The Latest
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ لاہورکے زیر اہتمام یوم ولادت باسعادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اوربانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر خصوصی تقریب صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوگا جس میں مختلف مکاتب فکر اور مسیحی برادری کے رہنما بھی شریک ہونگے،بعد ازآں وحدت یوتھ ونگ کا ایک وفد علماء کی قیادت میں مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کے لئے حاضری دینگے،وحدت یوتھ ونگ لاہور کے سیکرٹری سید سجاد نقوی نے یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوم ولادت باسعادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے لاہور کے مختلف چرچز کا دورہ کرکے مسیحی برادری کو مبارکباد بھی دینگے،انہوں نے کہا کہ تمام انبیاء علیھم السلام نے دنیا میں بنی نوع انسان کو امن محب اور بھائی چارے کا پیغام دیا،ہمیں اللہ کے ان برگزیدہ ہستیوں کی تعلیمات پر عمل کرکے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دینا ہوگا۔
وحدت نیوز (حیدر آباد) لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت ایک تربیتی ورکشاپ کا امام بارگاہ معصومین ؑمیں خواہر عظمیٰ تقوی اور خواہر صغیر فاطمہ کی سربراہی میں انعقادکیا گیا جس میں ضلع بھر سے خواتین عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25 دسمبرکی لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس سندھ میں شیعہ سنی اتحاد کو مظہر اور تکفیریت کی شکست ثابت ہو گی، تمام خواتین کارکنان مرد کارکنان کے شانہ بشانہ اس اجتماع کی کامیابی کے لئے فعالیت کریں ، قائدوحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ہی وہ شخصیت ہیں جو پاکستان کو انتہاپسندی او ر تکفیریت سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) تحریک منہاج القران کے زیراہتمام منہاج ماڈل کالج کرور ضلع راولپنڈی میں جشن میلادالنبی کے سلسلہ میں پروگرام منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اور آئ ایس او پاکستان شعبہ طالبات راولپنڈی کو مدعو کیا ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تربیت خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری کو بحیثیت مہمان خصوصی دعوت دی گئ۔
سیدہ نرگس سجاد جعفری نے خطاب کرتےہوئے رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی طرف سے امت کے اتحاد و یکجہتی کےلئے کئےگئے اقدامات خصوصا میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نسبت سے 12تا17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت قرار دینا اور دیگر اقدامات کو خراج عقیدت پیش کیا انھوں کہا کہ اگر اس وقت امام امت اور علماء حق کی صداء اتحدو پر لبیک کہا جاتا تو حالات مختلف ہوتے امام خمینی نے آج سے تیس سال پہلے فرمایا تھا تم ہاتھ کھولنے اور باندھنے کے جھگڑوں میں پڑے ہو اور دشمن تمہارے ہاتھ کاٹنے کے درپے ہے نائب امام رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے ایک قدم اور آگے بڑھا کر تمام مسالک کے جید علماء کو مدعو کر کے اتحاد امت اور اسلام ناب محمدی کی نشاط ثانیہ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں عراق و شام پاکستان اور دیگر ممالک میں شیعہ سنی مسلمانوں نے باہمی اتحاد سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا پاکستان میں شیعہ سنی علماء حق نے اپنی فہم فراست سے فرقہ واریت کے جن کو بحر عرب میں غرق کر دیا اور تکفیری غیرملکی فنڈڈ دہشت گرد قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کے جیسے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے 47ء میں باہمی اتحاد سے ہندو انگریزوں اور ان کے ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر اللہ تعالی کی مدد سے یہ ملک بنایا تھا انشاءاللہ اس کی تعمیر بھی ہم ہی کریں گے گذشتہ 70 سالہ دور آپ نے دیکھ لیا کہ کرپٹ سیاست دانوں غیرملکی ایجنٹ فرقہ پرست جاہل ملاوں اور کرپشن مافیا نے اس مملکت خداد کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب انشاءاللہ صاحب ذادہ حامد رضا، شیخ الاسلام پروفیسر علامہ طاہر القادری اور قائد وحدت مرد میدان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جیسے علماء کی قیادت میں ہم اس مملکت خداداد سے فرقہ پرستی کرپشن اور اقربا پروری کو ختم کر کے دم لیں گے علماء کی قیادت میں اقبال اور جناح کے پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنا کر عوام کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے آخر میں انھوں نے منہاج ماڈل کالج کے پرنسپل اور دیگر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی عوام کی سطح پر ایسے مشترکہ پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا اور 25 ربیع الاول کو جامعہ آمنہ بنت الھدی کے زیراہتمام ہونےوالے سمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
وحدت نیوز (کراچی) خیر العمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے محفل عابدیہ عمار یاسر سوسائٹی فیز ون اور امام بارگاہ شاہ نجف گلشن وقارجوگی موڑ میں فری ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن کیمپ کا انعقادکیا گیا،امامیہ میڈکس انٹر نیشنل (آئی ایم آئی)کے شتراک سے منعقدہ اس کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو بلا تفریق حفاظتی ٹیکے لگائے گئےجن میں خواتین ، بچے ،بزرگ اور جوان شامل تھے۔واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس بی سے بچائوکے حفاظتی ٹیکے تین مراحل میں لگائے جاتے ہیں لہذٰا اگلا ٹیکہ بائیس جنوری بروز اتوار انہی مقامات پر صبح دس تا دوپہردو بجے تک لگایا جائے گا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے،ضلع شرقی کی خواہران کے ساتھ ایک تفصیلی نشست اور میٹنگ ہوئی، جسمیں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع شرقی کی بنیاد رکھی گئی۔ میٹنگ کا باقائدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جسکے بعد مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نقوی نے خطاب کیا اور مجلسِ وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد سے مفصل طور پہ آگاہ کیااورکہا کہ بافضلِ خدا و محمد(ص) و اہلبیتِ کرام(ع)، آپ تمام خواتین اپنے اپنے مقام پر راہِ حق میں مصروفِِ عمل ہیں۔جیسے مختلف چشمہِ فیض جاری و ساری ہیں۔اب انشاء اللہ تمام چشمہِ فیض مل کر سمندر ہو جانے کی ضرورت ہے۔اب بطور تنظیم مل کر اپنی اپنی فعالیت اور فداکاری کو مزید بہتر سے بہترین کیطرف لے جانا ہے۔جسکے لئے ہمیں آپ تمام خواہران کی بطور تنظیمی ارکان آپکے ساتھ کی ضرورت ہے۔اور تمام خواہران کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی،جیسے ان معزز خواہران نے قبول کیااور ملک و ملت کےلئے ہر طرح سے میدانِ عمل میں ساتھ دینے کیلئے بھر پور آمادگی ظاہر کی۔ خواہر فرح اور خواہر نجف کو ضلع شرقی کے سیٹ آپ کومکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نقوی نے تمام خواہران کا شکریہ ادا کیا۔اور ملک و ملتِ تشیع کی ترقی کےلئے اجتماعی دعا کیساتھ نشست کا اختتام ہوا۔
وحدت نیوز(میانوالی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ضلع میانوالی میں 230 یتیم بچوں میں رقوم تقسیم کی گئیں، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری فلاح و بہبود علی رضا طوری اور سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے ضلع میانوالی کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران میانوالی سٹی، عیسٰی خیل، پکی شاہ مردان، شیانوالی، واں بچھراں، پپلاں اور چکڑالہ میں 230 یتیم بچوں میں رقوم تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع میانوالی کے رہنما بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر علی رضا طوری نے کہا کہ امام علی (ع) نے اپنے بچوں کو وصیت میں یتیموں کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق کا خیال رکھنے کی تلقین کی، لہذا ہمیں امام علی (ع) کی اس وصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یتیم بچوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے، مجلس وحدت مسلمین اسی جذبہ کو آگے بڑھاتے ہوئے معاشرہ کے پسے ہوئے طبقہ کی داد رسی کر رہی ہے، معاشرہ میں تبدیلی کسی ایک فرد یا تنظیم کے بس کی بات نہیں، بلکہ ہمیں یہ جذبہ امت مسلمہ میں بیدار کرنا ہوگا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی نے ضلع ملتان کا تنظیمی دورہ کیا،جہاں امام بارگاہ "جوادیہ(ع)" ضلع ملتان میں خواتین کی کثیر تعداد سے "جشن عید میلاد النبی(ص) اور ماہِ مبارکہ ربیع الاول" کی مناسبت سے خطاب بھی کیا۔آپ نے اپنے خطاب میں ماہِ ربیع الاول کی اہمیت و خصوصیت پہ تفصیلی روشنی ڈالی،امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی ضرورت اور افادیت اور اسکے لئے کوشش اور جدوجہد پہ زور دیا۔اسکے علاوہ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع ملتان کی کابینہ سے بھی تفصیلی میٹنگ کی اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔خانم ناصرہ بتول کا بطور سیکرٹری جنرل انتخاب عمل میں لایا گیا۔پروگرام "دعائے سلامتی امام زمانہ(ع) و ملک و ملتِ جعفریہ" کے لئے دعاوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
وحدت نیوز(علی پور)مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی نے ضلع علی پور کا تنظیمی دورہ کیا جہاں ماہِ ربیع الاول میں عیدِ میلاد النبی(ص) اور عیدِ زہرہ(ع) و عیدِ شجاع کی مناسبت سے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع علی پور کی جانب سے خواتین اور بچوں کیلئے جشنِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔میلاد میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی نے ماہِ ربیع الاول کو وحدتِ اسلامی اور امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے اظہار کا بہترین زریعہ قرار دیا۔بافرمانِ رہبرِ کبیر ہفتہ وحدت کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اسکے علاوہ عیدِ زہرہ(ع) کی مناسبت سے کہاکہ اہلبیت(ع) کی خوشیاں ہماری ہر خوشی پہ مقدم ہیں۔ اور خصوصی طور پہ جشنِ آغازِ امامت کی مناسبت سے بطور منتظرین زمہ داری بیان کی،اسکےبعد ضلع علی پورکی شعبہ خواتین کیساتھ پھر ایک تفصیلی میٹنگ ہوئی، جسمیں خواہر موفیزہ بطور جنرل سیکرٹری ضلع علی پور اور خواہر تبسم زہرہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں آیا اور تقریبِ حلف برداری ہوئی، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع علی پور کی جانب سے شھداء ملتِ جعفریہ کےخانوادہ کی فلاح و بہبود کیلئے مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی کونقدڈونیشن بھی پیش کیا گیا۔
وحدت نیوز (بہاولپور) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی نے ضلع بہاولپور کا ایک تفصیلی دورہ کیا،اور ایام عزاء "شھادتِ امام حسن العسکری(ع)" کی مناسبت سے مجلس عزاء سے بھی خطاب کیا جسمیں ضلع بہاولپور کی خواتین نے بچوں کیساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین خواہر زہرہ نقوی نے بمناسبت شھادتِ امام حسن العسکری(ع)، امام کی سیرت و زنداگانی ، سیاسی و سماجی حالات و واقعات، وکلاء سے روابط، غیبتِ صغرا و غیبتِ کبرا کے حوالے سے تیاری اور ظہُورِ امام العصر(عجل فراجھم) کی زمینہ سازی کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا،اسکے علاوہ مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین خواہر زہرہ نقوی نے شعبہ خواتین ضلع بہاولپور کی کابینہ کے ساتھ بھی ایک تفصیلی میٹنگ کی، جسکے بعد خواہر طاہرہ گردیزی کی بطور جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین ضلع بہاولپور تقریبِ حلف برداری عمل میں لائی گئ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی وحدت یوتھ کونسل کا سالانہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد سیکرٹریٹ میں منعقد ہواجس میں تمام صوبائی سیکرٹری یوتھ ،مرکزی کابینہ اور سپریم کونسل کے اراکین نے شرکت کی ۔سپریم کونسل کے اراکین میں سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،آقائے یونس حیدری ،برادر تنصیر حیدر، شمالی پنجاب کے سیکرٹری یوتھ برادار شبیر ترابی ،جنوبی پنجاب کے سیکرٹری یوتھ سید عمران گیلانی،آزاد جموں کشمیر کے سیکرٹری یوتھ برادرسید حسن علی کاظمی ،سندھ کے سیکرٹری یوتھ آصف سولنگی،بلوچستان کے سیکرٹری یوتھ سید شبیر شاہ کاظمی ، گلگت بلتستان سے سیکرٹری یوتھ برادر عمران اور کوئٹہ ڈویژن نمائندہ یوتھ برادر غلام عباس نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا بعد ازاں تعارفی نشست ہوئی۔
ورکشاپ کے شرکاء سےعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ ڈاکٹر محمد یونس حیدری اور ظہیرالحسن کربلائی نے بھی خطاب کیا،تیسری نشست میں تین سالہ پروگرام اور صوبوں کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔تین سالہ پروگرام پر مکمل بحث ہوئی اور اس کے اندر ترامیم اور اہداف کو طے کیا گیا۔وحدت یوتھ کے مرکزی کونسل کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ وحدت کو وحدت یوتھ بھر پور طریقے سے منائی گی ۔سبیلیں ،استقبالیہ کیمپس،لبیک یا رسول اللہ ریلیاں نکالی جائیں گی،
۲۵دسمبر کو حضرت عیسیؑ کی ولادت باسعادت اور قائد اعظمؒ ڈے بھر پور طریقے سے منایا جائے گا،تین سالہ پروگرام کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا،کورس اسلام شناسی ہر یوتھ ممبرکرے گا۔ پہلے مرحلے میں اسلامی شناسی کورس میں سے مرکزی و صوبائی کابینہ کو گزارا جائے گا،پہلے سال میں وحدت یوتھ ممبر سازی اور تربیت پر کام کرے گی،دوسرے سال یوتھ پارلیمنٹ ،سپورٹس اینڈ ایڈونچر کلب ترتیب دے گی، تیسرے سال یوتھ اپنی پاور کا مظاہر کرے گی،مرکزی یوتھ کابینہ کی منظوری دی گی۔