The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد ) چیئرمین خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) پاکستان شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ آج  پارا چنار لہو لہان ہے کربلائے پاراچنار میں ایک ہی صدا ہے کہ کوئی ہےجو ہمارے زخمیوں اور یتیموں کی مدد کرسکے ۔ اب تو لوگوں میں احساس محرومی اس حد تک بڑھ چکا کہ نامیدی میں بدلنے لگا ۔وہ اس لئے کہ غیروں نے تو زخم لگائے اپنوں نے بھی آنکھیں چرالیں ۔ اس ساری صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ خیرالعمل ویلفٗیر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان نے  ہمت باندھ لی ہے کہ سب سے پہلے ان زخمیوں کی مالی مدد کی جائے اور انہیں بچایا جائے لہذا اس سلسلے میں خیرالعمل ویلفیئر ٹرسٹ کو آپ کے مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ نو برس قبل جب پاراچنار پرطالبان کا  پانچ سالہ محاصرہ تھا تب بھی فقط مجلس وحدت مسلمین ہی تھی جس نے پاراچنار کا پر خطر محاصرہ توڑ کر کروڑوں روپے پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ وہاں پہنچایا تھا جس کے باعث وہاں کے مومنین کے حوصلوں میں اضافہ ہوا تھا اور یہ واقعہ ملت شیع کی تاریخ کے روشن باب میں شامل ہو گیا۔

آئیں! اس کار خیر میں خود بھی شریک ہوں اور اپنے عزیز واقارب کو آگاہ  کرکے اس میں شریک کریں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر ضرور دے گا  ،مالی تعاون کے لیئے

                            Account Title.
Khair ul Amal Welfare and Development Trust
                  A/C # 5504005000614508
Bank Al Falah, Jinnah Avenue, Islamabad.

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے ماہ رمضان میں ملک بھر کے مختلف اضلاع میں 3000 مستحق خاندانوں میںراشن پیکج تقسیم کیا گیا جس سے تقریبا  15000 افراد مستفید ہوئے اور یہ سلسلہ رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہا حسب سابق راشن پیکج میں آٹا،گھی،دالیں،کھجور،پتی،بیسن،چینی،چاول، ودیگر اشیاء خوردونوش شامل تھیں ۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے کرا چی میں 1200خاندانوں، سندھ میں نوابشاہ،دادو،حیدرآباد، جامشور،مٹیاری ٹنڈوالہ یار میں   300خاندانوں, اوچ شریف علی پور میں100 خاندان،بھکر میں50 خاندانوں، اسلام آباد میں92 خاندانوں،پنڈی میں55 خاندانوں،اٹک میں215 خاندانوں،سرگودھا میں100خاندانوں،منڈی بہائوالدین میں75 خاندانوں، گوجرانوالہ میں200 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ودیگر اضلاع میں بھی راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ  کے چیئرمین سید باقر زیدی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ثواب کا بہترین ذریعہ ہے مستحق اور ضرورت مندافراد کی مدد کر کے قلبی سکون و اطمینان ملتا ہے sافراد ہماری توجہ اور امداد کے منتظر ہیں ۔رمضان المبارک میں اللہ کی خوشنودی اور ضرورت مندوں کی محتاجی دور کرنے کے لیئے رفاعی کام بہتر عمل ہے ۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی اولین ترجیح دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق ،نادار،افراد کو زندگی کی تمام بنیادی ضروریات فراہم کر کے انکو احساس محرومی سے نکالنا ہے۔ سید باقر زیدی نے کہا کہ اللہ تعالی کو انسان کا سب سے محبوب پسندیدہ عمل جو اللہ کریم کے ہاں افضل ترین عبادت ہے شمار ہوتا ہے وہ اس کی مخلوق میں ضروریات زندگی سے محروم انسانوں کی مدد کرنا ہے ایسے نیک اعمال کی ادائیگی کرنے والے انسان کو  اللہ تعالی کا قرب حاصل ہوتا ہے اور معاشرہ کا ہر فرد بھی اس شخص کو انتہائی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی  نےعالمی  یوم القدس کے حوالے سے خواتین کے نام اپنے پیغام میں  کہا  کہ حضرت امام خمینی قدس سرہ الشریف نے فرمایا قدس کا دن ایک عالمی دن ہے،ایسا دن نہیں جو صرف قدس سے مخصوص ہو، مستکبرین سے مستضعفین کے مقابلے کا دن ہے ایک ایسا دن ہے کہ جس دن مستضعفین کو مسلح ہونا چاہئے تاکہ استکبار کی ناک زمین پر رگڑ دیں۔ یوم القدس ایک ایسا دن ہے کہ جس دن مستضعف قوموں کی تقدیر کا فیصلہ ہو اور مستکبرین کے مقابلے میں مستضعف قومیں اپنے وجود کا اعلان کریں۔امام خمینی (رح) نے اسی ابتدا سے ہی اسلامی تشخص اور اسرائیل کے ساتھ جہاد کے اعتقادی پہلو کو، فلسطین کے مظلوم عوام کو آمادہ کرنے، اور پوری امت مسلمہ سے فلسطینوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے سب سے زیادہ کارساز روش قرار دیا اور اس کے علاوہ نیشنلسٹ اور غیر اسلامی نظریات کو قدس کی آزادی کے لئے انحراف سے تعبیر کیا۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کے مسئلے پر حضرت امام خمینی (رح) کی تاکید عالم اسلام کے لئے اس مسئلے کی اہمیت کے پیش نظر ہے۔صہیونیزم کی فکر، دین یہود کی تعلیمات سے جدا ایک فکر، اور اس آسمانی دین سے منحرف ایک فرقہ ہے۔ یہ فکر اور اس سے وجود میں آنے والا اسرائیل، مسلمانوں کی صفوں میں پھوٹ ڈالنے اور مشرق وسطی پر تسلط کے لئے،استعمار کا ساختہ پرداختہ ہے۔ حضرت امام خمینی (رح) فرماتے ہیں اسرائیل مغرب اور مشرق کی استعماری حکومتوں کی ہم آہنگی اور ہم فکری سے وجود میں آیا اور آج اسے تمام استعماری طاقتوں کی حمایت و پشپناہی حاصل ہے۔ برطانیہ اور امریکہ، اسرائیل کو مہلک ہتھیاروں سے مسلح کرکے اور اسے فوجی اور سیاسی لحاظ سے مضبوط بنانے کے ذریعے مسلمانوں اور عربوں کے خلاف جارحانہ کاروائیاں انجام دینے پر اسے ورغلاتے رہتے ہیں۔ صہیونی حکومت مسلمانوں میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کے ذریعے مشرق وسطی میں اپنی دائمی بقاءکے لئے ایک پرامن ٹھکانے کے درپے ہے۔ کیوں کہ اسرائیل نے اپنے وجود کے وقت سے ہی مشرق وسطی میں لڑاو حکومت کرو کی پالیسی اختیار رکھی ہے۔ اسی لئے آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ مشرق وسطی میں تکفیری گروہ کس طرح سے شام اورعراق میں اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا بدترین حالت میں قتل عام کررہے ہیں لیکن غاصب اور جارح اسرائیل کے خلاف کوئی موقف نہیں اپنا رہے ہیں۔ یہ کیا اندھیر ہے کہ جو اسلامی احکام پر عملدرآمد کے مدعی ہیں وہی اسلام کے سب سے واضح اصول یعنی مسلمانوں اور مستضعفوں کی حمایت کو ذرا بھی اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام چیزیں اس بات کی غماز ہیں کہ تکفیریوں کی جارحیت، عالمی استکبار اور صہیونی امنگوں سے ہم آہنگ ہے اور ان جارحانہ کاروائیوں کا براہ راست فائدہ اسرائیل کو پہنچ رہا ہے جبکہ بعض رپورٹوں اور خبروں سے تکفیری گروہوں اور صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون کی بھی نشاندہی ہوتی ہے۔ لیکن وہ چیز جو امت مسلمہ کے درمیان نا اتفاقی پیدا کرنے اور فلسطین پر قبضہ جاری رہنے کے لئے صہیونی حکومت کی سازشوں کو ملیا میٹ کردیتی ہے، مسلمانوں کا باہمی اتحاد ہے۔ لہذا یہ غاصب اور کھوکھلی حکومت اپنی طاقت کے مظاہرے کے لئے گاہے بگاہے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر بموں اورمیزائیلوں کی بوچھار کردیتی ہے۔ یہ نا اہل اور ناجائز حکومت، بچوں اور مظلوموں کا خون بہا کر یہ سمجھتی ہے کہ وہ اپنی ان وحشیانہ کاروائیوں سے مسلم قوموں اور مجاہدوں کے دلوں پر خوف و دہشت طاری کردے گی۔ لیکن جتنا زیادہ خون بہہ رہا ہے مزاحمتی حلقوں کے حوصلے اور بلند ہورہے ہیں اور مسلمانوں میں مزید اتحاد بڑھتا جارہا ہے۔ اور انشااللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل اور اسکے اتحادی ذلت و رسوائی کا سامنا کریں گے اور شکست اور زلت انکا مقدر ہیں۔انشااللہ وہ ادن امت مسلمہ جلد دیکھے گی جب القدس آزاد ہوگا ۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی جانب سے مختلف علاقوں میں ماہ مبارک رمضان میں بیتی پروگرامز منعقد کیے گئے جس میں تربیتی نشست،شب دعا و مناجات ،مجالس اعمال شب قدر اورمختلف موضوعات پر درس شامل ہیں۔ یوم القدس کے حوالے سے منعقد کیے گئے سمینار میں خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ فرجانہ گلزیب کا کہنا تھا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا اور اس کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔ اس دن دنیا بھر میں مظاہروں اور احتجاج کے ذریعے فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کیاجاتاہے۔ اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ یوم القدس کی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائیں اور یہ جان لیں کہ ان کا یہ اقدام، عالمی سطح پر غیر معمولی اثرات کا حامل ہو گا۔ اس لئے کہ عالمی یوم القدس فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ یکجہتی اورصیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور اس کی جارحیتوں کے خلاف تمام مسلم قوموں کے متحد ہونےکا دن ہے اور یہ سال ایک منفرد خصوصیت کا حامل ہے۔ اس لئے کہ داعش دہشت گرد گروہ اپنی دھشتگردانہ کارروائیوں کے سبب مسلمانوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کئے ہوئے ہے اور وہ غاصب اسرائیل کے جارحانہ اقدامات سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ نے اپنی دور رس اور گہری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کےلئے یوم قدس کا اعلان فرمایا تھا۔امام خمینی کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کے جمعہ الوداع کو عالمی یوم قدس قراردینے سے صیہونی حکومت اور اسکے حامیوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے میں ملت فلسطین کی جدوجہد اور عالم اسلام کی پائداری کی تاریخ میں ایک نیا موڑ آیا ہے۔ جو چیز مسلم ہے وہ یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے اور بیت المقدس پر صیہونی حکومت کا قبضہ ہونے سے وہ مکمل فلسطین پر قابض ہوجائے گا۔ اسی وجہ سے مسلمانوں اور فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ بیت المقدس کی حمایت کو اولین ترجیح دیں۔ آج کے حالات میں عالمی یوم قدس سے ملت فلسطین اور مسلمانوں کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ قدس پر توجہ دے کر عملی طور سے قدس کو فراموش کرانےکی صیہونی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

وحدت نیوز(ٹنڈو باگو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ٹنڈو باگویونٹ کی جانب سے امام بارگاہ انجمن عزادار حسین میں ایام شہادت امیر المومنین ؑ منعقد کی گئی جس سے مجلس وحدت مسلمین ٹنڈو باگو کی سیکرٹری خواہر زہرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں عدل علیؑ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے معاشرے اور ملک میں عدل کی صورت حال کا جائزہ لینا ہے۔ ہمیں سوچنا اور دیکھنا چاہیے کہ کیا ہم اپنی ذات سے لے کر اپنے اجتماعی معاملات تک عدل و انصاف سے کام لیتے ہیں یا نہیں؟ موجودہ دور میں اگر ہم دنیا بھر میں عدل و انصاف کی صورت حال کا جائزہ لیں تو ہمیں اس بات کی شدت سے کمی محسوس ہوتی ہے کہ کہیں بھی عدل و انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا ۔ مولا علی ؑ کے عادل ہونے کی اس سے بڑی اور کیا دلیل ہوگی کہ ایک عیسائی مورخ جارج نے امیرالمومنین ؑ کی شخصیت پر لکھی گئی اپنی کتاب کے سرنامے میں لکھا کہ ''اس کتاب کا انتساب اس علی ؑکے نام جو شدت عدل کی وجہ سے قتل کردیا گیا''۔ علی ؑکی زندگی، علی ؑکا قیام، علیؑ کی جنگیں، علی ؑ کی خاموشی اور علی ؑکا کلام عین عدل ہے۔ ہمارے معاشروں میں عدل و انصاف کی ناگفتہ صورت حال کا تذکرہ طویل ہے لیکن ان طویل مصائب و آلام اور مشکلات و مسائل کا حل ہمیں صرف اور صرف امیر المومنین حضرت علی ؑکے ''عادلانہ نظام عدل'' کے نفاذ میں نظر آتا ہے جہاں حکمران سے لے کر ایک عام شہری تک سب کے ساتھ برابر اور مساویانہ سلوک ہو اور کوئی شخص قانون و آئین سے بالاتر نہ ہو بلکہ ہر وقت احتساب کے لئے آمادہ و تیار نظر آئے۔ یہی عدل و انصاف اصل اسلام اور حقیقی جمہوریت کی روح ہے۔مگر افسوس آج ہم مسلمان بھی عدل و انصاف دھجیاں بکھرتے دیکھائی دے رہے ہیں آپس میں اپنے ہی مسلم برادر ممالک میں ظلم و بربریت کو فروغ دیں رہیں ہیں افسوس اگر آج امت مسلمہ ایک ہوتی تو سرزمین فلسطین کے ساتھ غداری کرنے والے دین فروش ضمیر فروش عرب حکمرانوں سے سوال کرتی فلسطینیوں کو عدل و انصاف فراہم کرتی مگر سلام ہو علی ؑ کے اس عاشق پر حقیقی پیرو حضرت امام خمینی ؒ پر جنھوں نے عالم اسلام کو خواب غفلت سے جھنجوڑا اور مسئلہ فلسطین کی طرف توجہ مبزول کروائی ۔سیرت معصومین ؑ ہے ظلم کے خلاف آواز اٹھانا مظلوم کو عدل و انصاف فراہم کرنا مظلوم کی حمایت کرنا ۔ لہذا یوم القدس یوم اللہ ہے اس روز ہر ایک پر لازم ہے کے ِاس وقت کے عالمی شیطان امریکہ اسرائیل اور اسکے حواریوں کے خلاف آواز بلند کریں ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ڈسٹرکٹ حیدرآباد یونٹ ۹ کی جانب سے تر بیتی ورکشاب منعقد کی گی جس میں اعمال شب قدر،مجلس شہادت مولا علیؑ اور لیکچر رکھا کیا گیا۔شب 19 کومجالس شہادت امیر المومنین امام علیؑ کا انعقاد کیا گیاجس میں خواہر ردا زہرا نے مصائب امام علی ؑ بیان کی بعد مجلس اعمال شب 19 کے خواہر ثمرین نے کروائے اور اعمال شب اکیس 21خواہر شگفتہ اور خواہر کنول نے کروائے ۔21 کو اعمال کے بعد فکر امام راحل ا ور فلسطین کے عنوان پر لیکچر دیتے ہوئے پہلے خواہر کنول بتول نے یوم القدس کی تاریخی اہمیت کو بیان کیا یہ مقام کن کن حوالوں سے معتبر رہا ہے۔

جس کے بعد خواہر کنول بتول کا کہنا تھا کہ حضرت امام خمینی ؒ کی فکر کا نتیجہ ہے کے ہر سال یہ دن منایا جائے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جائے قرآن اور حدیث معصومینؑ کی روشنی میں بھی یہ بتانے کی کوشش کی کے ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم کی حمایت کرنا ہمارے لیے کس قدر ضروری ہے۔ خواہر  کنول بتول کا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس نے حق و باطل کی صفوں کو علیحدہ علیحدہ کر دیا ہے۔ منافقوں کے چہروں کو بے نقاب کردیا۔ اسلام دشمن طاقتوں کے حقیقی مکروہ چہرے کو بر ملا کر دیا۔ آج بیت المقدس نے اسلام اور انسانی حقوق کے دبیز پردوں کے پیچھے چھپے بظاہر خوشنما چہروں کو دنیا بھر میں آشکار کر دیا ہے۔کیا آج واضح نہیں ہو گیا ہے کہ کون بیت المقدس کی آزادی کے بجائے غاصب صیہونی حکومت سے تعلقات کی پینگیں بڑھا رے ہیں۔ کیا اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والوں کو کوئی اب بھی کوئی نہیں پہچانتا؟ نہیں حقیقت اب سب کے سامنے روز روشن کی طرح واضح ہے یہ امام راہل ہی ہیں جنھوں نے عالم اسلام کی توجہ بیت المقدس کی آزادی کی طرف مبزول کروائی اور یہودیوں کے ساتھ مل کر زمین انبیاءکے ساتھ غداری کرنے والے عرب حکمرانوں کو ہمیشہ کے لیے رسوا کر دیا۔لہذا ہم سب پر واجب ہے یوم القدس کو بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منعقد کریں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں تاکہ یہودیوں تک امت مسلمہ کا یہ پیغام پہنچ جائے کہ القدس کی آزادی تک ہماری اس سے جنگ جاری رہے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس و حدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ کی جانب سے علمدار روڈ پر واقع امامبارگاہ میں ایام شہادت مولاکائنات کی مناسبت سے ۹۱ رمضان تا۱۲رمضان مجلس اعزاءمنعقد کی گئی جس سے مشہور ذاکرات اہل بیت ع نے خطاب کیا۔ان مجالس میں سیرت مولا متقیان کے مختلف پہلوبیان کیے گئے خاص کر ان مجالس میں آئمہ معصومین ع کو درپیش مسائل بیان کیے گئے اگر امت موجود ہو مگر اپنے امام وقت کی عطاعت نہیں کریں تو پھر مولا علی ؑ جیسے امام برحق اپنی سب سے بڑی مصیبت ہی ےہ بیان کرتے ہیں افسوس امت اگر ساتھ دیتی تو یقینا نظام عدل رائج ہو جاتا زمین آسمان سے رحمتیں نازل ہوتیں مگر افسوس لوگوں نے حب دنیا کی وجہ سے دین کے ستون جو ہم اہل بیت ؑ ہیں انکو تنہا چھوڑ دیا اور انکی نصیحتوں پر عمل نہیں کیا جس کے سبب خود کو ہی نقصان اور مصیبت میں مبتلاکیا ۔جب بھی لوگ اپنے امام وقت کو تنہا چھوڑئے گے تو لازماََ پھر ان پر ظالم حکمران تسلط حاصل کرلیں گے جن سے انکی عزت جان مال کچھ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔اگر لوگ حق ولایت کا دفاع کرتے تو نا واقع کر بلا جیسا واقعہ رونما ہوتا نا مدینہ تاراج ہوتا ۔ذاکراہ خواہر زینب زیدی نے مجلس سے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود پر نظر ڈالنی ہوگی کے آیا ہم اہل بیت ؑ کی اطاعت کرتے ہیں؟کیاکھیں  مولا علیؑ کاوہ شکوہ ہم سے بھی تو نہیں کھیں یہ ہی شکوہ مولا امام زمانہ عج کا ہم سے تو نہیں؟ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم عطاعت کرنا سیکھیں سیرت معصومین ؑ پر عمل کریں تاکہ جلد امام عج کا ظہور ہو سکے اور جب امام وقت ؑ تشریف لائیں تو ہمارا شمار انکےا عوان و انصار میں ہولہذا اسکے لیے تیاری ابھی سے کرنا ہوگی علماءحق کی اطا عت کرنا ہو گی سیرت معصومینؑ پر عمل کرنا ہوگا خود سازی اور معاشرہ سازی کرنا ہوگی ۔

وحدت نیوز(ہالا) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ھالا نیو ضلع مٹیاری صوبہ سندہ کی جانب سے شب قدر کی مناسبت سے گاوں سعید خان لغاری میں اعما ل خواہر مرضیہ سعیدی نے کرائے اور شب قدر کی فضیلت بھی بیان کی خواہر نے شب قدر کی مناسبت سے قرآن کی سورہ قدر کی تلاوت کی اور ہر آیت کو تفصیل سے بیان کیا ۔ خواہر مرضیہ سعیدی نےشب قد رکی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے یہ 80 سال عبادتوں  کے برابر ہے شب قدر کی با برکت رات میں فرشتے اور جبرئیل بہ حکم خدا ہر کام کے بارے میں احکام لیکر آتے ہیں اس رات تمام ملائکہ زمین پہ نازل ہوتے ہیں اور یہ سب امام زمانہ (عج) کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں امام انسان کی صلاحیت, نیت, تقوی عبادت کو مد نظر رکھ کے عطا کرتے ہیں۔یہ رات سلامتی کی رات ہے سلامتی سے مراد جو بندہ خدا عبادت میں مشغول ہوتا ہے تو اللہ کے فرشتے درود بھیجتے  ہیں۔

 خواہر مرضیہ سعیدی نے شب قدر کی مزیدفضیلت بیان کرتے ہوئے کہا یہ رات شب قدر کی پہلی دو راتوں سے افضل ہے اور بہت سی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ شب قدر یہی ہے اور یہ بات اصلیت کے قریب تر ہے اس رات حکمت الاہی کے مطابق کائنات کے تمام امور مقدر ہوتے ہیں لہذا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اس رات امت مسلمہ اور ظہور امام زمانہ کے لیے خصوصا دعائیں کریں انشااللہ جلد ہم وہ منظر دیکھئے جب جنت البقیع کی تعمیر ہو ا سرزمین انبیاءیہودیوں کے تسلط سے آزاد ہو اور امت مسلمہ پرچم اسلام تلے ایک ہو۔

وحدت نیوز(جہلم) ماہ رمضان کی با برکت ساعتوں اور فضیلتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع  جھلم کی تمام خواھران کی کوششوں اور مقامی خواتین کے تعاون سے دینہ میں ماہ مبارک رمضان کے پورا مہینہ ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس ورکشاپ میں ماہ مبارک کے عشروں کی مطابقت سے موضوعات کو تقسیم کیا گیاتھا! جس میں پچوں اور بڑوں دونوں کے لیے بہترین دروس کا احتمام کیا گیا. سیکرٹری تعلیم خواھر کرن نقوی، سیکرٹری روابط خواہر حاجرہ سید اور سیکرٹری یوتھ خواہر طوبٰی  نقوی نے بہترین انداز میں خدمات انجام دیں۔

 عشرہ اول کا موضوع بہار قرآن جس میں قرآن اور قرآن سے دوری کو وضاحت کرتے ہوئے سیکرٹری تربیت خواھر سمانہ سید نے بطور احسن مستند کتب و احادیث کے ذریعے وضاحت دی جب کہ دوسرے عشرے کو جمال منتظرکا نام دیا گیا تھا جس میں معرفت امام زمن عج، آئمہ شناسی اور دشمن شناسی و حالات حاضرہ جیسے اہم موضوعات پر مباحثہ و گفتگو کی گئی.دشمن شناسی و حالات حاضرہ کے موضوع سے آگاہی کی حوالے سے جنرل سیکرٹری خواہر عقیلہ رضوی نے آج کل کے حالات کو روایات کی روشنی میں واضح کیا۔دونوں عشروں کے اختتام پر باقائدہ امتحانات لیے گئے جن میں خواتین نے پھر پور شرکت کی ۔ولادت با سعادت مولا حسن ع کے موقع پر پھر پور منقبت و قصائد پڑھے گئے اور اختتام پر خواہر عقیلہ رضوی نے صلح امام حسن ع اور زندگی امام کے موضوع کو واضح کیا۔

جب کہ آخری عشرے کو عباد الرحمٰن کا نام دیا گیا ہے اس عشرے میں اخلاقیات و آداب اور حالات حاضرہ جیسے موضوعات پر سیکرٹری تبلیغات خواہر حدیثہ سید احسن پر لیکچرز دیں رہی ہیں آخری عشرے کے اختتام پر بھی امتحان لیا جائے گا .اور عید سے ایک روز قبل اختتامی تقریب کا انعقاد ہو گا کہ جس میں امتحانات کے نتائج اور پوزیشن ھولڈرز کو انعامات تقسیم کیے جائیں گے.مجلس وحدت مسلمین دینہ جھلم شعبہ خواتین کی جانب سے شب ہائےقدر میں اعمال منعقد کیے گئے جسمیں خواتین نے بھرپور شرکت کی.یوم القدس و جمعتہ الوداع بالکل قریب ہے تو اس مناسبت سے تیاریاں زور و شور سے جاری و ساری ہیں مجلس وحدت مسلمین دینہ جھلم شعبہ خواتین کی جانب سےیوم القدس یوم مستضعفین کے عنوان پر مختلف علاقوں میں سیمینارز منعقد کیے جارہے ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت) خیر العمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرہ ایتام کے عنوان سے منا رہا ہے۔اس حوالے سے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت اور جامع مسجد غلمت نگر میں خیر العمل ویلفیئر ایند ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے گلگت ڈویژن کے137 یتیم بچے بچیوں میں سات لاکھ روپے کے سکالرشپ تقسیم کئے گئے.

خیرالعمل و یلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام وحدت ہاؤس گلگت میں عشرہ ایتام کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یتیم خاندانوں کو وظائف بھی تقسیم کئے گئے.اس تقریب میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن حاجی رضوان علی. مدرسہ جعفریہ کے پرنسپل شیخ عادل حسین.صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر غلام عباس. العصر پبلک اسکول کے پرنسپل بختاور خان. ضلع نگر کے سیکرٹری جنرل عابد حسین.شعبہ خواتین کی کوار ڈینیٹر خواہر سائرہ ابراہیم نے شرکت کی۔

صوبائی سیکرٹری خیرالعمل ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ ٹرسٹ علی حیدر نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا شعبہ فلاح و بہبود انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتاہے اور اس مرتبہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کو عشرے ایتام کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سال 2012 سے یتیم بچوں اور بچیوں میں ہر تین ماہ بعد سکالرشپ کا اجراء کیا جاتا ہے اور اس وقت تک تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے یتیم خاندانوں کی کفالت کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت استور، ہنزہ نگر اور گلگت کے تقریباً 141 یتیم گھرانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے اور انشاء اللہ خدا کی تائید و نصرت اور مخیر حضرات کے تعاون سے بہت جلد ان یتیم خاندانوں کی کفالت کے فریضے سے سبکدوش ہونے کا شرف نصیب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور گلگت بلتستان میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ تعلیم، صحت، صاف پانی کی فراہمی ،قدرتی آفات ضرورت مندوں کی مدد اور معاشرے سے غربت و افلاس کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے

Page 95 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree