وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام آج نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظیم الشان استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، کراچی سمیت دیگر اضلاع سے ہزاروں منتظرین امام زمانہ عج کی شرکت متوقع ہے،وادی مہران کے غیور محب وطن اور منتظر ین بقیتہ اللہ عج آج نشتر پارک کراچی میں مادر وطن میں بیرونی مداخلت ، شیعہ علماءوجوانوں کے اغوا، فرقہ وارانہ فوجی اتحاد میں شمولیت اور عزاداری سید الشہداءؑپر ریاستی پابندیوں کے خلاف مضبوط آواز بلند کریں گے، اس سلسلے میں سندھ کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں، بسوں ، ویگنوں، کاروں اور دیگر ذرائع آمدورفت سے ہزاروں عاشقان مہدی عج اس وقت نشتر پارک کی جانب رواں دواں ہیں ، جن کیلئے قیام وطعام کا بھی مکمل بندوبست کیا گیا، جلسہ گاہ اور پنڈال سج چکا ہے، تاحد نگاہ کرسیاں بچھا دی گئی ہیں ، خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے،شرکاء کی سہولت کیلئے جلسہ گاہ میں ٹھنڈے پانی اور نیاز کا بھی  اہتمام کیا گیا ہے، ساتھ ہی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کیلئے میڈیکل کیمپ اور ایمبولینس سروس کے انتظامات بھی مکمل ہیں ، اس عظیم الشان استحکام پاکستان وامام مہدی کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام اور اکابرین ملت خطاب کریں گے جبکہ معروف منقبت خواں نذرانہ عقیدت پیش فرمائیں گے، خصوصی پالیسی ساز خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے ظہور امام مہدی عج اور آج کی خواتین کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا گیا تھا اس پروگرام میں خواتین جہاں مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے وہیں پر خواتین اسکالرز نے امام زمان سے متعلق بہت ہی عمدہ لیکچرز دئیے جنہیں موجود خواتین بہت سراہا اس پروگرام کی مہمان خصوصی خواہر سیدہ زاہراء نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین تھیں انہوں نے اپنے خطاب سے پہلے اتنے خوبصورت انداز سے آرگنائز کیے گئے پروگرام پر راولپنڈی ڈویژن کی خواہران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے کم وقت میں اتنا اچھا اور خوبصورت پروگرام ترتیب دیا تھا ۔

 انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین سے کہا کہ امام زمان عجج کے ظہور کی علامات صدر اسلام سے ہی شروع ہو گئی تھیں جو آج تک جاری ہیں جیسے ہی امام عصر عج کے ظہور کا زمینہ ہموار ہو جائے گا اور علامات ظہور مکمل ہو جائیں گی امام زمان عجج ظہور فرمائیں گے ۔لہذاہمیں  برادران کے ساتھ ساتھ خواہران کو بھی اس امام برحق کا منتظربننا ہے اس کےلئے ہمیں اپنے اندر جو تبدیلی لانی ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت اس طریقے سے کریں کہ ایک خالص باایمان فرد جو کہ ایک محب  وطن عزیز ہونے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی نظریاتی ، ثقافتی ،اور جغرافیائی سرحدوں کا محافظ بھی ہو اس معاشرے کے سپرد کرنا ہے اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئیں تو عنقریب ہماری تنظیم میں صالح افراد ،محب وطن اور اسلام دوست ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں گے بس یہی وہ راستہ جس سے ظہور کی راہ ہموار ہو گی ۔

آئیں عہد کریں کہ ہم نظام ولایت سے اپنے آپ کو  اس طرح ملائیں گی مجلس وحدت مسلمیں پاکستان کا تربیت افراد کے سلسلے میں ہاتھ بٹائیں گی ،قائد وحدت کے حکم پر نہ صرف خود میدان میں حاضر رہیں گی بلکہ اپنے بچوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ میدان نداء میں سب سےپہلے شریک ہوں گی آج دشمن نے اپنا پیغام دے دیا ہے آج جو گھر میں ںبیٹھے گا وہ پیچھے رہ جائے گا ہمیں کیا کردار زینبی کب اداکرنا ہو گا آج اس کردار کی  سب سے زیادہ ضرورت ہے آپ خوہران شکر ادا کریں کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس پاکیزہ کردار کے لئے منتخب کیا ہے آج جس نے بھی کوتاہی کی اور پیچھے رہا وہ سمجھ لے کہ اس کا انتظارامام سے کوئی تعلق نہیں کیا اب کوئی عذر باقی ہے جب دشمن نے سرزمین مقدس حجاز پر یہ کہا ہو کہ ہم ظہور امام کا راستہ روکیں گے درحقیقت یہ ہم سب کے لئے ایک پیغام ہے ہم سب منتظرین امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے لئے ایک الہام ہے کہ جہاں کہیں ہو اب  اپنا رول ادا کرو امام علیہ السلام کے نام پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں خود بھی اور دوسروں کو بھی شریک کریں۔

اس پروگرام میں خواہران سمانہ نقوی،ثمین زہراء،مہوش کاظمی اور خواہرقندیل زہراء جو اس پروگرام کی میزبان بھی تھی نے خطاب کیا ۔ اور خواہر قندیل زہراء نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات  و مرکزی رہنما اتحاد امت مصطفی سید اسد عباس نقوی کی جانب سے جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے نومتخب عہدیداران کی اعزاز میں عشائیے کا اہتمام،نو منتخب چئیرمین جمعیت علمائے پاکستان نیازی پیر عثمان نوری نائب صدر سید اسرار شیرازی،صدر پنجاب شہزادہ پیر جان،جنرل سیکرٹری پنجاب صاحبزادہ فیض رسول قادری،شعبہ تبلیغات کے مسئول علامہ پیر منیر احمد نوشاہی،صاحبزادہ پیر منیر اشرفی،سیکرٹری اطلاعات پنجاب صاحبزادہ بلال چشتی،محسن نوری سمیت دیگر رہنماوں کی شرکت۔

نومنتخب چئیر مین جمعیت علمائے پاکستان نیازی نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش مشکلات کے اصل ذمہ دار آل سعود کے مغرب پرست بادشاہت ہے جو اپنے پالتو دہشتگردوں کے زریعے پاکستان کی سرزمین کو خاک خوں میں نہلا رہے ہیں ٹرمپ کے زیر صدارت آل سعود کی اسلامی کا نفرنس نے اسلام دین محمدی ص اور سعودی برانڈ امریکی اسلام کو دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے،امام مہدی عج کیخلاف ہرزہ سرائی کے بعد سعودیوں کی عقائد سے سب واقف ہو گئے ہیں کہ اسلام کی بقا سے زیادہ ہاوس آف سعود اسرائیل اور امریکہ کی بقا کو مقدم سمجھتے ہیں،سر زمین حجاز انبیاء کی سر زمین پر بے پردہ یہود و نصری کے عورتوں کیساتھ خائن حرمین شریفین کا ہاتھ ملا کر پر تپاک استقبال کرنا اسلام اقدار اور روایات کی کھلی مخالفت ہیں کہاں گئے وہ مفتیاں سعود آج دنیا کے مسلمانوں کے سامنے واضح ہو گیا کہ رسول اعظم اور ان کے آل و اصحاب صالحین کے دین سے آل سعود کا کوئی تعلق نہیں،انہوں نے کہا دنیا بھر کے حقیقی اہلسنت اور شیعہ مسلم متحد ہوں اور سعودی برانڈ اسلام کے نام نہاد تکفیریوں کیخلاف مشترکہ جدو جہد کرے،ہم اہلسنت و جماعت حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آل سعود امریکہ اور اسرائیل کی ڈرٹی گیم میں پاکستان کو جھونکنے سے دور رہے ورنہ بانیان پاکستان کے وارثان ملک دشمنوں کا جینا حرام دینگے۔

مجلس حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے نومنتخب جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے رہنماوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت کے لئے ہم انشااللہ اپنے اہلسنت بھائیوں کیساتھ مل کر وطن عزیز سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے ملک کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنائیں گے،اور اتحاد امت مصطفی ص کے مشن کو جاری رکھ کر امت کو تقسیم کرنے والوں کو معاشرے میں عبرت کا نشان بنائیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ بحرانوں کی اصل وجہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، 21 مئی کو نشترپارک میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے، حکومت اور سکیورٹی ادارے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔پاکستان کے بیس کروڑعوام کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے،کیا چالیس ملکی اتحاد امت مسلمہ کے اہم ترین مسائل فلسطین اورکشمیر کے حل کے لئے اسرائیل اوربھارت کے خلاف کاروائی کرے گا؟افسوس کی بات ہے کہ اسلام کے نام پر بنائے گئے اتحاد کی سربراہی امریکا کر رہاہے جس کی تاریخ دہشتگردی سے بھری پڑی ہے۔پاکستان ہمارا وطن ہے اورہم ہی اس کو بچائیں گے۔ وطن عزیز کو امریکی بلاک سے نکالنے اور قائد و اقبال کے پاکستان کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس پاکستان پر مسلط خائن و نااہل کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ریفرینڈم ثابت ہوگی۔ و قوم نیشنل ایکشن پلان پر کہیں عملدرآمد نہیں ہورہا خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہے ، حکمران امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کے ہاتھوں ملکی سالمیت کا سودا کر چکے ہیں چالس ملکوں کا فوجی اتحاد پاکستان کے خلاف کسی سازش سے کم نہیں۔

 نشتر پارک کراچی میں ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےعلامہ  حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے جلسے کے دوعنوان ہیں ملک انیس اسی سے بحرانوں کا شکار ہے جس کہ وجہ ناقص خارجہ ہے ناعقبت اندیشن حکمرانوں نے عوام کو دلدل میں دھکیلا ہے آج بھی افغانستان میں بیٹھ کر امریکہ مسلسل دہشت گردی کررہا ہے چالیس ملکوں کا اتحاد واضع کرے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیگاآن کا کہنا تھا کہ آج بننے والا اتحاد کاش اسرائیل کے خلاف بنا ہوتا ایک بار پھر پاکستان کی عوام کو دست وگریباں کرنے کی سازش کی جارہی ہے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس ہو یا ڈان لیکس کہ علاوہ کلبوشن کے معاملے پر دنیا بھر میں رسوا ہونا پڑھ رہا ہے امریکہ کی سربراہی میں بننے والے اتحاد سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا بیس سال پہلے والے اقدامات دوبارہ اٹھانے سے گریز کیا جائے،زاتی مفادات پر ملکی پالیساں تبدیلی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے انہوں نے کہا کیا 40 ملکی اتحاد مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کام کرے گاچالیس ممالک کے اتحاد فلسطین کی آزادی کیلئے آواز اٹھائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام مکاتب فکر امام مہدی پر عقیدہ رکھتے ہیں مظہور امام مہدی کیساتھ ہی امریکا اور اسرائیل اپنے مغربی و عرب اتحادیوں سمیت نیست و نابود ہو جائیں گیامام مہدی کی شان میں گستاخی کرنے والے شیطانی طاقتوں کے پیروکار ہیں۔ کل استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان امام مہدی شرکت کریں گے پاکستان سمیت جہان بشریت عدل و انصاف، امن و سلامتی سے پُر ہو جائیگا، 21 مئی کو نشترپارک میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس بھی انہیں اہداف کے حصول کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اس حوالے سے جلسہ گاہ میں تیاریاں جاری ہیں اور شہر بھر سے کانفرنس میں شرکت کیلئے بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جن کی آمد کا سلسلہ آج رات سے ہی شروع ہوجائے گا کانفرنس میں علامہ مقصود ڈومکی،مرزایوسف حسین،علی حسین نقوی،علامہ نقی نون،علامہ احسان دانس،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن،علامہ اظہر نقوی سمیت دیگر علماء موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت خطیب آل محمد (ص) علامہ اعجاز حسین بہشتی نے امام بارگاہ کاروانِ حیدری نارتھ کراچی  میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام کے غلاموں کی طاقت لبیک یا حسین (علیہ السلام) اور لبیک یا مہدی (عجل الله تعالی فرج) ہے اور انکا کامیاب و کامران رہنا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ حجت برحق امام زندہ ہیں اور امام (ع) کی ہی نصرت سے ہم ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں. آج دشمنان امام زمانہ عج سے جنگ کی تیاریوں میں سرگرم عمل ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مہدی آخرالزمان عج کا ظہور قریب تر ہے، ڈر اور خوف میں مبتلا یہ دشمنانِ امام ملک در ملک اجتماعات منعقد کر رہے ہیں ہم بھی ان یزیدیوں کو بھرپور جواب دیں گے اور 21 مئی کو کراچی نشتر پارک میں ناصران امام مہدی عجل الله تعالی فرج کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امامِ زمانہ عج سے تجدید عہد کیلئے جمع ہو کر دشمنانِ امام عج کو یہ پیغام دے گا کہ امام زمانہ عج سے تو دور کی بات تم امام عج کے عدنا سے پاکستانی غلاموں سے مقابلے کر ک دیکھ لو ہم ہر میدان میں تمھیں شکست دینگے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) میاں صاحب ملک کو بادشاہت کے ذریعے چلانا چاہتے ہیں کھبی جندال آتا ہے تو کھبی بغیر ویزہ کے مودی آتا ہے کیا میاں صاحب یہ بتانا پسند کرینگے کہ آخر وہ ملک جو پاکستان کے نام سے بھی جلتا ہے اور پوری دنیا میں ہمیں بدنام کر رہا ہے اس کے اتنے وفادار اور دوست کیوں ہیں ،عوام کے ووٹوں سے بننے والے میاں صاحب آخر یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ انہیں پھر اُسی عوام کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کوئٹہ ڈویژن شوری اجلاس سے کیا ۔ڈویژنل اجلاس شوری میں مرکزی کوارڈینٹیر شعبہ سیاسیات آصف رضا ایڈوکیٹ ، کوئٹہ ڈویژن سیکرٹری جنرل عباس علی،علامہ ولایت حسین جعفری، رشید طوری اور دیگر معزیزین نے شرکت کی ۔

آغا رضا نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت میں اس و قت تک نہیں سنا جاسکتا تھا جب تک دونوں فریق اس پر راضی نہ ہو ں ، یہ عالمی قانون ہے ہمیں اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ آخر میاں صاحب نے سماعت پر رضا مندی کیوں دی جبکہ تمام شواہد کلبھوشن کے خلاف موجود تھے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں صاحب بھارت سے اپنی محبت کی پھینگے بڑھا رہے ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ملک کو بادشاہت کے ذریعے چلانا چاہتے ہیں کھبی جندال آتا ہے تو کھبی بغیر ویزہ کے مودی آتا ہے کیا میاں صاحب یہ بتانا پسند کرینگے کہ آخر وہ ملک جو پاکستان کے نام سے بھی جلتا ہے اور پوری دنیا میں ہمیں بدنام کر رہا ہے اس کے اتنے وفادار اور دوست کیوں ہیں ،عوام کے ووٹوں سے بننے والے میاں صاحب آخر یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ انہیں پھر اُسی عوام کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی وطن عزیر میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور دشمن نے ہمیشہ چپ کے وار کیا ہے اور ہمارے شجاع سپاہیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت سے سزا نہ دینا افسوسناک عمل ہے دنیا کو معلوم ہے کہ کلبھوشن یادیو نے پورے ملک میں بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردی کروا کر بے گناہ عوام کو ٹارگیٹ کیا اور ہزاروں جوانوں کو گمراہ کر کے وطن عزیز کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑی المیہ یہی ہے کہ ملک کا  خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر تنہا ہو چکے ہیں اب بھی وقت ہے جلد از جلد خارجہ پالیسی کو از سر نو تشکیل دے اور ہمسایہ ممالک سے روابط کو مضبوط بنائے اور دشمن کا منہ توڑ جواب دے اور کلبھوشن کو سزا دیکر دہشتگر د اور انکے آلہ کاروں کیلئے نشان عبر ت بنائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree