The Latest

وحدت نیوز (لاڑکانہ) وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی آئی جی لاڑکانہ ڈاکٹرسائیں رکھیو میرانی سے ان کےدفتر میں ملاقات کی اور سانحہ شکارپورکی اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی، ملاقات کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئےعلامہ مقصودڈومکی نے کہا کہ ، لانگ مارچ میں حکومت کی جانب سے مانے گئے 22 مطالبات پر سوائے ایک آدھ کے ابھی تک کوئی مؤثر عمل در آمد نہیں ہو سکا. واقعے میں ملوث صرف 2 دہشتگردوں کو پکڑا گیا ہے. اس کے پس پرده جتنے عناصر اور طاقتیں ہیں ان کی نشاندہی هونے کے باوجود ان کو بے نقاب نہیں کیا جا رہا. شکارپور کہ اطراف میں بہت سے ایسےنام نہاد دینی مدارس قائم ہیں جہاں دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے. جن میں سے صرف 2 مدرسوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے. ہم حکومت کو اپنے سارے مطالبات پر عمل درآمد کرنے کے لئیے 26 مارچ کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں. دوسری صورت میں احتجاج  کا ایک ایسا سلسلہ  شروع کیا جائیگا جس میں سندھ بھر کو جام کیا جائیگا. جس سے بچنے کےلئیے بہترہے کہ  وزیر اعلی قائم علی شاه اپنے کیئے ہوئے وعدوں کو پورا کریں۔

وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امورسیاسیات عبداللہ مطہری نے کہا ہے کہ  اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور خدا کی طرف سے بھیجے گئے تمام انبیاء آدم تا خاتم نے صرف و صرف امن کا درس دیا، اور امن ہی کے ذریعے دین کی تبلیغ کی. آج جو لوگ الله اکبر کا نعره لگا کر انسانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں انھوں نے اسلام کا نام پوری دنیا میں بدنام کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علمائے پاکستان ضلع لاڑکانہ کے زیر اہتمام منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل محترم طارق حسین بدوی ، سیکریٹری سیاسیات مشتاق علی میمن، معاون سیکریٹری حق نواز اعوان، سیکریٹری میڈیا سیل طارق رسول اور سیکریٹری نشرواشاعت اعجاز علی سولنگی نے شرکت کی. اسلام کی آڑ لیکر مسلمانوں کا خون پینے کی یہ روایت ایک دو برس پہلے نہیں بلکہ چودہ سو سال قبل میدان کربلا سے شروع ہوئی، آج بھی انہیں یزیدوں کی آل اولاد مسلمانوں کو بلاتفریق اور معتدل غیر مسلموں کو اپنے وحشیانہ اعمال کا نشانہ بنا رہے ہیں ، آئیں ہم سب مل کر ان تمام کالعدم انتہا پسند دینی تنظیموں، چاہے وه طالبان ہو داعش ہو یا کوئی اور ہو، سب سے لاتعلقی کا اعلان کریں اور ان کو بے نقاب کریں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات رشیدطوری نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اتحاد ، اعتماد ، بھروسے ہی کی کمی نہیں ہے برداشت کی اس سے بھی زیادہ کمی ہے۔ یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ کیسی کیسی محرویوں کو ہم قبول کر لیتے ہیں اور کیسی کیسی باتوں پر پورا ملک ، پورا معاشرہ غیض و غضب کا شکار ہوجاتا ہے۔ سنجیدگی سے بے نیاز عناصر کے ہاتھوں عوام کا مستقبل داو پر نہیں لگایا جاسکتاہے۔ کرخت اور امرانہ رویوں کی گندگی اور جمہوریت کی چھاپ سے ڈھانپنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام جمہوریت اور جمہوری عمل کے نام پر فکری آمریت کے چنگل میں پھنسنے کے لیے ہرگز تیار نہیں۔عوام اپنے اندر کے اعتماد کو بحال کرکے ہر فکری آمریت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ہمارے ہاں سوال پوچھنے کی آزادی ختم ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر اجتماعی عمل جمود کی طرف گامزن ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو فکری بنیادوں پر منظم کرنا ہوگا جس کے لیے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے۔ آج کی دنیا ہمہ گیر تبدیلیوں سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں ہمیں جبر اور استبداد سے دہشت زدہ ہوکر اپنی جمہوری رائے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔آزمائشوں سے خوفزدہ ہوکر کرخت اور آمرانہ رویوں کے خلاف بات کرنے سے احتراز برتنے کا لازمی نتیجہ یہی ہے اور معاشرے کے اندرتنوع کے بجائے یک رنگی بڑھ جائیگی۔ یوں فکری جمود اور فکری آمریت کو دوام ملے گی۔ آزادانہ نشوونما کے لیے زہر قاتل ہے۔ عوام کے اندر بڑھتے ہوئے اضطراب اور فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کرکے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کے لیے عوام کے مسائل اور انکے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہونگے۔ تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (ڈگری) جن مدارس میں قرآن کی تعلیم دی جارہی ہے وہ مدارس احترام کے لائق ہیں ۔ مگر جن مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم دی جارہی ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید بشیر شاہ نقوی نے ڈگری میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایک دو نہیں بلکہ بہت بری تعداد میں غیر رجسڑر مدارس موجود ہیں ۔ سندھ حکومت کو فوری طور پر اندرون سندھ آپریشن کرنے کی ضرورت تھی۔ لیکن سندھ حکومت اندھی اور گونگی ہوچکی ہے ۔حکومت کو عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں ۔سندھ حکومت میں بیٹھے نمائندے سرف اور صرف لوٹ مار کے لیے اقتدار میں آئیں ہیں ۔ حکومت اپنا قبلہ درست کرے۔ انہوں نے اندرون سندھ بھی پاک فوج کے آپریشن کا مطالبہ کیا کہ بات پولیس اور رینجرز کے کنٹرول میں نہیں رہی ہم کسی ایک فرد اور جماعت کی بات نہیں کرتے مجرموں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں سانح شکار پور کے ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں مگر انہیں سیاستدانوں کی سرپرستی حاصل ہے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادکے سیکرٹری جنرل علامہ امداد نسیمی کی سربراہی  میں ایک نمائندہ وفد نے کمشنر حیدرآباد سید آصف حیدرشاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا نور حسن لغاری، عاصم مرزا ، زوار قادر بخش اور عابد علی اور دیگر بھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے  کمشنرحیدرآباد سید آصف حیدرشاہ سے قدم گاہ مولاعلی ؑپر سیوریج کے گندے پانی کی عدم نکاسی ، سڑک کے تالاب بن جانے اور زائرین کو آمدو رفت میں درپیش مشکلات پر شدید احتجاج کیا، علامہ امداد نسیمی نے کہا کہ واسا حکام کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث حیدرآبادشہر کی اہم شاہراہیں گندے پانی میں ڈوبی پڑی ہیں ، سرزمین سندھ کی مقدس ترین زیارت گاہ قدم گاہ مولا علی ؑجو کہ حیدرآباد کی پہچان سمجھی جاتی ہے،آج وہاں زائرین کی آمد و رفت ناممکن ہو تی چلی جارہی ہے، اعترا ف ک سڑکیں اور گلیاں بدبو دار پانی سے ابل رہی ہیں ، بارہا متعلقہ حکام سے رابطے کے باوجود اقدامات نہیں اٹھائے گئے، اس موقع پر کمشنرحیدرآباد سید آصف حیدرشاہ نے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کو یقین دہانی کروائی کے چانچ روز میں موٹریں لگا کر سارا پانی کھینچ لیا جائے گا، جبکہ کے سڑک کی ازسر نو تعمیر کا آغاز بھی کردیا جائے گا، انہوں نے واسا حکام کو ہدایت جاری کی پانچ روز کے اندر اندر قدم گاہ مولاعلی ؑکے سامنے کھڑے سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کے انتظامات مکمل کیئے جائیں پانچ روز بعد میں وہاں کا دورہ کروں گا اور ننگے پاوں اس سڑک پر چلوں گا اگر میرے پاوں کیچڑلگی تو حکام کے لیئے بہتر نہیں ہوگا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سمیت جہاں بھی دہشت گرد ہیں انکو نشان عبر ت بنانا ہو گا ورنہ امن صرف خواب ہی رہیگا ' دہشت گردوں کے خلاف بلاتفر یق کاروائیاں ہی ملک میں امن لا سکتی ہیں 'حکمرانوں کوا ب اپنے اقتدار نہیں ملک و قوم کی فکر کر نا ہو گی ورنہ تاریخ انکو کبھی معاف نہیں کر یگی ۔ مرکزی سیکریٹریٹ میں  مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحد ت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفر ی نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنی صفوں سے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو نکالنا ہو گاورنہ اسی جماعتوں کی قیادت کر نیوالوں کے بارے میں بھی بہت سے سوالات جنم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں امن کیلئے پاک رینجرز کی کاروائیاں ملک اور قوم کے مفاد میں ہیں لیکن وہاں بھی ضرورت اس بات کی ہے کی بلا تفر یق کاروائیاں کی جائیں تاکہ امن کے قیام کو یقینی بنا یا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی مر کزی اور صوبائی حکو متوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اب ذاتی کی بجائے قومی مفادات کو تر جیح دیں اور عام انتخابات میں حکمرانوں نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جائے تاکہ ملک سے  دہشت گردی،بے روزگاری،بجلی وگیس کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل حل ہو سکیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، کوئٹہ ڈویژن کے سیکریڑی جنرل عباس علی، ڈپٹی سیکریڑی جنرل شیخ ولایت حسین جعفری، کونسلر کربلائی رجب علی، سیکریڑی مالیات رشید طوری اور دیگر "گڈ نیوز اسمبلی چرچ" پادری ڈاکٹر جوزف سیمیئل اور دیگر مسیحی بھائیوں سے اظہار یکجہتی و تعزیت کرنے گئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے لاہور چرچ دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسجد، امام بارگاہ، چرچ اور بازار سمیت کوئی بھی علاقہ دہشتگردوں کے نشانے سے نہیں بچ سکا۔ پے در پے واقعات کے باوجود نیشنل ایکشن پلان کے نام پر پورے پاکستان میں اب تک صرف چند ہی دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ہے۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں اب بھی دہشتگرد جیلوں میں قید ہیں۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پورا ملک دھشت گردی کی لپیٹ میں ہے،جس کے خاتمہ کیلئے ملک بھر میں آپریشن ضرب عضب شروع کرنا ہوگا۔ریاست دھشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرے تو عوام کے سب طبقات اسکی پشت پر کھڑے ہونگے۔دھشت گردوں کے تربیتی مراکز کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی۔ریاستی ادارے گڈ اور بیڈ کے چکر سے باہر نکل کر تمام دھشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی امن پسند قوتیں متحد ہوکر دھشت گردی کے خاتمہ کیلئے آگے آئیں۔ ہم دھشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت وارثان شہداء کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے۔ لہذا ہم نواز حکومت کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اور جمعہ ۲۰ مارچ کو نواز حکومت کا علامتی جنازہ اٹھائیں گے۔ نوازلیگ کو اپنے راستے دھشت گردوں سے جدا کرنا ہوں گے اور انہیں شیعہ دشمن پالیسیاں بدلنا ہوں گی۔

 

انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کر رہی اسی لئے شہداء کمیٹی احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے ۔ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں سندہ کے مختلف شہروں میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ جبکہ حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ۱۹ اپریل سے سندہ کو جام کریں گے۔ اور ہر شہر قصبے میں دھرنے دئے جائیں گے۔

 

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کنمب ضلع خیر پور میرس میں قتل ہونے والے نوجوان ارشاد حسین گوپانگ کے ورثاء سے تعزیت کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ شہید کے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

وحدت نیوز (گلگت) بے گناہ انسانوں کو جلانا مسیحی تعلیمات کے منافی اقدام ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ یوحنا آباد میں دہشت گردی سوچی سمجھی سازش ہے اور شرپسندوں نے پر امن احتجاج کرنے والوں کے جذبات سے فائدہ اٹھاکر فتنہ پھیلانے کی کوشش کی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین اقلیتی ونگ گلگت کے ڈپٹی سیکریٹری سلیم مسیح نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ملک عزیز پاکستان کو فتنوں کے ذریعے عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں اورلاہور میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد احتجاج کی آڑ میں دو بے قصورانسانوں کو تشدد کرکے زندہ جلانا مسیحی تعلیمات کے بالکل منافی اقدام ہے اور پوری مسیحی برادری اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یہی تو چاہتے ہیں کہ اس ہم ایک دوسرے کے دست و گریبان اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوجائیں لیکن ہم دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم امن پسندی اور مذہبی رواداری کو فروغ دیکر ان کے ناپاک عزائم کو تکمیل نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے اپنے پیغام تمام مسیحی برادری کو دکھ کے اس عالم میں امن پسندی کے دامن کو تھامے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسیح کی تعلیمات پر کاربند رہتے ہوئے ہر قسم کی شرپسندی اور فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک اپنی ذمہ داری پر عمل کرے اور اپنے صفوں میں شرپسندوں کو گھسنے کا موقع فراہم نہ کریں۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ ہمارے لاپتہ طالب علموں میں سے ایک طالب علم کی لاش کے ملنے کا واقعہ انتہائی پراسرار ہے دوسری طرف سیکیورٹی ادرے اس واقعے کی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں مختلف سوالات جنم دے رہے ہیں۔ مرحوم طالب علم کی لاش کا ملنا انتہائی پراسرار اور افسوسناک ہے لواحقین کو اس المناک واقعہ پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ طالب علم کی لاش ملنا سیکیورٹی اداروں کی بدترین ناکامی ہے، ہم انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں اس واقعہ کو آسان نہ لیا جائے ۔یہ واقعہ بلتستان کی تاریخ کا انوکھا اور اندوہناک واقعہ ہے اس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس افسوسناک سانحہ کے خلاف تحقیقات جلد منظر عام پر لایا جائے۔اس واقعہ کی تہہ تک جائے کے لیے فوری طوری پر جوڈیشن کمیشن بنایا جائے اور اصل حقائق سامنے لایا جائے۔ جس کیفیت میں مرحوم کی لاش ملی ہے اس سے معاملہ پیچیدہ تر ہوگیا ہے اور طرح طرح کے سوالات جنم دے رہے ہیں ۔آغا علی رضوی نے کہا کہ اس معاملہ سے ایسا لگتا ہے کہ ایجنسیوں میں بہت ہی نااہل افراد موجود ہیں جو سکردو شہر جیسے چھوٹے علاقہ میں لاپتہ ہونے والوں کو باز یاب کرنے میں کامیاب نہیں ملی۔ اس دور میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال یہ پتہ لگانا سیکیورٹی ایجنسیوں کے لیے کوئی مشکل نہیں کہ کو نسا نمبر کس مقام پر استعمال میں یا کس لوکیشن پر ہے اس باوجود انکا پتہ نہ لگا سکنا لمحہ فکریہ ہے۔انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بلتستان میں اپنی خدمات سرانجام دینے وقت سستی سے کام نہ لیں اب حالات ایسے نہیں جو کبھی ہوا کرتے تھے، ایسا لگ رہا ہے کہ چند اداروں کو یہاں سے تعصب پر مبنی رپورٹنگ کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔

 

بلتستان سے متعلق سابقہ رپورٹنگ سے ان اداروں کی حیثیت مشکوک اور متعصبانہ نظر آتا ہے۔ انٹیلی جنس ادارے دیانت سے کام لیں اس وطن کو اگر کسی چیز سے مشکل مقام پر لاکھڑا کیا ہے تو وہ متعصبانہ رویہ اور فرقہ واریت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس ادراے بلخصوص آرمی انٹیلی جنس اپنی ذمہ داروں اور فرائض منصبی کو جان لیں اور یہ درک کر یں کہ انکی ذمہ داری سب سے بڑی ہے کسی کی اکثریت جرم نہیں بلکہ جرم تو ریاستی اداروں کو نقصان پہنچانا، قومی خزانے میں لوٹ مار کے ذریعے کمزرو کرنا، اس خطے کو حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کرنا، یہاں پر منشیات کا پھیلاو، فحاشی و عریانی کو ہوا دینا اور سب سے بڑھ کر غیر ملکی اداروں کا پھلنا پھولنا ،تعلیمی اداروں کو برباد کرنا اور جرائم کو پھیلاناہے لیکن اس طرف کسی کی توجہ جاتی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ طالب علم کے واقعہ نے سب سے زیادہ جس ادارے کو زیر سوال لایا ہے وہ انٹیلی جنس ادارے ہیں۔اس واقعہ کی حقیقت کو فوری طور پر عوام کے سامنے لایا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree