The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کےمرکزی رہنما علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے،دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے برسوں سے مطالبے کرتے آرہے ہیں،لیکن اس پر کوئی عمل نہیں کیا گیا ،سانحہ پشاور کے بعد کچھ آثار ایسے نظر آرہے ہیں کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم ہے،اس سلسلے میں دہشت گردوں کے خلاف جو کارروائی کی جارہی ہے،منجملہ ملٹری کورٹس کا قیام ہم اس کی بھرپوراور مکمل تائید کرتے ہیں تاہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہرقسم کےدہشت گرد،اوردہشت گردوں کے خلاف بلا استثناکاروائی کی جائے اور کسی کو اس سےمستثنیٰ نہ کیا جائے۔
اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ان عدالتوں کے قیام کا مقصد فوری اور منصفانہ انصاف ہونا چاہیے اور یہ بھی خیال رکھا جائے کہ کوئی بے گناہ اس کے شکنجے میں نہ آئے،اگر ملک میں موجود عدالتیں انصاف فراہم کرتیں،مجرموں کو کڑی سزائیں دیتیں، قاتلوں کو باعزت بری نہ کرتیں،کوئٹہ،کراچی،تفتان،چلاس،نانگاپربت اور بابوسرکے حادثوں کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں تو آج ملٹری کورٹس کی کوئی ضرورت پیش نہ آتی۔وطن ِ عزیز کو دہشت گردی کے بحران سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے فروغ میں ملوث مدارس کے خلاف بلا استثنا بے رحم آپریشن کیا جائے،تاہم تعمیری کام کرنے والے اداروں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔
وحدت نیوز (کراچی) جشن ولادت باسعادت حضرت محمد ﷺ و امام جعفر صادقؑ کی خوشی میں صوبائی سیکریٹریٹ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اہل علاقہ نے بے حد سراہا وحدت ہاؤس سندھ پر جشن کے حوالے سے جشن و شمع روشن و چراغان کیا گیا، اور آلِ ابو طالب یوتھ آرگنائزیشن کی تعاون سے پچیس پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء محفل میں مٹھائیاں اور کیک تقسیم کیا، اس موقع پر نعت خواں حضرات نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کیا قبل ازین مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے تحت سرکارِ رسالت ﷺ و امام جعفرِ صادق ؑ کی یومِ ولادت کے سلسلے میں وحدت ریلی محفل شاہ خراسان سے نکالی گئی جو کہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا صوبائی سیکریڑیٹ پر اختتام پذیر ہوئی شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی،مولانا احسان دانش،مولانا شیرعلی ،صوبائی رہنما ناصر الحسینی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی کے رضوان پنجوانی ،شبیر حسین اور آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان نے اپنے خطاب میں تعلیمات رسول خداﷺ وامام جعفر صادق ؑ پر روشنی ڈالی مقرریں نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور رسول خدا کی ہیت طیبہ انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے، آج عالم انسانیت کو متحد ہو تکفیری دہشتگردوں کے خلاف علمِ جہاد بلند کرنا چاہیے تاکہ سرزمین پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔
وحدت نیوز (تہران) اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں "المجمع العالمی للتقریب بین المذاہب الاسلامیہ" کے زیر اہتمام 28 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی ایم ڈبلیوایم صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کر رہے ہیں ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان میں سیاسی و تنظیمی مصروفیات ، دورہ جات بالخصوص لاہور میں منعقدہ پیغمبر اعظم امن کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب کی بناء پر عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکےاور علامہ مقصود علی ڈومکی کو ایم ڈبلیوایم کی نمائندگی کیلئے بھیجا گیا۔
وحدت نیوز (کراچی ) سندھ حکومت شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، کراچی گزشتہ 4روز میں 6شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ دہشتگردہ کا نشانہ بنایا گیا،سندھ حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے سلمان رضوی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔گزشتہ برس دہشتگری میں شہید سلمان رضوی کے بھائی عظیم رضوی کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ، شہر قائد شیعہ نشل کشی میں ایک ہی گھر سے کئی جنازے اُٹھے سندھ حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس او رینجرز دہشتگردی روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور خاموش خاموش تماشی کا کردار ادا کررہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنماؤں بشمول علامہ مختار امامی ،علی احمر،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی،ناصرحسینی،آصف صفوی سمیت دیگر رہنماؤں نے کراچی ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے سلمان رضوی کے قتل پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے و حدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا جبکہ رہنماؤں نے شہید ہونے والے سلمان رضوی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ کراچی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،سندھ حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں، دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے با جودبے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور نئے سال کے آغاز سے ہی ایسا لگ رہا ہے کے شہر میں ٹارگٹ کلرز کو فری ہینڈ دی دیاگیا ہے اور ریاستی ادارے خاموش تما شائی بنے ہوئے ہیں شہر کے مضافات میں واقع خیمہ بستیاں ، کچی آبادیاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پولیس انتظامیہ اور سندھ حکومت نے نشاندہی کے باوجود اب تک نو گو ایریاز میں آپریشن کلین اپ نہیں کیا،شہر میں پہلے سے موجود دہشت گرد وبال جان تھے ، کہ اب آئی ڈی پیز کی آڑ میں وزیر ستان سے خطرناک دہشت گرد کراچی سمیت ملک بھر میں پھیلنا شروع ہو چکے ہیں ، جن کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، ہم ایک مرتبہ پھر واضح کر رہے ہیں کہ طالبان کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پہلے ہوئے ان کے ہمدردوں ، غم خواروں اور مددگار کالعدم جماعتوں کے خلاف بھی جلد فوری کاروائی کا آغاز کیا جائے، وگرنہ پورا ملک وزیرستان بن جائے گا، کراچی ٹارگٹ کلنگ میں بھی تکفیری دہشت گرد عناصر ملوث ہیں جنہیں قانون کے شکنجے میں لینا ضروری ہے، رہنماؤں نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی و صوبائی حکومت گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث دہشتگردوں کو فوری کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور ایسی شہر قائد کی موجودہ صورت حال میں قیام امن کیلئے کراچی شہر کو فوری فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنجایا جاسکے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ،جس میں گیارہ جنوری کو منعقدہ ،،رسول اعظم ۖامن کانفرنس،،کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رسول اعظم ۖ امن کانفرنس سید اسد عباس نقوی نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ گیارہ جنوری کو منعقدہ رسول اعظم ۖامن کانفرنس دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی۔کانفرنس میں مسلم لیگ ن ،پی پی پی،تحریک انصاف،مسلم لیگ ق،ایم کیو ایم،پاکستان عوامی تحریک،اے این پی،سنی اتحاد کونسل،مدارس دینیہ،مشائخ عظام نے شرکت کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے۔اس پر وقار تقریب میں سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کو بھی مد عو کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم دہشت گردطالبان اور ان کے سیاسی سرپرستوں کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔یہ وقت ریاست بچانے کا وقت ہے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرزند ان ملکی سلامتی واستحکام کے لیے انشاء اللہ کلیدی کردار ادا کریں گے۔پاکستان میں مذہب کے نام پر خونریزی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کو بچانے کی کسی کوشش کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین 14جنوری شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، اب وقت ہے کہ لوڈ شیڈنگ اور اسطرح کے دیگر عوامی مسائل کے حقوق کے لیئے اکٹھے جدوجہد کی جائے، مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد کی دو بڑی تاجر تنظیموں کے اتحاد کا بھی خیر مقدم کرتی ہے ، اور اس سلسلہ میں سنٹرل بار اور مرکزی ایوان صحافت کے کردار کو سراہتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم عوامی حقوق کے لیئے اٹھنے والی ہر آواز کی مکمل حمایت کریں گے، لود شیڈنگ نے کاروبار زندگی بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے، بجلی کی آنکھ مچولی حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وفاق سے اس سلسلہ میں بات نہ کرنا حکومت کی عوامی مسائل سے رو گردانی ہے، وزیر خزانہ کی طرف سے جاری بیان کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سڑکوں پر حل نہیں ہو گا، تو بتائیں کہ ان کے پاس کیا حل ہے، وہ بتائیں کہ اس بارے میں وہ کیا سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں ، تاجر جائنٹ کمیٹی کا دھرنا کئی دنوں سے جاری ہے ، مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے وزراء حکومت کہاں سو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمین شوکت نواز میر اور تاجر جائنٹ کمیٹی کے سربراہ عبدالرزاق خان کے مدبرانہ سوچ کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے عوامی حقوق کے لیئے مشترکہ جدوجہد کا عزم کیا ہے، ہم ان کے 14جنوری شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اپنے حقوق کی آواز کے لیئے اکٹھے ہو کر اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیں ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور سیاسیات کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ رسول اعظمﷺ امن کانفرنس کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ،تکفیری جماعتوں اور ان کے حامیوں کے علاوہ ملک بھر کی مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری ناصر شیرازی کے کوآرڈینیٹرآصف رضا کے مطابق ایوان اقبال لاہور میں 11جنوری 2015کوایم ڈبلیوایم پولیٹیکل سیل کے زیر اہتمام منعقدہ رسول اعظمﷺ امن کانفرنس کی صدارت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے، جبکہ دیگر مقررین میں پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما ندیم افضل چن، مسلم لیگ (ن)کے رہنما شیخ وقاص اکرم، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماحیدرعباس رضوی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی ، مہتمم جامعہ نعیمیہ مفتی راغب نعیمی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حسن رضا، مرکزی صدر آئی ایس او تہور حیدری، ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان آغا رضا رضوی، ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصر شیرازی ، علامہ احمد اقبال اور علامہ عبد الخالق اسدی شامل ہوں گے۔ آصف رضا کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سیاسی شعبے کی جانب سے تمام معزز مہمانان گرامی کو دعوت نامے ارصال کردیئے گئے ہیں ، جبکہ تقریباً تمام شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 21 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہیں۔ آج جب پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے قومی اسمبلی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پیش کی جانیوالی آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والی جماعتیں قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئیں ہیں۔ ملکی سلامتی کے اداروں کو اس بات کا سخت نوٹس لینا چاہیے اور دہشت گردوں کو نظریاتی و سیاسی حمایت دینے والی جماعتوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پہلی بار پوری قوم متحد ہوئی ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹنے کیلئے آئین میں ترمیم کی گئی ہے جس کا خیر مقدم ہونا چاہیے مگر دہشت گردوں کے خلاف نرم گوشہ رکھنے والی مذہبی جماعتوں کے قائدین اس گناہ میں شامل نہ ہونے پر شکر ادا کر رہے ہیں گویا ان کے نزدیک دہشت گردی ختم کرنے کیلئے کی جانیوالی قانون سازی گناہ کا درجہ رکھتی ہے۔ ان کے اس عمل سے پوری قوم کو ان کی اصلیت جان لینی چاہیے۔ ہم قوم کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی جنگ ہے جو ہم اپنی نسلوں کی بقاء کیلئے لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ جیت تک جاری رہے گی۔ مگر دہشت گردوں کو پروان چڑھانے والی جماعتوں کو یہ جنگ ہضم نہیں ہو رہی۔ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے دینی مدارس کے نصاب میں تبدیلی بے حد ضروری ہے۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ ایک منظم انداز میں پرامن اور محب وطن باسیوں کی سرزمین اورکزئی ایجنسی کلایہ کو ناامن بنانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ معصوم بچوں اور جوانوں کو جو معاشرتی بے راہ رویوں کی بجائے ایک سالم و توانا و صحت مند کھیل میں مصروف ہوں ، نشانہ بنانا درندگی اور بزدلی کا شاخسانہ ہے۔ علاقہ مکینوں نے ہمیشہ سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دیا، آپریشن کے دوران آئی ڈی پیز کو پناہ دی وہاں ان کی خدمت کی اور راستہ دیا لیکن اس کے باوجود کچھ عرصہ سے ہمارے پرامن علاقوں سے نامرئی ہاتھ راکٹ فائر کرکے علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، ہر ایک کو سمجھنا چاہیےکہ ہم امن اور سکون کو بھی علاقے کی زینت بنائیں گےاور دشمن کو کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کور کمانڈر پشاور سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وہاں کے حالات کی نزاکت کو سمجھیں اور ان عناصر کی بیخ کنی کی جائے جو ان گھناونی کارروائیوں میں ملوث ہیں، اور اس طرح کے واقعات سے مذموم مقاصد کے حصول کے متمنی ہیں، ہم پر امن لوگ ہیں ، ہم نے طول تاریخ میں از قوت بازو اپنے وطن کا دفاع کیاہےاور کرتے رہیں گے لیکن اپنے خون سے کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایسے حالات میں جب عسکری و سیاسی قیادت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو مٹانے کی کوششوں میں مصروف ہےاور اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری ہوچکی ہے۔ کڈہ بازار جیسے سانحات کا رونما ہونا اور معصوم بچوں کو درندگی اور دہشت کا نشانہ بنانا سیاسی و عسکری قوتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ملک کی مقتدر قوتوں یہ سمجھنا ہوگاکہ آخر کیوں گزشتہ کچھ عرصہ سے بے گناہوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، جنہوں نے ہمیشہ حکومت پاکستان کا ساتھ دیا۔ ایجنسی کے دیگر علاقوں کے برعکس وہاں اسلحہ اور منشیات کا کاروبار نہیں ہوتا، اغواء برائے تاوان کی وارداتیں نہیں ہوتیں، علاقے کی پسماندگی کے باوجود لوگوں کا تعلیم کی طرف رجحان ہے، پبلک سکولز موجود ہیں، لہذا ملک کے ان کٹھن اور ناگفتہ بہ حالات میں جب ہر سو امن کے قیام کی کوششیں ہورہی ہیں، ایک پرامن علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے مذموم اقدامات کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہیں۔
وحدت نیوز (کراچی) سیرت پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ (ص)تمام عالمین کے لئے مشعل راہ ہے، دین اسلام امن محبت اور آشتی کا مذہب ہے،اسلام قلعہ امان ہے، تعلیمات محمدی ﷺمیں کافر کو بھی بلاوجہ نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام اما م بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ خاتم المرسلین ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ دیگر مقررین میں تحریک منہاج القرآن کراچی ڈویژن کی ناظمہ خواہر نور فاطمہ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی شامل تھیں ، مختلف نعت و منقبت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔
علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے رسول اللہ کی حیات طیبہ میں ہمیں انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے قرآن تو غیرمسلم کے بھی حقوق بیان کرتا ہے آج یہ دشمنان اسلام کس دین کی بات کرتے ہیں اس دین کا تعلق دین محمدی(ص)سے ہرگز نہیں ہے سرزمین پاکستان میں بھی ہم کو ان تکفیریوں کو شکست دینی ہو گی ہمیں ان کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا ،دین محمدی ﷺکے تحفظ و ترویج کی جدوجہد میں خواتین کا کردار نا قابل فراموش ہے،اس کے لیے ہمیں اپنی ماوں بہنوں بیٹیوں کا بھی ساتھ چا ہیے ،انقلاب اسلامی ایران ہو یا لبنان یہ کامیاب جب ہوئے جب ان کی ماوں بہنوں بیٹیوں نے بھی دشمن کو نابود کرنے کے لیے خود کو آمادہ کرلیا۔بس ہمیں بھی دین محمدی کی بقاء کے لیے خود کو آمادہ کرنا ہوگا۔