The Latest
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے "جشن ولادت امام مہدی عج" کا انعقاد کیا گیا جس میں چنیوٹ کی تحصیل لالیاں اور تحصیل بھوانہ سمیت ضلع بھر سے خواتین اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔جشن کی نظامت کی ذمہ داری محترمہ لبانہ کاظمی اور محترمہ ردا شفقت نے ادا کی جبکہ بطور مہمان خصوصی محترمہ فرحانہ گلزیب مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود شعبہ خواتین اور آئی ایس او فیصل آباد کی سابقہ صدر محترمہ سمیرا نقوی نے شرکت کی ۔
جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسولِ خدا ص سے ہوا اور مومنات اور بچیوں نے امام زمانہ عج کی خدمت میں بطور ہدیہ منقبت دورود و سلام پیش کیے جشن میں محترمہ معصومہ مہدی،محترمہ رباب رسول اور محترمہ سمیرا نقوی نے شرکاءسے خطاب کیا اور فضائلِ اھلبیت ع بیان کیے۔اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے بچیوں کے لیے "دورِ غیبت مہدی" کے عنوان سے کوئز رکھا۔کوئز کے سوالات خواہر ردا نے بچیوں سے کیےاور صحیح جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔جشن کے درمیان میں آغا شبیر بخاری کی اقتدا میں نمازِ ظہرین ادا کی گئی اور آغا نے درس میں دورِ حاضر میں خواتین کی زماداریوں کو اجاگر کیا۔جشن میں وحدتِ مسلمین کی کارکنان نے ٹیبلو پیش کیا اور شہداء کی یاد لوگوں کے دلوں میں تازہ رکھنے کیلئے خاکہ پیش کیا گیا جس سے ہر آنکھ اشکبار تھی۔
جشن کے آخر میں محترمہ فرحانہ گلزیب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یقینا ماہ شعبان کی اہمیت اور فضیلت بہت ذیادہ ہے مگر ہم سب جانتے ہیں جیسا کہ یہ ماہ خود سازی کا ہے اسکے ساتھ یہ ماہ معاشرہ سازی کا بھی ہے کیوں کہ اس ماہ میں اس عظیم ہستی کی ولادت ہے جو دنیا میں عدل و انصاف کی حکومت قائم کرئے فرمائے گے انشاءاللہ ،ظالموں جابروں اور فاسق حکمرانوں سے انتقام لیں گے لہذا جو بھی انکا حقیقی منتظر ہوگا وہ آپکے جلد ظہور کے لیے مسلسل تیاری کر رہا ہوگا ۔دشمن کو خبر ہے کہ جب مہدی عج کا ظہور ہوگا تو اسکو کہی پناہ نہیں ملے گی لہذا وہ بھی ظہور امام کو روکنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے جیسا کہ سعودیہ میں ٹرمپ کے بیان نے زاہر کر دیا۔
آخر میں ضلع چنیوٹ کی سیکریٹری جنرل محترمہ ڈاکٹر ردا شفقت نے تمام مہمانوں کی بھرپور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا،پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے خواتین کو استحکام پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور انتھک محنت پر مدنیتہ العلم امام بارگاہ میں عشائیہ دیا گیاجسمیں مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ زہرا نقوی نے خواتین کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انشااللہ اگر آپ تمام کنیزان زہرا ؑ یوں ہی عظم زینبی ؑ کے ساتھ میدان عمل میں رہتے ہوئے باطل قوتوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ قدم با قدم چلی تو یقیناًایک دن ہم سرزمین پاکستان سے ظلم و بربریت نا انصافی کرپشن کا خاتمہ کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے منزل ابھی دور ہے مگر ہمیں اہمت استقامت اور صبر کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور سرزمین پاکستان کو بھی امام زمانہ عج کے ظہور کے لیے آمادہ کرنا ہے جس میں آپ خواتین کا کردار نہایت اہم ہے ۔ اسکے بعد مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ زہرا نقوی نے ماہ رمضان کے حوالے سے پروگرامز کا ایجنڈا دیا اور تاکید کی اس ماہ مبارک میں ان علاقوں میں راشن کی تقسیم اور بچوں کے لیے جشن عبادت منعقد کرے جہاں والدین مہنگائی کی وجہ سے بچوں کے لیے کوئی اہتمام نہیں کرپاتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ایک مبارک اور باعظمت مہینہ ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں مسلسل رحمت پروردگار نازل ہوتی رہتی ہے اس مہینہ میں پروردگار نے اپنے بندوں کو یہ وعدہ دیا ہے کہ وہ ان کی دعا کو قبول کرے گا یہی وہ مہینہ ہے جس میں انسان دنیا و آخرت کی نیکیاں حاصل کرتے ہوئے کمال کی منزل تک پہنچ سکتا هے.اور پچاس سال کا معنوی سفر ایک دن یا ایک گھنٹہ میں طے کر سکتا هے. اپنی اصلاح اور نفس امارہ پر کنٹرول کی ایک فرصت ہے جو خدا وند متعال نے انسان کو دی ہے . خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں ایک بار پھر ماہ مبارک رمضان نصیب هوا اور یہ خود ایک طرح سے توفیق الھی هے تا کہ انسان خدا کی بارگاہ میں آکراپنے گناہوں کی بخشش کا سامان کر سکے ، ورنہ کتنے ایسے لوگ ہیں جو پچھلے سال ہمارے اور آپ کے ساتھ تھے لیکن آج وہ اس دار فنا سے دار بقاء کی طرف منتقل ہو چکے ہیں .
انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس مہینہ اور اس کی ان پر برکت گھڑیوں کی قدر جانیں اور ان سے خوب فائدہ اٹھائیں اس لئے کہ نہیں معلوم کہ اگلے سال یہ موقع اور یہ بابرکت مہینہ ہمیں نصیب ہو یا نہ ہو ،آئیں مل کر دعاکریں کہ اے پالنے والے تجھے اس مقدس مہینہ کی عظمت کا واسطہ ہم سب کو اس ما ہ میں اپنے اپنے نفس کی تہذیب واصلاح اور اسے اس طرح گناہوں سے پاک کرنے کی توفیق عطا فرماجس طرح تو چاہتا ہے اس لئے کہ تیری مدد کے بغیر کوئی کام ممکن نہیں ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے محترمہ معصومہ نقوی اور محترمہ ام البنین کو مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین نامزد کردیا ہے، دونوں خواتین کی بحیثیت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نامزدگی پرملک بھرسے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی عہدیداران اور کارکنان نے تہنیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امید ہے کہ نامزد مرکزی رہنما اپنی تمام تر صلاحیتیں امام زمان عج کے ظہور کی زمینہ سازی میں بروئے کار لائیں گی۔
وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ٹنڈو محمد خان شعبہ یوتھ کیجانب سے منعقدہ وحدت ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ یونٹ حسین خان لغاری یونٹ ٹنڈو سائینداد کے درمیان کھیلا گیا جسکے مہمان خاص صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی تھے،یونٹ حسین خان لغاری نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بارہ اوورز میں یونٹ ٹنڈو سائینداد کو 114 رنس کا ہدف دیا یونٹ ٹنڈو سائینداد آٹھویں اوور میں ہدف مکمل ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم قرار پائی یونٹ ٹنڈو سائینداد کے طاہر 55 اسکور سے نمایاں رہے آخر میں دونوں ٹیموں کیجانب سے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری یعقوب حسینی کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے گئےبرادر یعقوب حسینی اور آرگنائیزنگ کمیٹی کیجانب سے انعامات تقسیم کئے ساتھ ہی یعقوب حسینی کیجانب جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو نقد انعامات دئیے گئے ،جیتنے والی پوری ٹیم کو آرگنائیزنگ کمیٹی کیجانب سے علیؑ وارث کے لاکیٹ پہنائے گئے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئر مین سید باقر زیدی نے کہا ہے کہ خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ ورلڈ اینٹی سموکنگ ڈے کے موقع پر ملک بھر میں عوام کی آگاہی کے لیئے سیمینار،لیکچرز و مختلف پروگرامز منعقد کریگی۔ سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک ہے ۔ پاکستان میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہر روز 300 کے قریب افراد کی اموات ہو رہی ہیں اس لئے سموکنگ کے نقصانات بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے۔اُنہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سگریٹ نوشی کے خلاف بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔
خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئر مین سید باقر زیدی سگریٹ نوشی نہ صرف دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ شوگر کا باعث بھی بنتی ہے اور ہارٹ اٹیک کی صورت میں بچنے کے مواقع کم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی 69 قسم کے مختلف کینسر کا باعث بنتی ہے۔پھیپھڑ وں کے سرطان میں مبتلا 75 فیصد مریض سگریٹ نوش ہوتے ہیں۔سگریٹ نوشی کی وجہ سے خون میں آکسیجن لے کر جانے کی قوت کم ہو جاتی ہے، رگیں سخت ہو جاتی ہیں اور ضرورت کے وقت پھیلتیں نہیں ، جس کے نتیجہ میں بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ ہم نے اپنے معاشرے میں سگریٹ نوشی کے خلاف آگاہی مہیا کرنی ہے کیونکہ سگریٹ نوشی صرف سگریٹ پینے والے کو ہی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ گھر اور دفتر میں موجود باقی سب لوگ اور خاص طور پر بچوں کو اس کا زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ صحت کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے مختلف موذی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔پرہیز علاج سے بہتر ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی طرف سے مسجد و امام بارگاہ بقۃاللہ قذافی کالونی بنگالی باغ میں تیسرا 15 روزہ معارف اسلامی پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور سید حسن رضا ہمدانی, ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عباس شیرازی, ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجم عباس اور ضلع لاہور وحدت یوتھ کے تمام ٹاون سکریٹریز نے شرکت کی۔
پروگرام میں سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے نوجوانوں سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے جوانوں کو اتحاد و یکجہتی کا درس دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان مملکت پاکستان کا عظیم سرمایہ ہیں اور نوجوان ہی نظم و ضبط اور اتحاد کی قوت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں.معارف اسلامی کے پروگرام میں جناب عباس شیرازی اور نجم عباس نے بھی جوانوں سے خطاب کیا.بعد از خطاب وحدت یوتھ کے جوانوں نے قصیدہ خوانی بھی کی. پروگرام کے اختتام پرعلامہ حسن رضا ہمدانی نے سیکرٹری یوتھ سجاد حسین نقوی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس کی عوامی رابط و آگاہی مہم کے حوالے سے نارتھ کراچی کے امام بارگاہ "کاروان حیدری"میں ایم ڈبلیو ضلع وسطی کی جانب سے "جشن ولادت امام مہدی عج" انعقاد کیا جسمیں خواتین اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔جشن کی نظامت کی ذمداری خواہر ام بینش زہرا نے ادا کی جبکہ بطور مہمان خصوصی خواہر زہرا نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین نے شرکت فرمائی۔جشن میں مومنات اور معصوم بچیوں نے امام زمانہ عج کی خدمت میں بطور ہدیہ منقبت دورود و سلام پیش کیے۔اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نارتھ کراچی کی یونٹ کی جانب سے بچیوں کے لیے "منتطر مہدی" کے عنوان سے کوئز رکھا۔کوئز کے سوالات خواہر نرجس نے بچیوں سے کیےاور صحیح جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیےبچیوں نے فلسفہ انتظار مہدی ع پر ایک بہایت خوبصورت ۔
زہراءنقوی نے مومنات سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یقینا ماہ شعبان کی اہمیت اور فضیلت بہت ذیادہ ہے مگر ہم سب جانتے ہیں جیسا کہ یہ ماہ خود سازی کا ہے اسکے ساتھ یہ ماہ معاشرہ سازی کا بھی ہے کیوں کہ اس ماہ میں اس عظیم ہستی کی ولادت ہے جو دنیا میں عدل و انصاف کی حکومت قائم کرئے فرمائے گے انشاءاللہ ،ظالموں جابروں اور فاسق حکمرانوں سے انتقام لیں گے لہذا جو بھی انکا حقیقی منتظر ہوگا وہ آپکے جلد ظہور کے لیے مسلسل تیاری کر رہا ہوگا ۔دشمن کو خبر ہے کہ جب مہدی عج کا ظہور ہوگا تو اسکو کہی پناہ نہیں ملے گی لہذا وہ بھی ظہور امام کو روکنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے وہ جانتا ہے ًحمد و آل محمد ص سے محبت رکھنے والے انکے جلد ظہور کے لیے معاشرہ سازی کر رہے ہیں خود سازی کر رہے ہیں لہذا وہ تمام عشقان رسول ص کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں پاکستان ہو یا بحرین شام ہو یایمن، فلسطین کی مظلوم عوام ہو یا کشمیر سب کا خون بہایا جا رہا ہے آج جو بن سلمان نے میڈیا پر نہایت واضع الفاظ میں بیان دیا کہ اسکو آخر ایران سے کیا مسئلہ ہے کیوں اپنے ہم خیال ممالک جن میں امریکہ اسرائیل بھی ہیں انکے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ کہ اسکو ڈر ہے کسں کا ڈر فرزند زہرا ع کا ڈر کہ ابھی تو وہ قائم آل محمد عج کے عاشقوں کا مقابلہ نہیں کر پارہا کل تک آل محمد ص سے مدد مانگے والوں پر بدعت کا فتویٰ لگاکرمعصوم لوگوں کو قتل کرنےوالے آج یودیوں سے مدد مانگ رہا ہیں۔پاکستان کی زمین پر اہل بیت کے چاہنے والے شیعہ سنی کے لہو سے سرخ۔کردیا گیا وجہ محبت اہل بیت ع لاکھوں پاکستانی شہداء آج ہم سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا ہماری بکھری لاشیں بھول گے کیا ہمارے روتے بچوں کے آنسو نظر نہیں آتے کہ آج بھی اہلبیت سے محبت کے جرم میں لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے اگر اپریشنز واقعا دہشتگردوں کے خلاف ہورہا ہے تو کیوں ایسے مدارس بند نہیں کیے جاتے جہاں باقاعدہ تکفیریوں کو سعودیہ کہ فنڈزسے پالا جارہا ہے کیوں نیشنل ایکشن پلان پر انکے خلاف عمل درآمد نہیں کیا جا رہا بلکہ اسی نیشنل ایکشن پالان کو ہمارے خلاف استعمال کیا جارہا ہے عزاداری سید شہداء کو محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بانیان عزا کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹی جارہی ہے علماء پر جھوٹے الزامات لگا کر گرفتار کیا جارہا یہ ظلم وزیادتی آخر کب تک کیا یہ پاکستان میں آل سعود کی طرح کی پالیسی لے کر چل رہے ہیں کہ جو بھی آل رسولؐ سے محبت کرئے گا یہ ان پر ظلم ڈھائے گے۔یہ انکی بھول ہے پاکستان ہم نے ہمارے اجداد نے بنایا اسکوہم ہی بچائے گے ہم کبھی بھی اس ملک کو تکفیریوں کی سازشوں سے بکھرنے نہیں دیں گے ہمیں اپنے پاک وطن اور پام آرمی بہت عزیز ہے ہمیں اپنی آرمی سے بھی امید ہےکہ وہ اپنے اندر سے تکفیری سوچ رکھنے والوں کو نکال کرپاک آرمی کو پاک کرےگی۔
آخر میں مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی نےکہا کہ بس 21مئی کا دن ظلم کے خلاف آواز اٹھانےکادن ہے اپنے طاقت کے اظہار کادن ہے تحریک مہدویت کے آغاز کا دن ہے یہ بتا دینے کا دن ہے اس سرزمین پرتکفیریوں کے لیے جگہ نہیں لہذا ہم۔خواتین کوبھی کربلا کی خواتین کی طرح اس دن گھروں سے نکلنا ہوگا اپنے پچوں بزرگوں جوانوں کے ساتھ کیونکہ کوئی بھی چاہےتحریک کربلا ہی کیوں نہ ہو وہ بھی خواتین کے بے غیر کامیاب نہیں ہوسکتی تھی جب ہی سید شہداء خواتین کو ساتھ لے گے تھے کیونکہ انہی خواتین نے پھر پیغام سید شہدا ع کو زندہ رکھااور بنو امیہ کےمکرو چہرے کو رہتی دنیا کے سامنے زلیل ورسوا کردیالہذا ہمیں بھی کربال۔کی خواتین کی طرح نکلنا ہوگا زیادہ سے زیادہ بڑی تعداد می خواتین نے بھر پور شرکت کی یقین دہانی لبیک یا امام و لبیک یا زینب کے نعروں کیساتھ کرائی جس بعد پروگرام کا اختتمام دعائے سلامتی امام زمانہ سے کیا گیا
وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال ہری پورمیں جشن انوار شعبان کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ممبر ضلع کونسل خالدہ یونس تحریک انصاف وویمن ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری ساجدہ یونس ممبر تحصیل کونسل ثریا بی بی اور دیگر بھی موجود تھے سیمینارر سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایرانی قونصلیٹ کلچرل ونگ پشاور آغا علی یوسفی، مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی کے رکن آغا علامہ امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحیدعباس کاظمی اور شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل راضیہ جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے کہ اللہ دنیا میں اپنے مظلوم بندوں کو غلبہ دے کر زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا اور یہ کام امام مہدی کے ظہور سے ہوگا جس کی ہم نے تیاری کرنی ہے اور اس کے لیے خواتین کی یہ بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ حق و باطل کی قوتوں کے درمیان حق کا ساتھ دینے والے باجراء ت مرد پیدا کریں جو امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دے سکیں تاریخ انسانی گواہ ہے کہ ایمان والی عورتوں نے نہ صرف ایماندار مرد پیدا کیے بلکہ وہ عورتیں خود بھی ایمانداری بہادری جراء ت اور استقامت میں تاریخ کا حصہ بن گئیں مقررین نے کہا کہ اگر پاکستان کو دہشت گردی انتہاو شدت پسندی سے بچاناہے طالبان القاعدہ النصرہ داعش بوکوحرام اور لشکریوں کے فتنوں سے محفوظ رکھنا ہے تو پھر ہمیں اپنی مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی اس کے لیے تربیت کرنا ہوگی قبل ازیں بچیوں نے تلاوت کلام پاک نعت رسول مقبول ﷺ قصیدے بھی پڑے ۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے ظہور امام مہدی عج اور آج کی خواتین کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا گیا تھا اس پروگرام میں خواتین جہاں مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے وہیں پر خواتین اسکالرز نے امام زمان سے متعلق بہت ہی عمدہ لیکچرز دئیے جنہیں موجود خواتین بہت سراہا اس پروگرام کی مہمان خصوصی خواہر سیدہ زاہراء نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین تھیں انہوں نے اپنے خطاب سے پہلے اتنے خوبصورت انداز سے آرگنائز کیے گئے پروگرام پر راولپنڈی ڈویژن کی خواہران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے کم وقت میں اتنا اچھا اور خوبصورت پروگرام ترتیب دیا تھا ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین سے کہا کہ امام زمان عجج کے ظہور کی علامات صدر اسلام سے ہی شروع ہو گئی تھیں جو آج تک جاری ہیں جیسے ہی امام عصر عج کے ظہور کا زمینہ ہموار ہو جائے گا اور علامات ظہور مکمل ہو جائیں گی امام زمان عجج ظہور فرمائیں گے ۔لہذاہمیں برادران کے ساتھ ساتھ خواہران کو بھی اس امام برحق کا منتظربننا ہے اس کےلئے ہمیں اپنے اندر جو تبدیلی لانی ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت اس طریقے سے کریں کہ ایک خالص باایمان فرد جو کہ ایک محب وطن عزیز ہونے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی نظریاتی ، ثقافتی ،اور جغرافیائی سرحدوں کا محافظ بھی ہو اس معاشرے کے سپرد کرنا ہے اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئیں تو عنقریب ہماری تنظیم میں صالح افراد ،محب وطن اور اسلام دوست ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں گے بس یہی وہ راستہ جس سے ظہور کی راہ ہموار ہو گی ۔
آئیں عہد کریں کہ ہم نظام ولایت سے اپنے آپ کو اس طرح ملائیں گی مجلس وحدت مسلمیں پاکستان کا تربیت افراد کے سلسلے میں ہاتھ بٹائیں گی ،قائد وحدت کے حکم پر نہ صرف خود میدان میں حاضر رہیں گی بلکہ اپنے بچوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ میدان نداء میں سب سےپہلے شریک ہوں گی آج دشمن نے اپنا پیغام دے دیا ہے آج جو گھر میں ںبیٹھے گا وہ پیچھے رہ جائے گا ہمیں کیا کردار زینبی کب اداکرنا ہو گا آج اس کردار کی سب سے زیادہ ضرورت ہے آپ خوہران شکر ادا کریں کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس پاکیزہ کردار کے لئے منتخب کیا ہے آج جس نے بھی کوتاہی کی اور پیچھے رہا وہ سمجھ لے کہ اس کا انتظارامام سے کوئی تعلق نہیں کیا اب کوئی عذر باقی ہے جب دشمن نے سرزمین مقدس حجاز پر یہ کہا ہو کہ ہم ظہور امام کا راستہ روکیں گے درحقیقت یہ ہم سب کے لئے ایک پیغام ہے ہم سب منتظرین امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے لئے ایک الہام ہے کہ جہاں کہیں ہو اب اپنا رول ادا کرو امام علیہ السلام کے نام پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں خود بھی اور دوسروں کو بھی شریک کریں۔
اس پروگرام میں خواہران سمانہ نقوی،ثمین زہراء،مہوش کاظمی اور خواہرقندیل زہراء جو اس پروگرام کی میزبان بھی تھی نے خطاب کیا ۔ اور خواہر قندیل زہراء نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔
وحدت نیوز(ہالا) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام نشتر پارک کراچی میں منعقدہ استحاکم پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی رہنماوں کے مختلف اضلاع گوٹھوں اور قصبوں کے دورہ جات جاری ہیں ، اس سلسلے میں ایم ڈبلیوایم کی صوبائی رہنما محترمہ سیمی نقوی نے گوٹھ غلام حسین لغاری ،ملوک خان لغاری،تلہار،ٹنڈو بھاگو،حاجی کرڑن،ٹنڈوغلام علی،کوٹھ حاجی ساون نو تکانی،آبادگار ،ٹنڈو محمد خان، ماتلی،بدین،نیندو،کڈن،گوٹھ مانت کادورہ کیا اور خواتین کو جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔
ضلع ھالا کے گوٹھہ غلام حسین لغاری میں خواھر سیمی نقوی ورکنگ کمیٹی رابطہ سیکرٹری صوبہ سندھ نے امام بارگاہ حسینی میں 21مئی کو ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس کی حوالے سے بریفنگ دی جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ،خواھر سیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں خواتین کا کردار کیسا ہونا چاہئے عورت مرد کے بغیر نہیں چل سکتی اور مرد عورت کے بغیراگر عودت کے بغیر زندگی بے کیف ہے تو مرد کے بغیر گھر ویران ہے لہزا دونوں گاڑی کے دو پییے ہیں اور معاشرہ بھی انہی دونوں سے تشکیل اور اپنے ارتقائی منزل طے کرتا ہے معاشرے کو بہترین بنانے میں خواتین کا۔نہایت اہم کردار ہے جہاں کی خواتین حق اور باطل میں فرق کرنا جانتی ہوگی ظلم کے خلاف آواز اٹھانا جانتی ہوں گی وہ ہی معاشرہ ترقی بھی کرتا ہے اور ایسے معاشرے میں پھر ایک عارف حسین الحسینی جیسی ہستی پیدا نہیں ہوتی بلکہ کئ عارف حسین الحسینی ایسے معاشرے میں تیار ہوتے ہیں.اس لئے21 مئ کو مرد اور عورت دونوں کو گھر سے نکل کر میدان عمل میں لبیک کہنا ہوگا۔مومنات کی آمادگی اور خواہش کودیکھتے ہوئے یہاں کے یونٹ سازی کی گئی جس میں چھ خواتین کو ذمہ داری دی گئ اور ان کو تین مہینے کا بر نامہ دیا گیا جس کے بعددعاے امام زمانہ عج سے اختتام کیا گیا۔
رکن ورکنگ کمیٹی رابطہ سیکرٹری صوبہ سندھ شعبہ خواتین خواہر سیمی نقوی نے اپنے خطاب نے سیرت حضرت زہراء ع بیان کرتے ہو کہا کہ خواتین پر لازم ہے کہ وہ سیرت جناب سیدہ پر چلتے ہوئے اپنی ذمہ داری اور وظیفے کو سمجھے لہذا ہماری ذمہ داری کیا ہے؟ پردہ، عبادت گزاری، اہل و عیال سے خوش اخلاقی، شوھر داری ان سب باتوں کومدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنی زندگی کو سنوار سکتے ہیں یہ تو ایک خاتوں کی انفرادی ذمداری تھی تو کیا پھر پرودگار نے عورت پر اجتماعی کو ئی ذمداری عائد نہیں کی؟ہرگز ایسا نہیں پروردگار قرآن میں واضع الفاظ میں فرماتا ہے کہ تم سب سے یعنی مرد و زن سے اجتماعی زمہ داریوں کے حوالے سے سوال کیا جائے گا جس میں سے ایک معاشرہ سازی کے حوالے سے سوال ہوگا۔ یقیناََ ایک با کردار عورت کا بڑھتا ہوا ہر قدم تاریک کیلے اجلی یادوں کو تابناک بناتا ہے اور بہترین معاشرہ تشکیل پتا ہے لہذا ہمیں شرعی حدود کا پاس رکھتے ہوئے اپنے مکمل حجاب کے ساتھ معاشرہ سازی کرنی ہوگی ظالموں اور منافقوں کے چہرے سے حضرت زینب ع کی طرح نقاب کو نوچ اتارنا ہوگا جس طرح جناب زینب نے بنو امیہ کے چہرہ بے نقاب کیا تھا اور انکو تاریخ میں ہمیشہ کے لیے رسوا کیا بلکہ ہمیں بھی انکی سیرت پرویسے ہی عمل کرنا ہوگا آج یزیدمعلون نہیں مگر کچھ یزید جیسے ضرور ہیں جن کو حیدری جوانوں سے نفرت ہے تو ان کوبلا جواز گرفتار کر کے نامعلوم مقام پرمنتقل رکھ کر ظلم و بربریت کانشانہ نبا رہ ہیں تو کہی ہماری عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کی جاری ہیں لہذا اب وقت ہے کی زینبی کردار ادا کیا جائے لوگوں نے لبیک یا زینب علیہ السلام کے نعروں سے محفل کو پر جوش بنادیا. خواتین کی آمادگی دیکھنے ہوئے خواہر سیمی نقوی نے یونٹ تشکیل دی اور حلف لیا دعائے امام زمانہ عج سے اختتام کیا۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی ورکنگ کمیٹی کی رابطہ سیکرٹری خواہر سیمی نے 21مئ استحکام پاکستان و امام مہدی کے حوالے سے منعقد کی گئ ایک نشست میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے وقت عصر جو آواز استغاسہ بلند کی تھی آج ھمارےشیر دل لیڈر مجلس وحدت مسلمین جناب علامہ راجہ ناصر عباس نے سیرت سید شہداؑ پر عمل کرتے ہوئے اس وقت کے فرعون کو نست و نابود کرنے کے لئے ہم حسینیوں کو ایک پلیٹ فارم پر بلایا ہے اور ہمارا دینی فریضہ ہے کی ان کیآواز پر لبیک کہتے ہوئے 21 مئی کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر نشترپارک میں جمع ھوکر دشمن کو بتادیں کہ ہم سب ایک ہیں ہم عزاداری سید شہدا پر کسی بھی طرح کی پابندی برداشت نہیں کرئے گے اس عرض پاک کی آدازی کے لیےہمارے اجداد نے اس لیے ج قربانی نہیں دی تھی کہ جنھوں نے اس ملک کی خاطر اپنی جانیں دی انکو اس ملک میں انکے بنیادی حقوق سے محروم کردیا جائے انکی نسل کشی کی جائے پھر انہی کے گھر والوں کو اسیر کیا جائے انہی پر جھوٹے مقدمے چلائیں جائیں۔انہی کے خلاف نیشل ایکشن پلان کواستعمال کیا جائے اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں ،مولا سیدالشہدا ؑ کا قول ہے"ظلم کے خلاف جتنی دیر سے قیام کرو گے قربانی اتنی زیادہ دینی پڑئے گی تو بس ہمیں ظلم کے خلاف آواز بلد کرنی ہو گی کیا آپ خواتین کردار زینبی ادا کرنے کے لیے آمادہ ہیں جس پر خواتین نے لبیک یا حسین ع کے نعرے لگاکر اپنی بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔اس پروگرام کے بعد خواتین نےمجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کی شدید خواہش کا اظہار کیا لہذا خواتین ک آمادگی کومدنظر رکھتے ہوئے وھاں یونٹس تشکیل دیاگیا۔