
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) ترجمان مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان حاجی غلام عباس کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئی،مرحومہ کی انتقال پر مرکزی وصوبائی قائدین بشمول چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،رکن جی بی کونسل و صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شیخ احمد علی نوری،اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و کوآرڈینیٹر پولیٹیکل کونسل ایم ڈبلیو ایم جی بی الیاس صدیقی،ممبر اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر علی رجائی،رکن اسمبلی و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ و دیگر صوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور پاکستان برادرانہ ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے دونوں ممالک کی عوام کسی بھی طور ان دیرینہ تعلقات میں دراڑ یں نہیں چاہتے دہشتگردی جیسے حساس مسئلے پر دونوں ممالک کے صاحبان اقتدار کو بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا دشمنان دین اسلام ایسی صورتحال میں جلتی پر تیل کا کام کرنے کے لیے پیش پیش ہیں جن کی عیارانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے حکمت و بصیرت سے کام لینا ہوگا اس وقت کا اہم ترین مسئلہ فلسطین و غزہ کا مسئلہ ہے جہاں تمام تر امت مسلمہ کو باہم یکجا ہو کر غاصب اسرائیل کے اندوہناک مظالم اور تباہ کاریوں کے خلاف فلسطین کے معصوم بچوں اور مظلوم عوام کی حمایت و نصرت میں کھڑا ہونا کی ضرورت ہے اللہ تعالی امت مسلمہ پر اپنا رحم فرمائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ و دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے نامور عالم دین اور اسکالر مولانا نقی ہاشمی اور سابق سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن ذکی ہاشمی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ملال پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بردار عزیز نقی ہاشمی اور ذکی ہاشمی کی والدہ محترمہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا ہے، ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کی بے لوث محبت کا کوئی ثانی نہیں، ماں کی دعائیں مضبوط حصار کی طرح ہماری حفاظت کرتی ہیں، ماں جیسے عظیم رشتے کا یوں جدا ہوجانا یقیناً ایک انتہائی کرب ناک صدمہ ہے تاہم حکم ربانی سے مفر بھی تو نہیں ، دکھ کی ان ساعتوں میں میری طرف سے تعزیت وتسلیت پیش خدمت ہے، دعا گو ہوں کہ رب کریم آپ کی والدہ محترمہ کو جوار معصومین ؑ میں جگہ عطا فرمائےاور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطاہو۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دو برادر ہمسایہ ممالک ہیں جن کا ماضی دوستی اور بھائی چارے کے لازوال رشتے سے عبارت ہے، دونوں برادر ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی یا تناؤ مشترکہ اور موقع پرست دشمنوں کے ناپاک عزائم کی تقویت کا باعث بنے گا، عالمی منصوبہ ساز طاقتیں اسلام دشمنی میں پیش پیش اور موقع کی تلاش میں ہیں، دشمن کی شاطرانہ چالیں صبر وتحمل، حکمت اور بصیرت سے مل کر ناکام بنانی ہوں گی، تمام تنازعات کا بہترین حل سیاسی و سفارتی سطح پر مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دونوں برادر ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہےجس سے نمٹنے کے لیے لاتعداد قربانیاں دی گئیں ہیں، اس طرح کے واقعات دونوں برادر ہمسایہ اسلامی ممالک کے دیرینہ اور تزویراتی تعلقات کو خراب کرنے کا باعث نہیں ہونے چاہیئے، اس وقت غزہ سنگین انسانی المیہ سے دوچار ہے، یہود و نصارٰی بے گناہ فلسطینیوں پر آگ و بارود کی بارش برسا رہے ہیں، مسلم امہ کی غیرت ایمانی کا تقاضا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ غزہ کے مسلمانوں پر مرکوز رکھیں، یہ وقت باہم الجھنے کا نہیں بلکہ مشترکہ دشمن کی چالوں کو سمجھنے اور انہیں ناکام بنانے کا ہے۔
وحدت نیوز (قم) حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم میں محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی ہونے والی مجلس ترحیم میں شرکت۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں روضہ حضرت فاطمہ معصومہ قم میں مجمع جہانی اھل البیت وحرم مطہر وبتعاون دفتر رھبر معظم انقلاب اسلامی ومجمع تقریب بین المذاهب و جامعہ المصطفی پاکستانی احزاب و تشکلات وجوامع روحانیت کی طرف سے محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ و سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔
مجلس ترحیم سے سے مجمع جہانی اھل بیت علیہم السلام کے سیکرٹری جنرل ایت اللہ رمضانی اور جامعہ الکوثر اسلام آباد کے مدرس اور محسن ملت کے دیرینہ ساتھی علامہ شیخ شفاء نجفی نے خطاب کیا۔ حوزہ علمیہ اور جامعہ المصطفی مکاتب مراجع ودیگر دینی اداروں ومراکز و مدارس کے پاکستانی و ایرانی وعرب مسئولین کے علاوہ قم میں مقیم پاکستانی اساتذہ وطلاب و مومنین وزائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(لاہور) لاہور بحریہ ٹاون حسین بلاک میں جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا جشن امام ہادی ؑ سے خطاب ۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نُورَ الْاَنوَارِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَازَیْنَ الْاَبرَارِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے حبیب! آپ پر سلام ہو اے روشنیوں کی روشنی! آپ پر سلام ہو اے نیکوں کی زینت!
دسویں امام حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے لاہور بحریہ ٹاون میں جشن میلاد امام ہادی علیہ السلام منایا گیا جس میں بحریہ ٹاون اور اطراف کی سوسائٹیز کے مومنین ومومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس جشن کا اہتمام امام بارگاہ جاگیر علی اکبر ؑ مسجد وامام بارگاہ کی ٹرسٹ نے کیا تھا ۔
جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اس جشن میں بطور خطیب مدعو تھے ۔ علامہ صاحب نے جشن میلاد امام ہادی علیہ السلام سے بہترین خطاب فرمایا انہوں نے فرمایا امام ہادی علیہ السلام ے فرمان سے آغاز کیا :
قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ): يَاْتى عَلماءُ شيعَتِنا الْقَوّامُونَ بِضُعَفاءِ مُحِبّينا وَ أہْلِ وِلايَتِنا يَوْمَ الْقِيامَةِ، وَالاْنْوارُ تَسْطَعُ مِنْ تيجانِہِمْ (بحار الانوار؛ ج۲، ص۶، ضمن ح۱۳)۔
امام علی النقی (علیہ السلام): "ہمارے شیعہ علماء جو ہمارے ناتوان محبین اور ہماری ولایت کا اقرار کرنے والوں کی سرپرستی کرتے ہیں بروز قیامت اس انداز میں وارد ہوں گے کہ ان کے سر کے تاج سے نور کی شعاعیں نکل رہی ہوں گی”۔علامہ صاحب نے حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی سیرت بیان کرتے ہوئے کہا :
قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ): إنَّ لِشيعَتِنا بِوِلايَتِنا لَعِصْمَةٌ، لَوْ سَلَکُوا بِہا فى لُجَّةِ الْبِحارِ الْغامِرَةِ (بحار الانوار؛ ج۵۰، ص۲۱۵، ح۱، س۱۸)۔
امام علی النقی (علیہ السلام): "ہمارے شیعوں کیلئے ہماری ولایت پناہ گاہ ہے جسکے ذریعے وہ گہرے سمندروں کی موجوں پر بھی چل سکتے ہیں”۔
خاندان رسالتﷺ کی مظلومیت اظہر من الشمس ہے اور عجب ہے کہ امت محمدﷺ نے فرزندان محمدﷺکے ساتھ ایسا سلوک کیوں روا رکھا؛ یہاں تک کہ رسول اللہﷺکے بعد آپﷺ کی بیٹی سیدہ نساء العالمین شہید ہوئیں، آپﷺ کے بھائی اور جانشین امیرالمؤمنین شہید ہوئے، جوانان جنت کے دو سردار شہید ہوئے اور امام حسین علیہ السلام کی نسل سے آٹھ ائمہ شہید ہوئے اور آخری امام بحکم خدا پردۂ غیبت میں چلے گئے ورنہ امت والے ان کو بھی شہید کرنا چاہتے تھے، جبکہ اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے:
"قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْراً إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى؛
ترجمہ: [اے میرے رسول(ص)]! کہئے کہ میں تم سے اس [رسالت] پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا سوا [میرے] صاحبان قرابت [اور خاندان] کی محبت کے"۔اور رسول ﷺ نے فرمایا:
"إِنِّی تَارِكٌ فِیكُمُ الثَّقَلَیْنِ مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا لَنْ تَضِلُّوا كِتَابَ اللَّهِ وَ عِتْرَتِی أَهْلَ بَیْتِی وَ إِنَّهُمَا لَنْ یَفْتَرِقَا حَتَّى یَرِدَا عَلَیَّ الْحَوْضَ؛
ترجمہ: میں تمہارے درمیان دو عمدہ اور گرانبہا امانتیں چھوڑے جارہا ہوں؛ جب تک تم ان دو کا دامن تھامے رہوگے کبھی بھی گمراہی سے دوچار نہ ہوگے؛ کتاب اللہ، اور میری عترت اور میرا خاندان، اور بےشک یہ دونوں کھبی بھی ایک دوسرے سے جدا نہ ہونگے حتی کہ حوض کوثر کے کنارے مجھ پر وارد ہوجائیں"۔افسوس کا مقام ہے مظلوم ترین خاندان رسالت میں بعض ائمہ دوسروں سے بھی زیادہ مظلوم ہیں جن میں سے ایک امام علی النقی الہادی علیہ السلام ہیں جو حتی کہ اپنے پیروکاروں کے درمیان بھی مظلوم ہیں، شیعہ آپ(ع) کو اچھی طرح سے نہیں پہچانتے اور آپ(ع) کی کوئی حدیث انہیں شاید ہی معلوم ہو، اگر ان سے کہا جائے کہ امام ہادی علیہ السلام کی ایک حدیث سناؤ یا آپ(ع) کا کوئی معجزہ بیان کرو، تو حیرت زدہ ہوجاتے ہیں۔
جشن رات 9 بجے شروع اور 12 بجے اختتام پذیر ہوا ، جشن کے موقع پر ضیافت (نذرونیاز ) کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا ۔