The Latest

وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ۱۱ فروری 45 ویں سالگرہ انقلاب اسلامی کے موقع پر تمام تمام حریت پسندوں اور مستضعفین و مظلومین اور بالخصوص امام زمان عج و رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمت میں مبادکباد  پیش کرتے ہوئے کہا کہ  انقلاب اسلامی ایران انسانیت کے لئے آزادی اور حریت کا پیغام ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں برپا ہونے والے عظیم  اسلامی انقلاب کی برکات اور کامیابیوں کو فراموش کر دینا امت اسلامیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔اپنے اعلٰی اور وسیع اہداف کی وجہ سے یہ انقلاب ایک خطے اور ملک کا انقلاب نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے رہنماء انقلاب نظر آتا ہے، جس کا تعلق کسی ایک ملک کے باشندوں سے نہیں بلکہ دنیا میں رہنے والے تمام انسانوں کے حقوق سے ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نے انقلاب اسلامی برپا کرتے ہوئے قرآن کریم و رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آفاقی تعلیمات کو مدنظر رکھا یہی وجہ ہے کہ تمام تر پراپگینڈہ اور سازشوں کے باوجود یہ انقلاب و نظام آج تک قائم دائم ہے اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظ اللہ کی قیادت میں پہلے سے ذیادہ مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا تمام عالم اسلام کو نہ صرف اس انقلاب اسلامی کی حمایت جاری رکھنی چاہیے بلکہ اپنی سر زمینوں میں بھی طاغوت شکن اور الہی نظام کے نفاذ کے لیے کوشش کرنی چاہئیے۔

وحدت نیوز(پاراچنار) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نے اپنے دورہ پارا چنار کے دوران شہادت امام موسی کاظم علیہ سلام کی مناسبت سے مجلس عزا سے خطاب کیا جس میں انہوں نے امام ہفتم کی سیرت اور ان کی سیاسی بصیرت و مجاہدانہ کردار پر گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ امام موسی کاظم علیہ سلام نے مشکل ترین حالات میں باطل اور ستمگاروں کے ظلم ستم کا سامنا کیا اور پیچیدہ ترین حالات میں بھی دین اسلام اور ھدایت کا پیغام اپنے چاہنے والوں تک پہنچایا یہ وہ عظیم کردار ہے جو آج کے جبر و استبداد کے دور میں ہماری رہنمائی کرتاھے۔

 اپنے خطاب کے دوران محترمہ معصومہ نقوی نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ یہ ہمارا سیاسی ، معاشرتی اور آئینی فریضہ ہے کہ اپنے ووٹ کا استعمال کر کے صالح اور محب وطن افراد کو اسمبلیوں تک پہنچائیں۔ ان شاء اللہ تمام مومنات 8 فروری کی تاریخ میں گھروں سے نکلیں اور ایم ڈبلیوایم نامزد امیدواروں کو خیمے کے نشان پرمہر لگا کر کامیاب بنائیں ۔ مجلس کے اختتام پر شھیدہ ڈاکٹر رقیہ کی والدہ سے ملاقات کی اور شھیدہ کی روح کو فاتحہ ھدیہ کیا۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مسجد حسینیہ رجوعہ سادات میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ماہ رجب المرجب کی فیوض وبرکات کو سمیٹنے اور ماہ شعبان و رمضان کی آمد سے پہلے تیاری کے لئے تین روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں نماز'روزہ' تلاوت قرآن' درس عقائد و احکام کے ذریعے قرب خدا حاصل کرنے اور آئمہ و معصومین علیہ سلام کی تعلیمات سے شرکاء کے فہم کو جلا بخشنے کی کوشش کی گئی۔

 اعتکاف کے تیسرے روز محترمہ شیریں زعیم نے ثانی زہرا جناب زینب کبری علیہ سلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا سے خطاب کیا اور محترم  زوار حسین (معلم جامعہ بعثت) نے شرکاء کو حالات حاظرہ سے آگاہ کیا اوراعتکاف میں بیٹھنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

وحدت نیوز(لاہور)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی کی زیر سرپرستی  الفاطمہ ہاوس لاہور میں تین روزہ اعتکاف رجبیہ کا انعقاد کیا گیا ایام بیض کی ان بابرکت ساعتوں کو سمیٹنے کے لیے ہر سال ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے معنویت و روحانیت سے بھرپور اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں مومنات دعا و  مناجات ، عبادات و تلاوت قرآن  اور علمی دروس کے ذریعے اپنی باطنی اور فکری پاکیزگی کو جِلا بخشتی ہیں اعتکاف کے آخری دن  اجتماعی طور پر عمل ام داود انجام دیا گیا اور تمام مومنات کو شہداء کے موضوع پرکتابیں ھدیہ کی گئیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) جناب جان حیدری مرکزی رہنمامجلس وحدت مسلمین اور صدر وومن ونگ ایم ڈبلیو ایم  محترمہ حسینہ بتول  نے علی پور میں خواتین کی میٹنگ کا اہتمام کیا اورصدر وومن ونگ NA 48 محترمہ سبین یونس کو خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

 محترمہ سبین یونس نےخواتین کو NA 48 کے امیدوار اور الیکشن کے حوالے سے تفصیلا آگاہی دی۔ اسکے علاوہُ پولنگ ایجنٹس کے لئے بھی خواتین کو موٹیویٹ کیا گیا اور کئی خواتین نے اپنے نام لکھوائے ۔

خواتین کے ساتھ مل کر ڈور ٹو ڈور کیمپین کا لائحہ عمل بھی بنایا گیا اسکے علاوہ میٹنگ میں میڈم سلمیٰ حیدری ، میڈم خدیجہ سمیت ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کی ذمہ دار خواتین نے شرکت کی۔انشاء اللہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ہم مردوں کے شانے بشانہ سید محمدعلی بخاری کو ووٹ اور سپورٹ کے ذریعے کام کرینگے۔

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے  پیغام میں کہا کہ شہادت جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کے موقع پر امام زمان عج ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای و تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا ایک ایسی عظیم شخصیت ہیں جو خاتون ہوتے ہوئے بھی مردوں سے ذیادہ صبر و تحمل استقامت و استقلال اور جرات و بہادری کو اپنائے ہوئے تھیں آپ نے جو کردار عاشورہ کے بعد ادا کیا وہ عقل انسانی کو حیران کیے ہوئے ہیں کہ آخر ایک تنہا خاتون کیسے اتنے اندوہناک مظالم کو نہ صرف برداشت کر رہی ہیں بلکہ قافلے کی تمام عورتوں اور بچوں کا بھی حوصلہ بنی ہوئی ہیں۔

 انہوں نے کہا عقیلہ بنی ھاشم سلام اللہ علیھا کی عظمتوں کو ہمارا سلام جو اپنے وقت کے امام حضرت سجاد علیہ سلام کا سہارا بنیں اور ان کی محافظت فرماتی رہیں آج خواتین کے لیے اس شیر دل خاتون کی سیرت و کردار بہترین نمونہ عمل ہے دور حاضر کی یزیدی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لازم ہے کہ ہم خواتین کردار زینبی کی حامل ہوں۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین رحیم یار خان کے زیر اہتمام ولادت با سعادت جناب سیدہ  فاطمہ سلام اللہ علیھا و امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کے ایام کی مناسبت سے مرج البحرین کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

کانفرنس سے خصوصی خطاب محترمہ عترت زہرا کاظمی صاحبہ نے کیا جس میں انہوں نے شان و مقام خاتون جنت اور ان کے پاکیزہ اور بے مثال کردار پر روشنی ڈالی اپنے خطاب میں مولائے متقیان امام علی علیہ سلام کے فضائل و مناقب اور دین اسلام کی ترویج و تبلیغ تحفظ اور دفاع کے لیے ان دونوں ملکوتی ہستیوں کی خدمات و قربانیوں کا بہترین انداز میں تذکرہ کیا ۔

کانفرنس میں تلاوت قرآن اور منقبت کا مقابلہ ہوا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اختتام پر صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع رحیم یار خان محترمہ تنویر زہرا کاظمی نے مہمانان اور کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین شعبہ راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام مختلف یونٹس میں جشن مولود کعبہ امام المتقین امیر المومنین  مولا علی علیہ اسلام کا بھر پورانعقاد کیا گیا جن میں یونیورسٹی ٹاون اسلام آباد ، علی پور اور روات یونٹ شامل ہے۔

 اڈیالہ یونٹ میں جشن کا اہتمام صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اسلام آباد وراولپنڈی محترمہ صدیقہ کائنات اور نائب صدر نادیہ ظفر صاحبہ  کی جانب سے کیا گیا ان محافل میں مولائے متقیان کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کی جانب سے ولایت و مدافع ولایت کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی خطاب صدر ایم ڈبلیو ایم سکھر محترمہ امبرین رضوی نے کیا  جس میں انہوں نے فضائل و کردار امام علی علیہ کو بیان کیا اور حماسہ فلسطین کے بارے میں شرکاء کو آگاہی دی ۔

کانفرنس میں  ایم ڈبلیو ایم سکھر کی کابینہ میں نئی شامل ہونے والی ممبران کی حلف برداری ہوئی سکھر کے مختلف یونٹس کے درمیان تقریری مقابلہ رکھا گیا ۔

روہڑی یونٹ کی بچیوں نے سلام فرماندہ ترانہ جبکہ مظلومین فلسطین کے عنوان پر ننھے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا کانفرنس کے اختتام پر قبلہ اول کی آزادی کے لیے دعائیں کی گئیں اور ولایت کے دفاع کا عزم کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے جشن ولادت با سعادت امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کے پر مسرت موقع  پر تمام عالم اسلام مومنین و مومنات اور بالخصوص امام زمان عج و رہبر معظم کی خدمت میں ھدیہ تبریک  پیش کی ان کا کہنا تھا کہ بچپن، نوجوانی و جوانی کے تمام مراحل میں، آغاز بعث سے لیکر وفات رسول تک، علی (ع) کا کوئی لحظہ ایسا نہیں ہے کہ جو رسول اور اسلام کی خدمت میں نہ گزرا ہو۔ ہر وقت حق و عدالت کو برپا کرنے کی کوشش کی، اسلامی قوانین اور قرآن مجید کے احکام کے نفاذ کے لئے کس قدر مشرکین و کفار کے ساتھ مقابلہ کیا ، مختلف میدانوں میں اپنی جان کو خطرات میں ڈالا۔ جب کسی میدان میں کوئی جانے کے لئے تیار نہیں ہوتا تھا تو اس میں بھی جانے کے لئے ابو طالب کا یہی بیٹا علی (ع) ہی ہوا کرتا تھا۔ حالات کی سختی اور مشکلات، پہاڑوں کی سختی سے بھی زیادہ سخت تھیں لیکن مولا تمام حالات میں ثابت قدم اور دوسرے افراد کو بھی ہمیشہ حوصلہ دیا کرتے تھے۔

حضرت علی (ع) نے اپنا سب کچھ یعنی وقت، زندگی حتٰی اپنی تمام مادی، معنوی قوتوں کو اسلام کی راہ اور حق و حقانیت کی ترویج میں خرچ کیا۔ آج دنیا میں جو انسانی اور دینی اقدار زندہ ہیں وہ امیرالمومنین حضرت علی (ع) کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، حتی آج جو اسلام زندہ ہے اور روز بروز قوی ہو رہا ہے یہ سب سدالانبیاء کے لائے ہوئے دین پر علی (ع) و اولاد علی (ع) کی قربانیوں اور اس راہ میں کئے ہوئے ایثار کی بدولت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جشن کی محافل کو معنویت و روحانیت سے بھرپور ہونا چاہیے اور ہم سب پر واجب ہے کہ ان پاکیزہ محافل میں سیرت و کردار امام علی علیہ سلام کو بیان کیا جائے۔

Page 3 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree