The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دے کر جی بی کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ قرار دیا جائے۔ جی بی کے عوام محب وطن ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک و ملت کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں ملک و قوم کی قسمت کے فیصلے ہوتے ہیں۔ جس میں جی بی کو مکمل نمائندگی دے کر جی بی کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ جی بی کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ جی بی پاکستان کا حسین ترین خطہ ہے اپنے قدرتی حسن کے باعث جی بی سیاحت کا مرکز بن سکتا ہے حکومت جی بی کی تعمیر و ترقی پر بھرپور توجہ دے۔انہوں نےکہا کہ ایم ڈبلیو ایم جی بی کے عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس نے عوامی حقوق کے لئے قابل قدر جدوجہد کی ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ بہتر کردار کے مالک بے داغ ماضی صالح اور دیانتدار قیادت کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا گلگت بلتستان کے آئندہ کی سیاست میں کلیدی کردار ہوگا۔

وحدت نیوز(سکردو) کھرمنگ کے متحرک سیاسی و سماجی رہنما انجینئرشبیر کا حلقے کے عمائدین و بزرگان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سکردو آفس آمد۔ مجاہد ملت آغا علی رضوی ، سکریٹری جنرل ضلع کھرمنگ شیخ اکبر رجائی ، سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم کاچو ولایت علیخان ، رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ ذوالفقار عزیزی اور حلقے کے متوقع امیدوار و رہنما آغا مبارک موسوی و دیگر بھی موجود تھے۔رہنماؤں کے درمیان حلقے کی سیاست اور مستقبل کی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو۔ انجینئر شبیر حسین اور معززین علاقہ نے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی تنظیمی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد اور ہر حوالے سے تنظیمی قائدین کے دست و بازو بننے کا اعادہ کیا، سیاسی کونسل الیکشن کے حوالے سے جو فیصلہ کرے اس کو بھرپور انداز میں قبول کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی کے شعبہ فلاح و بہبود کی ضلعی کونسل کا ایک اہم اجلاس مولانا سید علی اکبر کاظمی ضلعی سیکریٹری جنرل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی سیکریٹری فلاح و بہبود محمد کاظم بلتی اور دیگر ممبران کونسل نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کام کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں اور اہم فیصلہ جات کئے۔

بعد ازاں کرونا وائرس کے شہداء کیلئے بنائی جانے والی "غسل و کفن ٹیم" نے بھی اپنی ورکنگ شیئر کی۔ ٹیم کے سربراہ شیخ حسن ممتاز نے بتایا کہ اس وقت تک راولپنڈی اور اسلام آباد میں پچاس سے زائد مومنین و مومنات کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ غسل و کفن دیا جا چکا ہے اور بعض اوقات ایک ہی روز میں تین مرحومین کو بھی غسل و کفن دیا ہے جس کی وجہ سے بہت مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ یہ کام رضاکارانہ ہو رہا ہے ٹیم میں شامل افراد مختلف پرائیویٹ/سرکاری اداروں میں ملازمت بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان برادران کی ہر وقت دستیابی کا امکان نہیں ہوتا لیکن اگر ہر علاقے کے اہل درد یہ فریضہ سر انجام دیں تو کام تقسیم ہونے کی وجہ سے آسان ہو جائے گا۔        

اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیم کے سربراہ شیخ حسن ممتاز نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ملت کے جوان اور علماء کرام، مشکل کی اس گھڑی میں قدم آگے بڑھائیں اور غسل و کفن دینے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں اس فریضہ کو سر انجام دیں اور اس کام کی ٹریننگ کیلئے رابطہ کریں،خواتین کی ٹریننگ کیلئے خواتین ٹرینرز موجود ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ذیلی ادارہ المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے کرونا وائرس سے وفات پانے والےمرحومین کی تجہیز و تکفین کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بنائی گئی اسپیشل ٹیم ترتیب دی جا چکی تھی اور اس کی باقائدہ تربیتی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ملتان میں اس حوالے سے متعدد برادران نے اپنی خدمات کو پیش کیا ہے جو ہمہ وقت خدمتِ انسانی کے لئے آمادہ و تیار ہیں ۔

 اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل برادر وجاہت علی مرزا کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین اپنے مومن براردان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کسی حال میں اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔اس حوالے سے اب علاقائی اور کمیونٹی بیس تربیتی کلاسز کا بھی اجراء کیا جا رہا تاکہ متاثرہ میتیوں کو زیادہ بہتر انداز میںغسل وکفن کی سہولت فراہم کی جا سکیں۔ہم دعا گو ہیں خدا اس وبا کا جلد خاتمہ فرمائے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ثابت قدم رکھے (آمین)

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں قائد شہید علامہ سید عارف حسین حسینی پاکستان کے خمینی اور عظیم قائد تھے جنہوں نے دین اسلام کی انقلابی تعلیمات کی روشنی میں جدوجہد کی۔ آپ فکر خمینی رح کے مبلغ اور قوم کو سیدھی راہ دکھانے والے تھے۔

 قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر سال کی طرح اس عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک گیر برسی کا اہتمام کر رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ قائد شہید کے پاکیزہ افکار و نظریات کی علمبردار جماعت ہے۔

 انہوں نےکہا کہ بزدل دشمن اس غلط فہمی کا شکار تھا کہ عارف حسین حسینی کے قتل سے ان کے انقلابی افکار ختم ہو جائیں گے مگر عارف حسینی آج بھی زندہ و تابندہ ہے۔ 32 سال بعد بھی کروڑوں پاکیزہ انسانوں کے دلوں میں عارف الحسینی آج بھی زندہ ہے حسینی افکار آج بھی باطل کے لئے موت کا پیغام ہے۔

انہوں نےکہا کہ سامراج دشمنی اسلام دشمن استکباری قوتوں کے مقابل ڈٹ جانا قوم میں شعور اور بصیرت ایجاد کرنا اور پھر ملت کو نظام ولایت و امامت سے متصل کرتے ہوئے نائب امام خمینی بت شکن کی اطاعت پر آمادہ کرنا قائد شہید کے عظیم اور ناقابل فراموش اقدامات تھے۔ آپ نے ضیائی آمریت کے ساتھ ساتھ آل سعود کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا عارف الحسینی صدیوں تک اپنے پاکیزہ افکار اور الہی تعلیمات کے ساتھ زندہ رہے گا ہم اپنے خدا سے عہد کرتے ہیں کہ اس عظیم قائد کی راہ اور الہی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ پاراچنار بالشخیل کے مقام پر گزستہ کئی دنوں سے خون ریز تصادم جاری ہیں۔ایسے تصفیہ طلب معاملات جن کو حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے سے دانستہ طور پر غفلت برتی جا رہی ہے جس سے علاقائی کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔پارہ چنار میں بے قابو ہوتے ہوئے حالات کی تمام تر زمہ داری پاراچنار کے مقامی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہیں۔

وزیراعظم سے لیکر پاراچنار کی ضلعی انتظامیہ تک ہر ذمہ دار کو اس سنگین مسلئے سے اگاہ کیا تھا۔ہر فورم پر بالشخیل کا مسئلہ اٹھایا گیا۔متعدد بار حکام بالا کو خطوط بھیجے گئے  کہ بالشخیل کی زمینیں ان کے حقیقی ورثا کے حوالے کر کے اس تناؤ کو ختم کیا جائے مگر مگر ہمشیہ انصاف کی بجائے جانبداری سے کام لیتے ہوئے  اس مسئلے کو نطر انداز کیا گیا۔ جس کا نقصان اب مقامی لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاراچنار کی  زمینوں کا منصفانہ حل نکال کر اصل حقداروں کو زمین الاٹ کی جائے اور طالبان کے ایک سابق امیر کے نام سے قائم ناجائز آبادی کو مسمار کیا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے شرپسندوں کے ہاتھوں پارا چنار کے محاصرے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سب سے پرامن محب وطن علاقے میں دہشتگردی کی مسلسل کاروائیاں قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ متعدد بار اس سنگین مسئلے کی جانب مبذول کرانے کے باوجود دانستہ چشم پوشی سے اہل علاقہ کے اضطراب میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے زمینی تنازعات کو منصفانہ طور پر حل کر کے علاقے میں امن و سکون کو بحال کیا جا سکتا ہے۔زمینی اور قبائلی تنازعات کا فائدہ وہ شر پسند عناصر اٹھا رہے ہیں جن کا ایجنڈے علاقے کے امن و سکون کو برباد کرنا ہے۔پارہ چنار کی کشیدہ صورتحال کوئی آج کی بات نہیں بلکہ طویل عرصہ سے اس علاقے کو دانستہ طور پر میدان جنگ بناکر رکھا ہوا ہے۔علاقے میں محاصرہ اور خوف کی فضا دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے یہ کسی آزادر ریاست کا حصہ نہیں بلکہ متنازع سرزمین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کر کے انہیں بنیادی ضروریات زندگی سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔علاقے میں امن کے حقیقی قیام کے لیے مثبت کوششوں کا فروغ اولین ضرورت ہے۔انہوں کے کہا علاقائی امن کو تباہ کرنے والے عناصر کے ساتھ سیکورٹی ادارے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں تاکہ کسی کو شرپسندی پھیلانے کا موقع نہ مل سکے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما سید زین رضا رضوی نے ایم کیو ایم کے ممبر سندھ اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ نیوکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ زین رضوی اور خواجہ اظہار الحسن کے درمیان سیوریج کے مسائل پر گفتگو تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر 48 انچ کے سیوریج لائن پروجیکٹ کا افتتاح بھی کیا گیا جو 4 ماہ میں مکمل ہوگاجس سے پورے نیو کراچی کا مسئلہ حل ہو جائے گا،محرم الحرام سےقبل سیوریج کے دیرینہ مسئلے کے حل پر توجہ دینے پرپر زین رضوی نے خواجہ اظہار الحسن کا شکریہ ادا کیا اور ایم ڈبلیوایم کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)شہید قائد ِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی 32ویں برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں نثار علی فیضی چیئرمین برسی شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینی ؒ و مرکزی سیکریٹری تعلیم کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں کور کمیٹی کاایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں علامہ محمد اقبال بہشتی مرکزی سیکریٹری مالیات، برادر اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات، برادر اقرار حسین ملک چیئر مین عزاداری کونسل پاکستان و مرکزی سیکریٹری ایمپلائز، علامہ وحید کاظمی صوبائی سیکریٹر ی صوبہ خیبر پختونخواہ، برادر نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری فلاح و بہبود پنجاب، علامہ نیاز حسین بخاری معاون مرکزی سیکریٹری مالیات، مولانا غلام محمد عابدی صاحب ڈپٹی سیکریٹری ضلع راولپنڈی، برادر تحسین نقوی ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اٹک، برادر سید ظہیر نقوی ضلعی سیکریٹری جنرل اسلام آباد، برادر علی نقوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد، برادر شجاعت علی مسؤل مرکزی میڈیا سیل، برادر ظہیر کربلائی مدیر مجلہ بصیرت، برادر مدثر علی کاظمی معاون مسؤل مرکزی آفس اسلام آباد نے شرکت کی۔

برادر نثار فیضی نے کہا کہ اس سال برسی شہید قائد ؒ کے پروگرام کو ایک نے انداز سے منانے کا تجربہ کریں گے۔ کرونا وبا کے پیش نظر لوکل سطح کی شخصیات، علماء کرام،بانیان مجالس، ماتمی انجمنوں اور ٹرسٹیز کو مدعو کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی کامیابی کا انحصار میڈیا کے دوستوں پر بہت ذیادہ ہے۔ اس سال اس سارے پروگرام کو آن ایئرنشرکیا جائیگا۔ ملک کے اندر اور ملک سے باہر جو پروگرام منعقد ہو رہے ہونگے انہیں آپس میں لنک کیا جائے گا۔انٹرنیشل سطح کا پروگرام منعقد ہو گا۔ مرکزی پروگرام کے علاوہ ملک کے اندر 14 مقامات اور بیرون ممالک(مشہد، قم، عراق نجف اور کویت) حد اقل 4 مقامات پر بیک وقت پروگرامز منعقد ہونگے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا خطاب مرکزی خطاب لائیو نشر کیا جائے گا۔ میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ ابھی سے اپنے پیجز اور آئی ڈیز کو فعال کریں۔ اس سال قائد شہید کی زندگی پر ایک ڈاکو منٹری پر بھی کام شروع ہو چکا ہے اور کوشش ہو گی کے اسے اس موقع پر نشر کیاجائے۔ اس سال بیرون ممالک سے شخصیات ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب فرمائیں گی۔ لوگوں کو ابھی سے پروگرام کو لائیو دیکھنے کے لئے آگاہی دی جائے۔ کرونا کے پیش نظر مکمل احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھا جائے گا، اور شرکاء کو سخطی سے عمل کرایا جائے گا۔

وحدت نیوز(آرٹیکل) پانچ اپریل 2020 کی تازہ رپورٹ کے مطابق ابتک دنیا بھر میں کرونا وائرس کی کنفرم تشخیص ہونے والوں کی تعداد بارہ لاکھ سے زیادہ (1,202,433) ہے اور مرنے والے پونے پینسٹھ ہزار (64,729) افراد۔ سب سے زیادہ متاثرین امریکا میں رپورٹ ہوئے جنکی تعداد 311301 افراد ہیں جبکہ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں 15,362 افراد کی ہوئیں جہاں کنفرم وائرس لگنے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار افراد سے زیادہ ہے۔ جبکہ اسپین میں ایک لاکھ پچیس ہزار کے قریب افراد میں وایریس کنفرم ہوچکا ہے جہاں بارہ ہزار کے قریب افراد اس وبا کی نذر ابتک ہوچکے ہیں۔ یورپ کی دیگر ترقی یافتہ ممالک میں سے جرمنی کے 86 ہزار کے قریب افراد میں وایریس کنفرم ہیں اور گیارہ سو سے زیادہ اموات ہوچکیں، فرانس میں ستر ہزار کے قریب پازیٹیو کیسز اور  ساڑھے سات ہزار اموات، برطانیہ کے اندر 42 ہزار کے قریب پازیٹیو کیسز اور چار ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ بیلجیئم ، سوئٹزرلینڈ ، نیدرلینڈز، پرتگال، آسٹریا، سوئیڈن، ناروے وغیرہ کے نمبر انکے بعد آتے ہیں۔

ایشین ممالک میں سب سے زیادہ وایریس کے مثبت کیسز ابتک چائینہ میں سامنے آئے ، جہان آفیشل فیگر تقریبا 83 ہزار کی ہے ابتک چائنہ میں 33 سو سے کچھ زیادہ اموات رپورٹ ہوچکیں۔ دوسرے نمبر پر ایران آتا ہے، جہاں 56 ہزار کے قریب افراد کے وایریس کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ساڑھے 34 سو افراد کی اموات ہوئیں۔ ترکی تقریبا 24 ہزار مثبت کیسز  اور پانچ سو اموات کیساتھ تیسرے ، کوریا سوا دس ہزار مثبت کیسز اور پونے دو سو اموات کیساتھ چوتھے، جبکہ اسرائیل تقریبا 8 ہزار مثبت کیسز اور 43 اموات کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ایشیائی ممالک میں ملائشیا، جاپان، فلپائن اور انڈیا کے بعد پاکستان کا نمبر آتا ہے جہاں ابتک 28 سو کے قریب افراد کے مثبت ٹیسٹ رپورٹ آچکے اور 40 اموات ہوچکیں۔

براعظم جنوبی امریکہ کے ممالک میں مجموعی طور  پر اکیس ہزار افراد کے وایریس ٹیسٹ مثبت آئے اور سات سو افراد کی اموات ہوچکیں، اس میں سب سے زیادہ برازیل سے  نو سو مثبت کیسز اور ساڑھے تین سو اموات شامل ہیں۔ شمالی امریکی ممالک میں امریکا کے بعد کینیڈا 14 ہزار مثبت کیسز اور اڑھائی سو اموات کیساتھ دوسرے نمبر ہے۔ اوشین ممالک میں سے سب سے زیادہ آسٹریلیا کے اندر چھے ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جہاں 34 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار مثبت کیسز کیساتھ نیوزی لینڈ دوسرے نمبر ہے۔ براعظم افریقہ کے مماک اس دوران دیگر ممالک کی نسبت محفوظ ہیں۔ مجموعی طور پر افریقی ممالک میں نو ہزار افراد کے وایریس ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ چار سو کے قریب افراد ہی کیلئے یہ وبا جان لیوا ثابت ہوا۔

 مجموعی طور پر پوری دنیا میں 212929 افراد کرونا وایریس کا کنفرم شکار ہوچکنے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ان حقائق سے واضح ہے اس وقت تمام ترقی یافتہ سمجھے جانے والے ممالک اس وائرل وبا کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ تمام ٹیکنالوجی، سائنسی و اقتصادی ترقی، دوسرے غریب ممالک پر جمانے والے رعب و دبدبے کے باوجود جدید دنیا اس وایریس کے علاج میں ابتک ناکام، اور بڑے بڑے تحقیقی ادارے ویکسین کی تیاری میں شب و روز کوشاں ہیں۔ اقتصادی دنیا کے سب سے بڑے نام چائنہ کو تین ماہ لگے، تمام سماجی و اقتصادی اور تعلیمی دیگر سرگرمیوں سے ڈیڑھ ارب کی آبادی کو روک کر وائرل وبا کو پھیلنے سے روکنے میں بظاہر کامیابی مل سکی، جبکہ امریکا اور یورپ سمیت دیگر ممالک بھی چائینیز کے طریقہ کار کو اپنا کر اس وبا کی روک تھام کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ اربوں ڈالر تحقیقی و طبی اداروں، سیکیورٹی اور خوراک وغیرہ پر خرچ کرنے پر دنیا مجبور ہے تاکہ مزید لوگوں کو اسکا شکار ہونے سے بچایا جاسکے۔ اسلحہ فیکٹریوں، جنگی الات، فوجی مشقوں اور دیگر ممالک پر سبقت لیجانے کیلئے سالہا سال سے کئے جانیوالے اخراجات اسوقت کسی بھی ملک کے کام آنے سے قاصر ہے۔ بڑے ممالک تک کے طاقتور ترین شخصیات اور بزنس ٹائیکون اپنے تمام تر اختیارات اور مال و متاع کے باوجود اپنی صحت کیلیے فکر مند ہیں، انکے دولت و طاقت کی انبار کی بجائے احتیاطی تدابیر ہی انہیں اس جان لیوا مرض سے محفوظ رکھنے کا آسرا ثابت ہوچکا ہے۔ ایسے میں غریب ممالک کے عوام احتیاط نہ کرے تو اور کیا کرے! سو خدارا احتیاط کیجئے۔ اپنے ساتھ اپنے عزیزوں کیلئے احتیاط، ملک و قوم کیلئے اور عالم انسانیت کیلئے احتیاط۔۔۔۔


تحریر: شریف ولی کھرمنگی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree