وحدت نیوز(کراچی) دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے خیرالعمل فاؤنڈیشن ایم ڈبلیو ایم بن قاسم ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر نے ہیئت امام حسین علیہ سلام فاؤنڈیشن کے تعاون سے پورے بن قاسم ٹاؤن کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی سہولت کے لئے بمقام جعفریہ کمپلیکس مرکزی امام بارگاہ اسٹیل ٹاؤن گلشن جدید میں 8 بیڈ پر مشتمل سرد/ میت خانہ و غسل خانہ کا سنگ بنیاد مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان حجت الاسلام مولانا سید احمد اقبال رضوی کے دست مبارک سے رکھا گیا, اس موقع پر مولانا نشان حیدر ساجدی ڈپٹی سیکریٹری سندھ برادر زین رضوی چیئرمین خیر العمل فاؤنڈیشن کراچی ڈویژن،  ضلع ملیر کے رہنماو اسٹیل ٹاون یونٹ و مسجد کے پیش امام و ٹرسٹ کے اراکین موجود تھے،واضح  رہے پورے بن قاسم گھگر پھاٹک سے قائد آباد تک تقریباً 10,00000 کی آبادی ہے مگر یہاں پر کوئی سرد/ میت خانہ موجود نہیں تھا،اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) آئی جی ايف سی ميجرجنرل نديم احمد انجم کےزيرصدارت محرم الحرام کی مناسبت سےہيڈکوارٹرايف سی ميں سکيورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں  مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا اور مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگرمکاتب فکرکی  مذہبی سماجی شخصیات نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتےھوۓ آئی جی ايف سی ميجرجنرل نديم احمد انجم نے کہاں کہ اتحادبين المسلمين،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور يکجھتی کے سلسلے ميں ايک دوسرےکا بھرپور ساتھ ديں،محرم الحرام ہميں قربانی،صبر اور اتحاد کا پيغام ديتا ہے،پاکستان ميں فرقہ واريت نہیں ہے بلکہ دہشتگردی ہے دہشتگرد کاکوہئ مذہب نہيں ھوتا اور ہم سب نے مل کر ان کا قلع قمعہ کرنا ہے،دشمن ہمارے اتحادوامن کو تباہ کرنے کے لےہر ممکن حربے استعمال کررہا ہے جيسےہم سب نےمل کر ناکام بنانا ہے،ہمارا مثالی اتحاد فرقہ بندی سے بالا تر ہےاور يہ اتحاد جاری رہے گا،فرقہ وارانہ اور گڑبڑ پھيلانے والے عناصر سےھوشيار رہا جائےاور ان کی بروقت نشاندہی کی جاۓ۔تاکہ شرپسندوں کو کيفرکردار تک پہنچایاجاسکے۔

وحدت نیوز (تفتان) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی گزارش پر بلوچستان حکومت کی جانب سے زائرین کربلا ومشہد کی سہولت کے لئےنئے پاکستان ہاؤس کی کشادہ عمارت کا افتتاح کردیا گیا ہے، کمشنر کوئٹہ امجد علی خان نے گذشتہ دنوں پاکستان ہاؤس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، منصوبے پر 90ملین روپے لاگت آئی ہے اور یہ منصوبہ ڈیڑھ برس کی قلیل مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، واضح رہے کہ زائرین کودرپیش سنگین مشکلات کے باعث ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبد المالک سے نئے پاکستان ہاؤس کی تعمیرکا مطالبہ کیا تھابعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ تفتان بارڈر کے موقع پر اس منصوبے کا معائنہ کیا تھا اور تعمیراتی کام کی جلد تکمیل کی ہدایت کی تھی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی نے وفاقی دارالحکومت میں داعش کے پرچم آویزاں ہونے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ماہ محرم الحرام کے آغاز پر اسلام آباد کی مصروف شاہراہ پر عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے پرچم آویزاں ہونا خطرے کی گھنٹی ہے، ایک جانب پورےملک میں اہل بیت ؑ سے عشق کرنے والے شیعہ سنی عوام نواسہ رسول ﷺ کی یاد منانے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب داعش جیساسفاک گروہ پاکستان میں اپنے وجود کا اظہار کررہاہےجوکہ خدا نا خواستہ کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتا ہے، اسد عباس نقوی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے اسلام آباد اور اس کے گرد ونواح میں داعش اور اس جیسی دیگر کالعدم تنظیموں کے سلیپرسیلز کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے ، شام و عراق سمیت دیگر عرب ممالک میں داعش کی جانب سے نہتے مسلمانوں کے خلاف بربریت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، لہذٰا وزیر داخلہ اسلام آباد میں داعشی کی موجودگی کا سختی سے نوٹس لیں اور مجالس اور جلوس کی بھر پور سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ محرم الحرام ہمیں حسینیت کا درس دیتا ہے۔ حسینت باطل قوتوں کے سامنے دلیری سے ڈٹ جانے کا نام ہے۔چودہ سو سال بعد آج پھر یزیدیت تکفیریت کی شکل میں سر اٹھا رہی ہے۔شیعہ سنی وحدت کے ہتھیار سے دور عصر کے یزیدی ارادوں کو پسپا کیا جا سکتا ہے۔یزید محض ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک فکر کا نام ہے۔اس باطل فکر کی راہ میں وہ افراد رکاوٹ ہیں جو حق شناس ہیں۔اسلام دشمن طاقتوں کی پیروی سے انکار ہی حقیقی حسینیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت رکھنے والا ہر شخص نواسہ رسول ﷺ کے ایام عزا میں سوگوار ہے۔عزاداری سید الشہدا امام عالی مقام سے تجدید عہد اور مودت کے اظہار کی عملی شکل ہے۔اسلامی تعلیمات کی حقیقی معنوں میں پیروی اور رضا ئےربی پر بلا چوں چراں لبیک کہنے کا نام حسینیت ہے۔دنیاوی منفعت کو اسلامی قدروں سے مقدم رکھنا یزیدیت ہے۔ حسینی کردار دین حق کی سربلندی کے لیے ہمیشہ میدان عمل میں موجود نظر آئیں گے۔باطل قوتوں کے لیے میدان کو کبھی خالی نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔ کربلا محض ایک درد ناک سانحہ نہیں بلکہ باوقار زندگی کے لیے ایک بہترین درس ہے۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں مجلس وحدت مسلمین ڈی آئی خان کے زیر اہتمام محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین اور امام حسین (ع) کی سیرت و کردار کو اجاگرکرنے کیلئے حسین (ع) سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور، ضلع ناظم عزیزاللہ خان اور ڈی پی او عبدالصبور سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلقات رکھنے والے علماء کرام و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول سے ہوا کانفرنس کی صدارت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ غضفر نقوی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال سردار علی امین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی اس کاوش کو سرہاتے ہیں کہ اس قسم کا پروگرام کرکے ڈیرہ میں امن کا پیغام دیا۔ ضلع ناظم عزیز اللہ خان نے کہاڈیرہ میں امن کو تباہ کرنے والے بیرونی قوتیں ہیں ڈیرہ کے شہری امن پسند ہیں بیرونی سازشوں کو کوبے نقاب کریں گے۔ مولانا عابد فاروقی نے امن اور بھائی چارہ کا درس دیتے ہوئے کہا کہ محرم کو پر امن بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جبکہ ڈی پی او عبدالصبور نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سجاد شیرازی اور تحصیل ممبر راجہ شوکت علی، ابو معظم ترابی، زاہد محب اللہ، انجمن تاجران کے صدر شوکت علی، سابقہ ایم پی اے کشور کمار، خطیب جامع مسجد علامہ غضنفر نقوی و دیگر مقررین نے شرکت کی جبکہ مرد اور خواتین کی کثیر تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر نقوی نے کہا حسین امن کے سفیر ہیں اسی امن کو برقرار رکھتے ہوئے مکہ و مدینہ کو چھوڑ کر عراق کا سفر کیا لیکن سازشی عناصر نے اس امن کو قتل کرنے کی سازش کی۔ جس کے اثرات آج 1400سال بعد بھی دیکھائی دیتے ہیں۔ ہم اسی سفیر امن کے ماننے والے ہیں اور ہم ڈیرہ میں امن کی فضاچاہتے ہیں ۔سازشی عناصر کا شیعہ سنی مل کر مقابلہ کریں گے جبکہ وزیر مال علی امین گنڈہ پور کا کوٹلی امام حسین پر 119 کنال کا انتقال اور باقی زمین کو وگزار کرانے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree