The Latest
وحدت نیوز(ڈی جی خان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے وفد کی ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار سے ملاقات، ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم ملتان کے نائب صدر مولانا ہادی حسین، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی و رہنما ایم ڈبلیو ایم انجینئر سخاوت علی سیال، محمد رضا مومن، غلام رضا عابد، عاصم زیدی اور دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیلابی صورتحال اور اس کے بعد متاثرین سیلاب کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ حالیہ سیلاب گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ نقصان دہ تھا جس نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دی ہیں، پنجاب حکومت ان متاثرین کے لیے ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔ ضلع ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور ریلیف کے بعد اب انہیں گھروں میں واپسی کا مرحلہ ہے، عارضی اور مستقل رہائش گاہوں کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کا اہتمام ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال کی جانب سے کیا گیا تھا۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی، ضلعی رہنما و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ یوم دفاع پر اس ملک کی خاطر قربانی دینے والے غازیوں اور شہداء کی یاد کو زندہ رکھتے ہیں، ملک کی خاطر قربانی دینے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا تھا، پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کی محافظ ہیں، 6 ستمبر ہمیں ان شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اس مادر وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم برادر سید ناصر شیرازی کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے رقم بھجوا دی گئی ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے سیلاب متاثرین کے لیے کی گئی کاوشوں پر تمام اضلاع کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے اب تک نو لاکھ دس ہزار دو سو روپے کی امداد مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان بردار ناصر شیرازی تک پہنچا دی گئی ہے جبکہ مزید چار لاکھ کا امدادی سامان خریدنے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بھیجا جائے گا اس مد میں تمام خواہران کی زحمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کے ساتھ ساتھ اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی امداد کے لیے اپنی بھرپور کاوش کی۔
وحدت نیوز(لاہور)کم تعداد اور محدود وسائل و ہتھیار لیکن جذبہ ایمانی سے لبریز مجاہدوں نے اپنے سے دس گنا ذیادہ بڑے اور طاقت رکھنے والے دشمن کو ناکوں چنے چبواے چھ ستمبر ان عظیم غازیوں اور شہیدوں کی یاد دلاتا ہے کہ جنہوں نے اپنے لہو سے اس پاک سرزمین کی آبیاری کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی و رہنما مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے یوم دفاع کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا۔
ان کا کہنا تھا دھرتی پر جب کبھی مشکل وقت آیا پاک فوج ہمیشہ اسکے تحفظ اور عوام کی فلاح کے لیے میدان میں اتری ہے چھ ستمبر 1965ء کا معرکہ اور عظیم مجاھدوں کے کارنامے آج بھی خون گرماتے ہیں نئی نسل کو اس سنہری تاریخ اور اس جذبہ ایمان اور حب الوطنی سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ دور پاکستان کا سخت ترین اور مسائل و مشکلات کا دور ہے ان نامسائد حالات سے نکلنے کے لیے قوم کو ماضی کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
وحدت نیوز(سکردو)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ علی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری و قربانیوں کا غماز ہے اس دن اہل پاکستان نے بے مثال قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور اہل پاکستان دشمن کی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن دفاع وطن کے لیے ہر قسم کے خطرات کے خلاف ہمارا عزم مضبوط کرتا ہے اور دنیا کی کسی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جتنی قیمت ادا نہیں کی۔قوم نے اس دن دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس روز پاک فوج نے بےمثال جرأت و بہادری سے دشمن کی آرزوؤں پر پانی پھیرا، آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور ہماری افواج پہلے سے زیادہ تربیت یافتہ اور چوکس ہیں اور پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ اس لا مساوی جنگ میں پاکستانی افواج نے اپنی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا اور بھارت کو اس سترہ روزہ جنگ میں وہ عبرتناک شکست دی کہ آج آدھی صدی گزرنے کے باوجود اس شکست فاش کی یاد سے دشمن کے دل کانپ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ۶۵ کی جنگ میں پاکستانی افواج کے کارنامے،عزم و ہمت ، جوش و جذبہ او بہادری و شجاعت کی داستانیں سن کر دنیا آج بھی انگشت بدندان ہے اس معرکے میں پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ، پاکستان کی غیور عوام نے جنگ کی وحشت و دہشت کو ایسا رنگ دیا جس میں جوش و ولولہ اور بہادری نمایای تھی ۔
انہوں نے کہا چھ ستمبر کا یہ دن شھیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے چاہے وہ افواج پاکستان کے شھداء ہوں یا اے پی ایس کے معصوم شھید بچے ، یا پھر وہ 80 ہزار پاکستانی جو بے گناہ قتل کر دیے گئے یا اعتزاز حسن جیسے جوان جنھوں نے اپنی جان گنوا کر ہزاروں جانیں بچا لی ہوں ان سب شھداء کو یاد رکھنا اور ان کی ارواح سے عہد کرنا کہ مادر وطن کے دفاع مقدس میں ہم بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرینگے اور اپنے شھداء کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھینگے کیونکہ زندہ قومیں اپنے شھداء کو کبھی نہیں فراموش کرتیں۔
ان کا مزید کہنا تھا یوم دفاع ہمیں ماضی کی طرح مثالی اتحاد و یکجہتی کا بھی پیغام دیتا ہے ، جسطرح ۶۵ کی جنگ میں قوم یکجاں تھی آج بھی ہمیں ملکر ایک قوم بننے کے ضرورت ہے اسی میں ہم سب کی اور ہمارے ملک کی بقا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں منعقدہ یوم سکینہ بنت الحسین ع اور تیاری اربعین واک کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تعلیم وتربیت محترمہ فرحانہ فصاحت نے خواتین اور بچوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اربعین میں ماؤں اور ننھے زائرین کو ظہور امام کیلئے تیار کیا جاتا ہےاربعین پیادہ روی کی شاہراہ ، شاہراہ ظہور ہے۔ پیاده روی اربعین،اسی کلومیٹر کی مسافت طے کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک تشنگان عدالت و حریت کا عظیم مارچ ہے منتظران ظہور کی ایک بڑے پیمانے کی مانوورہے۔
انہوں نے کہا اس شاہراہ پر تمدن اسلامی کے احیا، بچوں اور بڑوں کو استعماری و استکباری ثقافتی یلغار سے بچاؤ کی کوششوں، نسل مہدوی کی تربیت، ظہور امام (عج) کی زمینہ سازی، ملت امام حسین(ع) و منتظران امام مہدی (عج) کے اتحاد و ارتباط کےعملی مظاہرے کا بہترین موقع فراہم ہے۔بقول حجت الاسلام استاد حسین انصاریان اربعین پیادہ روی دشمن کیلئے سوایٹم بموں سے زیادہ ڈراونی ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی مائیں بہنیں بیٹیاں سیرت زینبی پر عمل پیرا ہوتے ہوے اربعین واک میں بھرپور شرکت کریں گی۔
وحدت نیوز(کچورا)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کچورا جامع مسجد میں خطبہ جمعہ میں سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی ہے۔ علامہ اعجاز کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام صوبہ متاثر ہیں اور متاثرین کی امداد ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں کا ملک بچانے اور اداروں کو بنانے کے جھوٹے دعوؤں کی قلی کھل چکی ہے. جب وطن عزیز کے باسی مشکل میں ہوتے ہیں ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا. علامہ اعجاز بہشتی نے مقامی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچورا جھیل سانحہ میں لاپتہ نوجوان کی لاش کا اب تک پتہ نہ چلنا انتہائی تشویشناک ہے. ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے ہیں نہ کسی کو قبل از وقت الزام لگانے اور کیس کو خراب کرنے کی اجازت دیں گے. اس سانحہ کی شفاف تحقیقات لازمی ہے. پولیس، ایجنسیاں اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں ہم ہر پل کی خبر سے باخبر ہیں. تمام ذمہ داران کان کھول کر سن لیں لواحقین کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی ناقابل قبول ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچورا کے غیور جوان میدان میں ہے اور ہر فرد اپنی وسعت کے مطابق حصہ لے رہیں ہیں میں ان تمام جوانوں، بزرگان، سرکردگان اور انتظامیہ والوں کا شکر گزار ہوں جو اول دن سے آج تک اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید اسد عباس نے کہا ہے کہ اگر سیلاب متاثرین کے معاملے پر غفلت اور لا پرواہی برتی گئی تو صورتحال کسی انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے، سیلاب متاثرین کو دوبارہ اپنے گھروں میں آباد کرنا اور متاثرہ علاقوں میں انفرا سٹرکچر کی تعمیر حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ آسان ہدف نہیں ہے، اس لئے ان معاملات کو دیکھنے کیلئے معتبر شخصیات، ملک و غیر ملکی تکنیکی ماہرین، کارپوریٹ سیکٹر اور مخیر حضرات کو میدان عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔
لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں سید اسد نقوی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حالات انتہائی نازک ہیں، فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، اگلی فصل کی کاشت تاخیر کا شکار ہونے سے ملک میں غذائی بحران جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں مہنگائی کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگا، جبکہ سیلابی پانی جمع ہونے سے متاثرہ علاقوں سمیت پورے ملک میں ڈینگی دوبارہ پھیل سکتا ہے، اس لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو سیلاب کے جمع شدہ پانی میں ڈینگی کی افزائش روکنے دیگر وبائی امراض کی روک تھام کیلئےخصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے دیرینہ تنظیمی ساتھی سید نوید رضا کے والد سید ارتضی حسین ابن سید واحد حسین کا کراچی میں رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے۔
مرحوم کے انتقال پر چیئر مین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی اور ضلع اسلام آباد کے صدر اسدعباس سمیت دیگر رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
رہنماؤں نے کہا کہ سید نوید رضا اور ان کے اہل خانہ کے حضورتعزیت پیش کرتے ہیں ، رب کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار آئمہ اطہار ؑ میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
نماز جنازہ آج بروز پیر 5ستمبر 2022 مسجد خیر العمل انچولی میں شام 6بجے ادا کی جائے گی بعد ازاں تدفین وادئ حسین قبرستان میں ہوگی ۔دعائے مغفرت اور بعد نمازعشاء نمازوحشت قبر پڑھنے کی استدعا ہے۔