The Latest

وحدت نیوز(لاہور) ولادت با سعادت جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے پر مسرت موقع پر ھدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے دن بیٹی کے دن سے منسوب کیا جاتا ہے بے شک آپ سلام اللہ علیہاسرزمین قم آپ کے وجود بابرکت ہی کی وجہ سے مقدس ٹہری دنیا کے ہر گوشے علماء ، مشائخ اور مجتہدین قم میں آباد ہوئے اور یہ شہر دنیا کا بہترین علمی و دینی مرکز قرار پایا یہ جناب معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی ہستی کا نور ہے کہ قم المقدس سے تاریخ کے بہترین اور جید ترین علماء نے کسب فیض کیا اور دنیا کو علوم آل محمد سے روشناس کروایا ان کا مزید کہنا تھا حضرت معصومہ قم کی شان و منزلت بیان کرنا عام انسان کے بس کی بات نہیں آپ سلام اللہ علیہا کے فضائل آئمہ معصومین علیھم سلام کے لبہائے اطہر سے جاری ہوئے جن میں آپ کے روضہ کی زیارت کے حوالے سے خصوصی تاکید اور بےشمار فضائل بیان کیے گئے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس با عظمت بی بی کی زیارت اور ان کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی آ ج کل پاکستان کے مختلف علاقوں میں دورہ جات کر رہی ہیں نیز جہاں تنظیم سازی کی ضرورت ہے اس فعل کو بھی انجام دے رہی ہیں اس سلسلے میں انہوں نے ضلع چنیوٹ کے علاقے سانگرہ سادات کا دورہ کیا اور وہاں تنظیم نو کی جس میں محترمہ فوزیہ صاحبہ کو اس علاقے کا صدر منتخب کیا گیا اس دورہ  میں ضلع چنیوٹ کی نائب صدر محترمہ حنیفہ عمر داراز انکے ہمراہ تھیں ۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور وہاں کی ضلعی کابینہ کے ساتھ  نشست میں اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا ۔مزید یونٹس کی تشکیل اور اہم پروگراموں کے انعقاد پر اظہار خیال کیا۔

گو کہ موسم بہت گرد آلود تھا اور اسی وجہ سے پورے علاقے کی بجلی نہ تھی مگر ضلعی خواتین نے ضلعی مسؤل ڈاکٹر نزہت کی ہمراہی میں شرکت کی اور  آئندہ بہترین انداز میں کار امام سر انجام دینے کا عہد کیا۔

وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے چار نئے یونٹس اور قرآن سینٹرز قیام مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی صدر محترمہ بی بی سلیمہ اور نائب صدر محترمہ صائمہ شفیع نے تحصیل دنیور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چار قرآن سینٹرز اور یونٹس تشکیل دیے اس سلسلے دنیور کے علاقے بتری یونٹ کی یونٹ صدر محترمہ شاہین ، محمدیہ یونٹ کی صدر محترمہ شبانہ ، محمد آباد یونٹ کی صدر محترمہ صنم زہرا اور سید آباد یونٹ کی زدر محترمہ صائمہ منتخب ہوئیں اور انہی علاقوں میں باقاعدہ قرآن سینٹرز کا بھی آغاز کیا گیا اس موقع پر  تمام نو منتخب یونٹ صدور سے صوبائ نائب صدر محترمہ صائمہ شفیع نے حلف لیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ملک کے مختلف  چھوٹے بڑے شہروں میں حقیقی آزادی ، ملک پاکستان کے استحکام ،آئین پاکستان کی بالا دستی اور الیکشن کے انعقاد کے لیے قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کے فرمان پر پر امن احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، اس سلسلے میں لاہور ، کراچی ، چینوٹ،  اسلام آباد،  سکھر ، دادو  اور جہلم میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے یونٹس نے اپنے اپنے علاقوں میں  احتجاج ریکارڈ کروایا شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں آئین بچاو ، حقیقی آزادی اور الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

 ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے  بھی لاہور میں اپنے اہل خانہ  کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کی اس موقع پر مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا  کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی بحرانی صورتحال ، آئین و قانون شکنی اور جنگل کے اس قانون و نظام کے خلاف بطور محب وطن پاکستانی ہم سب کا فرض ہے کہ گھروں سے باہر نکل کر آواز بلند کریں یہ وطن ہمارے آبا و اجداد نے بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا اور آج اسی ملک کے عوام اپنی ہی حکومت کے ظلم اور نا انصافی کا شکار ہیں ایسے حالات میں خاموش تماشائ بننا درست نہیں بلکہ وقت کا تقاضا ہے کہ مادر وطن کے بچاو ، عوام کے حقوق کے تحفظ اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے    جدوجہد کی جائے۔

وحدت نیوز(لالیاں) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ آ ج کل پاکستان کے مختلف علاقوں میں دورہ جات کر رہی ہیں اور وہاں موجود فعال خواتین سے ملاقات کر رہی ہیں ۔اسی سلسلے میں انہوں نے تحصیل لالیاں علاقہ  احمد نگر کا دورہ کیا جس میں انکے ہمراہ ضلع چنیوٹ کی نائب صدر حنیفہ عمر دراز صاحبہ اور محترمہ نساء صاحبہ ہمراہ تھیں ۔

وہاں انہوں نے فعال خواتین سے اہم نشست کی اور محترمہ اقدس بتول صاحبہ کو تحصیل لالیاں علاقہ احمد نگر کا صدر منتخب کیا نیز محترمہ معظمہ صاحبہ کو نائب صدر ،محترمہ انیلا شھاوند کو سیکرٹری مالیات اور محترمہ آ منہ اخلاق کو رابطہ سیکرٹری کی مسولیت دی ۔بعد ازاں نو منتخب اراکین سے حلف لیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے محترمہ معصومہ نقوی کے اعلان پر لاہور کی خواتین نے برادران کے ساتھ مل کر بروز جمعرات شیعہ اساتذہ اکرام کے قتل پر  ہونے والے دردناک واقعے کی مذمت کے سلسلے میں بروز اتوار بتاریخ 6مئ جوپریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا ۔جس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس المناک واقعے پر کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ؟جب بھی اہل تشیع پر ظلم ہوتا ہے کیوں کسی پر اثر انداز ہوتا ؟کیا اہل تشیع انسان نہیں ؟کیا انکے کوئی حقوق نہیں ؟ ایسا کب تک ہو گا؟ہمیں انصاف چاہیے اور اپنے شہداء کے خون کو رایگان نہیں جانے دیں گے ۔شیعہ نسل کشی نا منظور نامنظور ۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر منصب علی کربلائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاراچنار ضلع کرم تحصیل اپر کرم کے علاقے تری منگل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 7 بے گناہ اساتذہ کو بیدردی سے قتل کیا گیا واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں ان کے خلاف پاکستان کے ریاستی اداروں کو سخت آپریشن کا اعلان کرنا چاہیے،ہم نے ہزاروں لاشیں اٹھائیں لیکن کبھی بھی پاکستان کے اندر شیشہ نہیں توڑا پرامن احتجاج کیا دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی ہے، اپر کرم کے علاقے تری منگل کے مقامی گورنمنٹ ہائی سکول میں ڈیوٹی پر مامور اہل تشیع پاراچنار کے سات 7 بے گناہ اساتذہ کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا۔

 یہ اساتذہ اپنے دور دراز علاقوں سے ان ظالموں کے بچوں کو  تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے جایا کرتے تھے۔ قوم تری منگل سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ ان کا مقصد اپنا فرض منصبی ادا کرنا تھا تعلیم کے علمبردار ٹیچرز پر گولیاں برسائیں گئی ان کو بیدردی سے شہیـــد کیا گیا اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس المناک واقعہ پر پوری پاکستانی قوم غم زدہ ہے ہم پاکستان کے ریاستی اداروں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیم دشمن دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر سخت آپریشن کا اعلان کیا جائے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)وحدت یوتھ ونگ تحصیل جیکب آباد کے حلف برداری کی تقریب جیکب آباد سٹی میں رکھی گئی، جس میں خصوصی طور پر ڈویژن لاڑکانہ صدر منصب علی کربلائی نے کی عہدیداران سے حلف لیا، اس موقع پر 70 نوجوانوں نے باضابطہ طور پر وحدت یوتھ ونگ پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔

 اس موقع پر منصب علی کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے شامل ہونے والے تمام نوجوانوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے، انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کو فخر ہے کہ قائد وحدت ناصر ملت حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ جیسی بصیرت شخصیت پر جس کی قیادت میں میں کام کررہے ہیں ۔

اس موقع پر تحصیل جیکب آباد کے صدر سید کامران علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وحدت یوتھ ونگ پاکستان میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرکے آج 70 نوجوانوں نے باضابطہ طور پر اعلان کردیا، میں ان تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ مومنین و جوانوں سے عہد کرتا ہوں ہر موڑ پر وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے پلیٹ فارم سے خدمات انجام دینے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

وحدت نیوز(گڑھی یاسین)پاراچنار کے ضلع کرم کے نواحی علاقے تری منگل میں اسکول کے اندر اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے 7 ٹیچرز کا بیہمانہ قتل مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین اور وحدت یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ڈکھن سٹی میں بعد نمازِ جمعہ مرکزی علم پاک سے لاڑکانہ شکارپور قومی شاہراہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی سے وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پاراچنار کو ایک بار پھر خون سے رنگین کیا گیا ہے ہمیں بتایا جائے کہ اسکول کے اندر اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے ٹیچرز کو کس جرم میں مارا گیا، ملت جعفريہ پاکستان نے سالوں سے اپنے شہداء کے جنازے اپنے کندھوں پر اٹھا کر بھی پاکستان میں کبھی ایک شیشہ نہیں ٹوڑا ہے لاشیں اٹھانے کے بعد بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، آخر پاکستان کے سالمیت کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف سخت آپريشن کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم محب وطن پاکستانی پاکستان کی افواج اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں پاراچنار سانحہ میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے۔

Page 10 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree