وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امورسیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ جن سفاک دہشت گردوں نے پشاور میں حالت نماز میں بے گناہ مسلمانوں کو تہہ تیغ کیاوہ کسی صورت مسلمان نہیں ہوسکتے ، حالت سجدہ میں نمازیوں پر حملے کی روایت مسجد کوفہ میں حضرت علی ؑپر حملے سے شروع ہوئی، آج بے گناہ نمازیوں پر حملہ کرنے والے چودہ سو سال پرانے خوارج کی ہی نسل سے تعلق رکھتے ہیں ، حکمران اور افواج پاکستان دورحاضر کے خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کریں ، پاکستان کو وزیر ستان میں چھپے دہشت گردوں سے زیادہ اسلام آباد، لاہور، پشاور ، کراچی اور کوئٹہ میں بیٹھے ان کےحامی سیاسی ہمدردوں سے خطرات لاحق ہیں ، عسکری ضرب عضب کے ساتھ ساتھ سیاسی محاذپر بھی ضرب عضب کی ضرورت ہے۔

 

اُن کا مزید کہنا تھا اگر انکو سانحہ آرمی سکول یاد ہوتا تو آج یہ واقع نہ ہوتاابھی ہمارے شکار پور والے زخموں سے خون جاری تھاپشاور میں ایک کئی گھروں کو ویران کیا گیا ن لیگ ایک پلان کے ذریعے شیعہ نسل کشی کرا رہی ہے اور طالبان کو رانا ثنااللہ اور شہباز شریف کے زریعے انکو سہولت فرہم کی جا رہی ہیں یہ حکمران نااہل ہیں جو اپنے عوام کی حفاظت نہیں کر سکتے چند مٹھی بھر دہشتگردوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ریاست کا دفاع کیسے کریں گے؟اُنہوں نے مزید کہا پنجاب بھر میں بھی ہمارے لو گوں کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے او ر جھوٹے پرچے کاٹے گئے ہیں کچھ ابھی تک نہیں پتہ کہا راکھا گیا ہے امام باگاہ اور مساجد بھی بم دھماکے کئے جا رہیے ہیں۔ان کا مزیدکہناتھا کہ  ہم دو سال سے حکومت کو کہتے آ رہے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف پورے ملک میں آپریشن کیا جائے اور سیاسی ضرب عضب آپریشن بھی کرنا واجب ہو گیا ہے کیونکہ جب کوئی دہشتگرد کہیں  کاروائی کر کے آتا ہے تو ان دہشت گردوں کے سیاسی سرپرست انہیں سپورٹ فراہم کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے جامع مسجد امامیہ حیات آباد میں خودکش حملے میں زخمی ہونے والے نمازیوں کی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں عیادت کیاس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی ،مرکزی سیکریٹری روابط اقرار حسین ملک ،سیکریٹری جنرل  ایم ڈبلیوایم کے پی کےعلامہ سبطین حسین الحسینی اور دیگر بھی موجود تھے، علامہ ناصر عباس جعفری نے فرداًفرداًتمام زخمیوں کی عیادت کی ان کی خیرت دریافت کی، انہیں بوسہ دیااور ان کی جلد صحت یابی کی دعاکی، اس موقع پر انہوں نے زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلوں اور جواں ہمتی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) امریکہ سے آئے معروف عالم دین  علامہ غلام حر شبیری نے کہاکہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن الٰہی تحریک کے لیے بہترین زمینہ سازی کر رہی ہے اس کے رفاحی منصوبہ جات عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس حوالے سے اس ادارہ کی خدمات قابل قدر و لائق تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں مختصر دورے کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے ہیڈ آفس میں اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارہ نے بہت مختصر عرصہ میں فعالیت کرکے ملک کے اندر اور باہرمقیم پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کیا ہے اب ضروری ہے کہ اپنی مزید فعالیت اور کارکردگی کے زریعے اس اعتماد میں اضافہ کرے۔عام آدمی کو دین اور تربیت سے پہلے زندہ رہنے کے لیے ضروریات زندگی درکار ہوتی ہے اس لیے ہمیں اجتماعی جدوجہد و الٰہی قدروں کو پروان چڑھانے کے لیے ان کے فراہمی کا خصوصی اہتما م کرنا چاہیے ۔

 

ان کاکہنا تھا کہ  اسلام تحریکوں کے مسئولین خود ان امور کے متولی ہوتے ہیں اور ان کاموں کو اپنے ہاتھوں سے انجام دیتے ہیں یہی آئمہ کی روش رہی ہے کہ خود اپنے کندھوں پر غلہ رکھ کر محتاج و درمندوں کے دروازوں پر جاتے ان کی حاجت روائی کرتے ہمیں بھی خود ضرورت مندوں تک پہنچنا چاہیے اور ان کے دکھوں و دردوں میں شریک ہونا چاہیے ۔ہمیں ان امور کی انجام دہی کے لیے مالیاتی امور کو بہت منظم کرنا ہو گا ۔ لوگوں میں وجوہات شرعیہ ، صدقات ، خیرات ، فطرہ اور دیگر عطیات کی ادائیگی کا صحیح شعور اجاگر کرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں خیرالعمل فاﺅنڈیشن آگاہی مہم چلائے اور لوگوں کو ان زمہ داریوں کی طرف متوجہ کریں اسلام کے یہ فرائض و واجبات اگر ادا ہونا شروع ہوجائیں تو معاشرے میں خیر کے کام بہت منظم ہو جائیں گے اور کو ئی بھی ضرورت مند پریشان حال نہیں ہوگا۔

 

 اس موقع پر خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے چیئر مین نثار علی فیضی نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے فلاحی پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اور تکمیل شدہ اور جاری منصوبوںکی تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ خیراالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان میں مستضعفین کی اماجگاہ بن رہی ہے اور ہمارے منصوبہ جات سے ہزاروں لوگ استفادہ کررہے ہیں ۔اجلاس میںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شوریٰ عالی کے سیکرٹری علامہ حیدر عباس عابدی مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، پنجاب کے صوبائی سیکرٹی جنرل علامہ عبدالخالق اسدی گلگت استور کے مرکزی خطیب و نامور عالم دین علامہ امیر حیات اور جامعتہ الرضا کے مدرس علامہ علوی بھی شریک ہوئے۔

وحدت نیوز (اسکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام سانحہ حیات آباد پشاور کیخلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی حسینی چوک اسکردو سے یادگار شہداء اسکردو تک نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں دہشتگردوں کے خلاف شدید نعرہ بازی ہوئی ۔ ریلی یادگار شہداء اسکردو پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ کی صورت اختیار کر گئی ۔ یاد گار شہدائے اسکردو مظاہریں کے لبیک یاحسین ؑ کی صداوں سے گونجتی رہی۔یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ احتجاجی جلسہ سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی، ترجمان فدا حسین، علامہ شیخ علی محمد کریمی اور آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ذاکر حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نواز حکومت سے یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے لیے سیکیورٹی ادارے ، پاکستان آرمی اور مکتب تشیع کے اجتماعات سافٹ ٹارگٹ کیوں ہیں۔کبھی نواز لیگی اجتماعات پٹاخے تک نہیں پھٹتے جبکہ 2015 میں یکم جنوری سے اب تک 140 سے زائد اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہمیں پاکستان بھر میں حب الوطنی اور دہشتگردوں کے مخالفت کی جرم میں شہید کیے جا رہے ہیں۔ ہم یہ جرم کرتے رہیں گے چاہیں اس راہ میں جتنی لاشیں اٹھانی پڑیں ۔ مقررین نے کہاکہ ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے واقعات کے ذمہ دار صرف متعلقہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی ادارے نہیں بلکہ وہ تمام جماعتیں ہیں جنہوں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کرتی رہیں اور مذاکرات کے نام پر دہشتگردوں کو پھلنے پھولنے کا خوب موقع بخشا۔

 

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا مطالبہ عبث ہے سانحہ پشاور کے بعد بھی وہ دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ ہم اگر مطالبہ کرتے ہیں تو پاکستان آرمی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کو مزید فعال بنا کر دہشتگردوں کو لٹکانے کا سلسلہ تیز کیا جائے۔ہم پاکستان آرمی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرکے دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کیا جائے۔اگر دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن نہ کیا گیا تو چوہے بلی کا کھیل جاری رہے گا اور ملک دہشت گرد کبھی ملک کے ایک کونے میں تو کبھی دوسرے میں چھپ کر بزدلانہ وار کرتا رہے گا۔ مقررین نے کہا کہ بلتستان کی حالات انتہائی حساس ہے سیکیورٹی ادارے ہشیار رہیں اور دہشتگرد عناصر پر نگاہ رکھ کر غیر ملکی غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو علاقہ بدر کیا جائے۔

وحدت نیوز (نصیرآباد) شکار پور واقعہ میں شہید ہونے والے لوگوں کے قاتلوں کی عد م گرفتاری اور سندھ بھر میں فوجی آپریشن کا دائرہ نا بڑھانے خلاف سندھ بھر کی طرح ضلع قمبر شہداد کوٹ کے تمام تحصیل نصیرآباد، وارہ، شھدادکوٹ ،قمبر، میروخان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ،شٹر ڈاؤ ن ہڑتال کی کال مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دی گئی تھی،شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث شھر کی تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں،جن میں ریشم گلی،موبائل مارکیٹ،المدینہ مارکیٹ سمیت نجی بئنکس اور سرکاری بئنکس بھی بند ہیں،جب کے ضلعی سیکریٹری تنظیم سازی حبدار علی لغاری ،اور ضلعی سیکریٹری جنرل سید اختر عباس نقوی اور دیگر کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ، رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سندھ بھر میں فوجی آپریشن کیا جائے اور نااہل وزیر اعلیٰ سندھ کو ہٹایا جائے ، کارکنوں جانب سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیئے شھرمیں موٹر سائیکلوں پر مارچ کیا گیا۔ ُ ُُُُُُُُُُ

وحدت نیوز(پشاور) حیات آباد کے علاقے فیز فائیو میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک دھماکا مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران بھی ہوا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں مختلف مقامات پر تین دھماکے ہوئے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 30 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو دھماکے امامیہ مسجد کے اندر نماز جمعہ کے دوران ہوئے جس میں 3 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ لوگوں نے امام بارگاہ سے متصل مسجد میں گرینڈوں سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کی جبکہ ٹی وی نیوز کے مطابق حملہ خودکش تھا۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ایک دھماکا مسجد کے قریب جبکہ دوسرا دھماکا پاسپورٹ آفس کے قریب ہوا اور تیسرے دھماکے کا تعین کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں جبکہ دھماکے میں زخمیوں کو حیات میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree