شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی جسمانی امراض سے زیادہ روحانی امراض کے ماہر مسیحا تھے، علامہ تصور جوادی

11 مارچ 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے ملت کو زندگی کا شعود دیا، نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ، جوانوں کو متحد و منظم ہونے کا سلیقہ سکھایا، جوان جو آج کل معاشرتی بے راہ روی کا شکار ہیں لیکن جوجوان ڈاکٹرشہید کے افکار سے وابستہ ہیں بہترین معاشرے کے افراد میں سے گنے جاتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ریاستی دفتر میں منعقدہ پروگرام بعنوان برسی ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی سے خطاب کے دوران کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے 1972میں آئی ایس او کی بنیاد رکھی ، آئی ایس او نے ہمیشہ سے مستقبل کے معماروں کی تربیت کا بہترین اہتمام کیا ہے، شہید کا لگایا گیا یہ پودا آج ایک ثمرآور درخت بن چکا ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آئی ایس او شجرہ طیبہ ہے، ایسی منظم تنظیم کہ جس سے بڑی بڑی شخصیات نے جنم لیا،آئی ایس او کو اسی لیئے تنظیموں کی مھد کہا جاتا ہے،معاشرہ سازی میں اس وقت آئی ایس او بنیادی کردار ادا کر رہی ہے،بچوں اور جوانوں کی سطح پر تربیتی امور سر انجام دیئے ، یہ سب اسی درخت کا ثمر ہے کہ جس کا پودا کل ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے لگایا تھا، ڈاکٹر شہید نے ملک و بیرون ملک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ،یہ سب دکھی انسانیت ودرد ملت کے لیئے تھیں ، اپنی ذاتی زندگی پر دین ، ملت و انسانیت کے معاملات کو ترجیح دی ، بہت کم وقت آرام زیادہ وقت کام ڈاکٹر کا شیوہ تھا، ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے ملت کے اتحاد و وحدت کے لیئے بھی خوب کام کیا ، اس کی دلیل ڈاکٹر کی تنظیم سے وابستہ مستقبل کے معماروں کا ہرملی تنظیم کے لیئے خود کو پیش پیش رکھنا ، علماء کی قدر دانی اس گروہ کا بنیادی مقصد و مشن تھا، شہید آج بھی ہم میں موجود ہیں ،شہید کے کارنامے زندہ ہیں، اس لیئے کہ ان کا مشن و مقصد ہم لیکر بڑھ رہے ہیں ، ان کے لگائے گئے شجر سایہ دار کا ثمر حاصل کر رہے ہیں ،شہید نے وہ شمعیں روشن کیں جو آج بھی روشن ہیں ۔ شہید علماء کے شانہ بشانہ چلے ،ڈاکٹر شہید وہ واحد شہید ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کے نوجوانوں میں شہادت کی تڑپ پیدا کی ، اور خود ڈاکٹر بھی کہا کرتے تھے کہ اے خدا میں کھانس کھانس کے مرنے سے متحرک موت بہترسمجھتا ہوں ،ڈاکٹر غریبوں کے لیئے بھی مسیحا ، اپنی تنخواہ سے غریبوں کے چولہوں کو چلانے کا اہتمام کرتے ۔

 

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ڈاکٹرکی زندگی کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، جوانوں کو انہیں اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے ، ڈاکٹر شہید کی زندگی کا مطالعہ سلیقہءِ زندگی سکھا دیتا ہے ، شہید کو چوک تییم خانہ پر جب شہید کیا گیا ، بڑی بڑی شخصیات نے کہا کہ آج پاکستان کی ملت کی کمر ٹوٹ گئی ، ضرورت اس امر کی ہے کہ شہید کی زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے دکھی انسانیت و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، ملت کو ایک لڑی میں پرونے کے لیئے کام کریں ۔نوجوان ملت کا سرمایہ ،ملت کے ان عظیم سپوتوں کی صیح تربیت و تعلیم کی ضرورت ہر گزرتے لمحے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہوتی جا رہی ہے، ڈاکٹر شہیدنے اسی لیئے تو ایک ایسے پلیٹ فارم کا اہتمام کیا کہ کہ جس کی ضرورت تھی ، نوجوان بھی ڈاکٹر شہید کو پیرو بن جائیں ،ان کا مطالعہ کا کریں ، ان جیسا بننے کی کوشش کریں ، زندگی کی کامیاب ترین منزل کو پہنچ جائیں گے۔برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سے ریاستی سیکرٹری مالیات برادر سید حسین سبزواری نے بھی خطاب کیا ، آخر میں جملہ شہدائے اسلام، بزرگان دین اور بالخصوص ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی بلندی درجات کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree