محرم الحرام میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ،بلدیاتی مسائل کاحل اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، ایم ڈبلیوایم

06 جولائی 2023

وحدت نیوز(کراچی)محرم الحرام ۵۴۴۱ھ ملک خداد پاکستان میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ شہر قائدکے مسائل گزشتہ چند سالوں سے بڑھتے جارہے ہیں جن کا تدارک موجودہ حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں ہونا چاہیے۔ معاشی حب کراچی بحرانوں کا شہر بن چکا ہے۔ عالمی سروے کے مطابق معاشی حب،روشنیوں کا شہر کراچی دنیا کے بدترین پانچ شہروں میں سے ایک ہے۔شہر کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پانی،بجلی،گیس،مہنگانی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے موجودہ حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے عوام مذید مہنگائی کا بوج برداشت نہیں کر پائیں گے۔روز بروز عوام پر خاموشی سے نئے ٹیکس لگا دیئے جاتے ہیں۔تیزی سے بند ہوتی ہوئی صنعتوں کے باعث بے روزگاری میں ہورہا ہے عوام سے اربوں روپے اضافی لوٹنے والی کے الیکٹرک مافیا کے ظلم وستم عوام پر بڑھتے جارہے ہیں۔کے الیکٹرک مافیا شہر قائد کی عوام کو سب سے زیادہ مہنگی بجلی فروخت کر رہی ہے۔روشنیوں کا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے، کے الیکٹرک مافیا کے لائسنس کو نا صرف تجدید سے روکا جائے بلکہ مکمل منسوخ کیا جائے۔ شہر کی مجموعی صورتحال میں مختلف پاور جنریشن کمپنیوں کو عوامی مفاد میں خدمت کا موقع دیا جائے کیونکہ جب سے یہ مافیا آئی ہے اس کی پرفارمنس صفر اور اب تک اس کی جانب سے شہر کی ضرورت کے مطابق پاور جنریشن نہیں بڑھائی گئی ہے۔ شہر میں موجودہ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے لوڈ کو تقسیم کر کے مختلف پاور جنریشن کمپنیوں کو چانس دیا جائے مہنگی بجلی اور بیجا ٹیکسس سے عوام کو نجات دلائی جائے شہر میں توانائی کے مصنوعی بحران کو ختم کیا جائے سازش کے تحت بند مختلف پاور پلانٹس کو چلایا جائے۔ یہ ادارہ مضبوط مافیا بن گیا ہے جو وزیراعظم پاکستان کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لاتا بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سمیت مذید ٹیکس لگاکر بلوں میں دیا ہوا فی یونٹ سلیب ختم کرکے عوام سے بھتہ وصول کی جارہی ہے اس مافیا کے خلاف فوری کاروائی کر کے سرکاری تحویل میں لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکر ٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے رہنماوں کے ہمراہ کراچی عزاء خانہ زہرا روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا مظہر ہے، یہ عزاداری ہی ہے کہ جس نے حسینی اور یزیدی افکار کے درمیان فرق واضح کیا،محرم الحرام 1445ھ کے دوران عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تمام مرکزی جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب اور اضافی نفری تعینات کر کے کسی بھی شرپسندی کے خدشے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ نو منتخب میئر کراچی گزشتہ چندسالوں میں محرم سے قبل شہر کے مضافاتی علاقوں میں مجالس و جلوسوں عزاء کے راستوں کی صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی،سوریج کے مسائل کو اپنی خصوصی توجہ دیکر ختم کر وائیں شہر بھر میں بلدیاتی ایشوز پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ایام عزاء میں عشرہ مجالس کی جگہوں بلخصوص مساجد و امام بارگاہوں میں اورجلوسوں کی گزر گاہوں پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے متعلقہ اداروں کولوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے باقائدہ پابند کیا جائے۔کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے سبیلوں کے لیئے میٹر دیئے جائیں۔ ایام عزاء میں شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح شہر بھرمیں تمام لائسنس یافتہ و روایتی جلوس حسب سابق بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے۔ علاقائی انتظامیہ کوقانون کی عمل داری کے نام پر کسی جلوس کے راہ کی رکاوٹ بننے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رواداری اور باہمی احترام ہمارے مذہب کا حصہ ہیں۔علما ء کرام کو چاہیے کہ تمام مسالک کے بنیادی عقائد کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ تمام مسالک کے مابین ایک دوسرے کا احترام قائم رہ سکے۔محرم الحرام کی آمد سے قبل کچھ اضلاع میں معتدل علما و ذاکرین کے داخلے پر انتظامیہ کی جانب سے پابندی برداشت نہیں کی جائے گی امید کرتے ہیں اس بار ایسا نہیں ہوگا۔جمعہ 7جولائی کو چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر یوم حرمت قرآن منایا جائے گا۔کانفرنس میں سید علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن.مولانا حیات عباس نجفی، رضی رضوی،مولانا ملک عباس ،مولانا اسحاق قرائتی، مولانا عباس کمیلی، مولانا نذیر جنتی، زوالفقار بھٹوسمیت دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree