The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرانقوی نے اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ سالانہ اجلاس
مرکزی مجلس عمومی کے شرکاءکے نام جاری پیغام میں کہاکہ تمام شرکاء ،علماء کرام ،تنظیمی برادران ، صوبائی اور ضلعی مسئولین اور مرکزی کابینہ کی خدمت میں اس کامیاب ،معنوی اور پرجوش کنونشن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔الحمدللہ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پاک سرزمین پر ملک کے گوشہ و کنار میں ملت مظلوم تشیع کی آواز بن کر وقت کے فرعونوں کے خلاف بر سر پیکار ہے ۔ جو کہ انبیاء اور آئمہ طاہرین علیہم السلام کی راہ و روش کا تسلسل ہے ۔ بعثت انبیاء کا فلسفہ متعدد آیات قرآنی کی روشنی میں توحید اور اجتماعی عدالت کا قیام ہے ۔ اسلام فرد اور معاشرہ دونوں کی اصالت کا قائل ہے یعنی انسان کی حقیقی سعادت اس وقت متحقق ہوتی ہے جب معاشرے میں سعادت ہو ۔ مجلس وحدت مسلمین کی بابصیرت قیادت نے وطن عزیز میں’’ قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے پاکستان‘‘ کا نعرہ بلند کیا ۔جنہوں نے ایسی ریاست کی بنیاد رکھی جسے خالصتاً اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ۔ لیکن افسوس اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا یہ ملک گھٹیا سیاستوں کی نظر ہو گیا ۔لیکن ہم نے تاریخ میں دیکھا ہے جہاں علی ابن ابی طالب ؑ کے حقیقی چاہنے والے میدان عمل میں حاضر ہو جائیں اور اپنے کردار کو ادا کریں تو بڑی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ اور انکی ٹیم کی شجاعانہ اور مدبرانہ قیادت کے سائے میں مجلس وحدت مسلمین نے بڑی تیزی سے اس کھٹن سفر کو طے کیا ہے اور ملت تشیع کے مضبوط کردار کو ادا کیا ہے ۔ بابصیرت قیادت نے از روز اول ملت کی بیٹیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا اور خواتین کو عملی طور پر اس جدوجہد کا حصہ بنایا ہے ۔میں اّن تمام حضرات کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا بھر پور ساتھ دیا اور اپنے اضلاع میںشعبہ خواتین کےلئے تعاون کرتے ہیں ۔ لیکن اّن اضلاع سے یہاں شکوہ کروں گی جنہوں نے بار بار پیغام دینے کے باوجود شعبہ خواتین کے قیام کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اّٹھایا ۔سیاست کے بڑے میدانوں سے لیکر چھوٹے سے گھریلو نظام تک خواتین کی تربیت اوربلند ہمتی کے بغیر کوئی قوم بھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔لہذا میںاس کنونشن کے موقع پر تمام برادران سے چند گزارشات کرنا چاہوں گی تاکہ شعبہ خواتین بھی بھر پور انداز میں کار زینبی (س) انجام دےسکیں۔
: 1۔ شعبہ خواتین سے رابطہ برقرار کرنے کے لئے مرکزی آفس میںموجود برادر ظہیر کربلائی سے رجوع کیا جائے ۔2۔ تمام اضلاع کے برادران اپنے اضلاع کی موثر اور معاون خواتین کی ایک لسٹ اور رابطہ نمبرز مرکزی آفس میں قائم شعبہ خواتین کو مہیا فرمائیں ۔3۔ جن اضلاع میں اب تک شعبہ خواتین کا قیام عمل میں نہیں آسکا وہاں جلد از جلدشعبہ خواتین کے یونٹ کے قیام کے لئے عملی اقدامات کریں اور مرکز میںموجو د شعبہ خواتین کواطلاع دیںتاکہ دورہ جات ترتیب دیئے جا سکیں خصوصاً جن علاقوں میں الیکشن لڑے جا رہیں ہیں ۔ان علاقوں کے سیکرٹری جنرلزحضرات جلد از جلد رابطہ کریں ۔ 4۔جن اضلاع میں شعبہ خواتین فعال ہیںوہاں مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ علماء کرام کے درس اور علمی نشست کا اہتمام کیا جائے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی سیکرٹری تعلیم و تربیت محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری کا کہنا ہے جناب زہراء (س) کا کردار عصر ظہور میں خواتین کےلیےشعل راہ ہے آپ راہ ولایت کی پہلی شھیدہ ہیں _ اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں خواتین کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جناب زہراء(س) نے ہر میدان میں کامل نمونہ عمل پیش کیا. ظہور امام(ع) کی زمینہ سازی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے خانم نرگس سجاد جعفری کا کہنا تھا جناب زہراء (س) نے ہر حال میں ایک خاتون کے کردار کو متعین کردیا ہے. انھوں نے کہاکہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین جناب زہراء (س) کو اسوہ قرار دیتے ہوئے خواتین کی تعلیم و تربیت کر رہا ہے، خواتین کی نشست میں محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے تنظیم کی اہمیت پر گفتگو کی، اس موقع پرمحترمہ قندیل کاظمی اور محترمہ فروا بھی موجود تھیں۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کے زیر نگرانی فلاحی پروجیکٹ "بیتِ زہرہ (س)" کو کامیابی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے ۴ اپریل ۲۰۱۸ کو ایک سال ہوگیا ۔اس موقعے پر بیت زہرا ؑ مینیجمنٹ ٹیم نے سالگرہ مناتے ہوئے ایک ون ڈش کا پروگرام مرتب کیا جس میں بیت زہرا کی مینجمینٹ ،کارکن و مختلف کورسز کے اساتذہ نے بھر پور شرکت ۔ پروگرام میں بچیوں و خواتین نے منقبت اہل بیت (ع۔س) پیش کی بعداز مہمانان نے اس پروجیکٹ کے بارے میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ۔محترمہ عابدہ حسینی فاضلہ قم و ممبر ایڈوائزری بورڈ بیت زہرا ؑنے بیت زہرا کی ٹیم اور ادارے کی احسن کارکردگی کے بارے اپنا اظہار خیال پیش کیا۔ ذاکرہ اہل بیتؑ محترمہ کنول بتول نے مولا علی مشکل کشاءکی شان میں لکھی گئی نظم پیش کی ، محترمہ یاض فاطمہ انچارج بیت زہراؑ نے بھی اپنی رائے پیش کی ۔آخر میں محترمہ عظمیٰ زہرا تقوی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد و انچارج ایڈوائزری بورڈ بیت زہرا ؑنے تمام وولینٹرز کی کارکردگی کو سراہا اور ادارے کو مزید کامیابی کی راہوں پہ لے جانے کے لیے ایک مختصر حوصلہ افزا ءتقریر کی ۔آخر میں محترمہ عظمی تقوی اور محترمہ عابدہ حسینی نے کیک کاٹا ۔پروگرام کا باباقائدہ اختتام منقبت امام زمانہ و دعاء سلامتی امام زمانہ (عج) سے ہوا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مسجدو امام بارگاہ خاتم الانبیاء ص میں جشنِ مولود کعبہ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جسمیں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی عہدیداران ، کارکنان اورعلاقائی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پرمختلف مقررین نے سیرت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ خواتین اور بچیوں نے بارگاہِ اقدس میں منقبت کی صورت نذرانہ عقیدت پیش کیا۔پروگرام کے اختتام پر کیک کاٹا ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر انتظام پاکستان میں پہلی بار ماہ رجب المرجب کی فیوض و برکات سمیٹنے کے لیے جامع مسجد فاطمہ ہاؤس واپڈا ٹاؤن لاہور میں خواتین کے لیے سہہ روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے جو گزشتہ روز سے جاری ہےماس نورانی محفل میں جہاں دعا و مناجات اور تلاوت قرآن اور دیگر عبادات بجائی لائی جا رہی ہیں وہاں مختلف معلم و معلمات اپنے دروس کے ذریعے خواتین کے شعور کو اُجاگر کر رہے ہیں، محترمہ معصومہ نقوی نے کل اور آج کے درس میں “سورۃ الفیل” کی تفسیر بیان کی،مولانا مھدی کاظمی کے دو روزہ دروس “صفات شیعہ” اور قران کی “قراءت و تجوید” کے مضامین پر مشتمل تھےمحترمہ تحسین شیرازی کے ’’اسلامی معاشرت میں خواتین‘‘کے کردار کے عنوان سے دروس جاری ہیں ،علاوہ از یں محترمہ زھرا نقوی مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بھی “حزب الہی خواتین کی خصوصیات” اسلام میں سیاست کی کیا اہمیت ہے اور “اسلامی سیاست کیا ہے جیسے عنوانات پر خواتین سے خطاب کر کے ان کی فکری و مذہبی شعور کو اجاگر کر رہی ہیں،اپنے خطاب میں محترمہ زھرا نقوی نے اسلامی قوانین کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ایک جامع دین ہے جو کہ زندگی کے تمام پہلو کا احاطہ کرتا ہے ، معاشرے میں اسلامی قوانین کے نفاذ کے لیے اسلامی حکومت کا قیام ایک لازم امر ہے اور ہمیں ایک اسلامی ریاست تشکیل دینے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرنی چاہیے،محترمہ لبنیٰ زیدی نے دعااور اس کے اثرات کے عنوان پر شرکاء سے خطاب کیا،ذاکرہ اہل بیت ؑ محترمہ خوشبو نے روزے اور اعتکاف کی اہمیت پر گفتگو کی،سہہ روزہ اعتکاف کا آخری دن بروز سوموار ۱۵ رجب المرجب ہے جس میں اعتکاف میں بیٹھی ہوئی خواتین اور دیگر بھی شرکت کرینگی اور اجتماعی طور پر “عمل اُمّ داؤد” بجا لایا جائے گا اور بعد ازاں دعا کی جاے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تعلیم و تربیت خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مولائے کائنات کی وصیت پر عمل کرتے ہوئےبلا تفریق مذہب و مکتب ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے. یہ بات انہوں نے اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں شعبہ خواتین کے تاسیسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کئی . ان کا کہنا تھا ایم ڈبلیو ایم ابو ذر زمان قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں ظہور امام(ع) کی زمینہ سازی کیلئےمیدان عمل میں موجود ہے. ان کا کہنا تھا کہ خائن سیاست دانوں کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ملی تشخص کے ساتھ آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے خانم نرگس سجاد نے کہا کہ سیاسی عمل میں خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ایم ڈبلیو ایم کا شعبہ خواتین برادران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے دختران ملت ہر میدان میں علماء و زعماء ملت کی دست و بازو ہیں. اجلاس میں خواہر مئہ جبین کو شعبہ خواتین کا آرگنائزر مقرر کیا گیا اور تین ماہ میں تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی. اس موقع پر خواہر روبینہ واجد , خواہر قندیل کاظمی اور خواہرصدیقہ بھی موجود تھیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ خواتین کو مزید فعال بنانے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی خواتین رہنما ان دنوں صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں کا دورہ کررہی ہیں۔اس دوران بیشتر اضلاع میں یونین کونسل کی سطح پر مختلف یونٹس کی تشکیل بھی کی گئی۔ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کی ضلع سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی کی سربراہی میں خواتین رہنماؤں خواہر صادقہ،نرجس ، فروا نقوی اور بینا شاہ نے تنظیم سازی کے سلسلے میں گزشتہ روز بھارہ کہو کا دورہ کیا۔خواتین سے خطاب کرتے ہوئے قندیل زہرا کاظمی نے قومی امور میں خواتین کے کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طرز معاشرت کا انحصار افراد کی تربیت پرہے ۔جس معاشرے کی خواتین میں احساس ذمہ داری جتنا زیادہ ہو گا وہ معاشرے اتنا ہی اعلی اقدار کا حامل ہو گا۔ ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا جیسی گراں قدر شخصیات موجود ہیں جن کی زندگی کا ایک ایک لمحہ ہمارے لیے زندگی کے ہرشعبے میں مددگار و معاون ہے۔سانحہ کربلامیں یزید کے ایوانوں میں لزرہ پیدا کرنے والی شخصیت حضرت زینب (سلم)کا جرات مندانہ کردار ہمارے لیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے۔ہمیں دور عصر کی یزیدیت کے خلاف جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی حقیقی کنیز کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام میں ملت تشیع کو اپنی قومی حیثیت منوانا ہو گی۔یونٹ سازی کا مقصد خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ اپنی قوم کے لیے سیاسی جدوجہد کی آغاز کریں ۔انہوں نے بھارہ کہویونٹ کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد بھی دی ۔
وحدت نیوز (جہلم) ولادت باسعادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ع کے پُرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ، ضلع جہلم اور علاقے کی مقامی انجمن کے اشتراک سے *یوم پدر* و *میلاد مسعود* کا انعقاد کیا گیا،جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد مقامی خواتین نے گلہائےۓ عقیدت کے پھول نچھاور کیے،اس با وقار محفل سے محترمہ حدیثہ سید نے خطاب کیا۔ اپنے بیان میں محترمہ نے مولا علی علیہ سلام کی ولادت کا واقعہ تفصیلا پیش کیا اور ان کے دیگر فضائل کا ذکر کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔اس موقع پر خواتین کارکنان نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی یوم علی ع کو یوم پدر کی مناسبت سے منایا اور اس حوالے سے کارڈز اور کپ کیکس کا اسٹال بھی لگایا جسے مہمان خواہران نے بہت سراہا،جشن کے اختتام پر دعاۓ امام زمانہ پڑھی گئی۔
وحدت نیوز (اٹک) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیراہتمام راہِ سید الشھداء کے راہیان سے اظہارِ عقیدت کے لئے یومِ شھداء کا انعقاد کیا گیا،جس میں خانوادہ شھداء کی خدمت میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ضلع بھر سے تقریباً 18 شھداء کے عظیم محترم خانوادوں نے خصوصی شرکت کی۔اسکے علاوہ ضلع کی دیگر تنظیموں کی نمائندہ خواہران نے بھی شرکت کی۔جسمیں بالخصوص سپاہ علی اکبر اور رضا کارانِ زینبیہ شامل ہیں۔مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی اور مرکزی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت محترمہ ہر نرگس سجاد نے شرکت کی۔ مہمانانِ گرامی اور خانوادہ شھداء کا پُرتپاک استقبال معصوم بچیویوں نے دورود و سلامتی کی صداوں کے ساتھ ساتھ پھول نچھاور کرکے کیا۔جسکے بعد خانوادہ شھداء کی خواتین نے شرکاء سے اظہارِ خیال کیا۔پروگرام کے آخر میں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی نے خطاب کیااور خانوادہ شھداء میں تحائف تقسیم کئے۔پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ ع اور ملک و ملتِ جعفریہ کی کامیابی و کامرانی کی اجتماعی دعا کیساتھ کیا گیا۔اسکے علاوہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی اور مرکزی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت محترمہ نرگس سجاد نے ضلع اٹک کی خواہرانِ وحدت کی ضلعی کابینہ کیساتھ بھی ایک خصوصی نشست کی جسمیں آئندہ مستقبل کے حالات کے حوالے سے گفتگو کی اور تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔
وحدت نیوز(منڈی بہاولدین) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تربیت سیدہ نرگس سجاد کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے مجلس قائد شھید علامہ عارف حسین کے افکار اور نظریات پر عمل کرتے ہوئے ملکی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی یہ بات انھوں نے منڈی بہاولدین میں شعبہ خواتین کے تاسیسی اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجلس کے قیام کا مقصد ملت تشیع کو حقوق سے آگاہی دینا اور حقوق کے حصول کی پر امن منظم جدو جہد ہے اجلاس میں محترمہ نازیہ نقوی صاحبہ کو عبوری ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا اور تین ماہ میں تنظیم سازی مکمل کرکے کنوینشن منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی . ایک روزہ دورے میں خانم نرگس سجاد جعفری نے ضلع منڈی بہاولدین کے سیکرٹری جنرل مولانا مظہر نقوی، برادر اسد نقوی اوردیگر تنظیمی برادران سے بھی ملاقات کی اس موقع پر ضلع کی تنظیمی صو رتحال اور شعبہ خواتین کی تشکیل میں در پیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں محترمہ تغزل شاداب، نو منتخب سیکرٹری جنرل خواہر نازیہ نقوی اور دیگر خواتین بھی شریک تھیں ۔