ضیائی آمریت کے خلاف علامہ مفتی جعفر حسین اور علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی جدوجہد سنہری حروف سے لکھی جائے گی، علامہ مختارامامی

06 جولائی 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ 6 جولائی پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے کہ جس دن وطن عزیز کے باوفا بیٹوں نے ضیائی آمریت کے خلاف قیام کیا اور قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ مفتی جعفر حسین رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیا، جنرل ضیاء الحق نے وطن عزیز پاکستان میں اپنے باطل اور ناجائز اقتدار کو طول دینے کے لئے دین اسلام کی تعلیمات کا سہارا لیا اور ملک میں فرقہ واریت کے بیج بوئے۔

علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ ضیائی آمریت کے خلاف علامہ مفتی جعفر حسین اور علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی جدوجہد سنہری حروف سے لکھی جائے گی، جنہوں نے زھد و تقویٰ اور شجاعت سے ضیائی آمریت کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک طرف اتحاد بین المسلمین کے پرچم کو بلند رکھا تو ساتھ ہی ملت کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کے دن سرزمین بلوچستان پر جن شہداء نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی قیادت میں راہ حق میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree