
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم نے کوئٹہ میں ازسرِنو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے میڈیا سیکرٹری آغا نذر حافی نے کہا ہے کہ نواز حکومت ملک و قوم کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ ملک میں آئے روز نہتے اور بےگناہ شہریوں کا تسلسل سے قتلِ عام کیا جا رہا ہے لیکن حکمران فقط زبانی بیانات پر اکتفا کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں انسان کشی کی بدترین مثالیں قائم کی گئی ہیں۔ سانحہ پشاور، سانحہ صفورا، سانحہ تفتان اور سانحہ مستونگ سمیت متعدد واقعات اس امر پر شاہد ہیں کہ اب عوام کی بےکسی اور حکمرانوں کی بےحسی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں ازسرِنو ٹارگٹ کلنگ کے آغاز پر خصوصاً گذشتہ 10 دنوں میں ہزارہ برادری کے 8 افراد کو نشانہ بنائے جانے پر گہری تشویش اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو قوم و قبیلے اور مذہب و مسلک کی تمیز کئے بغیر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے تفتان روٹ پر مسافروں کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہی ہے۔ سرکاری اہلکاروں کی طرف سے زائرینِ امام حسینؑ کے ساتھ ناروا سلوک انتہائی شرمناک فعل ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ہزارہ برادری اور تفتان روٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے عملی اقدامات کرے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کے سیکریٹری امور تربیت علامہ سید جعفرموسوی گذشتہ روز نجف اشرف میں خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم ملت کا درد رکھنے والے عالم با عمل انسان تھے مرحوم نے زندگی پوری مظلوم ملت کی خدمت میں گزاری ، علامہ جعفرموسوی کی اچانک رحلت پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس ، پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور مغفرت کی دعاکی، مرحوم کی تدفین آج نجف اشرف عراق میں قبرستان وادی السلام میں ہوئی ہے تمام مومنین سے نمازوحشت قبر اور سورہ فاتحہ کی اپیل ہے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ۵ شیعہ ہزارہ دکانداروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر آج کوئٹہ شہر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال ہے، جبکہ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، شیعہ اتحاد کونسل، مسلم لیگ (ن)، پشتونخوا عوامی ملی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیاہے،ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند جب کہ ٹریفک بھی معمول سے رہا۔ دوسری جانب شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ ایک ہفتے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز تکفیری دہشت گردوں فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا، جن کی نماز جنازہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ ہاشم موسوی کی زیر اقتدا ءقبرستان بہشت زینب میں ادا کی گئی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں گلگت بلتستان الیکشن میں حصہ لینے والے ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکناں نے شرکت کی۔ نماز مغربین کے بعد حدیث کساء اور دعا جوشن صغیر کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر جی بی الیکشن میں امیدواروں کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگی گئیں، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی مسئول دفتر علامہ اصغر عسکری، پولیٹیکل سیل کے انچارج باقر حسین اور دیگر کارکناں موجود تھے۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین نے قائد گلگت بلتستان علامہ راحت حسین الحسینی کی ہدایت پر حلقہ2 سے اپنا امیدواردستبردار کر دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علامہ راحت حسین الحسینی کی درخواست پر گلگت حلقہ2 سے مطہر عباس کو دستبردار کر دیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت کے سیکرٹری سیاسیاست غلام عباس کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی دستبرداری کا اختیار آغا راحت کو دیا گیا ہے، وہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ عرب ممالک نے فلسطین کی طرح برما میں بھی مسلمانوں کے قتل عام پر چپ سادھ لی ہے۔ ہزاروں لوگوں کی زندگیاں کھلے سمندر میں ڈوب رہی ہیں، سرحدی حدود میں موجود مسلمان ملکوں نے بھی ان کی مدد سے انکار کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ علی انور جعفری، جمیعت علماء پاکستان کے صوبائی صدر علامہ قاضی احمد نورانی، سابق امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل صابر کربلائی سمیت دیگر نے برما میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ برما دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں کی حکومت نے مسلمانوں کو جبراََ بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے، برما کے مظلوم مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ خواتین، بچوں اور بوڑھوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ برما کے بے گناہ افراد پر زمین تنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں اور اس قتل عام کے سبب سمندری کشتوں میں بے یاروں مددگار پڑے ہیں، ہزاروں بچے یتیم کھلے سمندر میں زندہ لاشیں ہیں جن کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں اور ان کیلئے مسلم ممالک نے اپنی سرحدیں بند کر لی ہیں، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کسی پر اقوام متحدہ، عرب لیگ، او آئی سی جیسی طاقتور تنظیمیں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، میانمار میں انسانی نسل کشی کے ساتھ جمہوریت کا بھی قتل ہوگیا ہے، جان بچانے کے خاطر سمندری راستے فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتیاں انڈونیشیاء، ملیشیاء، جیسے مسلم ممالک کی سرحدوں کے پاس بھٹک رہی ہیں جنہیں کوئی ممالک لینے کیلئے تیار نہیں، ایسے حالات میں عرب اسلامی ممالک جن کا انڈونیشاء، ملیشیاء، میں کافی اثر و رسوخ ہے سفارتی اور حکومتی سطح پر بھی کوئی اقدامات نہیں کر رہی کہ ان مسلمانوں کی زندگیاں بچ جائیں۔
مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ برما میں نسل کشی پر فوری سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنا سفیر واپس بلائے۔ مسلم ممالک اپنی بے حسی توڑیں اور ان انسانیت سوز مظالم کے خلاف اپنا موثر کردار ادا کریں، دنیا بھر میں موجود انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ مقررین نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کو برما بھیجیں تاکہ اقوام عالم کو وہاں کی صورتحال اور حقائق سے آگاہی ہو۔ مقررین نے برما روہنگیا مسلمانوں کو واپس باحفاظت ان کے گھروں میں بھجوانے اور فسادات ختم کروانے کیلئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ پر زور دے اور سلامتی کونسل کے اجلاس میں بدھسٹ حکمرانوں کی دہشتگردی کی مذمت کے ساتھ ساتھ میانمار میں انسانی نسل کشی کے جرائم میں مرتکب بدھسٹ دہشتگردوں کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں اور اقوام متحدہ فوری طور پر اپنے امن فوجی دستہ برما کے فسادات رکوانے اور سمندر میں محصوران افراد کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھیجے۔