
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(جھل مگسی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے زیراہتمام مسجد اقصیٰ حسینی محلہ میں ولادت باسعادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ع کی مناسبت سے 13 رجب کو محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔ محفل جشن میں مولود کعبہ حضرت امام علی ع کے شان میں قصیدے پڑھے گئے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی اور مولانا امیر حسین جسکانی نے آخر میں حضرت امام علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کئے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے۔ ہم سب کو چاہیئے کہ ہم اس کو اپنائیں۔ امام علی دنیا اسلام کی وہ عظیم شخصیت ہیں، جن کی ولادت خانہ کعبہ کے اندر ہوئی۔ خدا تعالیٰ اور پیغمبر اکرم پر ایمان رکھنے والوں کے لئے 13 رجب المرجب کا دن بہت بڑی خوشی کا دن ہے، کیونکہ اس دن نفس رسول امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔ امام علی علیہ السلام کی شان میں قرآن مجید میں سینکڑوں آیات نازل ہوئی ہیں۔ اسی طرح پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث میں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فضائل بیان ہوئے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اہم اجلاس علامہ صادق جعفری کی زیر صدارت مرکزی الیکشن آفس سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ حیات عباس نجفی، مولانا نشان حیدر، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک غلام عباس، آصف صفوی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کی تنظیمی فعالیت اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات علامہ مبشر حسن نے اجلاس کے شرکاء کو 8 فروری کو ہونے والے انتخابی حکمت عملی اور الیکشن کمیشن کے ہدایات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ علامہ صادق جعفری کا تنظیمی فعالیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجلس وحدت نے ملکی سیاست میں ایک باوقار سیاسی کردار ادا کیا ہے، ان سیاسی قوتوں کا راستہ روکیں گے جو وطن عزیز کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں۔
علامہ صادق جعفری نے مزید کہا کہ ہم اقتدار کی سیاست کے بجائے اقدارکی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے لہذا جنرل انتخابات میں کراچی کے اہم اضلاع سے اپنے عوامی نمائندگان میدان میں اتارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنی منظور شدہ پالیسی کے مطابق بیک وقت دو انتخابی حکمت عملیوں پر کام کر رہی ہے، جس میں معتدل اور ملک دوست جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنا شامل ہے تاکہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ پر امن قائد اعظم اور اقبال کا پاکستان بنائیں، اس سلسلے میں ملک کی تمام بڑی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی جنرل الیکشن 2024ء میں بھر پور طریقے سے حصہ لے رہی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے الیکشن کےحوالے سے مجلس وحدت مسلمین اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے نام اہم ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 8 فروری کو سب نے گھروں سے نکلنا ہے، پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت بلا تخصیص مسلک و مذہب ہر پاکستانی پر واجب ہے۔ ہم نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے۔یہ الیکشن حقیقی آزادی کے لیے ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ایک مستحکم حکومت کو گرانے میں مذموم کردار ادا کیے۔عالمی اسٹیبلشمنٹ کے یہ مہرے پچھتر سال سے ہم پر مسلط ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکی غلام ہیں۔عمران خان داخلہ خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتا تھا اسے جان بوجھ کر ہٹایا گیا تاکہ خطے میں بھارت کو مضبوط کیا جا سکے۔ہم سب نے پاکستان کی خاطر پر امن انداز میں ووٹ کاسٹ کرنا ہے۔ بدامنی سے خود کو دور رکھنا ہے۔ اگر کوئی مشتعل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ایسی سازش اور بہکاوے سے خود کو دور رکھنا ہے۔8 فروری ملک میں اندھیرے پھیلانے والوں کی شکست کا دن ہو گا۔کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوئی کوشش کی گئی تو یہ پاکستان کے وجود پر کاری ضرب ہو گی۔ ارض پاک کی بقا، سالمیت اور داخلی خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جب ہم متحد ہو کر نکلیں گے تو پاکستان کے دشمنوں کی شکست یقینی ہو گی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت وحدت ہاوس سولجربازار میں شیعہ علما کرام و ذاکرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پریس کانفرنس میں صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PS-102,103 مولانااصغر حسین شہیدی ، بزرگ عالم دین علامہ غلام عباس رئیسی ، ہیئت آئمہ مساجد وعلماء امامیہ کے صدر مولانا محمد حسین رئیسی ،ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندی ،آئی ایس او پاکستان کے رکن مرکزی نظارت مولانا عقیل موسیٰ ،مکتب علما ءامامیہ کے صوبائی نائب صدر مولانا اسحاق قرائتی، صدر کراچی ڈویژن مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن و دیگر علماءکرام شریک تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اپنی یہ ذمہ داری بخوبی انجام دے گا۔عام انتخابات کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔تکفیری و کالعدم جماعتوں کے افراد کا عام انتخابات میں حصہ لینا الیکشن کمیشن اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں سے الحاق بھی سوالیہ نشان ہے۔ علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران و کارکنان عام انتخابات 2024 میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تمام تکفیریوں کا راستہ روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PS-102,103 مولانا اصغر حسین شہیدی نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کی خواہش کے مطابق مستحکم پاکستان کیلئے عوام 8 فروری کو اپنا ووٹ اس کے صحیح حق دار کو دیں۔
مولانا اصغر حسین شہیدی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انصاف و مساوات کی فراہمی کیلئے کوشش کرنا،اسلامی اور انسانی اقدار کا احیاء کرنا، غریب اور پسماندہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھانا، نوجوانوں کیلئےمعیاری و سستی تعلیم اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے کوشش کرنا ، صوبے اور بالخصوص انتخابی حلقوں میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا،شہریوں کو پانی، بجلی،گیس، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے صوبائی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا،اخلاقی و مالی بد عنوانی اور صوبے میں رائج اقربا پروری کا کلچر جو پسماندگی کا اصل سبب ہےکے خاتمہ کی کوشش کرنا ہماری انتخابی منشور ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام میں تمام علماء کرام و ذاکرین عظام نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PS-102,103 مولانا اصغر حسین شہیدی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھی انہیں ووٹ دے کرکامیاب بنانےکی اپیل کی۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مسجد حسینیہ رجوعہ سادات میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ماہ رجب المرجب کی فیوض وبرکات کو سمیٹنے اور ماہ شعبان و رمضان کی آمد سے پہلے تیاری کے لئے تین روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں نماز'روزہ' تلاوت قرآن' درس عقائد و احکام کے ذریعے قرب خدا حاصل کرنے اور آئمہ و معصومین علیہ سلام کی تعلیمات سے شرکاء کے فہم کو جلا بخشنے کی کوشش کی گئی۔
اعتکاف کے تیسرے روز محترمہ شیریں زعیم نے ثانی زہرا جناب زینب کبری علیہ سلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا سے خطاب کیا اور محترم زوار حسین (معلم جامعہ بعثت) نے شرکاء کو حالات حاظرہ سے آگاہ کیا اوراعتکاف میں بیٹھنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی کی زیر سرپرستی الفاطمہ ہاوس لاہور میں تین روزہ اعتکاف رجبیہ کا انعقاد کیا گیا ایام بیض کی ان بابرکت ساعتوں کو سمیٹنے کے لیے ہر سال ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے معنویت و روحانیت سے بھرپور اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں مومنات دعا و مناجات ، عبادات و تلاوت قرآن اور علمی دروس کے ذریعے اپنی باطنی اور فکری پاکیزگی کو جِلا بخشتی ہیں اعتکاف کے آخری دن اجتماعی طور پر عمل ام داود انجام دیا گیا اور تمام مومنات کو شہداء کے موضوع پرکتابیں ھدیہ کی گئیں۔