وحدت نیوز(کراچی) سندھ حکومت سب کچھ اچھا ہے کا راگ الاپنا بند کردے، بارود سے بھری گاڑی کا جعفرطیار سوسائٹی پہنچ جانا قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،جعفرطیار سوسائٹی کو عباس ٹاؤن کی طرز پر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، خد اکے فضل وکرم وعلاقہ مکینوں کی بیداری سے علاقہ بڑے سانحے سے بچ گیا،سندھ حکومت غفلت کے مرتکب افسران کو فوری معطل کرے،سندھ حکومت جعفرطیار سوسائٹی کو سکیورٹی خدشات کے باعث رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ فری ایریا قرار دلوائے، سکیورٹی ادارے کے گشت اور چوکیوں کا فوری قیام عمل میں لایا جائے ، کسی بھی سانحے کے صورت میں حکومت ذمہ دار ہو گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے مسجد حسنین جعفرطیار سوسائٹی کے باہر بارود سے بھری وین برآمد ہونے کے بعد ضلعی سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی رہنما سید حسن عباس ، ڈاکٹر حسن جعفر، آصف نقوی، سعید رضا، ثمرزیدی،نقی زیدی ودیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری گرینڈآپریشن کے باوجود بھاری مقدار میں بارود سے بھری گاڑی کا جعفر طیار سوسائٹی پہنچ جانا حیران کن ہے،اس واقعے سے سکیورٹی اداروں کی مکمل غفلت ظاہر ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا پولیس حکام کو جعفرطیار سوسائٹی میں دہشت گرد حملوں کے خدشات سے پیشگی آگاہ کیا تھا لیکن اداروں کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیئے گئے، جس ادارے سے بات کی جائے وہ کہتا کہ ہم محرم الحرام میں بہترین انتظامات کرتے ہیں ، ہمارا سوال ہے ان اداروں کے ذمہ داران سے کہ کیا صرف ماہ محرم میں سکیورٹی اور صفائی ستھرائی اہلیان جعفرطیار سوسائٹی کا حق ہے باقی 10ماہ میں شہری حقوق علاقہ مکینوں کاحق نہیں ، افسوس ناک امر یہ ہے کہ ہمارے ریاستی سانحے سے بچاؤں کیلئے کوئی حکمت عملی ترتیب نہیں دیتے بلکے سانحے کے بعد کڑوڑوں روپے سکیورٹی کے نام پر لوٹ کھسوٹ کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فوری اور ٹھوس سیکورٹی اقدامات کرے ورنہ مجلس وحدت مسلمین شدید احتجاج پر مجبورہوگی۔

وحدت نیوز(شکارپور) شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کو چھ ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا گذشتہ کئی ماہ سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندہ حکومت عہد شکنی نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی سندہ نے ۴۸ مدارس کی نشاندہی کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ بعض مدارس میں دینی تعلیم کی بجائے دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان ۴۸ مدارس کے نام کی فہرست شایع کی جائے۔ اور عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ دھشت گردی میں ملوث ان مدارس کا تعلق کس جماعت سے ہے اور انہیں کون فنڈنگ کرتا ہے۔اور اس مفتی اور ملا کو دھشت گرد سمجھا جائے جو ان مدارس کی سرپرستی کرتا ہے۔ شکارپور ضلع کے وہ مدارس جودھشت گردی کے مراکز میں تبدیل ہوچکے ہیں ان کے خلاف بھی رینجرز اور فوج کی نگرانی میں فی الفور کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندہ کے مختلف اضلاع خصوصا خیرپور ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد میں آج بھی دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس موجود ہیں، جو کسی بھی سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خانپور میں شہید شفقت عباس مطہری کے قاتل پھر رہے ہیں جنہیں گرفتار کیا جائے،اور مسجد امامِ زمانؑ بابلانی محلہ شکارپور میں نماز صبح کو غلام عابد لاڑک پر ہونے والا قاتلانہ حملہ جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اس کے قاتل بھی ابتک گرفتار نہیں ہوئے ہیں،ناہی اس کا علاج کروایا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ شکارپور انتظامیہ نے ابتک متاثرہ جامع مسجد کی تعمیر کے لیئے جو وعدے کیئے تھے وہ پورے نہیں کیئے گئے، جمع نماز ادا کرنے میں دشواری پیش ہے ۔کمشنر صاحب لاڑکانہ نے میٹنگ میں DCشکارپورکو مسجد کے کام کرانے کا کھا تھاجو ابتک نہیں ہوا۔ا س عیدالفطر کو ہم سانحہ شکارپور کے شہداء کے نام کرتے ہیں۔ پوری قوم خانوادہ شہداء کے غم اور خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ پر اتحادبین المسلمین کے داعی علامہ اکبر ساقی مرحوم کی برسی کے مناسبت سے تقریب،سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی،علامہ امتیاز کاظمی،علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ حسن ہمدانی،آغا نقی مہدی،رانا ماجد علی سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین شہر کی شرکت،برسی کی تقریب سے خطاب میں سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ اکبر ساقی مرحوم نے اپنی ساری زندگی عشق رسولﷺ اورعاشقان رسول کی خدمت کرتے ہوئے گذاری،آپ اتحاد امت کے داعی وعلمبرادار تھے،انہوں نے کہا آج کے اس پر آشوب دور میں ہمیں علامہ اکبر ثاقی کے نظریات اور افکار پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے،عدم تشدد ،انتہا پسندی اور فرقہ پرستی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ہمیں اتحاد و وحدت کا درس دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ مغرب اور اسرائیل اسلام کو بدنام کرنے کے لئے داعش،القاعدہ اور طالبان کو اسلام کا چہرہ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرکے مسلمان کو بدنام کرنے کی مسلسل شازشوں میں مصروف ہیں،ایسے میں ہمیں ان شدت پسندوں اور صہیونی ایجنٹوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنا ہوگا، تقریب سے دیگر علمائے کرام اور عمائدین شہر نے خطاب کرتے ہوئے علامہ اکبر ساقی مرحوم کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلم امہ اگر قرآن کو اپنے لئے آئین و دستور بنائے تو دنیا کا نقشہ تبدیل ہوسکتا ہے، قرآن نکتہ اتحاد امت اور وحدت المسلمین کا آئینہ دار ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم پر وہ حکمران مسلط ہیں جنہوں نے قرآن کو پس پشت ڈال رکھا ہے، اگر اسلامی ممالک کے حکمران قرآن کے طارق نہ ہوتے تو امت مسلمہ اس طرح خوار نہ ہوتی۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ’’نزول قرآن کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ دہشت گرد و تکفیری گروہ قرآن کی آیات مطہرہ کو گلے کاٹتے ہوئے، بے گناہوں کو خون میں نہلاتے ہوئے اور انسانوں کی لاشوں کی توہین کرتے ہوئے استعمال کر رہے ہیں اور انہیں دنیا بھر میں نشر کر رہے ہیں، اس کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کتاب ہدایت و رہنمائی سے دنیا کو بیزار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایسے تکفیری و اسلام دشمن ایجنٹوں کی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اور انہیں ناکام بنانے کی حکمت عملی بنانا ہوگی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا عمران ظفر اور مولانا مظہر عباس صادقی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) شہید قائد کی 27 ویں بر سی کے موقع پر فضل حق روڈبلیو ایرایا اسلام آباد میں بیداری امت کانفرنس کے لئے دورہ جات اور عوامی رابطہ مہم بھر پور انداز سے جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما اور مسؤل مرکزی سیکریٹریٹ علامہ اصغر عسکری نے نمائندہ و حدت نیوزسے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے اضلاع چکوال، اٹک، جہلم میں دورہ جات اور عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے۔

علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ اسی سلسلے میں راولپنڈی اسلام آباد کی تمام معزز شخصیات، ماتمی سنگتیں، لوکل انجمنیں اور تنظیموں سے گرینڈ میٹنگ 24 جولائی کو مسجدوامام بارگاہ باب الحوائج G 6/4مین بعد نماز مغریبین منعقد ہوگی۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

علامہ اصضر عسکری کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع الخصوص پنجاب کے ذمہ داران اس سلسلے میں بھر پور رابطہ کریں، اور پوری قوم ایک بار پھر شہید قائد کے افکار و نظریات کے احیاء کیلئے اسلام آباد کا رخ کریں، پورے ملک میں برسی کے پوسٹرز اور کانفرنس کے دعوتی کا رڈز ارسال کر دیے گئے ہیں اور ہر ضلع کی ذمہ داران پر یہ لازم ہے کہ وہ بیداری امت کانفرنس کی بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور تمام ذمہ داران خود بھی شریک ہو۔

وحدت نیوز (کراچی)عیدالفطر کی مناسبت سے ناصرِ ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب (حفظ اللّہ) کی خصوصی ہدایت پر شھداء کمیٹی مجلسِ وحدتِ مسلِمین پاکِستان کراچی ڈویژن کے اراکین نے ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل  زین رضا کی سربراہی میں  بعد نمازِ عیدالفطر کراچی کے مختلف قبرستانوں میں شھداےُ ملت کی قبور پر حاضر دی, بعد ازاں 60 سے زائد خانوادہُ شھداء سے ملاقاتیں کیں, اور خانوادہُ شھداء کی خدمت میں عید کی مناسبت سے تحائف اور اطفالِ شھداء کو عیدی پیش کی.


علاوہ ازیں قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم کی تعمیل میں عید الفطرکے موقع پرایم ڈبلیوایم ملیر کے وفدنے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی کی سربراہی میں  خانوادہ شہداءسے ملاقات کی،تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد شہداء کے بچوں میں عیدی  تقسیم  کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree