
Ahsan Mashadi
مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر انجینئر سخاوت علی کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات
وحدت نیوز: (ملتان) مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدرو ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے سرکٹ ہائوس ملتان میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں انجینئر سخاوت علی سیال نے برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کی خستہ حالی کے باعث تزئین و آرائش کے لیے خصوصی فنڈز کا مطالبہ کیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر نگران وزیر اوقاف و مذہبی اُمور اظفر ضیاء کو مزار کی خستہ حالی اور تزئین و آرائش کے لیے فنڈز جاری کرنے کے احکامات صادر کیے۔
واضح رہے کہ حضرت سید جلال الدین سرخ پوش رحمتہ اللہ برصغیر پاک و ہند میں نقوی بخاری سادات کی جد ہیں جن کا مزار بہاولپور کے نواح میں واقع اوچشریف میں موجود ہے۔
وحدت نیوز: (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہےامریکہ نے شام ، یمن ، عراق اور دیگر ممالک سے اپنے لے پالک دہشت گردوں کو اٹھا کر افغانستان منتقل کر دیا ہے۔ہمارا پڑوسی ملک اس وقت دہشت گرد جتھوں کا گڑھ بن چکا ہے۔چین اور پاکستان کو نشانہ بنانا امریکہ کا وہ ہدف ہے جس پر کام جاری ہے۔
علاقے میں امریکہ اور بھارت کا نفوذ بڑھتا جا رہا ہے۔چترال پر افغان دہشت گردوں کے حملے کا مقصد گلگت تک پیش قدمی کر کے پاکستان اور چین کے درمیانی راستے کو ختم کرنا تھا۔پھر گلگت بلتستان میں ایک دم انتظامی مسائل نے سر اٹھا لیا،امام زمانہ علیہ السلام کی توہین جیسے شر انگیز واقعات خطے کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سازش ہیں۔ گلگت بلتستان میں تکفیری فکر رکھنے والے عناصر پہلے سے موجود ہیں جو داعش اور عالمی دہشت گردوں کی مدد کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
حد یہ ہے کہ تکفیریت کو سہارا دینے کے لیے پارلیمنٹ میں متنازع بل دھونس دھاندلی کے ذریعے پاس کیا جاتا ہے۔اگر اس بل کی حمایت حماقت میں کی گئی ہے تو ایسے احمق لوگوں کو پارلیمنٹ میں ہونا ہی نہیں چاہئیے اور اگر جان بوجھ کر کیا گیا تو پاکستان کے ساتھ خیانت کی گئی ہے۔یہ ملک میں داعش کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔اس بل کا بنیادی مقصد گلی محلے میں فرقہ واریت کی آگ لگانا تھا۔
وحدت نیوز: (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ اور اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں حکمرانوں کی بے حسی اور آمرانہ طرز حکمرانی کی عکاس ہیں، ملک کے ستر فیصد سے زائد طبقے کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا گیا ہے، اشرافیہ کو ملنے والے اربوں روپے کے مفت پٹرول اور بجلی کے لاکھوں یونٹس کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ظلم و زیادتی کی انتہا کی جا رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یکسر مسترد کرتے ہیں، شدید مہنگائی نے غریب عوام کے آرام و سکون کو غارت کر دیا ہے، نگران حکومت پیٹرول اور بجلی کے نام پر بھتہ خوری پر اتر آئی ہے، عوام کے خون پر پلنے والی طفیلی اشرافیہ اپنی عیاشیاں بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی مسلسل گرتی ہوئی قمیتوں کے ثمرات آخر کس کے حصے میں آ رہے ہیں، حکمران اور اشرافیہ نے اپنی مراعات میں کمی کرنے کے بجائے مفلوک الحال عوام پر آئے دن ٹیکسوں کی بھرمار کر کے ان سے زندگی کا سکون چھین لیا ہے، اس فرسودہ نظام اور طبقاتی تفریق کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی اور عوامی خوش حالی ناممکن ہے، نگران حکومت نے اپنے طرز عمل سے واضح کر دیا ہے کہ اسے عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے،
ملک کو لوٹنے والے سیاستدان اور اشرافیہ وہ جونکیں ہیں جو مادر وطن کے جسم سے چمٹ کر اس کا خون چوس رہی ہیں، اس ملک کو ان خون چوسنے والوں سے نجات دلانی ہو گی، مادر وطن کو دانستہ طور پر تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، اس نازک صورتحال میں اپنی نسلوں کی بقاء اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے انفرادی کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
وحدت نیوز: (جیکب آباد) سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی یوم شہادت کی مناسبت سے درگاہ پیر بخاری جیکب آباد پر منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم ص کو مبعوث فرما کر مومنین پر عظیم احسان کیا۔ ہم نے پیغمبر اکرم (ص) کو قرآن کریم کی آیات سے پہچانا ہے۔ پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت طیبہ عالم انسانیت کے اسوہ حسنہ ہے۔ پیغمبر رحمت کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نصابی کتابوں میں متنازعہ روایات کو شامل کرکے توہین رسالت کی گئی ہے۔ پہلی وحی کے نزول سے متعلق متنازعہ روایت شان رسالت کے خلاف ہے۔ لہٰذا نصاب تعلیم سے توہین آمیز متنازعہ روایات کو ہٹا کر قرآنی آیات کی روشنی میں عظمت رسالت بیان کی جائے۔ توہین رسالت اور توہین اہل بیت علیہ السلام پر مشتمل متنازعہ نصاب تعلیم کی اصلاح ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں شیعہ سنی عاشقان رسول مل کر آقائے دو جہاں کا جشن میلاد مناتے ہیں۔ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق میلاد مصطفی کے موقع پر شیعہ سنی مل کر اتحاد بین المسلمین کا پرچار کرتے ہیں۔
وحدت نیوز: (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی طرح نگران حکمران بھی صرف و صرف قوم کو لولی پاپ دے رہے ہیں، حکمرانوں کو ملک و قوم کی عزت اور تعمیروترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، مہنگائی کے سونامی اور عفریت نے قوم کو نگل لیا ہے، اگر مہنگائی کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو خطرہ ہے کہ مہنگائی سے تنگ عوام اجتماعی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست دیگر اشیاء ضروریہ کی اضافہ کا باعث بنتا ہے، سابقہ نا اہل حکومت کی ناقص پالیسیوں اور نگران حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، حکمران IMF کے غلام بنے ہوئے ہیں، غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ایسی صورت میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ سراسر ظلم ہے، روزانہ نگران حکومت کی نااہلی کا ایک نیا کارنامہ دیکھنے کو ملتا ہے، کبھی پتہ چلتا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، کبھی بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، کبھی روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور اب آٹے کی قیمت بھی عروج پر پہنچی ہوئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات ودیگراشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔
علامہ باقر زیدی نے کہا کہ نگران حکومت بھی سابقہ حکومت کی طرح صرف زبانی جمع خرچ کررہی ہے اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے، نگران حکومت نے بھی ملک کو کرپشن مافیا، ذخیرہ اندوز اور مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کا مطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خون پسینے کی کمائی سے حکمران عیاشی کررہے ہیں، حکومت اگر ملک بچانا چاہتی ہے تو کرپشن کو ختم کرے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، نگران حکومت پیٹرول کی قیمتوں کی اضافے کے بجائے کمی کا اعلان کرے۔
وحدت نیوز: (اسلام آباد ) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کی خوشنودی کے لیے عمران خان کوہٹا کر آزمائے ہوئے ان ناکام کرپٹ افراد کو عوام پر مسلط کر دیا گیا،جن پر کرپشن کے سنگین مقدمات تھے۔یہی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ اس کے جوابدہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کرپٹ لوگوں کو بااختیار بنایا ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمارے ملک میں بجلی ، پٹرول انتہائی مہنگی کر دی گئی ہے۔ایران سے ہمسایہ ممالک کو پٹرول ،گیس سستے داموں مل رہی ہے۔ہم امریکہ کی ناراضگی کے ڈر سے ایران کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے سے کتراتے ہیں ۔امریکہ راضی رہے عوام چاہے تباہ و برباد ہو جائے۔آئی ایم ایف سے قرض لے کے یہ موقع پر ست سیاست دان خود کھا گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو قوم آج بجلی کے بلوں کو جلا رہی ہے اگر ریاست نے ان کے حقوق کی پاسداری نہ کی تو وہ ان جگہوں پر جا کراپنے غصے کا اظہار کریں گے جہاں سے بل جاری کئے جاتے ہیں۔ نوجوانوں کو دانستہ طور پر پاکستان سے مایوس کیا جا رہا ہے۔ لوگ پاکستان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔کاش مقتدر اور طاقتور طبقہ انسانی اقدار کو بھی ملحوظ خاطر رکھتا۔