ایم ڈبلیوایم مشہد کے زیراہتمام مجلس ترحیم، علامہ سید حسن ظفرنقوی کا شہید آیت اللہ ابراھیم رئیسی کو خراج تحسین

24 May 2025

وحدت نیوز(مشہد مقدس)شہید خدمت آیت اللہ ابراھیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی برسی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں مجلس عزا کا اھتمام کیا گیا ۔اس مجلس کے خطیب علامہ سید حسن ظفر نقوی( مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان) تھے۔

 انہوں نےشہید رئیسی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ  شہید رئیسی" رجال "میں سے تھے کہ جن کا ذکر اللہ نے سورہ احزاب آیت 23 میں کیا ہے ۔شہید رئیسی کی بطور صدر مملکت مخلصانہ خدمات نے ایسے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔

آپ نے حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنے آپ کو معاشرے میں مثبت اثر گزاری کے لئے تیار کریں کیونکہ امام خمینی ،شہید حسینی،شہید مطہری اور شہید رئیسی جیسی شخصیات حوزہ علمیہ میں ہی تیار ہوئی ہیں جنہوں نے اپنے کرداروعمل سے ایسے اثرات چھوڑے ہیں جنہیں تاریخ بھلا نہیں سکتی ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جسکی سعادت جناب قاری کاظم علی نے حاصل کی.  منقبت خواں جناب محمد علی نقوی سلمہ نے اپنی بہترین آواز سے داد تحسین حاصل کی. اس پروگرام میں کثیر تعداد میں علماء ،فضلاء اور طلاب عزیز نے شرکت فرمائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree