Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور این اے 193 شکار پور سے ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے اہل سنت کے بزرگ عالم دین مولانا عبدالحمید کے اغواء پر احتجاج کرتے ہوئے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، عبدالعلی کھوہارو، گلشیر سیٹھار اور دیگر کے ہمراہ لکھی غلام شاہ میں سندھ کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید لوند کے اغواء برائے تاوان کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کیا۔ شکار پور میں امن و امان کی ابتر صورتحال کی ذمہ دار حکومت اور ریاستی ادارے ہیں۔ دن دھاڑے ایک بزرگ عالم دین کا اغواء شرمناک حرکت ہے۔ شکار پور میں تھانے پر حملہ کرکے ایس ایچ او کو عملے سمیت اغواء کیا جاتا ہے۔ جج اور فوجیوں کو لوٹا جاتا ہے۔ یہاں کوئی شہری محفوظ نہیں ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو نہ کاٹن فیکٹری دی، نہ ہی کوئی اور کارخانہ دیا۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو فقط اغواء انڈسٹری کا تحفہ دیا۔ دو ماہ قبل سندھ حکومت نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ رینجرز کی گاڑیاں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لئے قطار اندر قطار کراچی سے روانہ ہوئیں، مگر شکار پور میں ڈاکو آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں۔ عوام پوچھتے ہیں کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا کیا ہوا؟ عوام پوچھتے ہیں کہ جب رینجرز نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن نہیں کرنا تو پھر سندھ کے عوام کے بجٹ سے کروڑوں روپے رینجرز کو کیوں دیئے جاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اہل سنت کے ایک بزرگ عالم دین کے اغواء پر ہم شدید احتجاج کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید لوند کے ورثاء اور ان کی جماعت سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی بازیابی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور احتجاج کا ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے جمعیت علمائے اسلام سندھ کے صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ بلوچستان علمدار روڑ کیجانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد ریڈروز شادی حال میں کیا گیا۔

 ورکرز کنونشن سے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-263 کوئٹہ 2  ارباب لیاقت علی ہزارہ، نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PB-42 کوئٹہ 5 علامہ علی حسنین حسینی ،ہزارہ ٹاون سے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-262 کوئٹہ 1 جعفر علی جعفری، نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی PB-40 کوئٹہ 2  جناب علامہ سید عباس علی موسوی ورکر کنونشن نے خطاب کیا،

امیدواروں نے مختلف ملکی، علاقائی مسائل، سیاسی  پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئیں اور انتخابی منشور سے عوام الناس کو آگاہ کیا جبکہ سابقہ ادوار میں ایم ڈبلیوایم کے منتخب صوبائی وزیر اور بلدیاتی نمائندوں کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ، صوبائی قائدین سمیت ضلع علمدار اور ہزارہ ٹاون کے عہدیداران اور خواتین ومرد کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور ایم ڈبلیوایم کی کامیابی کیلئے بھرپورجدوجہد کا عزم کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)پارہ چنار یوتھ اور اہلیان پارہ چنار کے زیر اہتمام مسافر گاڑیوں پر حملوں کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں سکول کے بچوں کی شرکت، شرکاء نے امن وامان قائم کرنے حق میں اور دہشتگردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، اس موقع پر بچوں نے کتابیں اٹھا رکھیں تھیں، طلباء تاریکی کے چھٹنے اور علم کی شمع روشن رکھنے کے عزم کا اظہار کر رہے تھے۔

احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے کہا کہ ضلع کرم پارہ چنار کے پرامن عوام کے ساتھ کئی دہائیوں سے مظالم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں لیکن آج تک کسی نے اس کا ازالہ نہیں کیا الٹا حالات گھمبیر صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں، افسوس ناک بات یہ ہے کہ مسافر گاڑیوں پر سیکورٹی کے حصار میں حملے کیئے گئے ہیں، بوڑھے والدین کے سامنے سر راہ جوان بیٹے اور بیٹیوں کو شہید کیا گیا ہے، کوئی پرسان حال نہیں ہے کیا ڈاکٹر رقیہ قوم کی بیٹی نہیں تھی، اگر اربابِ اختیار نے ان جان لیوا واقعات میں ملوث سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کو گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک نہ پہنچایا تو یہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شبیر حسین نے کہا کہ مسافر گاڑیوں پر دن دیہاڑے دہشت گردانہ حملے سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں، جس سے عوام میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جارہی ہے،  ڈاکٹر رقیہ بنت نجف علی سمیت تمام بے گناہ قتل کیئے گئے افراد کا خون ریاست کے کندھوں پر قرض ہے، جنہیں بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا گیا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان)پاکستان تحریک انصاف پی پی 214 کے امیدوار بیرسٹر وسیم خان باروزئی نے مجلسِ وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم عباس صدیقی اور ضلع ملتان کےصدر فخر نسیم صدیقی سے ملاقات کی اس موقع پرحلقے کی ممتاز شخصیات صوبیدار نیازی، امتیاز صدیقی ،شان حیدر، آصف صدیقی، علی حسن، مہدی حسن بھی موجود تھے ۔

وسیم خان باروزئی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ویثرن کی تکمیل کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں ان شاءاللہ فتح حاصل ہوگی ۔ برادر سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ مجلس وحدت اور تحریک انصاف کا اتحاد ملکی خودمختاری کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے برادر فخر نسیم نے کہا کہ 8 فروری کا سورج عوام کی حکمرانی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔



وحدت نیوز(لاہور)سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی ضلعی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔صوبائی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اور صوبائی سیکریٹری سیاسیات برادر سید حسین شاہ زیدی کی خصوصی شرکت ،سب سے پہلے برادر سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری ساسیات نے مرکزی سیکریٹری سیاسیات کو لاہور کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

ضلعی صدر جناب نجم عباس خان ضلعی صدر نے ضلع لاہور کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ مرکزی سیکریٹری سیاسیات نے مجموعی ملکی سیاسی صورتحال اور آنے والے الیکشن میں مجلس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکز کی جانب سے خصوصی ہدایات اور سفارشات کو بیان کیا ۔

جناب سید اسد عباس نقوی نے صوبائی اور ضلعی مسئولین کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔ اور تاکیدکی ہرروز بدلتی سیاسی صورتحال سے آگاہ رہیں ، لوکل سطح پرمرکز کی پالیسی کو فالو کرتے ہوئے سیاسی فیصلے کریں ۔ بعض (سیاسی) چیزیں لمحوں میں بدل رہی ہیں ۔ لہذا بڑی دقت کے ساتھ مرکز اور صوبے کے اقدامات کو فالو کریں تاکہ پوری مجلس وحدت ایک ہی پیج پر نظر آئے ۔ جھوٹی اور بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ فورا ًاپنے صوبے اور مرکز سے رابطے میں رہیں ۔ ان شاءاللہ ہر میدان میںجیت حق اور سچ کی ہوگی ۔

صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مرکزی سیکریٹری سیاسیات برادر سید اسد عباس نقوی کا خصوصی شکریہ ادا کیاکہ وہ بروقت تشریف لائے اور مسئولین کو الیکشن کے متعلق ضروری اقدامات سے آگاہ کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)پی ٹی آئی کے امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-153 جناب اویس انجم کی اپنے وفد کے ہمراہ صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب۔لاہور آمد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-153 جناب اویس انجم کی اپنے وفد کے ہمراہ صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب آمد ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سید اسد عباس نقوی ، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب،جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی ، صوبائی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید حسین شاہ زیدی ، مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب، برادر نجم عباس خان ضلعی صدر ضلع لاہور ، برادر نقی مھدی ضلعی جنرل سیکریٹری ، برادر آفتاب ہاشمی ضلعی سنیئر نائب صدر ضلع لاہور ، برادر حیدر عباس حیدری ضلعی رہنما ضلع لاہور اور دیگر موجود تھے۔ پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کے درمیان مختلف قومی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کےامید جناب اویس انجم نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نڈر،شجاع رہنما اور بے باک لیڈر ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ویژن ملکی اور عالمی سطح پر واضح ہے، ہم پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ہر مشکل میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ہماری صوبائی اور ضلعی ٹیم آپ کے ساتھ جب اور جہاں کہیں گے آپ کے ساتھ ہونگے ۔ جناب اویس انجم نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree