The Latest
وحدت نیوز(لاہور) پنجاب حکومت ایم ڈبلیوایم کے کارکنان و عہدیداران کو ہراساں کرنے سے بازرہے ، 14اگست کے مارچ میں شرکت سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،شہباز شریف کی غنڈہ گردی کا راج جلد ختم ہونے والا ہے، قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر محصورین ماڈل ٹائون کے لئے کیمپ لگا دیا گیا ہے ، شرکاء کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں ،پنجاب کے 37اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، ا ن خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے وحدت ہائوس مسلم ٹائون لاہور میں صوبائی شوریٰ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
ان کاکہنا تھاکہ مسلم لیگ کی پنجاب حکومت پرامن شہریوں سے پر امن احتجاج کا جمہوری وآئینی حق نہیں چھین سکتی ،گذشتہ دس رو ز سے پنجاب حکومت نے ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، شہباز شریف کے خادم اعلیٰ ہونے کے جھوٹے دعوے کا پول کھل چکا ہے، شہباز شریف انتہائی درجے کے جھوٹے و ظالم حاکم ہیں ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایم ڈبلیوایم کے بیسیوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مختلف شہروں میں اب بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے شرکائے اجلاس سے کہا کہ ہمیں عہد کر نا ہوگا کہ جب تک ہم اس ظالم نظام حکومت کا خاتمہ نہ کر دیں اپنے گھروں کا نہیں لوٹیں گے، پنجاب حکومت کی تمام تر سازشیں ہمیں لانگ مارچ میں شرکت سے نہیں روک سکتیں ، انشاء اللہ پنجاب بھر کے37اضلاع سے ایم ڈبلیوایم کے مرد وخواتین کارکنان ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے،جبکہ جی ٹی روڈ پر ایم ڈبلیوایم کے مختلف اضلاع سبیلیں اور استقبالیہ کیمپ بھی لگائیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) مارچ روکنے کے نواز لیگ کے اقدامات غیر جمہور ی اور غیر آئینی ہیں، پنجاب پولیس نے ماڈل ٹائون کا غزہ کی طرح محاصرہ کیا ہواہے ،کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے ،جب تک ظالم حکومت کے تخت کو زمین بوس نہ کر لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے،پاکستان بچانے کے لئے شیعہ سنی قائدین و عوام کا مجتمع ہونا استحکام پاکستان کے لئے نیک شگون ہے،استحصالی نظام کی تبدیلی کی جدوجہدکر نے پر غدار ی کا فتوا لگانے والے نواز حکومت کے ظالمانہ اقدامات پر منافقانہ خاموشی اختیارکر لیتے ہیں ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے صوبائی سیکریٹریٹ مسلم ٹائون میں ایم ڈبلیوایم کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت ظالمانہ اقدامات ہمارے مارچ کی دیوار نہیں بن سکتے، شہباز شریف نے قبضے کے کنٹینرز لگا کرشرکاء کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈانے کی کوشش کی ہے، کنٹینر ز کی تعداد میں 10گنا اضافہ کردیا گیا ہے، موبائل و کیبل نیٹ ورک بند کر کے ماڈل ٹائون کے محصورین کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع کردیا گیا ہے، پولیس کے جوانوں کو لبھانے کے لئے خوبرولیڈی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی غیر اخلاقی اور غیر شرعی فعل ہے ، اس طرح کے احکامات جاری کر نے والوں کا شرم آنی چاہئے ، لیڈی پولیس اہلکاربھی کسی گھر کی عزت ہیں ، کسی کی ماں ،بہن ، بیٹی ہیں ، انہیں مرد پولیس اہلکاروں کی توجہ کا مرکز بنا کر ماڈل ٹائون میں ڈیوٹی پر پابند بنانے کی کوشش انتہائی شرمناک فعل ہے،ایسے احکامات دینے والوں کے خلاف عدالتی کاروائی عمل میں لائی جائے،انہوں نے مذید کہا کہ حکومت مارچ کو روکنے کی کسی بھی سازش سے بازرہے، 14اگست کو انسانی سروں کا سمندر ہوگا جو ان ظالم ، کرپٹ اور دہشتگردوں کے سرپرست حکمرانوں کا خش وخاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ مسلح تكفيری اور تنگ نظر گروہوں سے سرزمين وطن كو پاک کرنے كا عہد ہماری مسلح افواج کے بہادر كمانڈرز اور جوان نبها رہے ہیں۔ اسی طرح اب ہماری غيرت مند اور بہادر پاكستانی قوم كی ذمہ داری بنتی ہے کہ وه بهی ہر قسم کے سياسی اور دينی مفادات سے بالا تر ہو کر 14 اگست كو وحدت ملى كا مظاہره کرتے ہوئے 35 سال سے جاری سياسی دہشت گردی اور غنڈه گردی کے خاتمہ کیلئے ضرب ذوالفقار میں بهربور شركت کریں اور مذہبی منافرت، تکفيريت اور دہشت گردی كو جنم دينے والے آل سعود کے ايجنٹوں سے ايوان حكومت كو پاک كر ديں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔
علامہ شفقت حسین شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراه علامہ ناصرعباس جعفری نے اس سياسی جدوجہد اور انقلابی تحريک كو بالكل صحيح "ضرب ذوالفقار" كا نام ديا ہے، کيونکہ جذبہ حيدر کرار اور ذوالفقار ہی اس زمانے کے خوارج سے ہميں نجات دلا سکتی ہے۔ اس تنگ نظر اور متعصب سياسی ٹولے نے كبھی فوجی جوانوں کے نعروں سے "نام حيدر" كو ختم کرنے كا حكم ديا اور كبهی "نام ذوالفقار" كو انتخابی نشانوں کی فهرست سے نكالا، اب قوم متحد اور بيدار ہے۔ 14 اگست كو اسلام آباد اور ديگر تمام شہروں ميں حيدر حيدر ہوگا، دمادم مست قلندر ہوگا، فضائيں لبيک يارسول الله اور لبيک ياحسين کے نعروں سے گونجيں گی، نعره حيدری بلند ہوگا۔ پاکستان کی بقاء، سلامتی اور ترقی کی دعائيں ہونگی۔ تمام مذاہب اور مکاتب فكر کے لوگ عملی طور بر وحدت كا عظيم الشان مظاہره كريں گے۔ اب پاکستانی قوم نے یہ عہد کر ليا ہے کہ ہمارے پیارے وطن ميں تنگ نظروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ قوم اب شريف برادران سے ہر ولی کے مزار کی شهادت، ہر امام بارگاه اور مسجد كی بيحرمتی، سرزمين وطن ميں دہشتگردی کی بدولت گرنے والے ہر بيگناه خون کے ہر قطرے كا حساب لے گی۔ اگر حكومت ماڈل ٹاون کی طرح ايک اور کربلا بنانے کی ہمت ركهتی ہے تو پوری کوشش کرلے۔ اب قوم گیدڑوں کے جسم سے شير کی کھال اتار كر ہی دم لے گی۔
وحدت نیوز(لاہور)شریف برادران بوریا بستر لپیٹ لیں ، عوامی سمندر ظالم حکمرانوں کو بہا کر لے جانے کے لئےساحل سے ٹکرا رہا ہے،مجلس وحدت مسلمین اپنے اہل سنت بھائیوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑی گی، منہاج القرآن میں محصور خواتین ، معصوم بچوں اور بزرگوں کے لئے سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا، نواز شریف سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کے لئے کمر بستہ ہیں ، ڈاکٹر طاہر القادری، عمران خان، شیخ رشید اور چوہدری برادران کے خلاف لاہو رہائی کورٹ کا فیصلہ کرپٹ ججوں کی غلام ذہنیت کی عکاس ہے، پنجاب بھر کے کارکنان لانگ مارچ کے حوالے سے تمام تر انتظامات جلد مکمل کریں ، جی ٹی روڈ پر استقبالیہ کیمپس لگائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی سیکریٹریٹ مسلم ٹائون میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمرکزی رہنما علامہ احمد اقبال ،علامہ مبارک موسوی علامہ اعجاز بہشتی ، فضل نقوی ، نثار فیضی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی، اسد عباس نقوی ، رائے ناصر ، مظاہر شکری و دیگر بھی موجود تھے۔
علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا نواز حکومت اسلام آباد اور لاہور میں موجود ملازمین عوامی احتجاج کو روکنے کے لئے غیر جمہوری اقدامات کا سہارا لے رہی ہے،پنجاب بھر میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کو انقلاب مارچ میں شرکت سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، لاہور ، شیخوپورہ، ملتان ،راولپنڈی اور سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں کارکنان کے گھروں میںچھاپے جاری ہیں ، نواز لیگ ایسی غیر جمہوری حرکتوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی، دہشت گردی، کرپشن ، لوڈشیڈنگ اور کرپشن سے تنگ اٹھارہ کروڑ عوام اس ظالم استحصالی سے جنگ کے لئے میدان میں نکلنے والے ہیں ، پاکستان کی تاریخ میں استحکام وطن کے لئے شیعہ سنی عوام کا اکھٹا ہو کر نکلنا تکفیریت کی شکست ہے، علامہ ناصر عباس جعفری نےایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنمائوں کو احکامات جاری کئے کے منہاج القرآن میں محصور خواتین ، معصوم بچوں اور بزرگوں کے لئےفوری طور پر سبیلیں لگائی جائیں اور انقلاب مارچ کے شرکاءکے لئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جائیں ۔
وحدت نیوز(جیکب آباد ) پاکستان عوامی تحریک اورمجلس وحدت المسلمین ضلع جیکب آباد کی جانب سے شہداء ماڈل ٹائون کی حمایت میں اور نواز لیگ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک اورمجلس وحدت المسلمین ضلع جیکب آباد کی جانب سے شہداء ماڈل ٹائون کی حمایت میں اور نواز لیگ حکومت کے خلاف ایک زبر دست احتجاجی مظاہر ہ حسن رضا غدیری،شاہد حسین جوادی،مولانا غلام رسول ،جاوید غازی،قاسم سیال ،امیر خاصخیلی ،بیدار بخت کی قیادت میں نکالا گیاشرکا ء نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پہنچے جہاں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے نہتے کارکنوں کے پر امن جلوس پر فائرنگ کرکے آمریت کی یاد تازہ کردی حکومت کے اس عمل کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں شہداء کے چہلم کو بھی حکومت خون سے رنگین کر رہی ہے کارکنا ن کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب سے خوفزدہ ہے انقلاب کا راستہ اب روکا نہیں جاسکتا ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تربیت کے زیر اہتمام کوئٹہ میں منعقدہ صوبائی تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں10روزہ بصیرت افزائی کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں،تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی، صوبائی سیکریٹری جنرل و مرکزی کور کمیٹی کے رکن علامہ مقصود علی ڈومکی ،صوبائی کابینہ کے اراکین مولانا سید ظفر عباس شمسی ،مولانا سہیل اکبر شیرازی،مولانا ذوالفقار علی سعیدی ،مولانا محمد علی جمالی ،ورکشاپ کے آرگنائزرمولانا تصور عباس ، و برادرناصر عباس ،مولانا ہادی، ڈاکٹر اقبال نظر و دیگر شریک ہوئے ۔
اس موقع پر اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے شعبہ تربیت کے مسئولین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک الہیٰ و نظریاتی تنظیم کے لیئے تعلیم و تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔قرآن و سنت میں حصول علم کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے یہاں تک کے پیغمبر اسلامﷺ نے اپنی بعثت کا مقصد تعلیم قرار دیا،انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ اور ہمارے کارکن اپنے علم و عمل کے باعث معاشرے میں اسلامی اقدار کے امین بنیں۔
امن و امان ہی حکمرانوں کی ترجیح ہے تو کوئٹہ اور کراچی میں فوج کیوں نہیں بلائی جاتی، علامہ مقصودڈومکی
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور ضلعی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے مگر جعلی مینڈٹ کے حامل حکمران آمرانہ اقدامات کے ذریعے پر امن احتجاج کو پر تشدد بنا رہے ہیں ۔کاش نواز حکومت سانحہ مڈل ٹائون سے سبق حاصل کرتے ہوئے پر امن یوم شہداء میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرتی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر مجلس وحدت مسلمین کے کار کنوں کو گرفتار کر کے عوام کو ہراساں کیاجا رہا ہے ۔ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری روایات کی پاسداری کریں گے ہم ملکی سیاسی معاملات میں فوجی مداخلت کے قائل نہیں اسی لئے اسلام آباد میں فوج بلانے کے فیصلے کے مخالف ہیں۔ اگر امن و امان ہی حکمرانوں کی ترجیح ہے تو کوئٹہ اور کراچی میں فوج کیوں نہیں بلائی جاتی جہاں معصوم انسانوں کا قتل عام روز کا معمول بن چکا ہے۔
انہوں نے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی دفتر پر پولیس کے گھیراؤ اور رہنماؤں و تنظیمی کارکنوں کی گرفتاریوں کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے کارکن قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ کی احتجاجی تحریک کیلئے مکمل تیاری کریں اور اس سلسلے میں مرکز اور صوبے کی ھدایات کے مطابق حکومت کے جابرانہ اور آمرانہ کاروائیوں کے خلاف پر امن احتجاج کی کال کا انتظار کریں۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات، عوامی تحریک کے وفد کی قیادت مولانا عبدالرزاق قادری اور مولانا ضیاء احمد چغتائی کر رہے تھے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی، ریاستی سیکرٹری روابط مولانا سید حمید نقوی ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل مولانا طالب ہمدانی بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً انقلاب مارچ کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اور سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے کہا کہ قائد وحدت علا مہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر آزاد کشمیر بھر سے مجلس وحدت کے کارکنان و عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کے شانہ بشانہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جابر حکمران جسطرح سے پاکستان کی مظلوم عوام کو دیوار سے لگانے کی کوشش میں ہیں ، انشاء اللہ شیعہ سنی ملکر ناکام بنا دیں گے، ملک دشمنوں سے تو مذاکرات کیئے جاتے ہیں، انہیں مضبوط و مستحکم ہونے کے مواقع فراہم کیئے جاتے ہیں مگر محب وطن اور شہداء کے ورثا کے ساتھ ظلم کی بے مثال داستانیں رقم کر رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں کہ جب محب وطن اکھٹے ہو کر اسلام آباد کی طرف بڑھ کر ان کے اقتدار کو عوامی طاقت سے کچل دیں گے، قائد وحدت نے شیعہ سنی وحدت کا نعرہ لگایا ، کشمیر ی عوام عملی ثبوت پیش کرے گی، ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ کی مجلس وحدت مسلمین نے بھرپور حمایت کی ہے، انشاء اللہ حمایت کا عملی نمونہ جلد دیکھنے کو ملے گا، آزاد کشمیر سے قافلوں کی صورت میں شرکت کی جائے گی، اور بتایا جائے گا کہ مجلس وحدت مسلمین ڈالر اور ریال کی ریل پیل کے پجاری حکمرانوں کے خلاف بر سر پیکار ہے ، اور شیعہ سنی جو محب وطن طاقتیں ہیں وہ ان ظالم حکمرانوں کو جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی عوام میں پذیرائی مظلوموں کی حمایت کی بنا پر ہے۔
وحدت نیوز(ہٹیاں بالا) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے وفد کاریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی سربراہی میں ضلع ہٹیاں بالا کا دورہ، وفد میںریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصورعباس موسوی،ریاستی سیکرٹری روابط اور ریاستی سیکرٹری مالیات شامل تھے۔جبکہ ضلع ہٹیاں بالا کے سیکرٹری جنرل سید عارف حسین کاظمی اور سیکرٹری نشرواشاعت سید افضال ہمدانی بھی ریاستی وفد کے ھمراہ تھے۔وفد نے معروف عالم دین ،اہلسنت رابطہ کونسل کے سربراہ مولانا سید اسحاق حسین نقوی و پروفیسر سید شبیر نقوی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں وفد نے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر ضلع ہٹیاں بالا کی کابینہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ضلع ہٹیاں بالا کی تنظیمی ،مذہبی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور پاکستان عوامی تحریک کے تحت یوم شہداء کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت کراچی میں نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جو کہ علامتی دھرنے کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ علامتی دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفیٰ شریک ہیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، مسلم لیگ (ق)، سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنما و کارکنان بی بڑی تعداد میں شریک ہیں اور شہدائے ماڈل ٹاؤن و شہدائے افواج پاکستان کیلئے قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ علامتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن ، علی حسین نقوی، علامہ حسن ہاشمی،انجینئر رضا نقوی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما طارق محبوب، مفتی اقبال نقشبندی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ممتاز سیال، اظہر خان ایڈووکیٹ، عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان، مسلم لیگ ق کے رہنما نعیم عادل شیخ و دیگر مقررین نے کہا کہ نواز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، کرپٹ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ذریعے حکومت کرنے والے جان لیں کہ کفر سے تو حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی بھی نہیں چل سکتی، کرپٹ نواز حکومت کے اقتدار کا سورج کسی بھی وقت غروب ہونے کو ہے، ظالم حکمران زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہیں گے ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آج نام نہاد شریفوں کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے، آج ضیا الحق کے معنوی فرزند نواز شریف نے اس آمر کو بھی شرما دیا ہے، وہ وردی پہن کر ظلم کرتا تھا یہ جمہوریت کے لبادے میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ آج وقت آ گیا ہے کہ تم دہشت گردوں کی سرپرستی میں اتنے آگے نکل گئے تھے کہ قاتل اعلیٰ پنجاب نے طالبان سے مخاطب ہو کر کہہ دیا تھا کہ آپ تو ہمارے بھائی ہو، پنجاب میں وارداتیں نہ کرو، آج انہوں نے طالبان کو تحفظ دینے کی بھر پور کوشش کی۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ بدمعاش حکمران اب الیکٹرونک میڈیا کی نشریات روک رہے ہیں تاکہ آپ کی آواز لوگوں تک نہ پہنچے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکمران کہہ رہے کہ ہمارا یہ باہر آنا آپریشن ضرب عضب کو ناکام کرنے کی سازش ہے، افسوس قاتل مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ تو خود آپریشن کے مخالف تھے۔ مقررین نے کہا کہ ہر گزرتا دن نواز حکومت کے اقتدار کو بحر ہند میں غرق کرتا جائے گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ تکفیری خارجیوں نے جس طرح کاماحول بنا کر شیعہ سنی کو لڑانے کی کوشش کی تو آج دیکھ لیں کہ شیعہ اور سنی اس پنڈال میں ایک قوت بن کر کھڑے ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ہمیں روکنے کیلئے پوری طاقت استعمال کی، اپنے درندے ہونے کا پورا ثبوت دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قوم ہر بے گناہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی، تنگ نظر اور ڈکٹیٹر مزاج حکمرانوں کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ پاکستانی نظام جعلی جمہوریت اور جعلی مینڈیٹ سے چلایا جاسکتا ہے۔ پاکستان کی عوام آل سعود کی 35 سالہ غلامی کے نظام سے تنگ آچکی ہے۔ تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے لوگ عوامی احتجاجات میں شرکت کرکے نئے پاکستان، اخوت و محبت کے پاکستان، رواداری و ملنساری کے پاکستان، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان، علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی تشکیل میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ہماری سکیورٹی اور دیگر انتظامی اداروں میں سروس کرنے والے افسران اور اہلکار ان ظالموں کے اشاروں پر انکی کرسیاں بچانے کیلئے اپنے ہی بہن بھائیوں کو اذیت دینے اور انکے خون سے ہولی کھیلنے سے پرہیز کریں۔ سانحہ ماڈل ٹاون سے عبرت حاصل کریں، کوئی بھی عوام کی عدالت یا پھر خدا کی عدالت سے نہیں بچ سکے گا۔