The Latest

وحدت نیوز(کراچی )خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ  ٹرسٹ پاکستان  شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے  21 جولائی سے 27 جولائی تک ہفتہ صفائی منانے کا اعلان کیا گیا ، ہفتہ صفائی کے سلسلے میں سندھ کے مختلف اضلاع میں بھر پور صفائی ستھرائی کے انتظامات کیئے گئے، خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ صوبہ سندھ کے سیکریٹری الفت عالم کربلائی کے مطابق دولتپور، دادو، سانگھڑ ،مقصودورند، ٹنڈومحمد خان، کنب، ٹنڈوالیہار اورنوشہروفیروز سمیت مختلف اضلاع میں صفائی مہم جاری رہی ، تفصیلات کے مطابق دولتپور ضلع نواب شاہ میں  تین دن لانگاہ محلہ، تعلقہ اسپتال اور میں امام بارگاہ کے گلی کی صفائی کی گئی، دادو میں دو دن جس میں مین بازار اور  ایک محلے میں صفائی کی گئی، سانگھڑ میں  سید محلے کی صفائی کی گئی اور تعلقہ مقصودو رند میں بھی صفائی کی گئی ،ٹنڈو محمد خان میں علی مسجد والی روڈ اور محلے کی صفائی کی گئی، کمنب ضلع خیرپور مدرسہ علی کی صفائی کی گئی ، ٹنڈوالہیار میں تعلقہ  اسپتال کے سامنے صفائی کی گئی ، نوشہرہ فیروز کے تعلقہ مورو میں سمیت دیگر اضلاع میں  بھی گلی ، محلوں، چوراہوں اور کھلے مین ہولز اور سیوریج لائنوں کی بھی صفائی کا اہتمام کیا گیا، عالم کربلائی کے مطابق ہفتہ صفائی کا مقصد عوام میں صفائی ستھرائی کا شعور بیدار کرنا تھا تاکہ صاف  ستھرے ماحول میں گندگی اور جراثم سے نجات حاصل کی جا سکے اور صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی شعبہ خواتین کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی کی زیر صدارت ہوا۔جس میں بتایاگیا کہ شہید قائد عارف حسینی کی 29 ویں برسی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔برسی کا انعقاد 6اگست 2017 بروز اتوار ’’مہدی ؑ برحق کانفرنس‘‘ کے عنوان سے اسلام آباد میں ہو گا۔جس میں شعبہ خواتین کی طرف سے بھرپور شرکت کی جائے گی۔۔اجلاس میں برسی کے سلسلے میں موثر رابطہ مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔خواتین کو لانے لے جانے کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ برسی پر لانے لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ اور طعام کا بروقت اور مناسب بندوبست کیا جائے گا اوریہ خیال رکھا جائے گا کہ خواتین شرکا کو کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔

قندیل زہرا نے کہا کہ شہید قائد کی محبت قوم پر قرض ہے جسے قائد کے مشن پر قائم رہ کر ادا کرنا ہو گا۔قائد حسینی کا وجود اس قوم اور ملک کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔وہ ایسے باعمل اور جرات مند قائد تھے جن کا کردار ان کے گفتار کی تصدیق کرتا رہا ۔شہید عارف حسینی وطن عزیز میں اخوت و اتحاد کے داعی تھے۔اتحاد امت کے لیے ان کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔عالم استعمار ان کے جرات مندانہ افکار سے خائف تھا۔اقوام عالم اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ وحدت امت وہ واحد ہتھیار ہے جس سے اسلام دشمن عناصر کے ناپاک ارادے خاک میں ملائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے وحدت و اخوت کے علمبردار شہید قائد کو اپنی راہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں موجود اپنے ہم نواؤں کا سہارا لیا۔قائد عارف حسینی کی شہادت اس ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ثابت ہوا۔مجلس وحدت مسلمین شہید قائد کے مشن کو لے کر میدان عمل میں نکلی ہے۔حق کی آواز پر لبیک کہنے کے لیے پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ان تکفیری گروہوں کے خلاف مثبت اقدامات کیے جائیں گے جو ملک میں تفرقہ کی آگ لگانے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں۔آج ہر قومی ایشو پر سنی بھائی ہمارے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں جو شہید عارف کے مشن کی تکمیل کی واضح ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ 6اگست کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جڑواں شہروں کی خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ بھرپور انداز میں پورے قومی جذبے کے ساتھ شریک ہوں گی۔

وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم و کنوینیئر مہدی برحق کانفرنس نثار فیضی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی کی جعفری ہائوس ہری پور آمد ،شعبہ خواتین کی صوبائی سیکرٹری جنرل راضیہ جعفری ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل روبینہ واجد ،ضلعی سیکرٹری تصور نقوی اور کابینہ کی دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور چھ اگست کی راولپنڈی پریڈ گرائونڈ میں ہونے والی مہدی برحق کانفرنس کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ پوری تاریخ اٹھا کردیکھی جائے قوموں کی آزادی اور ترقی میں خواتین کا کردار واضع نظر آتا ہے چھ اگست کو قائد شہید عارف حسین حسینی کی 29ویں برسی کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی مہدی برحق کانفرنس دنیا اور باالخصوص وطن عزیز پاکستان کے بدلتے ہوئے حالات میں غیر معمولی اہمیت کی حامل کانفرنس ہوگی جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھرپور نمائندگی وقت کی ضرورت ہے لہذا ایم ڈبلیو ایم کی جملہ عہدیداران و کارکنان اس کانفرنس میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں جس پر راضیہ جعفری نے قائدین کو آگاہ کیا کہ اس سلسلہ میں پہلے ہی خواتین کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گائوں گائوں اور گھر گھر جاکر خواتین کو کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کررہی ہیں ہم یقین دلاتی ہیں کہ حسب روایت اس کانفرنس میں بھی خیبرپختونخوا، ہزارہ اور خصوصا ضلع ہری پورسے خواتین کی بھرپور نمائندگی ہوگی جس پر نثار فیضی نے خواتین کے جذبہ پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مہدی ؑبرحق کانفرنس کے حوالے سے ملک بھرمیں رابط مہم تیزی سے جاری وساری ہےاس حوالےسےملک بھرمیں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے شہید قائد کی برسی کےحوالےسے پروگرامزمنعقد کئےجارہےہیں۔جب کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کے مرکزی اجلاس میں ملک بھرکے تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم برائے مہدی برحق کانفرنس 6اگست اسلام آباد تیز کرنے کے حوالے سے مختلف یونٹس، ٹاونز کے دورہ جات کے پروگرامز تشکیل دیے گئے ہیں۔6 اگست اسلام آباد میں ہونے والی مہدی برحق کانفرنس میں خواتین کے انتظامات کو مذید بہتر بنانے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جسمیں خواہر بنین زہرا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،خانم نرگس سجاد مرکزی سیکرٹری امور تربیت ،خواہر قندیل سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی شامل ہیں جن کی زیر نگرانی مہدی برحق کانفرنس میں خواتین کے انتظامات ترتیب دیئے جائیں  گے۔جب کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے راولپنڈی میں2 روزہ مہدیؑ برحق تربیت ورکشاپ انعقاد کیا گیا ہےجس کا مقصد مہدیؑ برحق کانفرنس کے تمام انتظامات کو مذید بہتربناناہےاس2 روزہ تربیت ورکشاپ میں ملک کے تمام صوبوں سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کارکنان بڑی تعداد شرکت کریں گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی سیکرٹری تربیت ایم ڈبلیو ایم  وویمن ونگ محترمہ نرگس سجاد جعفری نے لاہور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے. انھوں نے کہا کہ دہشتگردی خلاف قوم متحد ہےایسی بزدلانہ کاروائیوں سے  پاکستانیوں کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا. دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ایم ڈبلیو ایم  ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور خراج تحسین پیش کرتی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقع کے ذمہ داروں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے . انھوں نے شھداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا بھی کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ اسلام آباد جی 6/2 یونٹ کا اجلاس منعقد ہوا، ۔جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری یوتھ برادر وفا عباس اور سیکریٹری یوتھ اسلام آباد برادر علی رضا نے شرکت کی، اجلاس میں یونٹ کے ذمہ داران کو شہید قائد کی برسی کے اجتماع کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اس موقع پر برادر وفا عباس کا کہنا تھا کہ برسی کے اجتماع کو کامیاب بنانا اور اس کی نظم و ضبط کو منظم رکھنا جوانوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برسی کےاجتماع میں پاکستان بھر سے عاشقان شہید بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ اسلام آباد کی یوتھ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکریٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری اورڈپٹی سیکریٹری یوتھ برادر وفا عباس  کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر یونس حیدری کا کہنا تھا کہ 6 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں  قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی 29 برسی کی مناسبت سےمہدی برحق کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے شیعہ سنی حضرات شرکت کریں گے۔ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ شہید کے افکار کو زندہ رکھنا ہمارا اہم فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کے قیام سے لے کر آج تک ہم نے شہید حسینی ؒ کی فکر کو دنیا بھر میں پہنچایا ہے اور پہنچاتے رہیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکریڑی یوتھ برادر وفا عباس نے کہا کہ اسلام آباد کے جوانوں کے لئے مرکزی اجتماع کی میزبانی باعث افتخار ہے۔ برادر وفا نے کہا کہ برسی کی تشہیری مہم اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے اور اس کو مزید ابھارنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوان عوامی رابطہ  مہم شروع کرکے اس عظیم اجتماع میں عوام الناس کو دعوت دیں اور ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔اس موقع پہ  ضلع اسلام آباد  کے سیکرٹری یوتھ برادر علی رضا بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ 21 تا27 جولائی ملک بھر میں ہفتہ صفائی منائے گی جسکا مقصد عوام میں صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرناہے۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے رضا کار ملک بھر میں21 تا27 جولائی ہفتہ صفائی کے دوران تمام اضلاع میں مساجد،پارکس،گلیوں کی صفائی کرینگے ۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے ۔معاشرے کے ہر فرد کو خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی اس صفائی آگاہی مہم میں رضاکار کے طور پر شامل ہو کر اس کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہیے ۔ 

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتی کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرا نقوی نے فاضلہ قم اور پرنسپل جامعہ بعثت چنیوٹ محترمہ معصومہ کو ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی نامزد کردیا گیا ہے ،جبکہ محترمہ معصومہ لاہورڈویژن کے امور میں بھی معاونت کریں  گی، محترمہ زہرا نقوی نے محترمہ  معصومہ  کو مرکزی کابینہ میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کےتنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی اور ملک و ملت کے سر بلندی کیلئے بہترین سرمایہ ہونگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زھراء نقوی کی سربراہی میں  وفد نےمرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں نثار فیضی  کنوینر مہدیؑ برحق کانفرنس سے ملاقات کی اس وفد میں راولپنڈی ،اٹک ، چکوال ،تلہ گنگ اور مری سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماوں نے شرکت کی ، اس موقعہ پرعلامہ اعجازبہشتی مرکزی سیکرٹری تربیت نے خواتین سے خطاب بھی کیا۔

اجلاس میں شہید قائد کی 29 ویں برسی میں خواتین  کی بھرپور شرکت اور  بہترین انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن کی کارکنان اور عہدیداران مہدی ؑ برحق کانفرنس میں  میزبانی کے  فرائض انجام دیں گی جبکہ ضلع اٹک ،جہلم ،چکوال ،مری کی خواتین کارکنان  پنڈی ڈویژن کی معاونت  کریں گی اس سال مرکزی اجتماع میں خواتین  کی ایک بہت بڑی تعداد  شرکت کرے گی۔

Page 91 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree