نظام ولایت آج عالمی قوت بن چکا ہے جس سے شیاطین عالم خائف ہیں،جشن عید غدیر سے علامہ صادق جعفری کاخطاب

07 جولائی 2023

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے تحت 18 ذوالحجہ روز غدیر کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں چراغان ، محافل اور جشن میلاد کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے جھولوں،بچیوں کے لئے مہندی اور فیس پینٹنگ سمیت عیدی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔اس موقع پر مومنین و مومنات باالخصوص بچوں کی کثیر تعداد پروگرامات میں شریک تھی۔سولجر بازار ، انچولی ، نیورضویہ اور جعفر طیار میں منعقدہ جشن اور محافل سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن اور ضلعی ذمہ داران نے خصوسی شرکت کی اور بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی۔

جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی  کے صدر علامہ صادق جعفری ،علامہ حیات عباس،علامہ ملک غلام عباس و دیگر کا کہنا تھا کہ ولایت اہل بیت دین اسلام کی روح ہے اور امامت و ولایت کے بغیر دین نا مکمل ہے اسی لئے قرآن کریم نے اعلان ولایت کے موقع پر فرمایا آج تمہارے لئے دین مکمل ہوا اور نعمتیں تمام ہوئیں۔انہوں نےکہا کہ نظام ولایت آج عالمی قوت بن چکا ہے جس سے شیاطین عالم خائف ہیں حضرت امام خمینی نے پیغام غدیر اور نظام ولایت کی روشنی میں ایک الہی حکومت قائم کی جو نور کی کرن بن کر دنیا سے ظلمتوں کا خاتمہ کر رہی ہے۔

علامہ صادق جعفری نے مزید کہا کہ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان سمیت تمام شیعہ جوانوں ،ملی اداروں،ماتمی انجمنوں،مساجد و امام بارگاہوں کی ذمہ داران نے ناصرف کراچی بلکہ سندھ کے گوشے گوشے کو نور ولایت سے منور کیا ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ آج مولا علی ع کے ماننے والوں نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو میدان خم غدیر میں بدل دیا ہے۔جہاں دیکھیں نور ولایت کے پروانے اعلان ولایت پر جشن منا رہے ہیں۔

علامہ رشید ترابی پارک انچولی میں خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما مولانا حیات عباس،مولانا ملک غلام عباس  نے جشن عید غدیر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے پوری کائنات میں جو ایک نور پھیلایا ہے وہ نور مولا علی اور ان کی آل کے وسیلے سے قائم ہے،پاک پروردگار نے کائنات کی خلقت سے قبل اپنی حبیب حضرت محمد ، مولا علی اور بی بی فاطم الزھراء سلام علیہا کے نور کو خلق کیا تھا،یعنی خالق کائنات نے اس کائنات اس میں موجود ہر شئے اور اپنے پیغمبروں کی خلقت سے پہلے محمد و اہلبیت محمد کے نور کو خلق کیا تھااور اسی نور کی بدولت آج پوری کائنات روشن ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree