The Latest
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خانم ہما مہدی جعفری نے انہدام 8شوال انہدام جنت البقیع کو تاریخ اسلام کا وه سیاه ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ،8شوال جس روز آل سعود نے اھلبیت ع اور اصحاب رض کے مزارات کو اپنے یہودی آقاؤن کی ایماء پر شہید کردیا.اس دن تمام عاشقان اھلبیت ع کا غم تازه ہوجاتا ہے اور نگاہوں میں اس اجڑی ہوئی جنت کی تصویر پھرنے لگتی ہے۔
افسوس کا مقام ہے کہ نصف صدی سے زیاده کا عرصه گذر جانے کے باوجود ان مقدس مقامات کی تعمیرنو ممکن نہ ہوسکی ،جس کی اہم وجہ اہل اسلام کا اس مسئلے کو کما حقہ اہمیت نہ دینا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ تعمیر بقیع کیلئے عالمگیر تحریک چلائی جاۓ اور اس حوالے سے سعودی حکومت پردباؤ ڈالا جاۓ،برادران اهلسنت سے اس حوالے سے خصوصی تعاون کی درخواست کی جاۓ تاکه آل سعود کے اس ظلم جو که عراق و شام مین مزارات اصحاب رض اور مساجد کے انہدام کی صورت مین ظاہر ہوا ہے، راسته روکا جاسکے.
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے خلاف صوبائی حکومت کے ایماء پر کاٹی گئی ایف آئی آر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں۔ہم پاکستان کے وفادار شہری ہیں اور دفاع وطن پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائیگا،ہمارے رہنماؤں پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے خود غدار ہیں۔وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس اور مطہر عباس کی گرفتاری بلاجواز اورن لیگ کا یہ اقدام سیاسی انتقام پر مبنی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر محترمہ سائر ہ ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا شعار ہی مظلوموں کی حمایت اورظالموں و جابروں کی مخالفت ہے ،جب تک ہم زندہ ہیں مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ظالموں سے اظہار نفرت کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ن لیگیوں نے ماہرانہ انداز میں عوامی مینڈیٹ کو چرایا ہے جبکہ مجلس وحدت نے سیاسی بلوغت کا مظاہر کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو اپنی کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر صوبائی حکومت انتقام پر اتر آئی تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں دو الگ الگ قانون نافذالعمل نہیں ہوتے،صاحب اقتدار اور طاقتور کیلئے ایک قانون اور کمزور کیلئے دوسرا قانون۔لہٰذا ریاست کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے ضروری ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور مجلس وحدت کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹی ایف آئی کو واپس لیا جائے ۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سربراہ علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ہونے والی تباہ کاریوں کا جلد نوٹس لے اور متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ گنگچھے اور اسکردو میں مختلف مقامات پر غریبوں اور محروموں کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچے ہیں اور مزید یہ سلسلہ جاری ہے وفاقی حکومت ان مسائل کو سنجیدہ لیں اور فوری طور انکی بحالی کے لیے فنڈز مختص کرے اور انکی معاونت شروع کرے، صرف اخبارات میں بیانات دینے، تسلی دینے اور تصویریں لگوانے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔ عوام کو اس وقت سر چھپانے کی جگہ، پینے کا صاف پانی، کھانے کے لیے خوراک اور ادویات کے علاوہ ریسکیو کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاک فوج کی خدمات لائق تحسین جبکہ انتظامیہ کا رویہ افسوسناک ہے۔ انتظامیہ کے پاس ہر مسئلے کا حل دفعہ 144 نافذ کرنا ہے۔ حکومتی ادارے جہادی بنیادوں پر میدان عمل میں رہیں۔ اگر گھروں سے محروم عوام کی بحالی کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے اور صوبائی حکومت کو سکون سے رہنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے گی عوام ذاتی طور پر اور اجتماعی طور پر ان سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات اٹھائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضانے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات کے بعد الیکشن کی شفافیت پر جس طرح کے سوالات اٹھائے گئے پارٹی کے مرکزی قائدین نے بھی اس بات پر سوالات اٹھائے کہ ملک بھر میں ہونے والے انتخابات کے اوپر لگائے گئے الزامات کو یکسر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مجلس وحدت مسلمین کا پورے ملک میں جس طرح راستہ روکھا گیا کراچی میں جس طرح الیکشن مہم کے دوران ہمارے امیدواروں کو اغوا کیا گیا اور ان کو الیکشن مہم چلانے سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی اسی طرح اندرونی سندھ و پنجاب کے مختلف شہروں میں ہمیں پوری طرح دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی اس کے شواہد موجود ہے کوئٹہ میں بھی بھر پور کوشش کی گئی کہ پارٹی کو دھاندلی کے زریعے ہرایا جائے لیکن قوم اس چیز کی گواہ ہے کہ ان مفاد پرست گروہ کی جانب سے بد ترین دھاندلی اور وسیع پیمانے پر جعلی شناختی کارڈ کے استعمال کے باوجود جب انہیں بری طرح مایوسی ہوئی تو ایک منظم پروپیگنڈے کے زریعے اپنے آپ کو سیاسی شہید ڈیکلیر کرنے کے ناکام کوششیں شروع کی گئی جبکہ عوام نے انتخابات میں مسلسل تین مرتبہ مسترد کرکے اپنا فیصلہ دے چکے کہ یہ مفاد پرست عناصر قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں اور مشرف دور میں زرغون ٹاون کے نائب ناظمی کا دور سبھی کو اچھی طرح یاد ہے کہ کس طرح میگا کرپشن میں ان کا ہاتھ رہا ہے جسکی سب سے بڑی مثال کوئٹہ شہر کے پانی کے مسئلے کیلئے اٹھارہ ارب روپے کی گرانٹ تھی جس کو بد ترین کرپشن کی نظر کی گئی اور خود اسی بینک بیلنس سے آج بھی شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں جبکہ عوام آج پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں جسکا احتساب ہونا چاہئے ہم نے شروع دن سے بائیومیڑک سسٹم کے زریعے انتخابات کرانے اور انتخابی اصلاحات کی بات کی ہے تاکہ ان جیسے مسترد عناصر کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہ مل سکے
وحدت نیوز (بولان) 9 اگست برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کچھی بولان اور ضلع لہڑی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود آغا سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت مولانا ذوالفقار علی سعیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 9 اگست کو ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام عظیم الشان بیداری امت کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ جس میں امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا پیغام دیا جائے گا۔ انہوں نے داعش کی جانب سے ترکی میں خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشت گردوں کو عالمی سامراجی قوتوں خصوصاً اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے۔ ترکی نے دھشت گردوں کی حمایت کرکے وہی تاریخی غلطی کی، جس کا ارتکاب جنرل ضیاءالحق نے کیا تھا۔ دہشتگردوں کا خاتمہ تبھی ممکن ہے جب منافقانہ رویوں کا خاتمہ ہو۔ دھشتگردی جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے رینجرز کی جانب سے کراچی میں امن کی بحالی کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھشت گردوں اور بھتہ خوروں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ سیاسی و مذہبی جماعتیں مجرموں اور قاتلوں کی سرپرستی نہ کریں۔ ریاستی ادارے مصلحتوں اور مفادات سے بالاتر ہو کر مجرموں اور دھشت گردوں کے خلاف اقدامات کریں۔ روشنیوں کے شہر کراچی کا امن ہمیں بہت عزیز ہے۔ عزیز ہے۔
وحدت نیوز(شکارپور) شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مقام افسوس ہے کہ عیدالفطر کے موقعہ پر کسی حکومتی شخصیت نے شہدائے شکارپور کے ورثاء کے ساتھ عید نہیں منائی، نہ ہی منتخب نمائندوں کو یہ یہ توفیق حاصل ہوئی۔سانحہ شکارپور کو چھ ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ آج بھی دھشت گردوں کے اڈے اس ضلع کے طول وعرض میں موجود ہیں۔
وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا گذشتہ کئی ماہ سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندہ حکومت عہد شکنی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی سندہ نے ۴۸ مدارس کی نشاندہی کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ بعض مدارس میں دینی تعلیم کی بجائے دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان ۴۸ مدارس کے نام کی فہرست شایع کی جائے۔ اور عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ دھشت گردی میں ملوث ان مدارس کا تعلق کس جماعت سے ہے اور انہیں کون فنڈنگ کرتا ہے۔اور اس مفتی اور ملا کو دھشت گرد سمجھا جائے جو ان مدارس کی سرپرستی کرتا ہے۔ شکارپور ضلع کے وہ مدارس جودھشت گردی کے مراکز میں تبدیل ہوچکے ہیں ان کے خلاف بھی رینجرز اور فوج کی نگرانی میں فی الفور کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندہ کے مختلف اضلاع خصوصا خیرپور ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد میں آج بھی دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس موجود ہیں، جو کسی بھی سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خانپور میں شہید شفقت عباس مطہری کے قاتل پھر رہے ہیں جنہیں گرفتار کیا جائے،اور مسجد امامِ زمانؑ بابلانی محلہ شکارپور میں نماز صبح کو غلام عابد لاڑک پر ہونے والا قاتلانہ حملہ جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اس کے قاتل بھی ابتک گرفتار نہیں ہوئے ہیں،ناہی اس کا علاج کروایا جا رہاہے، وارثان شہداء سانحے کو چھ ماہ مکمل ہونے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے کے باعث جمعہ ۳۱ جولائی کو یوم احتجاج منائیں گے۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مولانا امداد علی نسیمی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد نے وحدت ہائوس حیدرآباد سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کےآج پوری دنیا میں آلِ سعود لعین کی پیروی کر کہ مزاراتِ مقدسہ، مزاراتِ اولیاء اللہ اور صحابہ کے مزارات کو مسمار کیا جا رہا ہے،شام وعراق میں مقامات مقدسہ پر حملہ آور دہشت گردآل سعود کی سنت کے پیرو ہیں ،آلِ سعود لعین نے گوشہِ رسول صلعم بیبی پاک فاطمتہ الزہرہ، حضرت امام حسن عہ، حضرت امام محمد باقر عہ، حضرت امام جعفر صادق عہ، امام زین العابدین عہ اور دیگر آئمہ معصومین کو منہدم کر کہ دنیا کے مسلمانوں کو بتلایا تھا کہ وہ دشمنِ رسول (ص)ہیں اور انہی کی نسل آج پوری دنیا میں مزاراتِ مقدسہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور مسمار کر رہے ہیں جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔عالمِ انسانیت کے جذبوں کو پامال کرکے جس میں ان تمام شیطانی قوتوں اور یزیدیت آویز نظریوں کی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے سردارِ انبیاء عہ سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صہ کی جگرِ گوشہ بیٹی بیبی فاطمتہ الزہرہ، آئمہ معصومین اور انبیاء کرام، اور اولیاء کے مزارات کو نقصان پنچایا ااور مسمار کیا ہے۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) 8شوال یوم انہدام جنت البقیع ، وہ سیاہ دن جس دن اصحاب کرامؓ ، امہات المؤمنینؓ اور اہلبیت اطہار کے مزارات مقدسہ کو منہدم کیا گیا، آل سعود کے اس قبیحانہ فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، 1925میں پیش آنے والا یہ واقعہ مسلمانوں کے دل میں ہمیشہ کے لیئے زخم چھوڑ گیا، ان خیالات اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے ریاستی دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ متحد ہوتی تو اغیار ک ایجنڈے کبھی تکمیل نہ پاتے ، امریکی اسلام کو کبھی فروغ نہ ملتا ، امت مسلمہ اگر انہدام جنت البقیع پر آواز اٹھاتی تو آج عراق و شام میں پیغمبران و اصحاب کرام کے مزارات کو منہدم و مسمار کرنے کی طاغوت کو جرأت نہ ہوتی، اغیار کے ایجنڈوں کی تکمیل میں مقامات مقدسہ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، 8شوال 1344ہجری کو جو ریت مدینہ سے چلی تھی آج اس کی لہر عراق و شام تک پہنچ چکی ہے، داعش انہی مقاصد کی تکمیل کا دوسرا نام ہے کہ جو طاغوت کے ہیں، مسلم امہ کا پے در پے قتل عام، اسلام کے نام پر نام نہاد جہاد ، بچوں و خواتین کا قتل عام ، کونسا اسلام ان سب چیزوں کی اجازت دیتاہے، اسلام امن و آشتی کا مذہب ، اسلام غیر مسلم کو بھی اپنی ریاست میں تحفظ دیتا ہے، اور نام نہاد مسلمان مسلمانوں کو ہی قتل کرکے کس مشن کی تکمیل میں ہیں ، امت مسلمہ کو جاننا ہو گا۔ دشمن شناس بن کر دشمن کو مات دینا ہو گی، قوم کو اتحاد و اتفاق کی لڑی میں پرو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔
8شوال کا دن ہمارے دلوں میں اس تازہ زخم کی مانند ہے کہ جسطرح آج ہی کسی نے خنجر کا وار کیا ہو، 1925کا وہ سیاہ ترین دن جب مزارات مقدسہ کے دشمنان نے مدینہ منورہ پر قبضہ کیا تھا، اور شیعہ سنی متفقہ و مشترکہ مقدس ہستیوں کے مزارات کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ، جنت البقیع میں اصحاب کرامؓ ، امہات المؤمنینؓ اور اہلبیت اطہارؑ کے مزارات مقد سہ تھے، جگر گوشہ رسولؐ، سیدہ فاطمہ زھرہؑ کا مزار بھی منہدم کیا گیا،آج بھی شیعہ سنی عوام آل سعود کے اس قبیحانہ، گستاخانہ اور مجرمانہ فعل پر غمزدہ ہے،اہلبیت و اصحاب کرام کی اس سے بڑھ کر اور کیا توہین ہو گی، اسلام تو کسی مسلمان کی قبر کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا، وہاں کی بات ہی الگ ہے، علامہ سید تصور جوادی نے کہا کہ اس کے لیئے ضروری ہے کہ تمام مسلمان مکاتب فکر متحد ہو کر ان تمام مزارات مقدسہ کی تعمیر نو کے لیئے آواز بلند کریں ۔ اپنی محبت کاحق ادا کرتے ہوئے ہر فورم و ہر جگہ آواز بلند کریں ۔ اس فعل کی جتنی مذمت کر سکتے ہیں کریں ۔ روحا نیت و معنویت کے ان سرچشموں تک رسائی ہر محب چاہتاہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) آل سعود نے دختر رسول (ص)جناب فاطمہ زہرا(س)کے مزار اقدس کو مسمار کرکے قلب پیغمبر کو رنجیدہ کیا، امت مسلمہ کی خاموشی نے آج دشمنان اسلام کواتنی جرات اور ہمت بخشی کے نوبت کربلا ، بغداد ، مکہ اور شام کے مقدس مقامات تک آن پہنچی ہے،جنت البقیع میں مدفون ملت اسلامیہ کے تمام مکاتب کی محترم اور مقدس شخصیات کی قبور کی تعمیر نو اور اس عظیم سرمایہ کی حفاظت کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کا آغاز کیا جائے، امت مسلمہ متحد ہو کر اہلبیت اطہار، امہات المومنین اور صحابہ کرام کے مزارات کی تعمیر نو کی تحریک کا آغازکرکے،ورنہ کل روضہ رسول (س)بھی آل سعود کی بربریت کانشانہ بن سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) نے یوم انہدام جنت البقیع کی موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ اسلام کے سیاہ ترین ایام کا ذکر کیا جائے تو 8شوال یوم انہدام جنت البقیع ہمارے دل کو اس طرح رنجیدہ کر دیتا ہے جیسے یہ دل خراش واقعہ آج ہی رونماء ہوا ہو ۔ 1344ہجری میں وہابی عقائدکے پیروکارآل سعود نے مدینتہ النبی (ص)پر قبضے کے بعد اسلام کے تاریخی قبرستان اور اس میں موجود شیعہ سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی قبور بارگاہوں اور مزاروں کو مسمار ومنہدم کردیا ، جہاں اجداد رسول اکرم (ص) اہل بیت (ع) ، امہات المومنین (رض) اور اصحاب پیغمبر (ص) کے مزارات موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر جنت البقیع کی تاراجی کے وقت ملت اسلامیہ یک زبان ہو کر اس عظیم اہانت اور توہین پر سراپا احتجاج ہو جا تی تو آج ان اسلامی مقدسات کے دشمنوں کی اتنی مجال نہ ہو تی کہ یہ بغداد، کربلا، شام ، مصر اور دیگر ممالک میں اہل بیت اور اصحاب رسول (ص) کے مزارات کی جانب میلی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھتے ۔ مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے ، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔
انہوں نے تمام عالم اسلام خصوصاًشیعہ سنی مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء ،دانشور ، اہل ممبراور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار ومنہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں ، تاکہ ، یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں ، حفاظت اور تعمیر نو کے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کر سکیں ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہناہے کہ ایم ڈبلیوایم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے تاہم مسلم لیگ ن نے انجینئرڈ دھاندلی کی جس کے ثبوت پیش کرناآسان نہیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن دھاندلی کرنے اور ثبوت مٹانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی کمیشن کے قیام کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کا اپنا تھا اس بارے میں تحریک انصاف نے دیگراپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا تھا لہذااس فیصلہ کا اطلاق صرف پاکستان تحریک انصاف پر ہوتاہے، جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ پر سیاست بند کی جائے اور حکمران جماعت موجودہ مسائل پر توجہ دے۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہاکہ سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاء کا اندیشہ بھی موجود ہے، مسلم لیگ ن فتح کا جشن منانے کی بجائے بے گھر افراد کی طرف توجہ دے۔علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ امید ہے اس کے بعد سانحہ ماڈ ل ٹان پر بھی غیر جانبدارجوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر رپورٹ سامنے لائی جائے گی اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد بھی عوام مسلم لیگ ن کے کرپٹ سیاستدانوں کا کسی صورت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کاکہناہے کہ الیکشن کے بعد بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا وہ وقت دور نہیں جب عوام خود ان کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرے گی انشااللہ ہم اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،اور اس ظالمانہ نظام کے خلاف آواز اُٹھاتے رہیں گے۔