وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جا ری کر دہ بیان حلقہ بارہ سے ایم ڈبلیوایم کے کونسلرکربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نا اہلی ،کرپشن اور غلط پا لیسیوں کی وجہ سے پا کستان آج مسا ئل میں گھر ا ہوا ہے ۔حکمرانوں عوام کو ما یوسی کے سوا ء کچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے آج پو را ملک بد امنی اور انتشا ر کا شکار ہے ملک اربوں ڈالر کامقر وٖ ض ہو چکا ہے ملکی تر قی کے را ستے میں اسلام نہیں حکمر انوں کی نیت اور کردار رکاوٹ ہے یہا ں قانون امیر کے لئے الگ ہے اور غریب کیلئے الگ ہے سر کا ری ہسپتا لوں میں غریب کو دوا نہیں ملتی کرپشن اور حکمر انوں کی لو ٹ مارنے ملک کے معیشت کھوکھلا کر دیا ہے بد عنو انی ملک کی تر قی اور خو ش حا لی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے ۔بد عنوا نی سے نا انصا فی ،غر بت اور میرٹ کی خلاف ورزیا ں ہوتی ہیں اور مستحق کو اُس کا حق نہیں ملتا بد عنوا نی نہ صر ف تر قیا تی منصو بوں کی بر وقت تکمیل میں تا خیر کا با عث ہوتی ہے بلکہ قومی خزا نے پر بھی بھا ری بو جھ بنتی ہے کر پشن ملک کو کینسر کی طرح متا ثر کر رہی ہے معا شرے کے تمام طبقا ت کو کر پشن کے خا تمے کیلئے مثا لی کر دا رادا کرنے کی ضرورت ہے ۔دریں اثنا ء مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن بد نام زمانہ دہشت گر د اور سینکٹر و ں انسانوں کے قا تل اور ماسٹر مائنڈ عثمان سیف اللہ اور اسکے ساتھی دہشت گرد کی ہلاکت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ تمام دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہچائینگے۔

وحدت نیوز(گلگت ) مساجد پر پے درپے حملے حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تکفیری قوتیں پاکستان کی سلامتی نہیں چاہتیں،شیعہ اور سنی بقائے ملک عزیز کیلئے متحد ہوکر ان تکفیری قوتوں کا مقابلہ کرینگے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادینگے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے پاکستان عوامی تحریک کے نمائندہ وفد سے وحدت ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ مجلس وحدت کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان عوامی تحریک کے وفد کو سرزمین گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان میں پاکستان عوامی تحریک کی بھرپور حمایت کرے گی ۔منہاج القران کے سید فرحت حسین شاہ کی قیادت میں وفد نے وحدت ہاؤس کا دورہ کیا اور پاکستان دشمنوں سے ملک عزیز کے عوام کو چھٹکارا دلوانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

 

اس موقع پر مجلس وحدت کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں سے تکفیری قوتوں نے ملک کے طول و عرض میں بے گناہ بچوں اور نمازیوں کو نشانہ بنایا ہوا ہے اور راولپنڈی میں دوسری مرتبہ خود کش حملہ کیا گیا جو حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک عزیز پاکستان سنی اور شیعہ مسلمانوں کی مشترکہ جدوجہد سے معرض وجود میں آیا ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی دونوں مسالک کے پیروکار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ظلم و بربریت کی انوکھی مثالیں قائم کی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں انقلاب مارچ کے ذریعے ملک کے طول عرض میں جو پیغام پہنچایا ہے اس کے اثرات بہت جلد ظاہر ہونگے ۔ مجلس وحدت پاکستان عوامی تحریک کی تکفیری گروہوں کے خلاف قیام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) پنجاب حکومت کی جانب سے دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کو ختم کرنے کی بجائےبے گناہ شیعہ شہریوں  کو چنیوٹ میں تنگ اور گرفتارکیا جا رہا ہے.مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور امن کمیٹی کے رکن سید اخلاق الحسن شاہ بخاری کو گرفتارکرلیا گیا، گذشتہ روز انہیں ان کے گھر سے پنجاب پولیس کے اہل کار گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر لے گئےہیں ، جبکہ پولیس کی جانب سے ان کے اہل خانہ مسلسل ہراسان کرنے کا عمل بھی جاری ہے، پنجاب میں بے گناہ اہل تشیع کی بلاجواز گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ سرگودھا، علی پور، بہاولپور، جھنگ، اور فیصل آباد میں بھی ایم ڈبلیوایم کے متعدد رہنماوں اور کارکنان کو فورتھ شیڈول کےنام پر اغوا کرچکے ہیں ،ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا کہ ہم چنیوٹ کی انتظامیہ کی اس کاروائی کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، اخلاق الحسن بخاری کو فوری طور پر رہا کیا جائےاور پنجاب حکومت اہل تشیع کے خلاف انتقامی کاروائی سے گریز کرے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبے ایم ڈبلیوایم میڈیا سیل کے زیر اہتمام کارکنان کی ابلاغی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے دوروزہ مرکزی میڈیا ورکشاپ کا آغازجامع امام صادقؑ ؑ اسلام آباد میں ہو چکا ہے، جس میں ملک بھر کے تمام اضلاع سے میڈیا سیکریٹریز اور سیکریٹری ااطلاعات حضرات شریک ہیں ،ورکشاپ کے پہلے سیشن کا آغاز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے لیکچر سے ہوا، جب کہ ورکشاپ کے مختلف سیشنزسیپرنٹ اور الیکٹرونک میڈیاسے تعلق رکھنے والے ماہرین زرائع ابلاغ ،رپورٹرز، اینکرز، سوشل میڈیا ایکسپرٹس، اور علمائے کرام خطاب کریں گے تاکہ مسؤلین کو اسلام و وطن دشمن قوتوں کی ابلاغی یلغار کا مقابلہ کرنے اور تنظیمی فعالیت کو پرنٹ ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر زیادہ زیادہ نشر کرنے کیلئے آگاہی فراہم کی جاسکے ، مرکزی سکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں صحافیوں سے مضبوط روابط اور ٹیوٹر کے استعمال کے حوالے سے ملٹی میڈیا پر خصوصی پریذنٹیشن دی جائے گی،جبکہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے اور شعبہ اطلاعات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مسؤلین کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) گذشتہ روز صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں وزیر اعظم نواز شریف کا اراکین بلوچستان اسمبلی کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضانے بھی شرکت کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،وفاقی وزیر برائے آئی ڈی پیزجنرل(ر)عبدالقادر بلوچ، مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے، اس دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی سید محمد رضا آغا سے پوچھا کہ آپ کا تعلق مجلس وحدت مسلمین سے ہے ؟علامہ ناصر عباس جعفری آپ ہی کی جماعت کے قائد ہیں؟ جس پر آغا رضا نے جواب دیا کہ جی ہاں میرا تعلق مجلس وحدت مسلمین سے ہے، علامہ ناصر عباس جعفری میرے قائد ہیں اور مجھے ان پر نازہے، یہ سن کر خواجہ سعد رفیق نے آغا رضا سے کہا کہ مجلس وحدت  مسلسل وفاقی حکومت سے حوالے سخت رویہ اختیار رکھتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ حکومت اور ایم ڈبلیوایم کے درمیان تعلقات کی بہتری اور روابط  میں اپنا کردار ادا کریں ، جس پر آغا رضا نے خواجہ سعد رفیق کو جواب دیا کہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مسلم لیگ سے متعلق سخت موقف اصولی ہے، جس کی بنیادی وجہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کالعدم تکفیری جماعتوں کی سرکاری سرپرستی ہے،اگر آپ کی جماعت دہشت گردوں کے حوالے سے اپنی  پالیسی میں تبدیلی لائے تو ایم ڈبلیوایم کا رویہ بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔

وحدت نیوز (پشاور) شہداء کے لواحقین کی جراٗت ،اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں ، شہداء کے مظلوم خانوادوں نے اپنی استقامت سے دہشگردی کے خلاف ایک تاریخ رقم کردی پانچ روزکی کی لبیک یا حسین ؑ لانگ مارچ نے سندھ دھرتی کی عوام سمیت پوری دنیا نے اسلام دشمن تکفیری دہشتگردوں کی مجرمانہ کاروائیوں مذمت کی۔ہمارا منعظم لبیک یا حسین ؑ مارچ دہشتگردی کے کے خاتمہ کیلئے تھامظلوموں کی آواز پر سندھ کی عوام اور اہلیان بلخصوص اہلیان کراچی کے شکر گزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ورثاء شہداء کمیٹی سانحہ شکار پور کے سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزاکرات کے دوسرے دور ختم ہونے اور مزاکرات کی کامیابی کے بعدو زیر اعلیٰ ہاؤس سے واپسی پر نمائش چورنگی پر شرکاء دھرناسے خطاب میں کیا ،اس موقع پر ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ امین شہیدی،علامہ احمد ا قبال ،علامہ مختار امامی ، عبداللہ مطہری ،علامہ باقر زیدی،مولانا عقیل موسیٰ ،مولانا اصغر شہیدی ،مولانا حیدر عباس عابدی،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،اصغر عباس زیدی اور حکومتی وفد کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹرناصر علی شاہ،کمشنر لاڑ کانہ،ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ڈی آئی جی ایسٹ ،ایس ایس پی ایسٹ موجود تھے ۔

 

علامہ مقصودر ڈومکی نےکہا کہ  حکومت کی جانب سے شہداء کمیٹی کے تمام مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں اور یہ مطالبات صرف شہداء کمیٹی کے نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام کے حکومت سے ہیں ہم نے حکومت کے سامنے جو مطالبات رکھے وہ درج ذیل ہیں سندھ بھر بالخصوص ضلع شکارپور میں Apexکمیٹی کی زیر نگرانی پاک رینجرزاور پولیس کا مشترکہ آپریشن کیاجائے گا۔دہشت گردوں کی مدد کرنے والے تمام مراکز۔ مدارس اور عناصرکے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔سانحہ شکارپورکی ایف آئی آرسے منسلک دہشت گردوں کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔سانحہ شکارپور کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے گا۔سانحہ شکارپورکی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی اورانکوائری کی تفصیلات شہداء کمیٹی سے شیئر کی جائیں گی،شیعہ مساجد ، امام بارگاہوں اور مدارس کو مطلوبہ سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔سندھ بھر میں مساجد امام بارگاہوں اور مذہبی شخصیات کو اپنی حفاظت کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کیئے جائیں گے۔سرکاری املاک پر مذہبی انتہا پسندوں کے ناجائز قبضے ختم کروائے جائیں گے۔مشتبہ اور غیر ملکی بلادستاویز ات افرادکا داخلہ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرنے کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔تمام فرقہ وارانہ ، مذہبی منافرت ، تکفیریت اور انتہا پسندی سمیت دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث کالعدم مذہبی گروہوں کی سرگرمیوں کو روکا جائے گا۔ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نیزصوبے بھر میں موجود کالعدم گروہوں کی وال چاکنگ اور جھنڈوں سمیت پوسٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔شکارپور کے کسی ایک چوک کو شہدائے کربلا کے نام سے منصوب کیا جائے گا۔مذہبی منافرت میں ملوث وصال (اردو)ٹی وی چینل کو بند کرنے کے حوالے سے کاروائی کیلئے پیمراکو خط ارسال کیا جائے گا۔ماضی میں ملت جعفریہ پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی جے آئی ٹی انکوائری کی جائی گی اور عوام الناس کو دہشت گردوں کی سیاسی مذہبی وابستگی سے آگاہ کیا جائے گا۔Apexکمیٹی کے ذریعے کراچی اور صوبے بھر میں مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔شہر کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشت گردی اور تارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہداء کے ورثاء کو مقررکردہ معاوضے میں اضافہ کیاجائے گا۔سانحہ شکارپور کے علاوہ دیگر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کا آغاز کیاجائے گا۔صوبے میں موجودازبک ، چیچن، تاجک اور افغان سمیت دیگر غیر ملکی شہری جو دہشت گردی میں ملوث ہونگے انکے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔شہید شفقت عباس کے ورثاء کو 20لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔سانحہ شکارپوردہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ میں سے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کیاجائے گی اور دہشت گردی کے نتیجے میں معذور ہونے والے افراد کو معذور افراد کے 5فیصدسرکاری کوٹے کے تحت نوکری دی جائے گی۔

 

منظور شدہ مطالبات شرکاء کے سامنے پیش کرنے کے بعد علامہ مقصودڈومکی نے شہداء کمیٹی کی جانب سے دو روز سے نمائش چورنگی پر جاری حتجاجی دھرنے کے اختتام کا اعلان کیا،  علامہ مقصود علی ڈومکی نے ور ثاء شہداء کمیٹی کی جانب سے لانگ مارچ میں ساتھ دینے پر مجلس وحدت مسلمین ، سنی اتحاد کونسل ،پاکستان عوامی تحریک ،پاکستان تحریک انصاف ،متحدہ قومی مومنٹ ،جمیعت علماء پاکستان اور دیگر شیعہ تنظیموں بلخصوص اہلیان کراچی کو ان کے پر جوش اسقتبال اور ان کے ساتھ د ینے پر شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء ورثاء شہداء کمیٹی اور لواحقین نے مزار قائد پر جا کر فاتحہ خوانی کی اس کے بعد لبیک یا حسین ؑ مارچ کے شرکاء  واپس شکار پور روانہ ہو گئے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree