وحدت نیوز(سکردو) وحدت یوتھ بلتستان کی جانب سے یوم جوان کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان ڈاکٹر یونس حیدری نے خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کی اور جوانوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے مختلف میدانوں میں موثر رول پلے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے عصر غیبت میں جوانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے جوانوں کے سامنے یوتھ کا سالانہ پروگرام پیش کیا اور جوانوں کو بھرپور کردار ادا کرنے اور اسے عملی جامہ پہنانے پر زور دیا۔

پروگرام کے صدر محفل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ احمد نوری معرفت امام زمانہ عج اور عصری تقاضوں کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ جوانوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ عصری تقاضوں سے بھی ھماھنگ ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مغربی ثقافتی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی یہی کوشش ہے کہ وہ جوانوں سے ان کی غیرت دینی کو چھین لیں۔انہوں نے اقبال کےشاہین کا مکھیوں کی طرح ھر گندی چیز پر بیٹھنے کو معاشرے کا المیہ قرار دیتے ہوئے جوانوں کو حقیقی معنوں میں اقبال کا شاہین بننے پر زور دیا پروگرام کے اختتام پر جوانوں کوحوصلہ افزائی کے لئے نفیس انعامات سے بھی نوازا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں تعمیراتی کاموں میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ دس سے زائد بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور منصوبے کے دشمن اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اس طرح کی کاروائیاں کر کے علاقے کو غیر محفوظ ثابت کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کے معاشی خودکفالت کی جانب سفر میں رکاوٹ پیدا کی جاسکے۔بلوچستان میں حالات کی خرابی کی ذمہ دار کالعدم مذہبی جماعتیں ہیں جن کی پشت پناہی بھارتی خفیہ ایجنسی را کر رہی ہے ۔اس مسئلے کا عالمی سطح پر اٹھایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مزدورطبقے کا تعلق عموماََ پسماندہ گھرانوں سے ہوتا ہے ۔ایسے افراد کا قتل پورے گھر کے معاشی نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیتاہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے مزدوروں کے لیے کم سے کم دس لاکھ روپے فی کس معاوضے کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کالعدم جماعتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی راہ میں جو بھی رکاوٹ حائل ہے اسے دور کیا جانا ہو گا۔قیمتی انسانی جانوں کو سیاسی مفادات کی نذر نہیں کا جا سکتا۔حکومت مصلحت پسندی کو ترک کرتے ہوئے بلوچستان کے تمام حصوں میں گرینڈ آپریشن کا اعلان کرے تاکہ دہشت گرد عناصر کا صفایا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے پوری قوم کا ایک ہی موقف ہے۔کوئی بھی محب وطن اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ برداشت نہیں کر سکتا۔جو قوتیں سی پیک کو ناکام بنانا چاہتی ہیں انہیں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماو ں نے کہا ہے کہ کے ضیاءالحق کی منحوس جہادی پالیسی کے سنگین نتائج بھگتنے والی پاکستانی عوام کو اب مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کی اسلام مخالف فرقہ وارانہ جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے،تاکہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکیا جاسکے، پاکستان کو فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرتوں کی بھینٹ چڑھانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے، دہشتگرد جتھوں اور تکفیریت کو پروان چڑھایا جارہا ہے، ان سب کے خلاف 21 مئی کو نشترپارک کراچی میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس پاکستان میں امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کے مداخلت کے خاتمہ اور مملکت خداداد پاکستان کو امریک اور عرب بادشاہتوں کے منحوس چنگل سے آزاد کرنے، پاکستان کو فرقہ واریت سے نجات دلانے، اتحاد امت کے فروغ، عزاداری نواسہ رسول سید الشہداءامام حسین کے دفاع کیلئے اور اس کو محدود کرنے کی سازشوں کے خلاف، شیعہ نسل کشی کے خلاف اور مظلوموں کوانصاف دلانے کیلئے، بے گناہ شیعہ علماءوفعال قومی کارکنوں کی بازیابی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، کانفرنس مختلف مذہبی جماعتوں کا عظیم الشان اجتماع ہوگا، جس میں وطن عزیز پاکستان کے استحکام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہاررعلامہ اعجاز بہشتی، علامہ مختار امامی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ باقر زیدی، علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ سید علی رضوی، علامہ اظہر نقوی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری ، علامہ نشان حیدر، علی حسین نقوی سمیت دیگر علمائے کرام نے کراچی کے مختلف اضلاع میں 21 مئی کو نشترپارک کراچی میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم کے موقع پر مختلف مساجد و امام بارگاہوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماو ¿ں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو عزاداری سید الشہداءکے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جبکہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں پرسے پابندی اٹھانے کی سازش تیار کی جاچکی ہے، شیعہ علماءو مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے فعال قومی کارکنوں کو بلاجواز اغواکیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری، صہیونی اور سفیانی قوتیں مشرق وسطیٰ سمیت وطن عزیز پاکستان میں لڑاو ¿اور تقسیم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،جن کا بنیادی ہدف منتقم خون حسینؑ، منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عج کے ظہور پرنور کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور ان کے ظہور کیلئے زمینہ سازی کرنے والی حقیقی اسلامی قوتوں کے خلاف مکروہ سازشیں کرنا ہے تاکہ امام مہدی کے ظہور کو روکا جائے، جو کہ مکہ معظمہ سے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداءدینے کے باوجود پاکستان کو امریکا، اسرائیل اور ان کی غلام عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، امریکا، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے رہے گی۔

وحدت نیوز(لاہور) آل پارٹیز شیعہ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و رہنماوں کی شرکت،اجلاس سے سید نوبہار شاہ،پیر سید طاہر سجاد زنجانی،سید نثار صفدر شاہ ایڈوکیت،علامہ منورعلوی،علامہ سید حسن رضا ہمدانی،سید اظہر حسین شمسی،علامہ سید وقارلحسنین نقوی،سید ناصر علی بخاری،سید ذکی حسین شاہ،سید ھزقیل حسین شمسی،پیر ایس اے جعفری،علی عباس مرزا،سید زاہد عباس شمسی،ملک گوہر علی سمیت دیگر رہنماوں نے اظہار خیال کیا،اجلاس کے بعد تمام رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے،پسرور سیالکوٹ میں جھوٹے الزام میں قتل کی شدید مذمت کی،اور مجرموں کی سرپرستی کرنے والے شدت پسندوں کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کیخلاف ملک بھر میں بے رحمانہ آپریشن شروع کیا جائے۔

رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب بھر میں بے گناہ شیعہ علماء و نوجوانوں کو غائب کر دیا گیا ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں انہیں فوری بازیاب کرایا جائے،اگر کوئی مجرم ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے،پاکستان میں بسنے والے محب وطن بانیان پاکستان کے اولادوں کیساتھ بحرینی بادشاہوں والا سلوک بند کیا جائے،ہم نے ہمیشہ امن اور محبت کا پرچار کیا،اور اس کے صلے میں ہمیں چوبیس ہزار سے زائد لاشوں کا تحفہ دیا گیا،ہم سوال کرتے ہیں ارباب اختیار سے ہمیں بتائیں کہ کتنے ہمارے قاتلوں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں ملی ہیں،ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش کرنے والے سن لیں ہم اس ظلم و بربریت کیخلاف ہر فورم پر آواز اُٹھاتے رہیں گے،پریس کانفرنس میں پاکستان کا متنازعہ سعودی اتحاد جس کی سرپرستی امریکہ اسرائیل برملا کر رہے ہیں میں شمولیت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا،اور اسے سابقہ افغان پالیسی سے بھی خطرناک قرار دیا،رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہیں،دشمن ہمیں تقسیم کرکے ملکی ترقی و استحکام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،ایسے میں ہمیں دانشمندانہ فیصلے کرنے ہونگے،جس کے سبب پاکستان کی سلامتی و اقتصادی ترقی پر کوئی آنچ نہ آئے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی , صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت بلوچ , صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن حسرت اللہ ہزارہ , رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا , صوبائی رہنما ظفر عباس شمسی, ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس آغا, علامہ ولایت حسین جعفری, کونسلر رجب علی, کونسلر سید مہدی , جعفر علی جعفری, فدا حسین ہزارہ, رشید علی طوری, حاجی عمران ہزارہ و دیگر پارٹی عمائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں. علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ضرورت ہے مستونگ , درینگڑھ اور نوشکی میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں دہشتگردوں نے اپنے اڈے قائم کر رکھے ہیں لیکن اب تک ان علاقوں میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ برکت بلوچ نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری اور جمعیت کے دیگر کارکنان پر حملہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے جس کے متحد ہونے کی ضرورت ہے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری  ایک سلجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو امن وامان کی بحالی کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے قافلے پر حملہ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اسی راستے پر شیعہ زائرین پر کئی بار دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں جس پر ہم نے احتجاج بھی کیا اور اس وقت بھی ہم نے حکومت اور اداروں پر زور دیا کہ اس روٹ پر دہشت گردوں کیخلاف سنجیدہ آپریشن کرکے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے لیکن آج تک اس روٹ پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن نہیں کیا گیا اور دہشت گردوں کو صرف شیعہ مسلک کا دشمن سمجھ کر انکے ساتھ نرمی برتی گئی اگر ہمارے مطالبات مان کر حکومت اور ادارے دہشت گردوں کا صفایا کرتے تو آج یہ افسوسناک سانحہ پیش نہ آتا . سانحہ پر اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ تفتان روٹ اور خصوصاً مستونگ میں  دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے..

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت مطہری نے کہا ہے کہ ہمیں ہر آزمائش میں صبر سے کام لینا ہوگا۔پاکستان اس وقت چاروں طرف سے مشکلات میں گھرا ہوا ہے ہمیں ایک ملت بن کر ان مشکلات سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی ترقی اور خوشحالی کیلئے جن معاشرتی خوبیوں کی ضرورت ہوتی ہے ان میں ایک بنیادی بات یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے پر اور اپنے اداروں پر بھروسہ کر سکیں ، انہوں نے معاشرے میں ترقی کیلئے اعتماد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس دولت کی بات تو بہت کرتے ہیں جس کی ایک مادی حیثیت ہے لیکن ایک دولت وہ بھی ہوتی ہے جس کا رشتہ ہماری اجتماعی اور انفرادی زندگی سے ہوتا ہے جہاں تک اعتماد کا معاملہ ہے تو اس کا اطلاق صرف سیاست پر نہیں ہوتا ۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری اجتماعی زندگی میں بھروسے اور اعتماد کی کمی اتنی پھیل گئی ہے کہ ایماندار اور نیک لوگ اپنے اپنے شعبوں میں خود کو اس کیلئے موزوں نہیں سمجھتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے اگر کرپشن، بد عنوانی کے کلچر کو ختم کرنا ہے تو ہمیں مل کر اسکے خلاف کام کرنا ہوگا ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی گندگی موجود ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں صرف بھروسے اور اعتماد کی ہی کمی نہیں ہے برداشت کی اس سے بھی زیادہ کمی ہے ، بیان کے آخر میں آغا رضا نے کہا کہ یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ کیسی کیسی محرومیوں کو ہم قبول کر لیتے ہیں اور کیسی کیسی باتوں پر پورا ملک ،پورا معاشرہ غیظ و غضب کا شکار ہو جاتا ہے جس کیلئے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree