ریاست جموں کشمیر حکومت زرائع ابلاغ کو مراعات و سہولیات دینے میں ناکام ہے،حمید نقوی

26 فروری 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) نومنتخب سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سید حمید حسین نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر آزاد کشمیر کی سطح پر صحافی برادری کے ساتھ برادران تعلقات رکھتی ہے، جبکہ کئی پروگرامات میں ریاست کے بڑے اخباروں نے سپیشل ایڈیشن کا اہتمام کیا ہے، الحمد للہ ریاستی میڈیا نے ہمارے ساتھ بہر صورت تعاون کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دوروزہ میڈیا ورکشاپ میں شرکت کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کیوں کہ دشوار گزار پہاڑی سلسلوں پر مشتمل خطہ ہے ، کئی ساری مشکلات کے باوجود ریاستی صحافی برادری نے اپنے فرائض ہائے منصبی احسن طریقے سے انجام دیئے ہیں ،جبکہ حکومت آزاد کشمیر نے آج تک صحاضی برادری کو ان کے جائز حقوق دینے سے گریز کیا ہے، پرنٹ میڈیا کو مراعات نہ ہونے کی بنا پر الیکٹرانک میڈیا بھی تحریک آزاد ی کشمیر کے بیس کیمپ میں نہ ہونے کے برابر ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا آزاد کشمیر کے دارالحکومت جسے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بھی کہا جاتا ہے میں میڈیا کو پوری مراعات دیں جاتیں ، میڈیا سے وابستہ افراد کے مسائل حل کیئے جاتے ، تا کہ وہ آزادی کی اس آواز کو دنیا کے گوش و کنار میں پہنچا سکتے ، مگر آزاد کشمیر کے حکمران رائیونڈ و زرداری ہاؤسز کی یاترا پرہوتے ہیں ، وہ عوامی و قومی مسائل کیا حل کریں گے۔ میڈیا ریاست کا اہم ستون ، ملک و قوم کی نمائندہ آواز ہے، جب تک اس آواز و آواز کے ذرائع مضبوط نہیں کیئے جاتے تو یہ آواز یہیں دب کر رہ جائے گی، ریاستی حکومت کو اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر سید حمید حسین نقوی کی دیگر عہدیداران کے ساتھ اسلام آباد میں دو روزہ میڈیا ورکشاپ میں شرکت ، ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل ضلع نیلم برادر سید ظاہر علی نقوی ، سیکرٹری اطلاعات نیلم وجاہت نقوی، نمائندہ MWMضلع مظفرآباد سید مجاہد حسین کاظمی، سیکرٹری اطلاعات میرپور برادر سید قمر عباس و ممبر کابینہ ضلع باغ بھی شریک ہوئے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree