خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے اسپتال میں فی سبیل اللہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر ممتاز حسین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

30 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(چنیوٹ) خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام الہادی عج فری اسپتال چنیوٹ میں فی سبیل اللہ خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان الصبح ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں جان بحق ہو گئے،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان کی ناگہانی وفات پر افسوس کا اظہار ، پسماندگان سے اظہار تعزیت، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چنیوٹ کے علاقے واڑہ سادات میں قائم الہادی عج فری اسپتال میں دکھی انسانیت کی خدمت میں فی سبیل اللہ  مصروف عمل  ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان   قومی شاہراہ پر ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں جان بحق ہو گئے، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ممتاز حسین اپنی کار میں  اہل خانہ کے ہمراہ بھوانہ سے چنیوٹ کے جانب سے رواں دواں تھے کے اچانک ایک موٹر سائیکل سوار ان کی کارکے سامنے آگیا جسے بچانے کی کوشش میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی کار سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے پچھلے وہیل کی ذد میں آگئی جس سے ڈاکٹر ممتاز حسین اور موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ اس خونی حادثے میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ڈاکٹر صاحب کے تمام اہل خانہ محفوظ رہے۔ جاں بحق ہونے والوں کو فیصل آباد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان کی المناک وفات پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ باقر عباس زیدی، ممبر کور کمیٹی مسرت کاظمی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مبارک موسوی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی رہنماوں نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، رہنماوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ممتاز حسین الٹراسائونڈ اسپیشلسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت سے سرشار تھے،انہوں نے سول اسپتال فیصل آباد سے مستعفیٰ ہو کر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام واڑہ سادات چنیوٹ میں قائم الہادی عج اسپتال میں فی سبیل اللہ خدمات انجام دینا شروع کیں،مستحق  مریضوں کو مفت ادویات اور الٹراسائونڈ کی سہولیات تادم مرگ جاری رکھیں ، مرحوم ڈاکٹر کی موت سے انسانی خدمت کا ایک عظیم باب بند ہوگیا ہے، ان کی وفات سے ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جو کہ مشکل سے پر ہوگا، رہنماوں نے ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان کی مغفرت کی  بھی دعا کی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree