایک لاحاصل کوشش ہو۔
ہم جمہوری اقدار، عوامی حق حکمرانی اور پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آئینی و سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے اور وطن عزیز کی سالمیت اور دفاع کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔پاکستان کے طول و عرض میں بہنے والے شہداء کے مقدس لہو کا تقاضا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے آئین کو اس کی اصل روح کے ساتھ بحال کیا جائے اور اقتدار حقیقی عوامی نمائندوں کے سپرد کیا جائے، تاکہ ملک کو حقیقی استحکام، ترقی اور جمہوری آزادی نصیب ہو۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع کورنگی کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام کی مناسبت سے اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد، پاکستان تحریک انصاف کے پی ایس 92 کے ایم پی اے واجد حسین، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ حارث میئو، وسیم وارث (وائس چیئرمین اپوزیشن لیڈر کورنگی ٹاؤن)، ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن، شعبہ تبلیغات کے رکن علامہ حیات عباس نجفی، نشرواشاعت سیکریٹری کراچی ڈویژن برادر معمبر رضا، وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر برادر حسن رضا اور عزاداری ونگ ضلع شرقی کے حسن کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری صابر ابو مریم نے کہا کہ اس -را-ئ یل کی نابودی تک تحریک فلسطین جاری رہے گی، جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ ہم امام عالی مقام کے پیروکار ہیں اور القدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر مولانا سید باقر زیدی نے اختتامی خطاب میں کہا کہ شہدائے م ق-او-مت کی شہادت سے القدس کی تحریک کو مزید تقویت ملی ہے۔کانفرنس کے اختتامی دعائیہ کلمات مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے ادا کیے اور ضلعی صدر کورنگی عمران نقوی و ان کی کابینہ کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں ائیرپورٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وابستہ جید عالمِ دین، مفتی عبد الباقی نورزئی کی شہادت پر ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ یہ امر نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے علمائے کرام کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہی نوشکی میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، جو ایک المناک سانحہ ہے۔ملک میں جاری اس دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے میں حکومت اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں، جو باعثِ تشویش ہے۔ اللہ رب العزت پاکستان اور اس کے عوام کی حفاظت فرمائے اور دشمنانِ وطن کو نیست و نابود کرے۔ الہی آمین
وحدت نیوز(کراچی)وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سالانہ دعوتِ افطار و ایفائے عہد کانفرنس کا انعقاد 12 رمضان المبارک کو آئی آر سی لان بی میں کیا گیا۔ شرکائے کانفرنس نے مولانا سفیر علی نقوی کے زیرِ اقتداء نمازِ مغربین ادا کی۔ کانفرنس میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی، آصف علی، حیدر علی، ساجن علی بروہی، شجاعت حسین نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
کانفرنس کے شرکاء سے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ علامہ باقر عباس زیدی، مسئول مرکزی تربیتی کونسل وحدت یوتھ پاکستان مولانا حسن رضا نقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈویژنل صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ کانفرنس کا اختتام ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع وسطی کے صدر مولانا ملک غلام عباس نے تلاوتِ دعائے سلامتی امامِ زمانہ (عج) سے کیا۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈویژنل و ضلعی رہنماؤں، نامور علمائے کرام، ملی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ٹاؤنز ذمہ داران، ممبران و تنظیمی سابقین نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) 15 رمضان المبارک روزولادت باسعادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے پرمسرت موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ تمام عالم اسلام کو ولادت باسعادت سبطِ رسول، جگر گوشہ بتول، کریمِ اہل بیت، امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام مبارک ہو!یہ وہ پرنور دن ہے جب مدینے کی فضائیں خوشبوؤں سے معطر ہوئیں، جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آغوشِ رحمت میں وہ ہستی جلوہ گر ہوئی جسے"سیدِ شبابِ اہل الجنہ" کارتبہ عطا ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام حلم، بردباری، سخاوت اور صلح و امن کے پیکر تھے۔ آپ کی سیرتِ طیبہ ایثار، محبت، اور اعلیٰ اخلاق کا درس دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں امام حسن علیہ السلام کی تعلیمات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے توسل سے ہماری دنیا و آخرت کو سنوار دے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مفتی منیر شاکر کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس پر میرا دل افسردہ اور روح مغموم ہے۔ میں اس بزدلانہ دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شدت پسند عناصر ان جری اور نڈر مبلغین سے خوفزدہ ہیں جو اتحاد، اخوت اور حق کی شمع روشن کیے ہوئے تھے۔مفتی منیر شاکر اتحاد بین المسلمین کے ایک عظیم علمبردار تھے، جنہوں نے اپنی زندگی امت کے اتحاد، بھائی چارے اور امن کے فروغ کے لیے وقف کر دی تھی۔
مفتی منیر شاکر کی شہادت نہ صرف علمی و روحانی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ معاشرے کے ان عناصر کے لیے بھی ایک سوالیہ نشان ہے جو نفرت کے بیوپاری ہیں اور امن کے پیامبروں سے خائف رہتے ہیں۔میں حکومتِ وقت سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سفاکانہ جرم میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور ایسے جید علماء و مبلغین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جو اخوت، محبت اور ہم آہنگی کے علمبردار ہیں۔اللہ تعالیٰ مفتی منیر شاکر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین و عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔ الٰہی آمین۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مقامی لان میں دعوت افطارکا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ۔
بعد افطار ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں خرابی حالات کی تمام تر ذمہ داری یورپی ممالک پر عائد ہوتی ہے۔سامراجی قوتوں نے فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کیا یہودیوںکی کالونیاں بنائی گئیں۔انہوں نے کہا اسرائیلی نا جائز وجود پوری دنیا کیلئے خطرہ بنتا جارہا تھا خطہ میں موجود مقاومتی قوتوں حماس، حزب اللہ، انصار اللہ نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ناقابل تسخیر اسرائیل بے ساکھیوں پر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا یورپی ممالک جمہوریت کا جھوٹا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں طوفان اقصیٰ سے پہلے دنیا بھرمیں غزہ بربریت کے خلاف اس طرح احتجاج نہیں ہوا آج یورپی یونیورسٹیز میں احتجاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا غزہ فلسطین پر ہونے والے احتجاجات نے خود یورپی ممالک کی دوغلے جمہوری اصولوں چہرہ بے نقاب کر دیا۔
انہوں نے کہا غزہ فلسطین کی عوام اگر اسرائیل کو تسلیم کر لیتے تو خطہ میں پھر پاکستان بھی نہیں رہتا غزہ کی جنگ مسلم امہ کی جنگ ہے۔مقاومت کے شہداء غزہ فلسطین کہ نہیں بلکہ شہید امت ہیں۔انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی شکست امریکہ و یورپی ممالک کی شکست ہے۔اردن نے اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کی حکومت کو ختم کیا۔مسلم حکمران اسرائیل کو اپنا خدا سمجھ رہے ہیں۔مسلم امہ کی جیت ان کا اتحاد ہے غزہ میں انسانیت کا قتل کرنے والے اسرائیل کے ساتھ چند مسلم حکمران ہیں۔بہت جلد اسرائیل کی حمایت کرنے والے شکست سے دو چار ہوں گے۔انہوں نے کہا شہدائے راہ مقاومت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ملک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔جمعتہ الوداع آنے والے یوم القدس کو پاکستان کے عوام دنیا بھر کیلئے مثالی بنائیں۔
کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز کا کہنا تھا کہ دو عرب مسلمان آپس میں تقسیم ہیں۔دو فیصد یہودیوں نے پوری دنیا پر سامراجیت قائم رکھی ہے۔مشرق وسطیٰ جل رہا ہے۔فلسطین میں یورپی ممالک انسانیت کا قتل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آیت اللہ خامنہ ای عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔مقاومت کی راہ میں شہدائے راہ مقاومت یحییٰ سنوار، سید حسن نصراللہ،ہاشم صفی الدین،اسماعیل ہانیہ نے اپنی عظیم قربانیاں دیں ان کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔کانفرنس سے ایم کیوایم رہنما ،ممبر صوبائی اسمبلی عادل عسکری سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نےبھی خطاب کیا۔
اس تقریب میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی، علامہ مختارامامی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری ودیگر، رہنماپاکستان تحریک انصاف ارسلان خالد و دیگر،رہنما متحدہ قومی موومنٹ وممبرسندھ اسمبلی عادل عسکری وزہیر عابدی، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز و دیگر،پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظ ثقلین و دیگر ، رہنما پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سرباز عبدالرب درانی ،اتحاد ختم نبوت فورم علامہ مرتضی رحمانی، رہنما پاکستان عوامی تحریک ظفر اقبال ، علامہ مفتی داؤد و اراکین جمعیت اہل حدیث پاکستان ، چیئرمین متحدہ علماءمحاذ مولانا امین انصاری ودیگر، مرکزی رہنما شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ ناظرعباس تقوی ویگر، رہنما امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن غیور عباس ودیگر،جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس پاکستان سید شبر رضا، علامہ باقرحسین زیدی ودیگر، رہنماہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان علامہ صادق رضا تقوی ودیگر، رہنما امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ضیاء الحسن ودیگر،رہنما جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان عسکری دیوجانی، حسن صغیر عابدی ودیگر،صدر مجلس ذاکرین امامیہ علامہ نثار احمد قلندری ودیگر صدر،مرکزی تنظیم عزاداری ایس ایم نقی ودیگر، جنرل سیکریٹری مرکزی تنظیم عزامہدی عباس جعفری ودیگر، اراکین انٹرنشنل لاء فورم ،بزرگ عالم دین علامہ مزرا یوسف حسین ، علامہ شیخ محمد سلیم، عالم اہل سنت علامہ طیب شاہ ،علامہ زاہد حسین ، رہنما مجلس علماء مکتب اہل بیت علامہ اسحاق قرائتی ، صدر عزاداری وِنگ سید رضی حیدر ودیگر ،علامہ شبیر الحسن طاہری ، مزمل حسین کاظمی مساجد وامام بارگاہ فیڈریشن ، پیام ولایت فاؤنڈیشن ،علمائے کرام، بانیان مجالس وجلوس، اراکین اسکاؤٹس رابطہ کونسل ، سرور علی ، سردار حسین و اراکین پاک محرم ایسوسی ایشن، ٹرسٹیز، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران، وکلاء، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔