وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے پارا چنار کے قبائلی علاقے تری مینگل میں امتحانات ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے بیہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا بے گناہ اساتذہ کرام کا سرعام قتل انتہائی تشویشناک ہے اس واقعے سے پارہ چنار کا امن ایک بار پھر داو پر لگ رہا ہے سخت سیکورٹی اور چیک پوسٹس پر چیکنگ کے باوجود اس قسم کے اندوہناک واقعات نگران حکومت و ذمہ داران کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا پارہ چنار کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے لیے شیعہ سنی فسادات کروانا دشمن کا معمول ہے ایسی صورتحال میں اہلیان پارہ چنار کو شعور اور بصیرت کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے تمام اساتذہ کرام کی خانوادگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سفاکیت میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پارہ چنار کے امن کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں