The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلسِ وحدت مسلمین پا کستان کے زیر اہتمام عظیم الشان کانفرنس بنام عشقِ پیامبر اعظم کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا ۔جس میں مختلف مسالک فکر کے علمائے کرام کے علاؤہ مرد، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں خواتین کی نمائندگی مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے کی۔

 انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے بہترین مستقبل کے لیے یکجا ہونا پڑے گا۔کیونکہ خدائے متعال نے اپنی کتاب میں بہترین زندگی گزارنے کے اصولوں میں ایک اصول تزکیہ نفس بیان کیا ہے اور دوسرا اصول تفرقے بازی سے پرہیز کرنے کو کہا ہے ۔یہی وعدے خداوندی ہے کہ جب امام آخر زمان کا ظہور ہوگا تمام ادیان،تمام فرق،تمام مذاہب اس طرح صلح اور آتشی کے سائے میں آقا امام زمان کی سرپرستی میں زندگی بسر کریں گے کہ انکو یہ تمام اختلافات ھیچ نظر آئیں گے۔ لہذا ہمیں تفرقہ بازی کی سازش کو ناکام بنا کر خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مدارس کی طالبات اور معلمات نے بھرپور شرکت کی اور محترمہ معصومہ نقوی صدر وومن ونگ  سے خصوصی ملاقات کی ۔جن میں جامعہ فاطمیہ ،جامعہ الزھراء ،جامعہ معصومہ اورجامعہ بعثت شعبہ خواہران شامل ہیں ۔محترمہ معصومہ نقوی صدر وومن ونگ نے سب کی شرکت پر اظہار تشکر کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر مبارکباد کےپیغام میں کہا کہ امام خمینی رح نے درست فرمایا تھا کہ مسلمان آپس میں دوران نماز ہاتھ کھولنے اور باندھنے کے اختلافات میں مصروف ہیں جبکہ ہمارا دشمن ہمارے ہاتھوں کو کاٹنے کی سازش کر رہا ہےاس کا ثبوت گزشتہ روز مستونگ میں عید المیلاد النبوی ص کے جلوس میں دھماکہ اورھنگو  میں نمازیوں پر حملہ منہ بولتا ثبوت ہے ۔ہم اس بدترین فعل کی مذمت کرتے ہیں اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔
بےشک یہ عناصر ملک وقوم کے  دشمن نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں یہ وہی یزیدی کردار ہےجو 1400سو سال پہلے یزید نے انجام دیا تھا اور اب رسول پاک کی محبت میں نکلنے والوں کے ساتھ یہ فعل انجام دے رہے ہیں جبکہ اس بات سے ناواقف ہیں کہ جس دین خدا میں تفرقہ ڈالنےاور ختم کرنےکے لیے سرگرداں ہیں وہ دشت و بیاباں میں دفن نہیں ہوا بلکہ پوری دنیا میں پھیل گیا کیونکہ یہ وعدہ خداوند ہے۔ہم اس موقع پر اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے اس دکھ ودرد میں انکے ساتھ ہیں۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ)وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو نے مستونگ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی پر ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی(ص) ریلی پر دہشت گردی حملہ سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے سانحہ میں شہید افراد کی مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

وحدت نیوز: ( اسلام آباد ) مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر جو آج کل دورہ اسلام آباد پر ہیں۔ انہوں نے اس دورہ کے دوران اسلام آباد کے گردونواح میں موجود اضلاع اور یونٹس میں بھی دورہ کیا جس میں ضلع اٹک بھی شامل ہے ۔

گزشتہ روز بتاریخ 12ستمبر 2023کو ضلع اٹک کادورہ کیا کہ جہاں ضلعی کابینہ سے ملاقات مرکزی مسئول محترمہ زینب بنت الہدی کی رہائشگاہ پر کی ۔

نشست کے دوران ضلع اٹک نے اپنی کارکردگی پیش کی ۔محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ نے یکم اکتوبر کے پروگرام کےحوالے سے خواہران کو آگاہ کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا ۔

انکے اس دورہ میں ان کے ہمراہ مرکزی مسئول محترمہ بینا شاہ اور اسلام آباد کی صدر محترمہ صدیقہ کائنات ان کے ہمراہ تھیں ۔

نشست کے آخر میں ضلعی کابینہ کو مجلہ حریم ولایت ہدیہ کے طور پہ دیے گئے ۔

وحدت نیوز: ( اسلام آباد ) مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی کل اسلام آباد کے دورے پہ ہیں اس دوران انہوں ہری پور کا دورہ کیا۔

مرکزی امام بارگاہ ہری پور میں مجلس عزاء سے خطاب کیا جس میں فضائل و مصائب اہلبیت علیہم السلام بیان کیے ۔

نیز انہوں نے مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کا تعارف پیش کیا اور مومنات کو یونٹ سازی کی بھر پور دعوت دی۔

مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی کے اس دورہ میں ان کے ہمراہ مرکزی مسئول محترمہ بینا شاہ اور اسلام آباد کی ضلعی صدر محترمہ صدیقہ کائنات بھی ہمراہ تھیں ۔

وحدت نیوز: ( اسلام آباد ) بروز اتوار بتاریخ 10ستمبر 2023 کو مرکزی صدر مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین نے اسلام آباد کا دورہ کیا ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کی صدور اور فعال خواتین سے ملاقات کی ۔علاوہ ازیں علی پور یونٹ کی مسولین سے بھی ملاقات کی ۔

مرکزی مسئول محترمہ بینا شاہ سے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران محترمہ معصومہ صاحبہ نے اسلام آباد ،راولپنڈی کی خواہران کی کارکردگی کو سراہا اور یکم اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

محترمہ معصومہ نقوی نے میٹنگ کے آ خر میں اس سال کامجلہ حریم ولایت مرکزی و ضلعی صدور اور کابینہ میں تقسیم کیا ۔

وحدت نیوز: (لاہور ) مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین  کی جانب سے تربیتی اور تبلیغی موکب لگایا گیا۔

جس میں مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے خصوصی شرکت کی ۔انہوں نےوہاں موجود مومنات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے جو کربلا میں قربانی دی اسکے حقیقی مقصد سے روشناس ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اگر ہم زینبی کردار اور سیرت زینبی سلام اللہ علیہا پر عمل کرنے کا دم بھرتے ہیں تو اس جانب سب سے پہلا قدم ہمارے حجاب کا کامل ہونا ہے ہم اپنے لباس اور حجاب سے ثابت کریں کہ ہم پیروکار بی بی زینب سلام اللہ علیہا ہیں ۔

موکب کے اندر آ نے والے ننھے بچوں کےلیے کربلا کے موضوع پر لگائی گئی آرٹ گیلری میں شرکت کی اور مختلف ڈرائنگز میں رنگ بھرے،بچوں کو ان تصاویر کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں ۔ آخر میں ہر گروپ کی شرکت کے بعد اور خانم معصومہ کے پیغام کے بعد مومنات میں نیاز تقسیم کی گئی ۔

وحدت نیوز(نارووال) سہ روزہ مجالس عزاء کا اہتمام مرکزی امام بارگاہ قلعہ احمد ضلع نارووال میں کیا گیا جس سے مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ نے خطاب فرمایا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کا پزید روز کوئی نہ کوئی چال چل رہا ہے اور زمانے کے امام حسین کے راستے میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ ڈالنے کے لئے ہر وقت آمادہ رہتا ہے اس کا نیا حربہ متنازعہ بل ہے مگر دشمن اس بات سے واقف نہیں کہ وہ جو چال چل رہا ہے ہر چال اللہ کے حکم سے وقت حسینی اور پیروکار زینبی باطل کر کے دیکھائیں گے ۔ اصحاب امام حسین ع کے راستے پہ چلتے ہوئے اسی راہ کو اپنائیں گےجو بی بی زینب سلام اللہ علیہا نے اپنے وقت کے امام کی شہادت کے بعد اپنایا تھا اور جس طرح سے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے یزید کو اسی کے دربار میں اپنے خطبوں کے ذریعے شکست دی اس زمانے میں بھی جناب زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت پر چلتے ہوئے وقت کے یزید کو انشاء اللہ شکست دی جائے گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہیزید وقت جس سے خوفزدہ ہے اس وقت وہ نجف سے کربلا پیادہ روی ہے کہ کتنے زائرین سردی ہو یا شدید گرمی عشقِ امام حسین علیہ السلام میں پیدل سفر کرتے ہیں اور اب گزشتہ چند سالوں سے جو عاشقان امام عراق نہیں جا سکتے وہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے اس فرمان پہ عمل کرتے ہوئےکل یوم عاشورہکل ارض کربلااپنے اپنے علاقوں میں 20صفر کو بی بی زینب بنت علی سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے پیادہ روی کرتے ہیں۔انشاء اللہ اس سال بھی ہر علاقے میں لوگ پچھلے سالوں کی بنسبت زیادہ تعداد میں نکلیں گے یہی فعل متنازعہ بل کی نا منظوری کا بہترین جواب ہےمجالس کے بعد محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ نے قلعہ احمدآباد ضلع نارووال کی کابینہ سے ملاقات کی اور اہم نکات پر گفتگو کی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے شعبے فلاح وبہبود کی ضلع لاہورکی ضلعی کونسل فلاح وبہبود تشکیل ،ماشاءاللہ صوبائی شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے زہر اہتمام ضلع لاہور میں فلاح وبہبود کی ضلعی کونسل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے ۔

فلاح وبہبود کے صوبائی سیکرٹری جناب شیخ عمران علی نے بتایا کہ لاہور میں ضلعی کونسل 7 افراد کو شامل کیا گیا جن میں !

جناب علی رضا کاظمی
جناب ارتضی حسین
جناب دانش
جناب فراست علی
جناب علی مقدس
جناب ریحان
جناب میثم
کو باقاعدہ ضلعی فلاح وبہبود کی ضلعی کونسل برائے لاہور شامل کیا گیاہے۔

جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود نے بتایا کہہ ہم امید کرتے ہیں پنجاب کے باقی اضلاع بھی ضلع لاہور کی طرز پر فلاح وبہبود کے شعبے کی ضلعی کونسلیں تشکیل دیں تاکہ ملک وملت کی بہترین خدمت کی جاسکے ۔حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی  خامنہ ای (حفظہ اللہ )کا قول ہے کہ اگر تنظیم میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور خدمت خلق (فلاح وبہبود )نہ ہو تو اس تنظیم کے بنانے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ اخلاقی اعتبار جائز ہی نہیں  لہذا ہمیں اس شعبے میں دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال کی امام بارگاہ حیدریہ کشمیریہ میں 30 محرم الحرام سے لے کر 9 صفر تک مجلس منعقد کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کی سیکرٹری یوتھ خواہر طیبہ اپنی یوتھ کے ساتھ اس مجلس میں خواتین کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے اس پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صدر سمیہ بشیر اور نائب صدر شایستہ عباس سیکرٹری میڈیا ایمان فاطمہ اور شعبہ تنظیم کی خواہر آسیہ اور پنڈی کی کابینہ نے بھی شرکت کی۔

Page 6 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree