وحدت نیوز(لاہور) پاکستان کی طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں کا ناصرعباس شیرازی کی بازیابی کا مطالبہ ،مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،سابق مرکزی صدرمتحدہ طلبہ محاذ ناصر شیرازی کے جبری اغواء پر طلبہ برادری میں تشویش پائی جاتی ہے،متحدہ طلبہ محاذ،محب وطن شہری ناصرعباس شیرازی کی جبری گمشدگی بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے،متحدہ طلبہ محاذ کے رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہاکہ سابق مرکزی صدرمتحدہ طلبہ محاذ اور سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ناصر عباس شیرازی کے جبری اغواء پر طلبہ برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ پنجاب حکومت کے اس گھناؤنے ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔ایڈووکیٹ ناصر عباس شیرازی طلبہ برادری کے سرگرم سرپرست ہیں۔وہ اتحاد بین المسلمین کی عملی کاوشوں ،پاکستان دشمن عناصر کے خلاف ،دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ اورملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے سرگرم عمل رہے ہیں اور رانا ثنااللہ کیخلاف بھی انہوں نے اس لیے پٹیشن دائر کی کہ وہ عدلیہ جیسے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ متحدہ طلبہ محاذ کے رہنماءاور مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی نے کہا کہ یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور آئین پاکستان سے روگردانی ہے۔

تمام طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ناصر شیرازی کی گمشدگی میں پنجاب حکومت ملوث ہے اگر سید ناصر عباس شیرازی کو 16نومبر کو بازیاب نہ کیا گیا تو طلبہ برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی اور ان کی بازیابی تک تمام طلبہ تنظیمیں آئی ایس او پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اگر ناصر شیرازی کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالت میں باضابطہ طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔سزا و انصاف کا فیصلہ کرنا عدلیہ کا کام ہے۔ملک کے کسی بھی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عدالت کے سامنے پیش کیے بغیر کسی بھی شہری کو اس طرح حراست میں رکھے متحدہ طلبہ محاذ کے رہنماؤں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی اس پامالی کا فوری نوٹس لیا جائے اور فوری بازیابی کے احکامات صادر کیے جائیں۔پریس کانفرنس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان  ،مصطفوی ا سٹودنٹس موومنٹ، اسلامی جمیعت طلبہ ،مسلم ا سٹوڈنٹس فیڈریشن ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز( لاہور) رانا ثناء اللہ نا اہلی کیس کی تیسری سماعت ، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان ، وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور الیکشن کمیشن کے حکام  5دسمبرکو ہائی کورٹ طلب، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں قائم ڈبل بنچ نے تمام متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کی جانب سے وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ کی نااہلی کیلئے لاہور ہایہ کورٹ میں داخل درخواست کی تیسری سماعت آج 13نومبر بروز پیر کو لاہور ہائی کےجسٹس شاہد بلال حسن کی سرابراہی میں قائم  ڈبل بنچ میں ہوئی جس میں عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان ، وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور الیکشن کمیشن کے حکام کو  5دسمبربروز منگل کو ہائی کورٹ میں  طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی نااہلی کی درخواست مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کی جانب سےلاہور ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ فدا حسین رانا کی وساطت سے داخل کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی انکوائری رپورٹ کو میڈیا پر یہ کہہ کر متنازعہ قرار دیاتھا کہ رپورٹ تشکیل دینے والا جج (جسٹس باقر نجفی)اہل تشیع مکتب فکر سے تعلق رکھتا ہے لہذا اسے مسترد قرار دیا جائے، رانا ثناء اللہ کی جانب سے ایسے بیہودہ بیان سے معزز عدلیہ اور ریاستی اداروں کو فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی گئی جس سے قومی اداروں کے خلاف انتہائی منفی تاثر پیش ہوا ، رانا ثناء اللہ کے خلاف دائر اسی پٹیشن کے باعث ناصر شیرازی گذشتہ دو ہفتے قبل لاہور سے سادہ لباس سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء کرلیئے گئے جن کا تاحال کوئی سراغ نا لگایا جا سکا اور ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے ایک اور کیس لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔

وحدت نیوز(گلگت)  محب وطن شہریوں کو غیر قانونی طور پر غائب کردینا آئین پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ناصرعباس شیرازی کو جبری اغوا کرکے پنجاب حکومت اور رانا ثناء اللہ نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔پنجاب حکومت خود کو اس خیانت کی سزا بھگتنے کو تیار رکھے۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی کوآرڈینیٹر محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جبری طور پر محب وطن شہریوں کو اغوا کرکے عوام کو اداروں سے بدظن کرانا چاہتی ہے ۔نااہل وزیر اعظم کی جماعت ملک کو انتشار اور تفرقے کی طرف دھکیلنے کی سازش کررہی ہے ،مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت اس وقت قانون کے شکنجے سے خود کو چھڑانے کیلئے اپنے اختیارات کا غلط فائدہ اٹھارہی ہے۔دس دن گزرنے کے باوجودناصر عباس شیرازی کے متعلق پنجاب حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے تکفیری گروہوں کے ساتھ مراسم ہیں اور ناصر عباس شیرازی نے انہی تکفیری گروہوں کے ساتھ ان کے مراسم پر سے پردہ اٹھانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہوئی ہے ۔رانا ثناء اللہ کو معلوم ہے کہ عدالت میں ان کے جرائم سے پردہ اٹھنے والا ہے اور انہوں نے ذاتی عناد اور دشمنی کی بنا پر ناصر شیرازی کو جبری طور پر اغوا کرایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں غیر قانونی طور پر محب وطن شہریوں کی حراست انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایک عرصے سے زیرحراست افراد کے خانوادے حکمرانوں سے عدل و انصاف کی بھیک مانگ رہے جن کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اور اگر حکمران مظلوموں کی فریاد سننے سے بہرے ہوجائیں تو پھر عوام انہیں ٹھیک کرنے کا گر بھی جانتے ہیں۔پنجاب حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت صرف ایک دھکے کی دوری پر ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں کے اسپیکر فدا محمد ناشاد کی جانب سے اسلامی تحریک پاکستان کے رکن جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع کے بحیثیت اپوزیشن لیڈرانتخاب کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، مجلس وحدت مسلمین نے اتحاد بین المومنین کی خاطر ایک مرتبہ پھر اعلیٰ ظرفی اور وسعت قلبی مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماءکونسل ) کے نامزد امیدوار برائے اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع کی حمایت کرکے انہیں کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے دونوں اراکین گلگت بلتستان قانون اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی اور بی بی سلیمہ نے اسلامی تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع کو اپنے قیمتی ووٹ کاسٹ کیا جس کے نتیجے میں ان کی کامیابی یقینی بنی ۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر کے فرائض جمیعت علمائے اسلام(ف) کے حاجی شاہ بیگ انجام دے رہے تھے،جبکہ اپوزیشن لیڈر کی دوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی جاوید حسین بھی شامل تھے ، لیکن ایم ڈبلیوایم نے ایک مرتبہ پھر سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلامی تحریک کے نامزد اپوزیشن لیڈر کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا  ، ایم ڈبلیوایم کے دونوں اراکین اسمبلی کے قیمتی ووٹوں کے حصول کے بغیر اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماءکونسل ) کے نامزد امیدوار برائے اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع کی کامیابی غیر یقینی تھی۔

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان اور بی بی سلیمہ نے  اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماءکونسل ) کےنومنتخب اپوزیشن لیڈر برائے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے وہ ایوان میں عوامی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے اراکین اسمبلی کی درست نمائندگی کریں گے۔

وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ  سیاسیات سندھ کراچی ڈویژن کی جانب سے صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار کراچی میں مذہبی ،سیاسی جماعتوں ،وکلاء ،پولیس حکام، دانشوروں  ،الیکٹرونک ،پرنٹ  میڈیا ،صحافی حضرات ،تاجر برداری ،مساجد وامام بارگاہ کے ٹرسٹیز، اسکائوٹ تنظیموں ،ماتمی انجمنوں کے لئے بیاد شہدائے کربلا ؑنیاز حلیم کا اہتمامِ کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی ،علامہ مرزا یوسف حسین صوبائی رہنما مولانا نشان حیدر ،ناصر الحسینی ،کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی ،مولانا صادق جعفری ،مولانا مبشر حسن ،علامہ سجاد شبیررضوی ،مولانا احسان دانش، پیپلز پارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی سعید غنی ،شکیل چانڈیو ،متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی قمر عباس  رضوی،ڈی ایس پی جمشید ٹاون جمیل بنگش، ایس ایچ او تھانہ سولجر بازار محمدرافع، پاک سر زمین پارٹی کے رہنما سیف یار خان ،آفاق جمال ،مسلم لیگ قیوم کے رہنما اظہر عباس ،پاکستان فلاح پارٹی کے رہنمامولانا منیر احمد شاکر ،عبدالغفار خانانی ،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماراؤ کامران ،نورمجسم نعت کونسل کے علی ابرار  ،محمد احسن قادری ،پاکستان علما مشائخ کونسل کے رہنما مولانا عبداللہ جونا گڑھی ،آل پا کستان سنی تحریک کے سربراہ  مطلوب اعوان ،مسلم لیگ ق کے رہنما نفیس حیدر ،پیس ایمبسڈرویلفیئرآرگنائزیشن  کے صدر اور نگزیب سلطان ،بوتراب اسکاؤٹس کے ندیم رضا ،محمد ضامن، عابدی میموریل ٹرسٹ کے موسی عابدی پیپلز پارٹی  ایسٹ کے سلیم سچوانی شامل تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہورمیں مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی اوت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے کی،اجلاس میں بڑہ تعداد میں اراکین و عمائد شہر شریک ہوئے ،اجلاس میں طے پایا کہ سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی بازیابی تک احتجاجی مہم جاری رہے گی ۔شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اگر 16نومبر کو عدالت میں پیش نہ کیا گیاتو ملک بھرسے قافلوں کارخ لاہور کیجانب ہوگا۔

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی  اور علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ سید ناصر عباس شیرازی محب وطن شہری ہیں پاکستان کے ہر شہری کی جان کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایڈووکیٹ ناصر عباس شیرازی کو فوری طور پر بازیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،پنجاب حکومت کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،ہم سید ناصر شیرازی کو بازیاب کرانے کے لئے ہم ہر قسم کے آئینی و قانونی طریقہ کار اپنائیں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا آج سے پنجاب بھر میں رابطہ مہم شروع کرینگے،ملک کے تمام سیاسی مذہبی جماعتوں ،طلبا برادری،وکلا برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی رابطہ کرکے اس غیر انسانی غیرقانونی عمل کے مرتکب افراد کو بے نقاب کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree