Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن ممبران روز اول سے عوامی مطالبات پر انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عوامی کوآرڈینیشن کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے ہم تیار ہے۔ یادگار شہداء سکردو پر بلائیں یا کہیں اور دھرنا دینے کو کہیں ہم تیار ہیں۔ وفاقی اداروں تک عوام کے موقف کو بھرپور انداز میں پہنچا دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں جاری احتجاج کو ہلکا لینے والے یا غلط رنگ دینے والے دونوں بدخواہ ہیں۔ خطے کی حساسیت کے پیش نظر  ہم نے مقتدر حلقوں تک بھی عوامی مطالبات پہنچا دیئے ہیں۔ تحریک کی کامیابی کا سہرا کوآرڈینیشن کمیٹی کے سر ہی جائے گا۔ موجودہ دھرنا جی بی کی تاریخ کا طویل دھرنا ہے اتنی طویل مدت سے جاری احتجاج پر بے حسی کا مظاہرہ کرنا کسی طور درست نہیں۔ عوامی مطالبات کو تسلیم کرنا جمہوریت کا حسن ہے اور کسی کی شکست نہیں۔ حکمران عوام سے ہیں اور عوام کے مطالبات پر ضد اور ہٹ دھرمی دکھانے کے نقصانات زیادہ ہوں گے۔ دھرنا جتنا طویل ہو کامیاب ضرور ہونا ہے لیکن اس سے وفاق اور حکومت کی سبکی ہوتی ہے۔

 کاظم میثم نے مزید کہا کہ بعض کی کوشش ہے دھرنے میں بدنظمی ہو اور سیاسی اختلافات کو ہوا دیکر تحریک کو سبوتاژ کرے۔ لیکن مجھے امید ہے کہ منتظمین نہایت بردباری کے ساتھ اس تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرے گے۔ ایک سوال کے جواب میں کاظم میثم نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے ہم اسمبلی میں پہنچے ہیں آج عوام کے ساتھ کھڑے ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔ جب استعفی' تک عوام کے ہاتھوں میں اور عوامی تحریک کے قائدین کے اختیار میں رکھا ہوتو وہاں یادگار پہ شرکت کرنے کے حوالے سے سوال ہی نہیں بنتا بلکہ آمادہ و تیار ہوں۔ کوآرڈینیشن کمیٹی آج حکم دیں آج تیار ہوں۔ ہم نے ہر سطح پر انہی کے ہی مطالبات پہنچائے ہیں اور عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اپنی قیادت جماعت اور تحریک کے قائدین سے رابطے میں ہو اور اپنی بساط کے مطابق کوشش کر رہا ہوں۔

وحدت نیوز(شکارپور) ابڑا قبیلے کے چیف سردار سابقہ ایم پی اے ہمت علی خان کماریو کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 علامہ مقصود علی ڈومکی کارکنان کے ہمراہ کماریہ ہاؤس ترائی پہنچے،سرادر ذوالفقار علی خان کماریو، نجف علی خان کماریو سے علامہ مقصود علی ڈومکی کی نے ہمت علی کماریو کی وفات پر تعزیت کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی،ہمت علی کماریو کی وفات پر دکھ ہوا اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 علامہ مقصود علی ڈومکی کارکنان کے ہمراہ کماریہ ہاؤس ترائی پہنچ کر ابڑا قبیلے کے چیف سردار سابقہ ایم پی اے ہمت علی خان کماریو کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کی مرحوم کے درجات بلند کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

 اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرحوم کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اس موقع پر ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، عبدالعلي کوهارو، مستنصر مہدی ابڑو، محمد ملوک چانڈیو سمیت دیگر کارکنان ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین خطباء وذاکرین ونگ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد، اس سیمینارکا انعقاد شیر خدا حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیا گیا۔سیمینار میں تمام مذاہب کے رہنماوں نے اظہار خیال کیا۔سیمینار رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن رضا ہمدانی کی زیر صدارت سیمینار میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی ،چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ،پادری عمائنول کھوکھر،حافظ نعمان حامد ،علامہ سید علی اکبر کاظمی،مولانا ظہیر الحسن کربلائی ،سہیل احمد رضا،مفتی سید عاشق حسین ،علامہ قاری خالد محمود،بابا محمد شفیق بٹ ،ڈاکٹر طارق شریف زادہ ،نجم عباس خان جعفری ،مولانا اسلم ندیم نقشبندی ،مفتی شہباز عالم فاروقی، پادری سلیم کھوکھر،سلیم شاکر ،سید جعفر شاہ ،ذاکر سید زوہیب رضا کی شرکت۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ مولا علی علیہ سلام کی ذات ایک استعارہ ہے،آپکی زات کا ہونا ایمان کے مکمل ہونے کی علامت ہے۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مشن ملک کو فرقہ واریت سے پاک کرنا ہے۔جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ہم امن سے نہیں بیٹھیں گے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی  نے وحدت مسلمین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کا پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے،اہل بیت کے ساتھ کسی کا مقابلہ نہیں ہوسکتا۔

پادری عمائنول کھوکھر نے کہا کہ اس طرح کی امن سیمینار کے انعقاد سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکتا ہے جبکہ تمام مکاتب فکر سے منسلک رہنمائوں کا ایک ہی سیمینار میں شریک ہونا ثابت کرتا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم سب کا مقصد امن کا قیام ہے۔

وحدت نیوز(آرٹیکل)دس رجب المرجب ولادت باسعادت امام جواد علیہ السلام ہے،آپ کی شخصیت امام معصوم ہونے کے ناطے مثل قرآن زندگی کے تمام امور میں آئیڈیل اور نمونہ عمل ہے۔انہی پہلوؤں اور میدانوں میں سے ایک آپ کی مثالی خطابت اور تبلیغ ہیں۔

 آپ کی تقریر و خطاب بہت دلکش اور پر تاثیر ہوتا تھا۔ ایک مرتبہ زمانہ حج میں مکہ معظمہ میں مسلمانوں کے مجمع میں کھڑے ہو کر آپ نے احکام شرع کی تبلیغ فرمائی تو بڑے بڑے علماء دم بخود رہ گئے اور انہیں اقرار کرنا پڑا کہ ہم نے ایسی جامع تقریر کبھی نہیں سنی۔ امام رضا علیہ السّلام کے زمانہ میں ایک گروہ پیدا ہو گیا تھا، جو امام موسی کاظم علیہ السّلام پر توقف کرتا تھا یعنی آپ کے بعد امام رضا علیہ السّلام کی  امامت کا قائل نہیں تھا اور اسی لیے واقفیہ کہلاتا تھا۔

امام محمد تقی نے اپنے کردار سے اس گروہ میں ایسی کامیاب تبلیغ فرمائی کہ سب اپنے عقیدے سے تائب ہو گئے اور آپ کے زمانہ ہی میں کوئی ایک شخص ایسا باقی نہ رہ گیا جو اس مسلک کا حامی و پیروکار ہو بہت سے بزرگ مرتبہ علماء نے آپ سے علوم اہل بیت علیہ السّلام کی تعلیم حاصل کی۔ آپ کے جیسے مختصر حکیمانہ اقوال کا بھی ایک ذخیرہ ہے جیسے آپ کے جد بزرگوار حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السّلام کے کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ جناب امیر علیہ السّلام کے بعد امام محمد تقی علیہ السّلام کے اقوال کو ایک خاص درجہ حاصل ہے۔ الہیات اور توحید کے متعلق آپ کے بعض بلند پایہ خطبے بھی موجود ہیں۔

لہذا عصر حاضر میں تمام مبلغین دین اور خطباء کرام آپ علیہ السلام کی خطابت اور تبلیغ کی روش اور فن کو اپنے لئے آئیڈیل قرار دیں اور اس مقصدنصب کو دین مبین اسلام کی خدمت کےلئے وقف کریں۔

از قلم: شیخ محمدجان حیدری

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے صدائے وحدت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈیبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حالیہ انتخابات میں ملک بھر سے امید وار سامنے لانے کا عزم کیا۔

اسد نقوی نے کہا کہ سیاسی بصیرت اور حکمت عملی سے ملک کے تمام صوبوں سے امید وار میدان میں اتار دئیے ہیں،اگر انتخابات شفاف ہوئے تو فتح جمہوریت اور عوام کی ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کےامیدوار انتخابی نشان خیمہ سے حصہ لے رہے ہیں جبکہ 4 امیدوار پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ امید وار ہوں گے۔

حتمی فہرست کے مطابق بھکر NA-92 سےسید ظہیر عباس نقوی،PP-186اوکاڑہ سے گلزار حسنین،PP-18راولپنڈی سے اسد عباس،سندھ کے علاقےNA-193 شکارپور سے علامہ مقصود علی ڈومکی،PS-103کراچی سے اصغر حسین شہیدی،NA-37پارہ چنار سے انجینئر حمید حسین،PK-96پارہ چنار کرم سے سید نجات حسین، NA-262بلوچستان سے جعفر علی،NA-263کوئٹہ سے رباب لیاقت ہزارہ،PB-42سے علامہ علی حسنین حسینی، PB-40سید عباس موسوی امید وار ہوں گے۔

اسد عباس نقوی کے مطابق ابھی سندھ کے کچھ حلقوں سے مزید امیدواروں کے حتمی نام سامنے آنے باقی ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ کے رہنماؤں نے انتخابات کے دوران رواداری قائم رکھنے اور مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایک ملاقات کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور پی بی 42 کے امیدوار علامہ علی حسنین حسینی، این اے 263 کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ اور دیگر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور حلقہ پی بی 42 کے امیدوار سید داود آغا کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفت و شنید کی اور الیکشن کے دوران اخلاق کے دائرے میں رہ کر سیاسی جدوجہد کرنے، رواداری کا مظاہرہ کرنے اور سیاسی عمل میں مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حلقے کے امیدواروں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ خوش آئیند ہے، جسے جاری رہنا چاہئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree