The Latest
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کارکنان کے ہمراہ عوامی تحریک کے مرکزی کیمپ کا دورہ اور کارکنان سے خطاب علامہ اسدی نے منہاج القرآن اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ حوصلوں کی جنگ ہے آپ مکمل پرامن طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں کو ئی بھی طاقت ہمیں اس آئینی ،قانونی جدوجہد سے نہیں روک سکتے ہم انقلاب اور تبدیلی کی اس سفر میں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دماغی توازن کھو چکے ہیں اور یہ ہماری پہلی فتح ہے انشااللہ ہم صبر ،استقامت،اور میدان میں ثابت قدمی سے بتا دینگے کہ ظالم کے ظلم کے سامنے ہم جھکنے والے نہیں ہم قائد کے پاکستان کو امن کا گہوارہ اور لیٹروں سے پاک کرکے دم لیں گے منہاج القرآن سیکرٹریٹ مرکزی کیمپ میں کارکنا ن پر عزم اور پر جوش تھے علامہ اسدی نے پنجاب بھر میں کارکنان،ٹرانسپورٹر کو ہراساں کرنے کے عمل کو آمرانہ اقدامات قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے منہاج سیکریٹریٹ میں ڈاکٹر طاہر القادری اور صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب حکومت کے تمام سازشی حربے ناکام ہوچکے ہیں، یوم شہداء کو ثبوتاژکرنے کے لئے شرکاء پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے،حکومت کی جانب سے یوم شہداء میں رکاوٹیں ڈالنے اورظالم استبدادی حکومت سے نجات کے لئے پاکستان کے تمام شیعہ سنی عوام متحد ہوکرسڑکوں پر نکل آئیں،مشکل کی اس گھڑی میں اپنے اہل سنت بھائیوں کو یزیدی نواز حکومت کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے، گلگت تا کراچی اور کوئٹہ تا خیبرہر گلی ہر کوچے میں مظلوموں کی حمایت میں دھرنے دیئے جائیں ،مرکزی یوم شہداء کا اجتما ع ماڈل ٹاون لاہور میں ہر صورت ہوگا،قومی سلامتی کے نام وزیر اعظم صاحب کا سیاسی شو بری طرح فلاپ ہو گیا،نواز شریف کا ہم سے بات چیت اور مذاکرات سے انکار ہمارے موقف کی صداقت کی دلیل ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ پنجاب بھر میں پاکستان عوامی تحریک ، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ ق کے خلاف ریاستی دہشت گردی نے نون لیگ کی ناکامی کو واضح کردیا، پنجاب حکومت اپنے اقتدار کی بقاء کی خاطر نہتی خواتین ، معصوم بچیوں اور بزرگوں پر گولیاں برسا رہی ہے، نوازاور شہباز شریف جتنا ظلم چاہیں کرلیں ، کون کے آخری قطرے تک میدان میں ڈٹے رہیں گے، ظلم کے ایوانوں کت زمین بوس ہونے سے پہلے واپس گھروں کو نہیں جائیں گے، چاہےہفتوں لگیں یا مہینے، حکومت نے ہماری احتجاجی تحریک کو ثبوتاژکرنے کے لئے کرائے کے بدماش بھیجنے کا پلان تیار کیا ہے اور انتشار اور دہشت گردی کے ذریعےحکومت کے مفاد اور ہمارے خلاف اقدامات کریںگے،ڈاکٹر طاہر القادری یہ کسی بھی رہنما کی گرفتاری کےبعد حالات کے مذید کنٹرول میں رہنے کی ذمہ داری نہیں لے سکتے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ایم ڈبلیوایم کےمرکزی سیکریٹری خارجہ امور کےعلامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر نہ فقط پاکستان بلکہ دنيا بھر ميں ظلم و بربريت كيخلاف پرجوش احتجاجات کی لہر اٹھے گی اور ظالموں سے ان کے ہر ظلم كا حساب لے گی۔ لبيک يارسول الله اور لبيک ياحسين کے فلک شگاف نعروں سے بہادر اور غيور پاكستانی قوم ان بزدل اور خائن حكمرانون کے ايوانوں كو ہلا كر ركهـ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمرکز ی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔
علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ احتجاجات اور لانگ مارج ہمارا جمہوری حق ہے اور يہ اس وقت تک جاری رہیں گے، جب تک قاتلوں كو عدالت ميں لا كر انہيں قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم ہر بيگناه خون کے ایک ایک قطرے كا حساب لے گی۔ تنگ نظر اور ڈكٹيٹر مزاج حكمرانوں كا جمیوريت سے كوئی تعلق نہیں اور نہ پاكستانی نظام جعلی جمہوريت اور جعلی مينڈیٹ سے چلايا جاسكتا ہے۔ پاكستان کی عوام آل سعود کی 35 سالہ غلامی کے نظام سے تنگ آچکی ہے۔ تمام مكاتب فكر اور مذاہب کے لوگ عوامی احتجاجات ميں شركت كرکے نئے پاكستان، اخوت و محبت کے پاكستان، رواداری و ملنساری کے پاكستان، خوشحال اور ترقی يافتہ پاكستان، علامہ اقبال اور قائدأعظم محمد على جناح کے پاكستان کی تشكيل ميں اپنا اپنا كردار ادا كریں۔ ہماری پوليس اور ديگر انتظامی اداروں ميں سروس كرنے والے افسران اور اہلكار ان ظالموں کے اشاروں پر انکی كرسياں بچانے كيلئے اپنے ہی بہن بهائيوں كو اذيت دینے اور انکے خون سے ہولی كهيلنے سے پرہيز كريں۔ سانحہ ماڈل ٹاون سے عبرت حاصل كريں، كوئی بهی عوام کی عدالت يا پهر خدا كی عدالت سے نہيں بچ سکے گا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے پنجاب حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے حقیقی انداز میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے، یوم شہداء میں شرکت کے لئے آنے والے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کو جبراً گرفتار کیا جا رہا ہے، مختلف شہروں سے یوم شہداء میں شرکت کے لئے آنے والے 45 کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،پنجاب حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں ظلم کے خلاف جدوجہد سے نہیں روک سکتے، ہم خون کے آخری قطرے تک میدان میں ڈٹے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ مسلم ٹاون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ یوم شہداء اور انقلاب مارچ کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا، کارکنان تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے منہاج القرآن پہنچیں ، اگر پنجاب حکومت کے مظالم اسی طرح جاری رہے تو ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا جائے گا، کارکنان اور عوام کسی بھی قسم کی ہنگامی کال کے لئے خود کو تیار رکھیں ، ہم اپنے قائدین کا دفاع بھی کریں گے، پنجاب حکومت خود اپنی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، عوام احتجاج میں عوامی و سرکاری املاک کے تحفظ کو ملحوض خاطر رکھیں ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب مسلم ٹاوُن لاہور میں ملاقات ہوئی اور یوم شہداء میں شامل ہونے کیلئے آنے والے مختلف اضلاع کے کارکنان کو انتظامیہ کے جانب سے ہراساں کرنے کے عمل کی مذمت کی۔ ملاقات میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پرامن عوامی جدوجہد ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے اور اس حق کو کوئی ہم سے چھین نہیں سکتا، یہی حکمران جب لوڈشیڈنگ کیخلاف پچھلے دور حکومت میں پرتشدد احتجاج کریں یا لانگ مارچ اپنے سیاسی پارٹنر سابق چیف جسٹس کیلئے کریں تو جائز، باقی پاکستانی عوام کیلئے پابندی۔ یہ کہاں کا انصاف اور جمہوریت ہے؟ سابق صدر آصف زرداری کو بھاٹی چوک پر لٹکانے کا اعلان کرنے والے وزیراعلٰی پنجاب کس منہ سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف بغاوت اور عوام میں اشتعال پیدا کرنے کا مقدمہ درج کر رہے ہیں۔؟ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت ہم سے سیاسی انتقام لے رہی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری سے پہلےمیں اور حامد رضا گرفتاری دیں گے،یوم شہداء اور انقلاب مارچ سے پہلے حکومتی بوکھلاہٹ اس بات کی غمازی ہے کہ یہ حکمران اعصابی جنگ ہار چکے ہیں، عمران خان اور ہمارا ایجنڈا تقریباً ایک ہے، کیونکہ جب تک یہ نظام تبدیل نہیں ہو جاتا حقیقی معنوں میں عوام کی حکمرانی ممکن نہیں۔
ملاقات میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہمارے حوصلے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پست ہونے والے نہیں، ہم ثابت کریں گے کہ ان بادشاہوں کی رکاوٹیں ریت کی دیوار ثابت ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کے بانیان شیعہ سنی متحد ہیں اور تکفیروں کے سرپرستوں کو ملکی سلامتی سے نہیں کھیلنے دینگے، ہم حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہم پرامن یوم شہداء ہرحال میں منائیں گے، یہ ہمارا قانونی حق ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو ہراساں کرنے والے سن لیں، انقلاب مارچ ہر حال میں ہوگا اور ہم عوامی طاقت سے اس عمل کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی نااہلی کے باعث ان کی کسی حکومت نے بھی اپنی مدت پوری نہیں کی اور اس بار بھی ان کی نااہلی اور جمہوریت دشمن اقدامات کی بدولت عوام انہیں گھسیٹ کر انصاف کے کٹہرے میں لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکامی ان کی ترجیحات ہیں، عوام لوڈشیڈنگ اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران بجلی پیدا کرنے کے بجائے سڑکیں اور پل بنانے میں مصروف ہیں۔
وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت ایک اہم پروگرام کا انعقاد ڈویژنل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں علمائے کرام کے علاوہ ڈویژنل عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی شخصیت پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ شہید قائد کی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی۔ انہوں نے پاکستان بھر میں تمام مکاتب فکر کو باہم ملانے کے لیے اور عالم اسلام کے اندر اتفاق و اتحاد کی فضا قائم کرنے کے لیے وہ عملی جدوجہد کی، جس کے نقوش آج بھی ملک کے گوشہ و کنار میں مرتب ہیں۔ انہوں نے کراچی کے ساحل سے لے کر پارا چنار اور کوئٹہ سے گلگت بلتستان کو ایک ہی لڑی میں پرویا تھا۔ وہ عظیم قائد وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے ضامن تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی جدوجہد سے پاکستان سے تفرقے کو ختم کرنے اور شیعہ سنی وحدت کو قائم کرنے کے بعد ثابت کر دیا کہ فرزندان توحید چاہے ملک کے جس کونے میں ہوں یا جس قوم و قبیلے سے تعلق رکھنے والے ہوں سب جسد واحد کی مانند ہیں۔ قائد شہید کی اس عظیم جدوجہد سے اور انکی شخصیت سے دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان خائف ہوئے اور راستے سے ہٹانے میں اپنی عافیت جانی۔ دشمن نے شاید یہ خیال کیا کہ انکی شہادت سے ملت ختم ہو جائے گی اور اپنے اہداف کھو بیٹھے گی لیکن آج شہید قائد کے معنوی فرزنددان اب بھی میدان عمل میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سرگرم عمل ہیں اور ملک بھر سے تکفیریت کا خاتمہ کرنے، اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم کرنے میں مصروف ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شہید قائد کے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ تربیت کی جانب سے ملک بھر میں بصیرت افزائی تبلیغی ورکشاپس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ سندھ کے شھر سکھر میں سات روزہ بصیرت افزائی تربیتی کورس منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر جید علماء کرام اور علاقہ کی معروف شخصیات کے ساتھ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین قم علامہ میثم ہمدانی، سیکرٹری تبلیغ مجلس وحدت مسلمین قم علامہ مختار احمد، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین اصفہان علامہ تقی زیدی کے علاوہ مقامی علماء اور معروف شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے بہترین انعقاد پر چوہدری اظہر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر اور ان کی کابینہ کے افراد کی خدمات کو سراہا گیا۔
پروگرام میں علامہ مومن قمی، علامہ سید اظہر حسین امام جمعہ شھر سکر، سابق ایم پی اے سکھر نصراللہ کے علاوہ دوسری سیاسی اور سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی نے شعبہ تربیت کی جانب سے ایسے تبلیغی اور تربیتی پروگرام کے انعقاد کو خوش آیند اور موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ علامہ مختار احمد کلیم نے ایم ڈبلیو ایم ضلع سکھر کو اس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی تربیت اور اس طرح کی تربیتی نشستیں منعقد کرنا شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا خواب تھا۔ اختتامی نشست میں ورکشاپ میں شریک ممبران کو کورس مکمل کرنے پر تعلیمی اسناد بھی دی گئیں۔ اختتامی دعا علامہ سید اظہر حسین نے انجام دی۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے یوتھ ونگ کے شعبہ وحدت اسکاوٹ کے ضلعی اسکاوٹ لیڈرز کا دو روزہ اجلاس وحدت ہاوس ملتان میں منعقد ہوا۔ وحدت اسکاوٹس صوبہ پنجاب کے صوبائی چیف تنصیر حیدر کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے 25 اضلاع کے لیڈرز شریک ہوئے۔ انہوں نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ اجلاس میں وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی مسئول سید فضل عباس نقوی، پنجاب بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن ملتان کے ریجنل ڈائریکٹر جہانزیب سمیت وحدت اسکاوٹ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اراکین، ڈپٹی چیف اسکاوٹ عمران حیدر، کوارڈینیٹر مجاہد تمار، ثقافتی مسئول محبت حسین، پروگرام منیجر ثقلین عباس، انچارج اسپورٹس محسن، آفس انچارج حسن رضا نے شرکت کی۔ انکا کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک ہونے والے وحدت اسکاوٹ کے ضلعی لیڈرز میں چنیوٹ سے مظہر طیب، جھنگ سے تنویر، ڈی جی خان سے تیمور، لاہور سے کاظم، شیخوپورہ سے خلیل، بہاولنگر سے عمران حیدر، ڈی آئی خان سے حفیظ، حافظ آباد سے تقی، سرگودہا سے آصف ریاض، خوشاب سے حسنین، ملتان سے دلشیر ، گوجرانوالا سے عقیل، ساہیوال سے ثقلین، مظفر گڑھ سے عامر، لیہ سے سبطین، جہلم سے عمران،شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اوکاڑہ، قصور، پیپلاں، علی پور، میانوالی، بھکر، وہاڑی کے لیڈرز بھی شریک تھے۔ اجلاس میں گذشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ چھ ماہ کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس میں جشن آزادی کے عنوان سے صوبائی اسکاوٹ کیمپ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا لہوابھی تک خشک نہیں ہوا۔حکمران دوسری دفعہ مقتل گاہ سجانے کی تیاری کر رہے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی۔جبکہ دوسری طرف علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی تقریر کو متنازعہ بنا کر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پر امن احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے اور نہتے پر امن عوام کو ہراساں کرنے والوں نے کشمیر پر مسلط،غاصب انڈین آرمی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں روکا جا سکتا۔ہم پنجاب حکومت کی طرف سے ظلم اور بربریت کی صورت میں گلگت بلتستان سے لیکر کراچی اور گوادر کے ساحل تک سڑکوں اور چوراہوں پر دھرنے دیں گیاور پورا پاکستان جام کر کے بند کردیں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر بدترین آمرانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے۔جو جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے علامہ طاہر القادری اوریوم شہداء میں شمولیت کے لیے آنے والوں کو کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار موجودہ حکمران ہوں گے۔دہشت گردوں اور ان کے سپورٹروں کے پیسوں کے بے دریغ استعمال سے اقتدار پر قابض ہونے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔استحصالی نظام کے خاتمے تک پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔چینیوٹ،جھنگ،فیصل آباد، ملتان، بہاولنگر، سرگودھااور پنجاب کے کئی اضلاع میں چادر اورچاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے جاری ہیں پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لیں۔اور عوام کے درمیان تصادم کا منصوبہ ترک کرے۔پنجاب پولیس عوام کے خلاف ظلم اور بربریت سے اجتناب کرے۔کیونکہ یہ پولیس ریاست کے ملازم ہیں نہ کہ شریف فیملی کے۔یوم شہداء پر ہمارے کارکنان شریک ہوں حکومت یوم شہداء سے پہلے انقلاب مارچ کے لیے مجبور نہ کرے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماملک اقراحسین ، مولاناضیغم عباس، سعید رضوی اور ظہیر نقوی نے پنجاب پولیس کی جانب سے سرگودھا، ساہیول، سیالکوٹ، ملتان، لاہور سمیت متعدد شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو حراساں کرنے اور دفاتر کے گھیراو کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی بکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور غیرجمہوری اقدامات سے گریز کیا جائے۔
رہنماوں نے کہا ہے کہ گذشتہ شب پنجاب حکومت کے ایماء پر لاہو ر میں صوبائی آفس اور اسی طرح دیگر شہریوں میں مجلس وحدت مسلمین کے دفاتر کا گھیراو کیا گیا اور رات کی تاریخی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کارکنوں کو حراساں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور کئی جگہوں پر گرفتاریوں کی بھی اطلاعات مل رہی ہے،، ایسے اقدامات کی آمرانہ دور میں بھی مثال نہیں ملتی، احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے لیکن بادشاہ سلامت نواز شریف کے ایماء پر صوبے بھر میں کارکنوں کو حراساں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر کارکنوں کو حراساں کرنے ا اور دفاتر کا گھیراو بند نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی دھرنے دیں گے، جو حکومت کے خاتمہ تک جاری رہیں گے۔ پنجاب حکومت ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور انہیں یوم شہداء منانے سے نہ روکا جائے، کتنے ظلم کی بات ہے کہ ایک طرف پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل کراکے اپنے منہ پر کالک ملی ہے تو دوسری جانب ان شہداء کی یاد منانے سے بھی روکا جارہا ہے۔ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین ماڈل کے شہداء کے حوالے سے منائے جانے والے پروگرام میں بھرپور شرکت کریگی اور اپنے سنیوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔
رہنماوں نے سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری بھی شدید مذمت کی۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جلد اس غیرآئینی حکومت سے عوام کو چھٹکارا نصیب ہوگا۔ اقرار ملک نے اسلام آباد کو سیل کرنے اور آئین کے آرٹیکل دو سو پینالیس کے نفاذ کی بھی شدید مخالفت کی اور کہا کہ وزیر اعظم خود اس شق کی زد میں آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے فوج کو استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نو اگست کو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں جشن آزادی پروگرام باسلسلہ بیاد شہدائے پاکستان کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جڑواں شہروں سے لوگ شریک ہوں گے، اسی طرح دس آگست کو چاندنی چوک سے جشن آزادی کے سلسلہ میں موٹر بائیک ریلی نکالی جائیگی جو آبپارہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔