پاکستان اور ایران کی عوام کسی بھی طوردیرینہ تعلقات میں دراڑ یں نہیں چاہتے،معصومہ نقوی

20 January 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور پاکستان برادرانہ ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے دونوں ممالک کی عوام کسی بھی طور ان دیرینہ تعلقات میں دراڑ یں نہیں چاہتے دہشتگردی  جیسے حساس مسئلے پر دونوں ممالک کے صاحبان اقتدار کو بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا دشمنان دین اسلام ایسی صورتحال میں جلتی پر تیل کا کام کرنے کے لیے پیش پیش ہیں جن کی عیارانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے حکمت و بصیرت سے کام لینا ہوگا اس وقت کا اہم ترین مسئلہ فلسطین و غزہ کا مسئلہ ہے جہاں تمام تر امت مسلمہ کو باہم یکجا ہو کر غاصب اسرائیل کے اندوہناک مظالم اور تباہ کاریوں کے خلاف فلسطین کے معصوم بچوں اور مظلوم عوام کی حمایت و نصرت میں کھڑا ہونا کی ضرورت ہے اللہ تعالی امت مسلمہ پر اپنا رحم فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree