وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ رات گلگت میں اور شاہراہ قراقرم پر پیش آنے والا گلگت بلتستان کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے، گلگت بلتستان انتظامیہ کو مزید ہشیاری دکھانے اور سکیورٹی انتظامات میں مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات میں انتظامیہ کی بروقت کاروائی سے دہشتگردی کا جو منصوبہ تھا اس کا ناکام ہونا سکیورٹی اداروں کا احسن اقدام ہے انہیں اس معاملے میں زیادہ ہشیاری دکھانے کی ضرورت ہے۔ علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے کہا کہ جب سے اکنامک کوریڈور کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ ہوا ہے منفی طاقتوں اور پاکستان دشمن طاقتوں کے لیے پریشانی شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان دشمن طاقتوں کے لیے اکنامک کوریڈور کسی صورت قابل قبول نہیں اس لیے انکی طرف سے اس اہم منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے ہر طرح کے حربے ہونگے اس میں ایک دہشتگردانہ حملے اور فرقہ وارانہ فسادات ہیں۔ اس وقت تمام مکاتب فکر کو پاکستان کی فلاح و بہبود اور جس دور سے وطن عزیز گزر رہا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ کسی صورت خطے کے دشمنوں کو پنپنے کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کا منصوبہ پورے خطے اور سکیورٹی اداروں کے لیے ایک عظیم امتحان ہے اس کے ثمرات ملک کو وسیع پیمانے پر ملیں گے چنانچہ ملکی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے خطے کے تمام لوگوں کو ہشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی ستائیسویں برسی کے سلسلے میں بیداری امت کانفرنس کی تیاریاں تیز کر دیں۔ 9 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں فضل حق روڈ پر ہونے والی اس کانفرنس میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ تقریب میں ملک کے نامور علماء کے علاوہ مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ بیداری امت کے حوالے سے یہ ایک تاریخی اور شاندار پروگرام ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی اسلام آباد کابینہ کے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ برسی کے انتظامات تقریباً حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ دونوں ضلعی کابینہ کو چاہیے کہ وہ اپنی رابطہ مہم کو زیادہ سے زیادہ فعال کریں اور اپنے اپنے علاقوں کے مومنین کرام کو برسی میں شرکت کے لئے مدعو کریں۔ تنظیم سازی جیسے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے، تاکہ تنظیمی سیٹ اپ مضبوط افرادی قوت کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔
انکا کہنا تھا کہ برسی کے سلسلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورہ جات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چکوال کے دورے کے دوران عمائدین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عسکری نے کہا کہ قائد شہید کے افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ شہید نے ہمیشہ امت مسلمہ میں اتحاد و رواداری پر زور دیا اور فرقہ وارانہ تعصب کی حوصلہ شکنی کی۔ ان کی تعلیمات پر عمل کرکے امت مسلمہ تنزلی و محکومی سے نجات حاصل کرسکتی ہے۔ مشترکہ اجلاس میں مرکزی رہنماوں ملک اقرار حسین، نثار فیضی، ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل مولانا علی اکبر کاظمی اور اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر حسین کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے شہید قائدعارف حسینی کی ستائیسویں برسی کے سلسلے میں بیداری امت کانفرنس کی تیاریاں تیز کر دیں ہیں۔ نواگست کو وفاقی دارالحکومت فضل حق روڈ پر ہونے والی اس کانفرنس میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔تقریب میں ملک کے نامور علما کے علاوہ مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔بیداری امت کے حوالے سے یہ ایک تاریخی اور شاندار پروگرام ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی اسلام آباد کابینہ کے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ برسی کے انتظامات حتمی مراحل میں تقریباََ داخل ہو چکے ہیں۔دونوں ضلعی کابینہ کو چاہیے کہ وہ اپنی رابطہ مہم کو زیادہ سے زیادہ فعال کریں اور اپنے اپنے علاقوں کے مومنین کرام کو برسی میں شرکت کے لیے مدعو کریں۔تنظیم سازی جیسے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ تنظیمی سیٹ اپ مضبوط افرادی قوت کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے ۔ برسی کے سلسلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورہ جات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اورحوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں۔چکوال کے دورے کے دوران عمائدین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عسکری نے کہا کہ قائد شہید کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔شہید نے ہمیشہ امت مسلمہ میں اتحاد و رواداری پر زور دیا اور فرقہ وارانہ تعصب کی حوصلہ شکنی کی۔ان کی تعلیمات پر عمل کر کے امت مسلمہ تنزلی ومحکومی سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔ مشترکہ اجلاس میں مرکزی رہنماوں ملک اقرار حسین ، نثا ر فیضی ، ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل مولانا علی اکبر کاظمی اور اسلام آباد کے جنرل سیکریٹری ظہیرحسین کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔
سندھ حکومت ملیر کے بلدیاتی مسائل حل کرے ورنہ عوام کمشنرو سی ایم ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے،علی حسین نقوی
وحدت نیوز (کراچی) وزیراعلی سندھ ،وزیرپانی و بلدیات ،کمشنر کراچی ملیر کی عوام کو دھوکا دے رہے ہیں ۔فلائی اوور کی تعمیرات بجٹ کھپانے کے علاوہ دیگر بلدیاتی مسائل میں حکومتی مشینری کی کوئی دلچسپی نہیں ۔کمشنرکراچی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کاسمیٹک ہیں سوریج کا پانی مسجدوں کے باہر جمع ہیں۔ملیر کی عوام سوریج کے پانی سے پریشان ہیں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکر ٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرک ملیر کے دفتر میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل اور فوکل پرسن احسن عباس رضوی ، ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنما ثمر عباس ،آصف نقوی، اسدزیدی، عارف زیدی ودیگر موجود تھے، علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کوضلع ملیر میں درپیش صفائی ستہرائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیاتھا مگر ان کے حواریوں نے سب اچھے کی کھانی سنا کر ان سے اپنی نا اہلی چھپا لی ہے جبکہ ملیرجعفرطیار سوسائٹی سمیت ملیر کی مختلف آبادیاں سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ، ماہ مبارک رمضان میں نمازی حضرات کو سیوریج کے گندے پانی کے سبب مساجد آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ ایام شہادت حضرت علی علیہ السلام روز ہنگامی بینادوں پر کا سمیٹک انتظامات کئے گئے جس کے بعد مزید سیوریج کا پانی کھڑا ہو گیا ہے اور اس کی صفائی کیلئے اب کوئی انتظامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ علاقہ مکین روزانہ احتجاج کرتے ہیں مگر ملیر میں موجود ایڈ منسٹیٹران معالات کی درستگی کی گیند اعلیٰ حکام کی جانب اچھال دیتے ہیں ایسے حالات میں صفائی ستہرائی کے انتظامات بالکل ناقص ہیں ، ملیر کے گلی کوچوں میں سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے، شیش محل تا ملیر پندرہ کھڑ ے سیوریج کے گندے پانی کے باعث مقامی تاجر کاروبار بند کرکے جانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب واٹر بورڈ انتظامیہ ملیر کے علاقے جعفرطیار میں رہنے والے افراد کو پاکستان کا شہری ہی تسلیم نہیں کرتی،پچاس ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی کے سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے تین ماہ میں ایک بار واٹر بورڈ انتطامیہ سیکشن وراڈنگ مشین کا ایک پیئرپھیج کراحسان جتاتی ہے۔ملیر میں موجودعوامی نمائندگان صوبائی و قومی اسمبلی کے ممبران بھی گزشتہ 22سالوں سے علاقہ مکینوں کو پانی آنے کے جھوٹے خواب دیکھا رہے ہیں جس پر عوام ان نمائندگان و سیاسی جماعتوں کو یکسر مسترد کر چکی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہاکہ الیکٹرک ،واٹر بورڈ، ڈی ایم سی اور کے ایم سی کی جانب سے ملیر کے مخصوص علاقوں میں بنیادی مسائل گھڑے کئے جا رہے ہیں جس سے عوام میں یہ تاثر قائم ہو رہا ہے کہ کے علاقہ مکینوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ان تمام مسائل و مشکلات کے باعث اہلیان جعفرطیار اپنے گھر بار چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کے الیکٹرک ،واٹر بورڈ، ڈی ایم سی اور کے ایم سی کے علاقائی ذمہ داران اپنا قبلہ درست کر لیں اہل علاقہ کو درپیش مشکلات کیلئے فوری وموثراقدامات کیئے جائیں۔ اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مستقل حل تلاش کرکے کام کا آغا زکیا جائے ۔ سندھ حکومت ملیر کے بلدیاتی انتظامات درست کرے ورنہ عوام کمشنر ہاؤس و وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھراؤں کرنے پر مجبور ہو نگے۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب رکن قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے حلقہ ۲ سکردو کے بارے میں سید محمد علی شاہ کے ہتک آمیز بیان کی سختی سے مذمت کی اورواضح کیا کے سکردو حلقہ ۲ کے عوام کو بکائومال نہیں کے کوئی بھی خرید لے، حلقہ ۲ کے عوام انتہائی با شعور اور دین دار ہیں جو علماء کا احترام کرنا جانتے ہیں ، عوام نے الیکشن میں سب کے قابل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار کو کامیاب کروایا ہے، حلقہ ۲ کے عوام اور علماء کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، سکردو کے عوام کو اگر بکنا ہوتا تو ماروی میمن کے ہاتھوں بک جاتے،بینظیر انکم سپورٹ کے فارم کی لالچ کس نے دی،ماروی میمن کو گلی گلی کس پارٹی نے پھرایا، راتوں رات پیسے لے لے کر گھر گھر کون گیا ہمارے پاس سارے شواہد موجود ہیں اور کس کس نے پیسے ان کے منہ پر دے مارے ہمیں یہ بھی پتہ ہے، سید صاحب عوام اور علماء پر کیچڑاچھالنے سے بہتر ہے اپنی مشاورتی ٹیم مظبوط کریں ، اچھے لوگوں کو مشاور بنائیں ، سکردو حلقہ ۲ میں ن لیگ کا کوئی ووٹ بنک نہیں ۔
وحدت نیوز (لاہور) دوماہی مجلہ بصیرت کے مدیر جناب ظہیر الحسن کربلائی نے مجلس وحدت مسلمین کے تمام صوبائی اور ضلعی سیکرٹری جنرل حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ مجلہ بصیرت کی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ جن سیکرٹری جنرلز نے ممبر سازی کا کام مکمل کر لیا ہے انہیں چاہیے کہ ممبران کے کوائف مرکزی شعبہ تربیت کے مندرجہ ذیل ایڈریس پر ارسال کریں ۔
مکان نمبر 603 بلاک Dہائوسنگ سوسائٹی کینال ویو لاہور
انہوں نے اس بار زور دیا ہے کہ اگر کسی ضلع کی طرف سے ممبر سازی مہم میں تاخیر کی گئی تو اس کو مجلہ بصیرت کی ترسیل روک دی جائے گی ۔لہٰذا تمام عہدیداروں اور کارکنان سے درخواست ہے کہ اس مہم میں فعالیت دکھائیں اور اپنی دینی اور الہٰی ذمہ داری کا ثبوت دیں ۔